Tag: وزیراعظم

  • سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں توسیع کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی

    سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں توسیع کا معاملہ، وزیراعظم نے کمیٹی قائم کردی

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں توسیع کے معاملے پر غور کے لئے کمیٹی قائم کردی ، کمیٹی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تجاویز دےگی۔

    تفصیلات کے مطابق سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں توسیع کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے غور کے لئے 7رکنی کمیٹی قائم کردی، وزیراعظم کے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کےسربراہ ہوں گے جبکہ سیکریٹری خزانہ،اسٹیبلشمنٹ،دفاع،قانون،آڈیٹرجنرل کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کےقیام سےمتعلق ٹی اوآرز واضح کردیئےگئے، کمیٹی ریٹائرمنٹ کی عمرمیں اضافہ کرنےیانہ کرنےسےمتعلق اور ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر قانونی،معاشی، انتظامی تجاویز دے گی۔

    ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی وزیراعظم کو 3ہفتوں میں تجاویزپیش کرےگی جبکہ قابل عمل ہونے پر عملدرآمد سے متعلق پلان بھی تجویز کرے گی۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت سول سروس اصلاحات میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا تھا ، جس میں مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین کی وزیرِ اعظم کو سول سروس اصلاحات میں اب تک کی پیش رفت اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی تھی۔

    وزیرِ اعظم کو بتایا گیا تھا کہ سرکاری ملازمین کی بھرتیوں، پیشہ وارانہ تربیت، کارکردگی جانچنے کے معیار، ترقی کے طریقہ کار اور سینئر ترین عہدوں پر قابل افراد کی تعیناتی کے لئے موجودہ نظام کا جائزہ لے کر ان میں ضروری تبدیلیاں کی جا رہی ہیں جن کے بارے میں سفارشات جلد کابینہ کے سامنے پیش کر دی جائیں گی۔

    وزیرِ اعظم نے مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا کہ سیاسی ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ضروری ہے کہ سول سروس قابل اور پرعزم افرادی قوت پر مشتمل ہو جو عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو جبکہ ہدایت کی تھی کہ سول سروسز ریفارمز کے عمل کو تیز کیا جائے۔

  • وزیر اعظم کے وژن کے تحت بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبری

    وزیر اعظم کے وژن کے تحت بلوچستان کے عوام کیلئے خوشخبری

    کوئٹہ: خوشحال اور ترقی یافتہ بلوچستان کے وژن کے تحت کوئٹہ ایئرپورٹ پر مسافر طیاروں کیلئے دو جدید بورڈنگ برج نصب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا وژن بلوچستان کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ ہے، اور موجودہ حکومت کی جانب سے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

    کوئٹہ ایئرپورٹ پر امریکا سے درآمد کیے گئے بورڈنگ برجز کی تنصیب کا کام مکمل کر لیا گیا۔ بلوچستان کے حجاج کی کوئٹہ واپسی کا سلسلہ پیر سے ہوگا۔

    نوٹم کے مطابق کوئٹہ ائیرپورٹ پرٹیکسی وے اور پارکنگ کے وقت کپتان احتیاط برتیں۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔ بورڈنگ برج کل سے مکمل طور پر فعال ہوگا۔

    عمران خان بلوچستان کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں: جام کمال خان

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان بلوچستان کے مسائل کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال بھی اس بات کا اقرار کرچکے ہیں۔

    پاک چین اقتصادی راہداری سے حاصل ہونے والے فوائد کا بڑا حصہ بلوچستان پر بھی خرچ کیا جائے گا۔ جبکہ صوبے میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بھی حکمت عملی زیرغور ہے۔

  • وزیر اعظم عمران خان پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے: شوکت یوسفزئی

    وزیر اعظم عمران خان پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے: شوکت یوسفزئی

    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ بھارت کا مکروہ چہرہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت سے دنیا کے سامنے ظاہر ہو گیا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لئے آج پورے ملک میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ لڑ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مودی کوئی بھی قدم اٹھانے سے پہلے اپنے پائلٹ ابھی نندن سے پوچھ لے کہ پاکستان کی فوج اور عوام کتنی پروفیشنل ہیں، یہ وقت اپوزیشن کے احتجاجوں کا نہیں بلکہ کشمیر کے لئے متفق ہونے کا ہے، اپوزیشن کے احتجاجوں سے انڈیا کے بیانئے کو تقویت ملے گی اور اس قسم کے حرکتوں سے احتساب کا عمل کبھی نہیں روکے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران نے موثر طریقے سے پوری دنیا میں کشمیر کا مسئلہ اٹھایا ہے اس لئے ہمیں سفارتی سطح پر کامیابی ملی ہے اور اس ضمن میں روس نے بھی کشمیر کے حمایت کا عندیہ دیا ہے۔

    شوکت علی نے کہا کہ مودی نے کشمیر میں اپنی تباہی کی بنیاد خود رکھ لی ہے، قوم نے دہشت گردی کو شکست دی اور موجودہ صورت حال میں بھی افواج پاکستان اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری قوم اور فوج ایمان کے جذبے سے سرشار ہے جس کو دنیا کی کوئی قوم شکست نہیں دے سکتا، مودی یاد رکھے کہ اس کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملے گا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا یوم آزادی کشمیریوں کیساتھ منانے کا فیصلہ

    وزیراعظم عمران خان کا یوم آزادی کشمیریوں کیساتھ منانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے یوم آزادی کا دن کشمیریوں کیساتھ گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس دوران عمران خان کو آزاد کشمیر میں گارڈ آف آنر دیا جائے گا جبکہ وہ قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وزیراعظم عمران خان نے بڑا فیصلہ کیا ، وزیراعظم 14 اگست کا دن مظفر آباد آزاد کشمیر میں گزاریں گے۔

    وزیراعظم نے یوم آزادی کشمیریوں کیساتھ منانے کا فیصلہ کیا تھا ، وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ ہوں گے، اس دوران وزیراعظم قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر کے اجلاس سے خطاب کریں گے، قانون سازاسمبلی آزاد کشمیر میں پاکستان و آزاد کشمیر کے ترانے بجائے جائیں گے۔

    وزیراعظم کو آزاد کشمیرمیں گارڈ آف آنردیا جائے گا جبکہ وہ اسپیکر چیمبرمیں حریت کانفرنس اور دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کر کے جغرافیہ کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے، عمران خان

    یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمیریوں کا قتل عام آر ایس ایس کے نظریات کے مطابق ہورہا ہے البتہ اب یہ سب کچھ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ’’کشمیریوں کا قتل عام نازی پارٹی کے نظریات سے متاثر راشٹیہ سوایم سویک سنگھ کے نظریے کے مطابق ہورہا ہے، نسل کشی جیسے اقدام کو کر کے بھارتی کشمیر کا جغرافیہ تبدیل اور مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے‘‘۔

    وزیراعظم نے سوال کیا تھا کہ ’’کیا ساری دنیا مقبوضہ کشمیر میں وہ کچھ ہوتا دیکھے گی جو ظلم ہٹلر نے میونخ میں کیا تھا؟‘‘۔

  • وزیراعظم عمران خان کا پمز اسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت

    وزیراعظم عمران خان کا پمز اسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پمز اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پمز اسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کو فراہم سہولتوں کا جائزہ لیا، وزیراعظم نے مریضوں کے علاج معالجے اور سہولتوں سے متعلق دریافت کیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز عبدالقادر کے مطابق اسپتال انتظامیہ نے مریضوں کو فراہم سہولتوں کے بارے میں وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے عید الاضحیٰ کی نماز بنی گالا میں قائم مسجد میں ادا کی، سیکیورٹی اسٹاف اور دیگر ملازمین نے بھی وزیراعظم کے ساتھ نماز ادا کی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قربانی کے جذبے کے بغیر دنیا کی کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی، قربانی کا جذبہ ہر قسم کی مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنے کا نام ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی اور معاشرتی مشکلات کے دور سے گزر رہا ہے، قوم کو اقتصادی بحالی کی حکومتی کوششوں میں تعان کرنا ہوگا۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کی صورت حال کا نوٹس لیتے ہوئے کراچی سے منتخب تمام ارکان اسمبلی کو عید پر اپنے حلقوں میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

  • وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، کابینہ بھارتی جارحیت، کشمیر کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    اجلاس میں کابینہ بھارت کے ساتھ تجارت معطل کرنے کی اصولی منظوری دے گی، کابینہ ارکان عوامی مفاد کے نئے اقدامات پر تجاویز پیش کریں گے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی، لاہور، ملتان پشاور میں کثیرالمنزلہ عمارتوں کی اجازت پر غور کیا جائے گا، کابینہ نیشنل فرٹیلائزر کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو کو ہٹانے کی منظوری دے گی۔

    مزید پڑھیں: بھارت پلوامہ جیسے مزید واقعات کرائے گا، سرحد پر صورت حال خراب ہونے کا خدشہ ہے: وزیر اعظم

    کابینہ کو احساس پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، وفاقی کابینہ 2 ایئرلائن کمپنیوں کے لائسنس کی تجدید پرغور کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ فیڈرل انسٹیٹیوٹ آف حیدرآباد کے قیام کی اصولی منظوری دے گی، قومی پیداواری ادارے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ناموں پر غور کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کو وزارت مواصلات کی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل اینڈ پیرامیڈکس ایکٹ 2019 کے مسودے کی منظوری شامل ہے، کابینہ کو اب تک کے فیصلوں پر عملدرآمد کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

  • وزیراعظم نے تمام آپشنز استعمال کرنے کا کہہ دیا ہے، ترجمان دفترخارجہ

    وزیراعظم نے تمام آپشنز استعمال کرنے کا کہہ دیا ہے، ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلو سے بھارت کو آگاہ کردیا، پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے سفاکانہ مظالم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیا، بھارت کے یکطرفہ اقدامات کو مسترد کرتا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے قراردادوں میں موجود اور اقوام متحدہ کا تسلیم شدہ مسئلہ ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سفارتی تعلقات محمد کرنے کے فیصلے سے بھارت کو آگاہ کردیاہے، اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کو ختم کرایا جائے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا راج ہے ،مقبوضہ وادی میں کئی روز سے کرفیونافذ ہے،کرفیو کےباعث مقبوضہ وادی میں کھانے پینے کی اشیاکی کمی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وادی میں انٹرنیٹ اور فون سروس بند ہے،کشمیری عوام علاج معالجے کی سہولت سے بھی محروم ہیں،پاکستان کرتارپورراہداری سےمتعلق اقدامات جاری رکھےگا، پاکستان کرتارپورراہداری پراپناکام جاری رکھےگا۔

    ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ امریکی وفدسےمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا،مقبوضہ کشمیرکامسئلہ طویل ہےجوحل طلب ہے۔

    ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ 27فروری کویادرکھیں،مسلمان کسی سےنہیں ڈرتے،بھارت جوکرناچاہتاہےکرلےاس کاجواب کل پارلیمنٹ نےدیدیاہے، بھارت کوجواب نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کےفیصلوں سےمل چکاہے۔

    ڈاکٹر محمد فیصل نے واضح کیا کہ خوف کالفظ ہماری لغت میں نہیں ہے،جوہونےجارہاہےعالمی برادری اس کانوٹس لےرہی ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بڑاانسانی بحران پیداہونےجارہاہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کامؤقف واضح ہے کشمیریوں کی بات سنی جائے،مستقبل میں سفارتی تعلقات مکمل ختم ہونےکےامکانات ہیں،وزیراعظم نےبھارت کوکہاتھاتمام معاملات پرمذاکرات کیلئےتیارہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل کیاجائے،مقبوضہ کشمیربھارت کااندرونی مسئلہ نہیں ایک تنازع ہے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نےجوفیصلےکیےاس پرمکمل عملدرآمدہوگا،ایک کروڑسےزائدافرادکومقبوضہ وادی میں قیدکردیاگیاہے۔

    انہوں نے کہا کہ مذاکرات سےتوہم نےکبھی انکارنہیں کیاجوبھی ہوہم کشمیریوں کےساتھ کھڑےہیں، بھارت کےتمام اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادکیخلاف ہیں،پاکستان نےبھارت کےساتھ تجارتی روابط منقطع کردیئےہیں۔

    ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان بھارت کےاقدام کوعالمی عدالت میں لےجانےکااظہارکرچکاہے،آرٹیکل370ختم کرنےکوبھارت میں سپریم کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے۔آرٹیکل370ختم کرنےکیخلاف پاکستان عالمی عدالت میں جائےگا،آرٹیکل370ختم کرنےکیخلاف پاکستان اقوام متحدہ میں معاملہ اٹھائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتی غیرقانونی اقدام کوسیکیورٹی کونسل میں بھی اٹھایاجائےگا،دنیاسےتوقع کررہےہےبھارت کوغیرقانونی اقدام اٹھانےسےروکے۔

    ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ امریکی سینیٹرلنڈسےگراہم نےمقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کااظہارکیا،مودی کےاقدامات پربھارت میں ہی سوالات اٹھ رہےہیں،بھارتی اقدامات سےعلاقائی امن واستحکام کوخطرات ہیں۔

  • وزیراعظم  کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام پر گفتگو

    وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام پر گفتگو

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے رابطہ کرکے مقبوضہ وادی میں بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی صورت حال  پر گفتگو کی اور بھارتی ظلم وبربریت سے بھی آگاہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کی،
    وزیراعظم نے سعودی ولی عہد مقبوضہ کشمیر میں حالیہ بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال اور بھارتی ظلم وبربریت سے آگاہ کیا۔

    سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    یاد رہے 5 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے ملیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے کرکے کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی تھی۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرناعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ، بھارت کی غیرقانونی حرکت خطےکاامن برباد کرے گی، موجودہ حالات میں ہمسایہ ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہوں گے۔

    مہاتیرمحمد کا کہنا تھا کہ ملیشیاموجودہ صورتحال پرمکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور صور تحال کے تناظر میں مکمل رابطے میں رہے گا۔

    مزید پڑھیں : عمران خان، طیب اردوان رابطہ، مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال

    اسی دن وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے بھی رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال اور بھارتی جارحیت پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا  کہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کرنا خطے کے امن پر اثر انداز ہوگی، پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے کشمیرکی موجودہ صورت حال پراظہار تشویش کرتے ہوئے  پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    واضح  رہے بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل پیش کیا تھا اور تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

    مزید پڑھیں : بھارت نےمقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم کردی

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔

    دوسری جانب پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اعلان مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کاکوئی بھی یکطرفہ قدم کشمیر کی متنازعہ حیثیت ختم نہیں کرسکتا ، بھارتی حکومت کافیصلہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کیلئےناقابل قبول ہے۔

  • وزیراعظم صرف نیتن یاہو کو قبول کریں گے، حکران جماعت

    وزیراعظم صرف نیتن یاہو کو قبول کریں گے، حکران جماعت

    یروشلم : اسرائیل کی حکمراں جماعت لیکوڈ کے ارکان نے واضح کیا ہے کہ وہ انتخابات کے نتائج سے قطع نظر صرف بنیامین نیتن یاہو ہی کو وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر قبول کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لیکوڈ پارٹی نے ایک بیان جاری کیا اور اس میں کہا کہ پارلیمان (الکنیست) کے تمام ارکان نے ایک ”متحدہ درخواست“ پر دستخط کیے اور اس میں اس عزم کا اظہار کیا کہ صرف نیتن یاہو ہی جماعت کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے عہدے کے امیدوار ہوں گے اور ان کے سوا کوئی دوسرا امیدوار نہیں ہو گا۔

    لیکوڈ پارٹی نے یہ وضاحت حفظ ماتقدم کے طور پر کی تاکہ اس کی ممکنہ اتحادی جماعتیں نیتن یاہو سے وزارت عظمیٰ سے دستبرداری کا مطالبہ نہ کر سکیں۔وہ اسرائیل کی تاریخ میں گذشتہ ماہ سب سے زیادہ برسراقتدار رہنے والے وزیر اعظم بن گئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ان سے قبل ڈیوڈ بن گوریان طویل عرصہ صہیونی ریاست کے وزیراعظم رہے تھے۔ نیتن یاہو اب مسلسل چوتھی مدت کے لیے امیدوار ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں سترہ ستمبر کو چھے ماہ سے بھی کم عرصے میں دوبارہ پارلیمانی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

    لیکوڈ پارٹی اس سے پہلے اپریل میں منعقدہ پارلیمانی انتخابات میں حکومت بنانے کے لیے درکار اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی اور نیتن یاہو مخلوط حکومت کی تشکیل کے لیے دوسری جماعتوں کی حمایت بھی حاصل نہیں کرسکے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ انھیں بدعنوانیوں کے الزامات میں مختلف مقدمات کا سامنا ہے مگر آیندہ انتخابات سے قبل ان کے خلاف فردِ جرم عاید کیے جانے کا امکان نہیں ہے۔

  • پاک فوج کا طیارہ حادثہ، وزیراعظم آزاد کشمیر کا گہرے رنج وغم کا اظہار

    پاک فوج کا طیارہ حادثہ، وزیراعظم آزاد کشمیر کا گہرے رنج وغم کا اظہار

    مظفرآباد: وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پاک فوج کے طیارہ حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لیے دعائے مغفرت کی۔

    اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے آفسران، اہلکاروں اور شہریوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

    انہوں نے کہا کہ بڑا سانحہ ہے اللہ رب العزت تمام شہدا کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ راجہ محمد فاروق کا کہنا تھا کہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    خیال رہے کہ گذشتہ صبح آرمی ایوی ایشن کاطیارہ راولپنڈی کےقریب گرکرتباہ ہوا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ اور عملے کے پانچ ارکان سمیت 18 افراد جاں بحق ہوئے۔

    اس حادثے کے بعد سیاسی جماعتوں اور حکومتی عہدیداروں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا اور مرحومین کے اہل خانہ سے صبر کی اپیل کی گئی۔

    راولپنڈی: پاک فوج کا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ اور عملے کے پانچ ارکان سمیت 18 افراد جاں بحق

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہدا میں لیفٹیننٹ کرنل ثاقب، لیفٹیننٹ کرنل وسیم، نائب صوبیدارافضل، حوالدارابن امین اور حوالدر رحمت بھی شامل ہیں۔

    پاک فوج کے مطابق آرمی ایوی ایشن کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا کہ اچانک گرکر تباہ ہوا، طیارہ حادثے کے دوران شہری آبادی پر گرا جس سے 12شہری جاں بحق اور 12زخمی بھی ہوئے تھے۔