Tag: وزیراعظم

  • وزیراعظم آج پنڈدادن خان میں جلال پور کینال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیراعظم آج پنڈدادن خان میں جلال پور کینال کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    جہلم : وزیراعظم عمران خان آج پنڈدادن خان کا دورہ کریں گے، جہاں وہ جلال پور کینال منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبے پر 32 ارب 72 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنڈدادن خان میں جلالپور کینال منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب آج ہوگی۔ وزیراعظم 117 کلو میٹرطویل جلالپور ایری گیشن کینال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    جلال پورایری گیشن کینال منصوبے پر 32ارب72کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ منصوبے کے تحت 30 رابطہ نہروں او ر 16 برساتی نالوں کی تعمیر بھی ہوگی، منصوبے سے 1 لاکھ 70 ہزار ایکڑ بارانی رقبے کو نہری پانی کی فراہمی ممکن ہوگی۔ منصوبے سے جہلم، خوشاب کے 80 سے زائد دیہات کے 4 لاکھ کاشتکارمستفید ہوں گے۔

    منصوبہ سنہ 2024 تک مکمل ہوگا جس پر 48 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ 274 ملین ڈالر ایشین ڈیولپمنٹ بینک فراہم کرے گا۔

    مذکورہ منصوبہ سنہ 1898 میں شروع کیا جانا تھا تاہم فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث کام شروع نہ ہو سکا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے سنہ 2007 میں منصوبے پر کام شروع کروایا تاہم 2008 میں منصوبہ پھر رک گیا۔

    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جلسہ گاہ کا معائنہ اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ پنڈال میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، لوگوں کی آمد، سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلسہ گاہ کے اطراف غیرمتعلقہ گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا گیا۔

    اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کچھ دیر بعد تقریب میں پہنچیں گے پنڈدادن خان کےعوام آج اپنے لیڈرکا بھرپوراستقبال کریں گے

  • وزیراعظم 26 دسمبر کو پنڈ دادن خان کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم 26 دسمبر کو پنڈ دادن خان کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 26 دسمبر کو پنڈ دادن خان کا دورہ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عوامی رابطہ مہم کا آغاز پنڈ دادن خان سے کریں گے، عمران خان جلالپورشریف تا خوشاب نہر کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

    وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا کہ وزیر اعظم جہلم کے لیے اہم میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے۔ وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان جہلم کا پہلا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں،ہیلی پیڈ بنا دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ سطحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی تھی آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹرئ اعظم سلیمان نے وزیراعظم سے خصوصی ملاقات کی تھی۔

  • ’’سی سی آئی اجلاس وزیراعظم کا تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چلنے کا عملی ثبوت ہے‘‘

    ’’سی سی آئی اجلاس وزیراعظم کا تمام اکائیوں کو ساتھ لیکر چلنے کا عملی ثبوت ہے‘‘

    اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل(سی سی آئی) اجلاس وزیراعظم کا تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عملی ثبوت ہے، اجلاس ترقی کے ثمرات ملک بھر میں پہنچانے کا بھی ضامن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے، دہائیوں سے تاخیر کے شکار معاملات پر مفاہمت سے سیر حاصل گفتگو ہوئی، اجلاس میں تاخیر کے شکار معاملات پر گفتگو سے اتفاق رائے میں پیشرفت ہوئی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں تمام وزرائےاعلیٰ نے شرکت کی، ملکی قیادت قومی امور سمیت عوامی فلاح اور ترقی کے لیے یکسو ہیں، وزیراعظم نے گیس رائلٹی اور صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ٹیلی میٹری نظام پانی کی منصفانہ تقسیم میں معاون ثابت ہوگا، یکساں تعلیم کے مقصد کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق خوش آئند ہے، اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری سے آگاہ کیا گیا۔

    فردوس عاشق کا مزید کہنا تھا کہ واپڈا چیف ایگزیکٹو کے لیے قابل شخصیت کے انتخاب کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا گزشتہ روز اجلاس ہوا، اجلاس میں ایکسپلوریشن اینڈپروڈکشن پالیسی 2012 کی منظوری دے دی گئی، اجلاس میں صوبوں کے درمیان وسائل کی منصفانہ تقسیم کا جائزہ لیا گیا، اور صوبوں میں پانی کی تقسیم پر تفصیلی گفتگو بھی ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا اور وزیراعلیٰ سندھ کی پانی پرنوک جھوک ہوئی، فیصل واوڈا کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ بھی تکرار ہوئی۔ مشترکہ مفادات کونسل نے آبی معاہدے پر دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اجلاس میں آبی وسائل پر صوبوں کے درمیان کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا، سی جے کنال کا معاملہ اگلے اجلاس تک مؤخر کردیا گیا، وزیراعظم نے پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے فوری ٹیلی میٹرز نصب کرنے کی ہدایت کی۔

  • حکومت نے سرمایہ کاری کے لیے سازگارماحول، فلاحی پالیسی کو ترجیح دی، وزیراعظم

    حکومت نے سرمایہ کاری کے لیے سازگارماحول، فلاحی پالیسی کو ترجیح دی، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے سرمایہ کاری کے لیے سازگارماحول، فلاحی پالیسی کو ترجیح دی، پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے جاپان کے مشیر خارجہ امور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات اور خطے کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کی جاپان کے مشیرخارجہ امور سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم نے جاپان کے مشیر خارجہ امور کو خطے میں امن کی کوششوں متعلق آگاہ کیا۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملاقات میں پاک جاپان مختلف شعبہ جات میں تعاون پر زور دیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت نے سرمایہ کاری کے لیے سازگارماحول، فلاحی پالیسی کو ترجیح دی، پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے دونوں ممالک مستفید ہوں گے۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے امور خارجہ کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی تھی۔

  • ہمارا وژن ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، وزیراعظم

    ہمارا وژن ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارا وژن ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، بھرپور کوشش ہے استحکام کا آئندہ مرحلہ معاشی ترقی کی شکل اختیار کرے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں اسد عمر، شفقت محمود، خسرو بختیار، فردوس عاشق اعوان، ڈپٹی چیئرمین مین پلاننگ کمیشن، سیکرٹری پلاننگ اور سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔

    وزیرِ اعظم کو پی ایس ڈی پی کی پہلی اور دوسری سہ ماہی کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، مختلف وزارتوں کی کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ بھی وزیرِ اعظم کو پیش کی گئی۔ بریفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کے تحت 380 نئی اسکیموں کا اجرا کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود معاشی استحکام حاصل کیا، بھرپورکوشش ہے استحکام کا آئندہ مرحلہ معاشی ترقی کی شکل اختیار کرے، ہمارا وژن ملک کو پائیدار معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ طویل مدت جامع منصوبہ بندی نہایت اہمیت کی حامل ہے، بین الوزارتی روابط اور کوآرڈینیشن کلیدی اہمیت کے حامل ہیں، منصوبوں کی بر وقت تکمیل سے معاشی عمل تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

    انہوں نے کہا کہ نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا ہو سکیں گے، مختلف منصوبوں پرعمل درآمدکی رفتار پر مسلسل نظر رکھی جائے، کوئی ترقیاتی منصوبہ یا اسکیم سرخ فیتے کی بنا پر تاخیر کا شکار نہ ہو۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت ترقیاتی کاموں میں نجی شعبے کو بھی شامل کرنا چاہتی ہے، حکومت ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

    وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جاری ہے جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلیٰ سمیت چیف سیکریٹریز شریک ہیں۔ مشترکہ مفادات کونسل 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

    اجلاس میں سی سی آئی رپورٹ 2016 اور2017 منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، صوبوں کو پانی کے خالص منافع پر عملدرآمد کے فارمولے پر بحث ہوگی۔ پیٹرولیم پالیسی 2012 کے ترمیمی مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔

    ایل این جی درآمد کا معاملہ بھی مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے، حویلی شاہ بہادر، بلوکی پاور پلانٹس کی نجکاری کی سمری بھی کونسل کو بھجوا دی گئی۔ تیز ی سے بڑھتی ملکی آبادی پر قابو پانے کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    اجلاس میں پانی کی تقسیم کے معاہدے پر اور پانی کی تقسیم کے معاہدے پر اٹارنی جنرل کی سفارشات بھی بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے صوبوں کو فنڈز کی غیرقانونی منتقلی کا معاملہ ایجنڈے کا حصہ ہے۔

    مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سندھ کی جانب سے ایف بی آر کی غیرقانونی اورغیر آئینی کٹوتی کی سمری ایجنڈے کا حصہ ہے، سی جے ہائیڈروپاور منصوبے کے این او سی کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ اجلاس میں چیئرمین واپڈا اور ارکان کی تقرری سے متعلق مسودہ بھی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    ایل پی جی کی پیداوار پروزارت پیٹرولیم کو رائلٹی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں قدرتی وسائل کی تقسیم پر آرٹیکل 158 اور 172 پر عمل کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

    اجلاس میں متبادل توانائی پالیسی 2019 منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2002 بھی سی سی آئی اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔ پاکستان کی مردم شماری کے نتائج کا نوٹی فکیشن بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

  • بلوچستان کےعوام کی زندگی میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

    بلوچستان کےعوام کی زندگی میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کےعوام کی زندگی میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاق بلوچستان کی تعمیروترقی میں ہرممکن معاونت کے لیے پرعزم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاق بلوچستان کی تعمیروترقی میں ہرممکن معاونت کے لیے پرعزم ہے، معاشی استحکام کے بعد حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ صنعتی عمل تیز ہو۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کوشش ہے نوجوانوں کو نوکریوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع میسر آئیں، معاشی استحکام سے بلوچستان کے نوجوانوں کو بھرپور مواقع میسر آئیں گے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ہنر فراہم کرنے پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، احساس پروگرام، صحت انصاف کارڈ سے صوبے کےعوام کو سہولت ملے گی۔ انہوں نے منتخب اراکین کو عوام کے مسائل اجاگر کرنے، ان کے حل میں کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کےعوام کی زندگی میں بہتری لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وفاق بلوچستان کی تعمیر وترقی میں ہرممکن معاونت کے لیے پرعزم ہے۔

    تعمیراتی شعبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی شعبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لیے سرکاری زمینوں کو استعمال میں لایا جائے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو رقوم ترسیل میں ہرممکن آسانی فراہم کی جائے، معیشت مضبوط کرنےوالے اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دی جائیں۔

  • اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، فردوس عاشق اعوان

    اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، فردوس عاشق اعوان

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، حکومت فرض ادا کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل کے فیصلےسے دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی، حکومت اپنی ذمہ داری ادا کرنے جا رہی ہے، کوئی آئینی حدود سے تجاوز کرتا ہے تو قانون حرکت میں آتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کرنا قانونی حق ہے، اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے، حکومت فرض ادا کرے گی۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم سرمایہ داروں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، منفی پروپیگنڈا پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے۔

    حکومت کا جج وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت میڈیا اسٹرٹیجی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں خصوصی عدالت کے جج وقار سیٹھ کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملک میں عدم استحکام پیدا نہیں ہونے دے گی، حکومت اداروں کے درمیان تصادم کی صورت حال نہیں بننے دے گی، تفصیلی فیصلے پروزیر قانون حکومتی ردعمل تیار کر رہے ہیں۔

  • تعمیراتی شعبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

    تعمیراتی شعبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تعمیراتی شعبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لیے سرکاری زمینوں کو استعمال میں لایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا، جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال اوراقتصادی معاملات پر غور سمیت حالیہ حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں ہنرمندوں، نوجوانوں کے لیے نوکریوں کے مواقع پیدا کرنے پر بریفنگ سمیت بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئیں رقوم پر مراعاتی پیکج پرغور کیا گیا۔ وزیراعظم کو تعمیراتی شعبے کے فروغ اور بلڈرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا گیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے سے 40 کے لگ بھگ صنعتیں وابستہ ہیں، شعبے کے فروغ سے نوکریوں کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے، تعمیراتی شعبے میں حائل رکاوٹیں دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے، نیا پاکستان ہاؤسنگ کے لیے سرکاری زمینوں کو استعمال میں لایا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کو رقوم ترسیل میں ہرممکن آسانی فراہم کی جائے، معیشت مضبوط کرنےوالے اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دی جائیں۔

    وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیوں کو مراعات دینےکے لیے کمیٹی قائم کر دی، کمیٹی میں حفیظ شیخ، زلفی بخاری، شوکت ترین، سیکرٹری خزانہ اور اسٹیٹ بینک کے نمائندے شامل ہیں۔

  • اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں، وزیراعظم

    اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں ہے، حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق لائحہ عمل پر مشاورت کا فیصلہ کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ اداروں کے درمیان کسی قسم کا تصادم ملکی مفاد میں نہیں ہے، حکومت قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ادارے آئینی وقانونی دائرہ اختیارمیں فرائض سر انجام دیں، حکومت آئینی وقانونی ذمہ داریوں میں معاونت یقینی بنائے گی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افواج پاکستان نے امن کے لیے لازوال قربانیاں دیں، بیرونی قوتوں کو سازشوں میں ناکامی ہوگی، ہمیں اتحاد یکجہتی سے قومی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

    وزیراعظم عمران خان کا بچوں سے متعلق جرائم کی روک تھام کے لئے بڑا فیصلہ

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان بچوں سےمتعلق جرائم کی روک تھام کے لیے قومی سطح پر نیشنل ایکشن پلان ترتیب دینے کا حکم دیا تھا اور وزارت داخلہ میں نیشنل کرائم ڈیٹا بیس بنانے کا بھی فیصلہ کیا تھا۔