Tag: وزیراعظم

  • وزیراعظم اور صدرمملکت کی اہم ملاقات، کرونا سمیت علاقائی صورتحال پر گفتگو

    وزیراعظم اور صدرمملکت کی اہم ملاقات، کرونا سمیت علاقائی صورتحال پر گفتگو

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان خصوصی ملاقات ہوئی، اس اہم بیٹھک میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم، صدر اور ڈی جی آئی ایس آئی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورت حال سمیت کروناوائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام سے متعلق تبالہ خیال کیا گیا۔

    صدر عارف علوی نے کرونا کے خلاف حکومتی اقدامات کو سراہا اور وزیراعظم کے احساس ریلیف پروگرام کی تعریف کی۔ اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ حکومت مستحقین کو ریلیف دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے۔

    ملاقات میں بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر برہمی کا اظہار کیا گیا۔ مقبوضہ کشمیر میں کروناوائرس بنیادی حقوق کے خلاف استعمال کرنے کی بھی مذمت کی گئی۔

    وزیر اعظم کی علما سے ملاقات، لاک ڈاؤن پر وزیر اعظم کے مؤقف کی بھرپور تائید

    ملاقات میں رہنماؤں نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں صحت کی سہولتیں نہ دینے کی بھی مذمت کی۔ وزیر اعظم نے رمضان سے متعلق اتفاق رائے پیدا کرانے پر شکریہ ادا کیا۔

    دریں اثنا رمضان میں تراویح اور نمازوں کی ادائیگی کے ایس اوپیز کے نفاذ پر بھی بات چیت ہوئی۔

  • کروناوائرس کے خلاف جنگ، پاکستان کی برطانوی اقدامات کی تعریف

    کروناوائرس کے خلاف جنگ، پاکستان کی برطانوی اقدامات کی تعریف

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا اس دوران عالمگیر وبا کروناوائرس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیرخارجہ نے عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے برطانیہ کے مؤثر اقدامات کو سراہا۔ شاہ محمود قریشی نے برطانوی حکومت اور عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ طبی عملہ مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف ہے، چیلنج سے نبرد آزما ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کا کردار قابل تحسین ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان شہریوں کی جلد واپسی سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

    بورس جانسن آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل

    دونوں رہنماؤں نے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    دوسری جانب کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کی طبیعت سنبھلنے کے بعد انھیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا ہے۔

    خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریضوں کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔ جب کہ اب تک وائرس سے 65 ہزار افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں ڈیڑھ ہزار مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • وزیراعظم آج تعمیراتی شعبے کیلئے بڑے مراعاتی پیکیج کا اعلان کریں گے

    وزیراعظم آج تعمیراتی شعبے کیلئے بڑے مراعاتی پیکیج کا اعلان کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم آج تعمیراتی شعبےکےلئےبڑے مراعاتی پیکیج کا اعلان کریں گے ، ترقیاتی منصوبوں کے تحت تعمیرات اور تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کادرجہ دیاجا سکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس میں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، عسکری حکام شریک ہیں جبکہ وفاقی وزرا،چیئرمین این ڈی ایم اے بھی اجلاس میں موجود ہیں۔

    اجلاس میں ملک بھرمیں جاری لاک ڈاؤن،وائرس سےنمٹنےکےاقدامات کا جائزہ لیا جارہا ہےجبکہ تعمیراتی صنعت فوری کھولنے سے متعلق فیصلوں پر غور ہوگا جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے ٹیسٹنگ کٹس،طبی سامان درآمدسےمتعلق بریفنگ دیں گے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کی معاشی ٹیم سے مشاورت مکمل کرکے اہم فیصلے کرلیے ہیں ، وزیراعظم آج تعمیراتی شعبے کے لئے بڑے مراعاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔

    عمران خان کی جانب سے تعمیراتی شعبے کے لئے فکسڈ ٹیکس کا نظام متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ ذاتی مکان پرکیپیٹل گین ٹیکس سے متعلق بھی اہم اعلان ہوگا۔

    تعمیراتی شعبے کو صنعت کا درجہ دیے جانے سے متعلق بھی اہم اعلان ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کے تحت تعمیرات اور تعمیراتی شعبے کو انڈسٹری کادرجہ دیاجا سکتاہے۔

    گذشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ غریب کے گھر کا چولہا جلے اس لیےکل تعمیراتی انڈسٹری کھول رہےہیں، مزدوروں کا روزگار انڈسٹری سے وابسطہ ہے، مزدورطبقہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

  • ’’عمران خان مٹی پر بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے‘‘

    ’’عمران خان مٹی پر بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے‘‘

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز جاوید میاں داد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، وہ جو چاہتے ہیں کرکے دکھاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں جاوید میاں داد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو روزِ اول سے جانتا ہوں، وہ اگر مٹی پر بھی ہاتھ لگائیں تو وہ سونا بن جاتی ہے، ہم نے ایک ساتھ 20، 25 سال کرکٹ میں گزارے ہیں، وہ ایک ایمان شخصیت ہیں، عوام کو ان پر بھروسہ کرنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کینسر اسپتال بنانے کے لیے بڑی محنت کی، ان کے پاس جو کچھ تھا وہ سب اسپتال کی تعمیر کے لیے عطیہ کردیا، کچھ فیصلوں سے اختلاف ہوسکتا ہے، مشکلیں آتی ہیں لیکن ہمیں ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا ہوگا اور عمران خان کا ہر حال میں ساتھ دینا ہوگا۔

    سابق کرکٹر نے بتایا کہ میں نے وزیراعظم کو بہت ایمان دار اور دیانت دار پایا، وہ جس کام میں لگ جائیں تو اسے ہر صورت کامیاب بنا کر چھوڑتے ہیں، عوام کو چاہیے کہ وہ ان پر سو فیصد بھروسہ رکھیں، مثبت نتائج جلد سامنے آئیں گے۔

    جاوید میاں داد کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرکٹ میں بھی خان صاحب ایسے فیصلے لیتے تھے جس پر کبھی ہمیں لگتا تھا کہ کچھ نہیں ہوگا لیکن بعد میں بہترین نتائج سامنے آئیں، اور بالآخر ہم نے ورلڈ کپ بھی اپنے نام کیا۔

    Prime Minister Imran Khan will never let you down, I know him from cricket days, you have to trust him because he think for others as he's not selfish.
    Imran Khan (official)
    #PMImranKhan #COVID19Pandemic

    Posted by Its Javed Miandad on Thursday, 2 April 2020

  • کروناوائرس: وزیراعظم کا ریلیف پیکج، اعلامیہ جاری

    کروناوائرس: وزیراعظم کا ریلیف پیکج، اعلامیہ جاری

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کروناوائرس سے متعلق ریلیف پیکج کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امدادی پیکیج کا مقصد کروانا وبا سے متاثرہ افراد کو ریلیف دینا ہے۔ مزدوروں اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کے لیے 200ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے۔ صنعتوں اور برآمدی شعبے کے لیے 100ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

    پیکج میں ٹیکس ریفنڈ کے اجرا سمیت قرضوں اور سود کی ادائیگی میں سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔ زراعت اور ایس ایم ای کے لیے 100ارب روپے کی ریلیف مختص ہے۔ جبکہ شدید متاثرہ خاندانوں کے لیے 144ارب روپے کی ریلیف رکھی گئی ہے۔ ایک کروڑ 20لاکھ مستحق خاندانوں کو 4ماہ تک رقم فراہم کی جائے گی۔

    ریلیف پیکج: وزیراعظم کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50ارب جبکہ پناہ گاہوں کے لیے 6ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ گندم کی خریداری کے لیے 280ارب روپے مقرر کیے گئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15،15روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔ ریلیف کے تحت دو ہزار روپے تک گیس کے بلز 3ماہ کی آسان اقساط میں لیے جائیں گے۔ جبکہ انرجی فنڈز کے لیے 100ارب اور این ڈی ایم اے کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

  • کینیڈین وزیراعظم کمرے میں بیٹھ کر ملک چلانے لگے

    کینیڈین وزیراعظم کمرے میں بیٹھ کر ملک چلانے لگے

    ٹورنٹو: کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کروناوائرس سے بچنے کے لیے گھر میں بیٹھ کر ملک چلانے لگے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے کرونا وائرس کے پیش نظر اپنے آپ کو آئیسولیشن میں رکھا ہوا ہے تاہم اس کے باوجود وہ گھر سے ملکی امور دیکھ رہے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جسٹن ٹروڈو نے ٹوئٹ کیا کہ گھر سے ملکی امور دیکھ رہا ہوں جس کے باعث مصروفیات کا سلسلہ جاری ہے۔

    کینیڈین وزیراعظم کا خود کو آئیسولیشن میں رکھنے کا فیصلہ

    ان کا کہنا تھا کہ ملکی کابینہ اور اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتوں سمیت دیگر امور بھی زیرعمل ہے، کینیڈین عوام پر توجہ مرکوز ہے جلد لوگوں سے بات چیت کروں گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم کی اہلیہ میں کرونا وائرس کی مشتبہ علامات سامنے آئی تھیں۔

    اہلیہ صوفی گریگوئر ٹروڈو کو وطن واپسی پر ہلکا بخار اور زکام کی شکایت ہوئی جس پر انہیں مشتبہ قرار دے کر کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، بدقسمتی سے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی۔ وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اہلیہ کو کرونا وائرس ہونے کے بعد خود کو آئیسولیشن میں رکھا ہوا ہے۔

  • پاکستان کی سوڈان کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

    پاکستان کی سوڈان کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت

    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق کا کہنا ہے کہ سوڈان کے وزیراعظم محمد اللہ حمدوک پر قاتلانہ حملے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سوڈان کے وزیراعظم عبداللہ کی صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہیں۔ پاکستان برادر سوڈانی عوام کی ترقی وخوش حالی کے لیے بھی دعاگو ہے۔

    گزشتہ روز سوڈان کے وزیراعظم کے قافلے میں اس وقت زوردار دھماکا ہوا جب وہ دارالحکومت خرطوم کے مرکزی علاقے کی جانب بڑھ رہے تھے۔

    سوڈان کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ

    دھماکے کے بعد افراتفری مچ گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگنے لگے، اس دوران وزیراعظم کو وہاں سے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ عبداللہ حمدوک گزشتہ سال اگست میں وزیراعظم بنے تھے، وہ اقوام متحدہ کے ایک معزز ماہر معاشیات تھے جنہیں سوڈان کی سوویئر کونسل نے وزیراعظم مقرر کیا تھا۔

  • وزیراعظم کا’’ڈیٹافار پاکستان کااجرا‘‘غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان

    وزیراعظم کا’’ڈیٹافار پاکستان کااجرا‘‘غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا’’ڈیٹا فار پاکستان کا اجرا‘‘غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، غریبوں کے حقوق کے تحفظ کے اقدامات عمران خان کی وابستگی کا ثبوت ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب وزیراعظم نے مسلسل جدوجہد سے اپنے مخالفین کو غلط ثابت کیا، عمران خان فرسودہ ،گلے سڑے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، کٹھن وقت سے ہم گزر آئےہیں۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم فلاحی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں ، ایسی فلاحی ریاست جہاں وسائل امرا کے بجائے محروموں پرخرچ ہوں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ احساس پروگرام کو مہمند تک پہنچاناعمران خان کے عزم کاواضح اظہار ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار  مستحق طلباکو 50 ہزار اسکالر شپ ملیں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا ’’ڈیٹافارپاکستان کااجرا‘‘ غربت کے خاتمے میں معاون ثابت ہوگا، پورٹل کے ذریعے غربت کی شرح کا درست  تجزیہ ممکن ہو سکے گا۔

    فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غریبوں اور محروموں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے عملی اقدامات عمران خان کی وابستگی  کا ثبوت ہیں۔

  • ’وزیراعظم نے ثابت کر دیا وہ عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں‘

    ’وزیراعظم نے ثابت کر دیا وہ عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں‘

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد عمران خان نے ثابت کر دیا وہ عوام کو ریلیف دینے پر یقین رکھتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مالی مشکلات کے باوجود قیمتوں میں کمی عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کےحکومتی عزم کا اظہار ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیگر اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کاباعث بنے گی، مہنگائی میں کمی لانا وزیر اعظم کی سب سے اولین ترجیح ہے، وزیراعظم کا عوام کے ساتھ درد اور احساس کا رشتہ ہے۔

    عوام کے لیے خوشخبری، پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی

    فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ معاشی صورت حال میں بہتری کے ثمرات عوام کو میسرآئیں گے، یہی عوامی حکومت ہے اور وزیراعظم عوام کے اعتماد پر پورا اتررہے ہیں، آئندہ بھی پورا اتریں گے۔

    خیال رہے کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپےکمی کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 111.60 روپے، ہائی اسپیڈل ڈیزل کی قیمت میں5 روپے کمی کے بعد 122.26 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کمی کے بعد نئی قیمت77.51 روپے ہوگئی۔

  • لیجنڈ کرکٹرز اور امریکی سیکریٹری کامرس کی وزیراعظم سے ملاقات

    لیجنڈ کرکٹرز اور امریکی سیکریٹری کامرس کی وزیراعظم سے ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سابق لیجنڈکرکٹرز نے ملاقات کی اس دوران پاکستان میں کرکٹ کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں سرگریگ چیپل اور سر ویوین ریچرڈز بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن اور ذاکرخان بھی موجود تھے۔

    کھلاڑیوں نے وزیراعظم سے پاکستان کرکٹ پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں پی ایس ایل اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر بھی گفتگو ہوئی، وزیر اعظم عمران خان اور ویون ریچرڈز نے اپنے دور کی کرکٹ کی یاد بھی تازہ کی۔

    بعد ازاں وزیراعظم عمران خان سے امریکی سیکریٹری کامرس نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دورہ تعلقات کی بہتری اور معاشی تعاون میں مددگار ثابت ہوگا، امریکا پاکستان کا دوسرا بڑا تجارتی پارٹنر ہے، امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائے گا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک مں بزنس ٹوبزنس تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

    انہوں نے کہا کہ کاروبار دوست پالیسیوں سے آسانی کی جس سے بہتری آئی ہے، ای کامرس اور ڈیجیٹل سروس میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں، امریکی کارپوریٹ سیکٹرانرجی، مائننگ اور ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے افغان امن عمل میں پاکستانی کردار سے بھی آگاہ کیا۔