Tag: وزیراعظم

  • ’’پاکستان سے متعلق سوال بھارتی میڈیا کو الٹا پڑگیا‘‘

    ’’پاکستان سے متعلق سوال بھارتی میڈیا کو الٹا پڑگیا‘‘

    اسلام آباد: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان سے دہشت گردی جوڑنے کی کوشش کی، امریکی صدر نے بھارت میں پاکستان کی وکالت کی جس سے پاکستان سے متعلق سوال بھارتی میڈیا کو الٹا پڑگیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ اب اعلیٰ سطح پر رابطے ہیں، اب تبدیلی آچکی ہے، اسے تسلیم کیا جائے، امریکا کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 29 فروری کے بعد اگلا مرحلہ انٹرا افغان ڈائیلاگ کا ہے، افغانستان کا مسئلہ افغانیوں نے خود حل کرنا ہے، پالیسی ہے افغانستان کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنی، پاکستان نے ناممکن کو ممکن کردکھایا ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے متعلق ہم نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے، افغان انتخابی نتائج ان کا اندرونی معاملہ ہے مداخلت نہیں کی، خواہش ہے اندرونی معاملات سے امن کے سفر میں تعطل پیدا نہ ہو۔

    ٹرمپ نے وعدے کے مطابق کشمیر پر بھارتی وزیر اعظم سے بات کی: شاہ محمود قریشی

    قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پڑوسی ملک بھارت میں موجودہ صورت حال اور امریکی صدر کے دورے سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی میڈیا نے ٹرمپ پریس کانفرنس کو اپنے مقاصد کے لیےاستعمال کیا، جب کہ صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

  • امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف

    امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف

    واشنگٹن: امریکا میں وزیراعظم عمران خان کے نام سے ادارہ چلنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پاکستانی سفارت خانے اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ادارے کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف امریکا نے وزیراعظم عمران خان کے نام پر چلائے جانے والے ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی نے وضاحت کی کہ اس ادارے کا پارٹی یا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    صدر پی ٹی آئی امریکا سجاد برکی کا کہنا ہے کہ تنظیم چلانے والے دبیرترمزی کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ہے، عمران خان کے نام سے تنظیم کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

    ’’عمران خان ڈیویلپمنٹ اکیڈمک ریسرچ کا وزیراعظم سے کوئی تعلق نہیں، ادارے کے اہلکاروں کو عمران خان کے نام پر چندہ جمع کرنے سے روک دیا گیا ہے‘‘۔

  • نعیم الحق کے انتقال پر وزیراعظم گہرے صدمے کا شکار

    نعیم الحق کے انتقال پر وزیراعظم گہرے صدمے کا شکار

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سب سے پرانے دوست کے انتقال پر صدمہ پہنچا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نعیم الحق پی ٹی آئی کے دس بانی ممبران میں شامل تھے، وہ اب تک پی ٹی آئی کے سب سے وفادار ساتھی تھے، تیئیس سال کی جدوجہد میں نعیم الحق ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہے، جب بھی پارٹی پر مشکل وقت آیا انہوں نے ساتھ دیا۔

    عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دو برسوں میں نعیم الحق کو کینسر سے بہادری سے لڑتے دیکھا، وہ آخر وقت تک پارٹی معاملات میں مشورہ دیتے رہے، جب تک ہوسکا انہوں نے کابینہ اجلاسوں میں شرکت کی، ان کے انتقال سے نہ پر ہونے والا خلا پیدا ہوگیا۔

    تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق انتقال کر گئے

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق70برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ 11جولائی1949کو کراچی میں پیدا ہوئے، نعیم الحق پیشے کے اعتبار سے بینکر اور کاروباری شخصیت تھے، وہ پی ٹی آئی کے بانی ارکین میں شمار کیے جاتے تھے، انہوں نے 1996میں عمران خان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔

    نعیم الحق کی نماز جنازہ کل بعدنمازعصرمسجدعائشہ خیابان اتحاد کراچی میں اداکی جائے گی۔

  • پورے ملک میں چینی 68 روپے کلو فروخت کریں گے، چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن

    پورے ملک میں چینی 68 روپے کلو فروخت کریں گے، چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن

    کراچی : چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن ذوالقرنین علی خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے15 بلین روپے کا پیکج جاری کردیا ہے ، پورے ملک میں چینی کو 68 روپے کلو فروخت کریں گے ، وزیراعظم کےوژن کےمطابق سستےداموں اشیا فراہمی یقینی بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا مارکیٹ میں کئی چیزوں کی قیمت میں اتار چڑھاؤ آیا ہے، وزیراعظم نے15بلین روپےکاپیکج جاری کردیا اور شوگرایسوسی ایشن سےایک لاکھ ٹن چینی مل گئی ہے۔

    ذوالقرنین علی خان کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں چینی کو68 روپے کلو فروخت کریں گے اور رمضان تک چینی 68روپے کلو میں ہی فروخت ہوگی، ہول سیل مارکیٹ رمضان سے پہلے متعارف کرانے جارہے ہیں۔

    چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ وزیراعظم کےوژن کےمطابق سستےداموں اشیا فراہمی یقینی بنائیں گے ، وزیراعظم کیلئے نوجوان روزگار پروگرام پرکام شروع کردیا، دکانیں کھولنے کیلئے2 لاکھ 53ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

    گورنمنٹ قرضےجاری کررہی ہےاورہم50ہزارفرنچائزدینےجارہےہیں، ان فرنچائزمیں3سے4لاکھ لوگوں کوروزگارملےگا، تندوروالوں کومناسب قیمت پرآٹافراہم کریں گے، وزیراعظم کی سخت ہدایت ہےانہیں مارکیٹ کی اپ ڈیٹس لازمی فراہم کریں۔

  • کامیاب جوان پروگرام، نوجوانوں میں قرضوں کی تقسیم آج سے شروع ہوگی

    کامیاب جوان پروگرام، نوجوانوں میں قرضوں کی تقسیم آج سے شروع ہوگی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے کامیاب جوان پروگرام نے پنجاب میں انٹری ڈال دی، پنجاب کے نوجوانوں کو قرض کی تقسیم آج سے شروع ہوگی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر مملکت عارف علوی سیالکوٹ سے چیکس کی تقسیم کا آغاز کریں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صدر نوجوانوں کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 3ہزار نوجوانوں کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس منصوبے کا حصہ بنایا جائے گا، منصوبے سے فائدہ اٹھا کر نوجوان لاکھوں ڈالرز کما سکتے ہیں، صدر بھی کامیاب جوان پروگرام میں متحرک کردار ادا کریں گے۔

    کامیاب جوان پروگرام کے پہلے مرحلے میں100 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، پروگرام کے تحت1 سے50 لاکھ تک کے چیک نوجوانوں کو دئیے جائیں گے۔

    پروگرام کے تحت فاٹا اور قبائلی اضلاع سمیت ملک بھر سے نوجوانوں کو رقوم کی ادائیگی ہوگی۔

    خیال رہے کہ 9 جنوری کو ہنرمند پاکستان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ 24 جنوری تک پہلے کامیاب جوان پروگرام میں رجسٹرڈ ہونا ہوگا، کامیاب جوان پروگرام کے تحت کامیابی نوجوانوں کے قدم چومے گی۔

  • وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک کے خلاف ایکشن کا مطالبہ

    وزیراعظم عمران خان سے ٹک ٹاک کے خلاف ایکشن کا مطالبہ

    پشاور: دنیا بھر میں مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ ایپ ’ٹک ٹاک‘ کے خلاف اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے ایکشن لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے ایکشن لیتے ہوئے جامعہ کے 5طلبا کے ٹک ٹاک اکاونٹس ڈیلیٹ کروا دیئے۔ جبکہ ایک طالب علم نے ٹک ٹاک کے خلاف وزیراعظم شکایتی سیل میں شکایت درج کرا دی۔

    شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ کا استعمال یونیورسٹی میں بہت زیادہ ہے، موبائل ایپ کا استعمال کسی بھی طالبہ کے لیے مسئلہ بن سکتا ہے، معاملے کی نظر ثانی کرتے ہوئے ایکشن لیا جائے۔

    ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے منع کرنے پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی

    خیال رہے کہ ایک منٹ یا پھر چند سیکینڈ کی ویڈیو شیئرنگ موبائل ایپلیکشن دینا بھر میں تیزی سے مقبول ہورہی ہے، جبکہ اس کے صارفین کی تعداد میں بھی دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، زیادہ تر منچلے لڑکے اور لڑکیاں اس ایپ پر ڈانس یا پھر ڈب ویڈیز شیئر کررہے ہیں۔

    ٹک ٹاک کا استعمال زیادہ تر تعلیمی اداروں میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

    30 جنوری کو صوبہ پنجاب کے ضلع پاک پتن کی تحصیل عارف والا میں ٹک ٹاک کے لیے ویڈیو بنانےسے منع کرنے پر نوجوان نے خود کو آگ لگالی تھی، نوجوان نے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ آکر خودکشی کی کوشش کی، تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • ’بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘

    ’بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں‘

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے ایل اوسی پر بھارتی افواج کی فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق راجہ فاروق حیدر نے بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہری کو خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی نہتے شہریوں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے شہری شہید

    وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کشمیری بھارت کی بزدلانہ حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، بھارتی چوکی تباہ کرنے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کی گئی، چری کوٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری میر محمد شہید اور خاتون زخمی ہوگئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے شہری آبادی پرآرٹلری اور مارٹر گولے داغے،بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔

  • لٹیروں کو وزیراعظم اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    لٹیروں کو وزیراعظم اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لٹیروں کو وزیراعظم اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کو یاد ہے جب فیصل آباد کے مزدوروں نے لٹیرا لیگ کو فیکٹریوں کی چابیاں دی تھیں۔

    ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لٹیروں کو وزیراعظم اپنی سیاسی موت کا فرشتہ دکھائی دیتے ہیں۔

    معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کےدورمیں ایک ہی گھرانہ ترقی کر رہا تھا، مغل بادشاہ کے دور میں مرغی،انڈے کے ریٹ بھی گھر میں بنتے تھے، اسحاق ڈار دالیں، سبزیاں مہنگی ہونے پر عوام کو مرغی کھانے کا مشورہ دیتے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک کو مقروض کرنے والے آج قوم کے ہمدرد بننے کی کوشش کر رہے ہیں، رہزن کبھی رہبرنہیں بن سکتے، ایک مفرور نے ملک کی اقتصادی حالت کوتباہی کے دھانے پر پہنچایا، مفرور کو ہیرو بنانا عوام کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

  • وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کر دیا

    وزیراعظم نے احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کر دیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بی آئی ایس پی میں سرکاری ملازمین پیسہ وصول کر رہے تھے، بی آئی ایس پی سے 8 لاکھ غیرمستحق افراد کو باہر نکالا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان احساس کفالت پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احساس کفالت پروگرام شروع کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل وقت تھا اس لیے حکومت پر مسلسل تنقید ہو رہی تھی، ہماری کوشش تھی عوام کی سہولت کے لیے جلد سے جلد پروگرام لائیں، مشکل حالات میں ہم نے بھی مشکل فیصلے کیے۔

    انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں سرکاری ملازمین پیسہ وصول کر رہے تھے، بی آئی ایس پی سے 8 لاکھ غیرمستحق افراد کو باہر نکالا گیا، شفاف پروگرام کےتحت اب مستحق اور کمزور طبقے کو مدد ملے گی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعےمستحق افراد تک پیسہ پہنچے گا، بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے پیسوں کی چوری ممکن نہ ہوگی۔

    احساس پروگرام سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک اور پروگرام 2 ہفتے میں آئے گا، پروگرام کے تحت غریب خواتین کو گائے، بھینسیں دی جائیں گی، پروگرام کے تحت نادار خواتین کے بینک اکاؤنٹ سے پیسے چوری نہیں ہوسکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ 5 لاکھ نوجوانوں کو ہنر کی تعلیم دیں گے تاکہ اپنا کاروبار کرسکیں، ہنرمند پروگرام کے تحت کوشش کریں گے جلدی ہنر دیں، نوجوانوں کو میرٹ پر قرض دے کر اپنا کاروبار پروگرام لائے ہیں۔

    وزیراعظم پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کاروبار کا آئیڈیا دے کر بینک کے ذریعے قرض حاصل کرسکیں گے، ہماری کوشش تھی کسی طرح اپنے کمزور طبقے کی مدد کی جائے، فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔

  • وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان رابطہ، آئی جی سے متعلق گفتگو

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان رابطہ، آئی جی سے متعلق گفتگو

    کراچی: وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران آئی جی سندھ کلیم امام کی ممکنہ تبدیلی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مراد علی شاہ کو وفاقی کابینہ میں آئی جی سے متعلق مشاورت سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جو نام دیئے ان میں سے کسی ایک کو آئی جی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیا کیا کہ آئی جی سندھ کے لیے مزید نام نہیں دیں گے۔

    دوسری جانب آئی جی سندھ کلیم امام کی جانب سے اہم خطاب کے بعد وزیراعظم عمران خان کی طلبی پر کلیم امام اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم اور آئی جی سندھ کے درمیان مختصر گفتگو بھی ہوئی تھی۔

    ’’میرا تبادلہ اتنا آسان نہیں‘‘ وزیراعظم کی طلبی پر کلیم امام اسلام آباد پہنچ گئے

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی طلبی پر آئی جی سندھ کلیم امام عمران خان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد پہنچے ہیں، گزشتہ روز ملاقات ہوگی، سیاسی حلقوں میں اس ملاقات کو انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا، اجلاس میں نئے آئی جی سندھ کا معاملہ زیر غور آیا، سندھ حکومت کی جانب سے آئی جی سندھ کے لئے دئیے گئے ناموں پر اعتراض کیا گیا۔