Tag: وزیراعظم

  • عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے، وزیراعظم

    عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کابینہ کو ملکی معاشی صورت حال میں بہتری پر بریفنگ دی گئی۔

    اعلامیے کے مطابق سنگین مسائل کی شکار ملکی معیشت میں استحکام آچکا ہے، چار بڑے عالمی اداروں ورلڈ بینک، ایشین ڈویلپمنٹ بینک، آئی ایم ایف اور موڈیز نے معیشت میں بہتری کا اعتراف کیا۔

    اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ میں 286 فیصد بہتری آئی ہے، اسٹاک مارکیٹ 8 ماہ بعد 40 ہزارکی سطح تک پہنچ گئی ہے، برآمدات میں تقریباً 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ سردیوں میں بجلی کی قیمت میں کمی لانے کے فیصلے سے ایک لاکھ 76 ہزار صارفین مستفید ہوئے ہیں، صنعتی شعبے کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے اقتصادی اعشاریوں میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی کاوشوں کی بدولت ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے، معیشت کومزید مستحکم اورعام آدمی کو ریلیف دینا ترجیح ہے۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ معاشی استحکام کا حصول ایک اہم سنگ میل تھا، عوام کو معاشی میدان میں کامیابیوں سے آگاہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ کاروباری برادری کے اعتماد کو مزید تقویت فراہم ہوگی۔

  • افسران ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں، وزیراعظم

    افسران ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت کی ضرورت ہے، افسران ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ترقی پانے والے والے وفاقی سیکرٹریز نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افسران کی ترقی کارکردگی اورمیرٹ کو مدنظر رکھ کر کی گئی، امید ہے افسران فرض شناسی سے ملک وقوم کی خدمت کریں گے، پاکستان تاریخ کے اہم دوراہے پرکھڑا ہے، ملک کی تعمیروترقی کو بیوروکریسی نے بھی عملی جامہ پہنانا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک آج خطے میں دوسرے ممالک سے قدرے پیچھے رہ گیا، ملک پیچھے رہ جانے کی مختلف وجوہات ہیں، نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت کی ضرورت ہے، آج سیاسی قیادت اور بیوروکریسی نے مستقبل کا تعین کرنا ہے۔

    وزیراعظم سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل اور افرادی قوت سے نوازا ہے، افسران ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی طرز حکومت کے ضمن میں بھرپور کردار ادا کرے، بہتر طرزحکومت سے متعلق وفاقی بیوروکریسی مثال قائم کرے، سیکرٹریز اپنی توانائیاں اورتجربہ ملک وقوم کے لیے بروئےکار لائیں۔

    وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کی وجہ سے آج معاشی استحکام ہے، سرمایہ کار وکاروباری برادری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں، عالمی ادارے بھی معیشت میں بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں۔

  • وزیراعظم سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی ملاقات

    وزیراعظم سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء کی ملاقات

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اقتصادی کرائمز، امیگریشن سے متعلقہ کرائم کے خلاف جنگ بھی اہم ایجنڈا ہے، بلا امتیاز احتساب بھی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ایجنڈا ہے۔

    تفصیلات وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے ملاقات کی، معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیاء نے وزیراعظم کو ملک کی بہترین خدمیت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عزم کے ساتھ ملک کی بھرپور خدمت کروں گا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتصادی کرائمز، امیگریشن سے متعلقہ کرائم کے خلاف جنگ اہم ایجنڈا ہے، بلا امتیاز احتساب بھی پی ٹی آئی حکومت کا اہم ایجنڈا ہے۔

    وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ کرپشن، سائبر کرائمز، منی لانڈرنگ کے خلاف جنگ حکومت کا اہم ایجنڈا ہے، آپ ذمہ داریاں جہاد اور قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے پناہ وسائل اور افرادی قوت سے نوازا ہے، نئی سوچ اور بہتر طرز حکومت کی ضرورت ہے، بیوروکریسی نے وژن کو عملی جامہ پہنانا ہے، ملک کی تعمیر وترقی کے لیے سیاسی لیڈر شپ نے وژن دینا ہے۔

  • انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرنوازشریف کوباہر جانے دیا، عمران خان

    انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرنوازشریف کوباہر جانے دیا، عمران خان

    لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرنوازشریف کوباہرجانےدیا جب کہ مافیاکوفکرہےاس حکومت نےمسائل حل کردیئےتویہ کیاکریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میڈیکل بورڈز کہہ رہےتھے نوازشریف کی طبیعت خراب ہے اس لیے انہیں باہر جانے دیا، نوازشریف اب باہرگئےہوئےہیں تو رپورٹس آجائیں گے اور شایدعدالت کہہ چکی ہے ہر 2 ہفتےبعدرپوٹس آئیں گی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ہمارامقابلہ ایک بڑےمافیاکیساتھ ہےجومسلسل پروپیگنڈا کررہاہے، اس مافیانےپہلےدن اسمبلی میں خطاب تک نہیں کرنےدیا، مافیاسمجھ رہاتھایہ حکومت چنددنوں کی مارہےہم محنت کررہےہیں،اربوں کےخسارےسےملک کونکال رہےہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس مافیاکوفکرہےکہیں یہ ملک ترقی نہ کرجائے، کہتےتھےہمارےپاس تجربہ کارٹیم نہیں ہےجوتجربہ کارٹیم تھی وہ ملک پراربوں قرضےکابوجھ چھوڑ کرگئی، پاکستان نےترقی شروع کی توپاکستان کےچےگوارافضل الرحمان آیا، فضل الرحمان اسلام آبادپہنچ گئے لیکن مطالبات کیاتھےکسی کوپتہ ہی نہیں تھے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان نے ترقی شروع کی تو پاکستان کے چےگوارا فضل الرحمان آیا” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم نے کہا کہ مافیاکوفکرہےاس حکومت نےمسائل حل کردیئے تویہ کیاکریں گے، مافیا پریشان  ہےان کی باریاں لینےکی پالیسی ختم  ہو جائےگی،  فضل الرحمان اسلام آبادنہیں ڈیزل کے پرمٹ فتح کرنے آیا تھا، مافیاپریشان ہےان کی30سال کی سیاست ختم  ہوجائےگی، مافیاکو ہماری کامیابیوں سےپریشانی ہے، مافیاکو ڈر ہے حکومت کامیاب ہوگئی توان کےپیسےپکڑےجائیں گے،  مافیاپریشان ہےیہ30سال سےحلوہ کھارہےتھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پشاوراورلاہوراسموگ کی وجہ سےبہت متاثرہیں جس کی وجہ سے بہت نقصان ہو رہا ہے، اسموگ کی وجہ سے بچے اور بوڑھے شدیدمتاثرہورہےہیں، اسموگ کےمسائل پرماضی پرتوجہ نہیں دی گئی، اسموگ کےمسائل پرقبو کیلئےہم نےایک منصوبہ بنایا ہے۔

    وزیراعظم نے بتایا کہ لاہورمیں10سال میں 70 فیصددرختوں کی کمی ہوئی، بھارت میں فصل جلانا بھی اسموگ کی بڑی وجہ ہے جب کہ لاہورمیں کچھ فیکٹریاں بھی آلودگی کی وجہ ہیں، ٹرانسپورٹ بھی آلودگی کی بنیادی وجوہات میں شامل ہے، ہم نےفیصلہ کیاہےیوروفورتیل درآمدکریں گے،پاکستان ابھی یوروٹودرآمدکرتاہے اور مستقبل میں یوروفائیوتیل درآمدکریں گے۔

    عمران خان نے کہا کہ یوروفورتیل درآمدکرنےسےآلودگی میں90فیصدکمی ہوگی، آئل ریفائنریزکو3سال کوالٹی اپ ڈیٹ کرنےکاوقت دیں گے، آئل ریفائنریز3سال میں صاف تیل کی طرف نہیں گئےتوبندکردیں گے، ہم نےفیصلہ کیاہےالیکٹرک ٹرانسپورٹ کی طرف جائیں گے، شہروں میں بسوں کوالیکٹرک پرلےکرجائیں گے۔

  • پرانا نظام اب نہیں چل سکتا، نئے پاکستان میں پرانا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے: وزیر اعظم

    پرانا نظام اب نہیں چل سکتا، نئے پاکستان میں پرانا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے: وزیر اعظم

    لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پرانا نظام اب نہیں چل سکتا، نئے پاکستان میں پرانا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے آج وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری اور آئی جی نے ملاقاتیں کیں، وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری کو ہدایت کی عوام کی خدمت کرنا آپ کا اوّلین فرض ہے، کسی سیاسی شخصیت کا کوئی بھی ناجائز کام ہرگز نہ کریں، آپ نے سب کام میرٹ پر کرنے ہیں۔

    انھوں نے کہا بیوروکریسی اور دیگر عہدوں پر تعیناتیاں میرٹ پر کی گئیں، معاشی ترقی کے لیے قابل بیوروکریسی کا کردار بہت اہم ہے، پنجاب میں امن اور گورننس کے نظام میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، افسران کی مدت ملازمت کو تحفظ فراہم کریں گے، پہلے تھانوں میں طاقت ور کو تحفظ فراہم کیا جاتا تھا۔

    وزیر اعظم نے آئی پنجاب پولیس شعیب دستگیر کو ہدایت کی کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ دریں اثنا، نئے آئی جی پنجاب نے وزیر اعظم کو پولیس رویے میں بہتری کے لیے وژن سے آگاہ کیا۔ وزیر اعظم انھیں تمام وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی اور کہا صوبے میں تھانہ کلچر کی تبدیلی کے لیے سفارشات کو حتمی شکل دی جائے۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی زیر صدارت پہلی آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز کانفرنس ہوئی جس میں آئی جی پنجاب نے پیشہ ورانہ امور پر افسران کو اہم احکامات جاری کیے۔

    شعیب دستگیر نے کہا کہ عوام کی حفاظت اور امن قائم کرنے والا ہی میری ٹیم میں رہے گا، شہریوں سے بدسلوکی یا بد کلامی کسی صورت برداشت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتیش کے نظام کی بہتری میری ترجیحات میں شامل ہے، آر پی اوز، ڈی پی اوز مقدمات کی تفتیش میں خود دلچسپی لیں۔

  • وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے

    لاہور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کل لاہور آئیں گے، اس دوران وہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خصوصی خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ایک روزہ دورہ لاہور میں پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کریں گے اور سیاسی صورت حال پر پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے، اس دوران دیگر ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں بھی زیرغور آئیں گی، وزیراعظم ایوان وزیراعلیٰ میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی وزیراعلیٰ اور گورنرپنجاب سے ملاقات ہوگی۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم نے دو ماہ قبل بھی لاہور کا دورہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ 18 جولائی کو وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وزیر اعظم کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور وزرا کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا تھا۔ بعد ازاں وزیر اعظم اور گورنر پنجاب چوہدری سرور کی بھی ملاقات ہوئی تھی۔

  • وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں ملک کی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام 6 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد سمری ایوان صدر ارسال کر دی گئی، صدر مملکت آرمی چیف کی ملازمت میں توسیع کی سمری کی منظوری دیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں گزشتہ روز ہنگامی اجلاس ہوا جس میں حکومتی وزراء، ماہرین قانون اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر مشاورت کی گئی اور سپریم کورٹ کے اٹھائے گئے سوالات پر غور کیا گیا تھا۔

    سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

  • پنجاب کو وزیراعظم کے وژن کے مطابق مثالی صوبہ بنائیں گے، عثمان بزدار

    پنجاب کو وزیراعظم کے وژن کے مطابق مثالی صوبہ بنائیں گے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم حقیقی تبدیلی لانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، پنجاب کو وزیراعظم کے وژن کے مطابق مثالی صوبہ بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں، اراکین اسمبلی نے اپنے حلقوں کے مسائل سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم حقیقی تبدیلی لانے کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں، پنجاب کو وزیراعظم کے وژن کے مطابق مثالی صوبہ بنائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سابق ادوار میں ون مین شو کے ذریعے حکومت چلائی جاتی رہی، ماضی میں منتخب نمائندوں اور اسمبلی سے مشاورت کو نظرانداز کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہماری حکومت نے اراکین اسمبلی کو پورا احترام دیا ہے، سابق حکومتوں نے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کو معاشی طور پر مفلوج کیا۔

    عوام ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کو ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کا خمیازہ بھگتنا پڑرہا ہے، اپوزیشن جماعتوں کے پاس عوام کی فلاح کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاسی بے روزگار ذہن نشین رکھیں عوامی پذیرائی احتجاجی سیاست سے نہیں بلکہ عوام کی خدمت سے ہی ملتی ہے، عوام کے مسترد شدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔

  • آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیراعظم کو حاصل ہے، اعتزاز احسن

    آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیراعظم کو حاصل ہے، اعتزاز احسن

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیراعظم کو حاصل ہے، آرمی چیف کی تقرری میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدرمملکت نے توسیع دی تو کوئی قانونی قباحت نہیں ہے، عدالت کو اس معاملے میں مداخلت کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ کابینہ کے کتنے ارکان نے حمایت کی یا نہیں یہ بات بھی اہم نہیں ہے۔

    اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا مکمل اختیار صرف وزیراعظم کو حاصل ہے، آرمی چیف کی تقرری میں عدالت مداخلت نہیں کرسکتی۔

    حکومتِ پاکستان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کا نوٹیفکیشن 19 اگست کو جاری کیا تھا، نوٹی فکیشن میں کہا گیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع خطے کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے۔

    بعد ازاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی دوبارہ تقرری کے نوٹیفکیشن پر دستخط کر دیے تھے۔

    سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا تھا۔

  • وفاقی کابینہ نے بھارت سے اشیاء درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی، ذرائع

    وفاقی کابینہ نے بھارت سے اشیاء درآمد کرنے کی تجویز مسترد کردی، ذرائع

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے بھارت سے مختلف اشیاء درآمد کرنے کی تجویزمسترد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا۔ کابینہ کے اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

    ذرائع کے مطابق بھارت سے کیڑے مار دوا، پولیو مہم کے لیے فنگر مارکر کی درآمد کی تجویز دی گئی تھی۔ کابینہ نے بھارت سے اشیاء درآمد کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے عالمی ادارہ خوراک کو کراچی سے کابل گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس لے جانے کی اجازت دے دی۔ اجلاس میں پی ٹی وی کے ایم ڈی عمار منظور کی تعیناتی، تنخواہ ومراعات کی منظوری دی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نے این پی او کے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ ایم پی او کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی منظوری دے دی گئی۔

    وفاقی وزیر شفقت محمود ساڑھے 5 بجے پریس کانفرنس کے دوران وفاقی کابینہ کے اہم فیصلوں سے متعلق آگاہ کریں گے۔