Tag: وزیراعظم

  • وزیراعظم  کو کامیاب دورہ امریکا، پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی جلد متوقع

    وزیراعظم کو کامیاب دورہ امریکا، پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی جلد متوقع

    اسلام آباد : مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے جلد پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی متوقع ہے، نرمی سے امریکی سرمایہ کار پاکستان کی جانب راغب ہوں گے اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئےگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکا کے بعد مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا امریکا کی جانب سے پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی متوقع ہے، نرمی سےامریکی سرمایہ کار راغب ہوں گے، اپنے ہم منصب سے اس معاملے پر بات ہوئی ہے.

    مشیر تجارت کا کہنا تھا امریکی سرمایہ کاروں کوسرمایہ کاری کی دعوت دی ہے، ایڈوائزری میں نرمی سےکاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی۔

    عبدالرزاق داؤد نے کہا امریکہ سے ٹیکسٹائل، چمڑے کے لئے مارکیٹ رسائی مانگی ہے، دونوں ممالک میں باہمی تجارت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے، پاکستان نے ایڈ نہیں، باہمی تعلقات اورتجارت بڑھانے کا کہا ہے۔

    یاد رہے امریکا کی ڈیفینس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی نے پاکستان کوایف سولہ طیاروں کے لئے تکنیکی،لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا، ایف سولہ طیاروں کےلئےایک سوپچیس ملین ڈالرکی سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں : امریکا کا پاکستان کے ایف 16طیاروں کیلئے تکنیکی سپورٹ کا اعلان

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے امریکا کے تین روزہ دورے میں وزیراعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، وزیر خارجہ مائیک پومپیو، امریکی اسپیکر کانگریس کے علاوہ اعلی حکام اور پاکستانی نژاد تاجروں سے بھی ملاقات کی اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کیا۔

    وزیراعظم نے دنیا کے سامنے پاکستان کا موقف رکھا جس کو سب نے سراہا، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پرپاکستان کےموقف کوتسلیم کیا اور ثالثی کی پیشکش کی جبکہ افغان مسئلہ کو پرامن اور سیاسی طریقے سے حل کرنے کے وزیراعظم کے موقف کی عالمی سطح پرتائید کی گئی۔

    پہلی بار پاکستان کی سول اور عسکری قیادت ایک پیج پرہونے سے پاکستان کے موقف کو سراہا گیا اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پیغام گیا۔

  • عمران خان ملک کی شناخت کی جنگ لڑرہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    عمران خان ملک کی شناخت کی جنگ لڑرہے ہیں: فردوس عاشق اعوان

    سیہون شریف: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں استحکام اور امن سے سرمایہ کاری آتی ہے، سندھ میں عوام پینے کے پانی اور خوراک کی قلت سے دوچار ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے لعل شہباز قلندر کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر حلیم عادل شیخ اور حاکم علی خان نوحانی بھی موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کی شناخت کی جنگ لڑرہے ہیں، قلندر کی نگری مسائل میں گھری ہوئی ہے، سندھ حکومت نااہل اور ناکام ہے، سندھ حکومت موروثی حکومت ہے۔

    فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سیاستدانوں نے کرپشن کرکے ملک کو مشکلا ت میں ڈالا، حکومت کرپٹ سیاستدانوں کیخلاف گھیرا تنگ رکھے گی، سینیٹ میں اپوزیشن نے سیاسی دنگل شروع کیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سینیٹ کو آئین کے بجائے خواہشات کے تابع چلاناچاہتی ہے، اپوزیشن کو ہدایت کی دعاہی کرسکتی ہوں، اسٹیج سجا کر اداکاریاں کرنے والوں کی وجہ سے پاکستان اس نہج پر پہنچا۔

    معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کو 25جولائی کو مسترد کر دیا، سیاہ کاریوں کو مسترد کیے جانے پر یہ یوم سیاہ منا رہے تھے، عمران خان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سیہون شریف وزیراعلیٰ سندھ کا انتخابی حلقہ ہے، جس نے لعل کی نگری کو نہ سنبھالا وہ سندھ کو کیا سنبھالیں گے۔

  • وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد دنیا پاکستان کی عزت کرنے لگی ہے: فیصل جاوید

    وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد دنیا پاکستان کی عزت کرنے لگی ہے: فیصل جاوید

    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ دیانت دارقیادت آتی ہے تو دنیا معترف ہوتی ہے، پاکستان کا آگے کا سفر خوش حالی کا ہے۔

    اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے بعد دنیا پاکستان کی عزت کرنے لگی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دیانت دار قیادت ہو تو قوم کی عزت ہونے لگتی ہے، عمران خان پاکستان کو وہاں لےجارہے ہیں جہاں کسی سے بھیک نہیں مانگیں گے۔

    فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا کا اثر بہت زبردست ہے، وزیراعظم کےد ورے کو ہر جگہ مثبت پیرائے میں دیکھا جارہا ہے۔

    سینیٹر نے کہا کہ امریکا کو امن مذاکرات میں پاکستان کی مدد کی ضرورت ہے، عمران خان نے 15 سال تک کہا افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں، عمران خان سیدھی بات کرتے ہیں جو لوگوں کو پسند آتی ہے۔

    عمران خان پاک امریکا تعلقات میں نیاباب تحریر کرنے جارہے ہیں، سینیٹر فیصل جاوید

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکا سے پاکستانیوں کی عزت نفس بحال ہوئی، پاکستان کے جھنڈے آج بھی امریکا میں لہرائے جارہے ہیں۔

  • وعدہ کرتا ہوں کہ قوم کو کبھی مایوس نہیں‌ کروں گا: وزیراعظم

    وعدہ کرتا ہوں کہ قوم کو کبھی مایوس نہیں‌ کروں گا: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ دن ضرور آئے گا جب دنیا پاکستانی پاسپورٹ کی عزت کرے گی، جب تک لٹیروں کا احتساب نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبالی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کامیاب ترین دورے کے بعد وزیراعظم کی وطن واپسی پر تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ایئرپورٹ پر عمران خان کا استقبال کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک لٹیروں کا احتساب نہیں کریں گے انہیں جیلوں میں نہیں ڈالیں گے ملک آگے نہیں بڑھے گا، پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے، میں وعدہ کرتا ہوں قوم کو کبھی مایوس نہیں کروں‌ گا۔

    انہوں نے کہا کہ ادارے ٹھیک کرنے ہیں، اسی قوم سے پیسہ اکٹھا کرکے اسپتال بنانے ہیں، پینے کاپانی دینا ہے، باہر جاکر کہا چوروں ڈاکوئوں کا پیسہ واپس کرو۔

    عمران خان نے رات کے اس پہر ایئرپورٹ پر استقبال کرنے پر قوم کا شکریہ ادا کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کسی دورے سے نہیں ورلڈکپ جیت کر آیا ہوں، اللہ نے 27رمضان کو پاکستان کا تحفہ دیا تھا، پاکستان اللہ کا خاص تحفہ ہے، جو آپ کا ملک ہے، اس عزم کو کبھی نہ بھولنا ہم نے عظیم قوم بننا ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا، اقبال اور قائد نے جو خواب دیکھا پاکستان کو ویسا ملک بنانا ہے، کسی کے آگے کبھی جھکا نہ قوم کو جھکنے دوں گا، کوئی بھی قوم کبھی جھک کر عظیم بنی نہ ہاتھ پھیلا کر، میری جدوجہد ریاست مدینہ کے اصول پر پاکستان کو عظیم بنانے کی ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پاکستان میں اصلاحات کرنی ہیں، ادارے ٹھیک کرنے ہیں، ڈاکو ملک کو مشکل حالات میں چھوڑ کرگئے، اسی ملک سے پیسہ جمع کرکے اسپتال بنائیں گے، بچوں کو پڑھائیں گے، دنیا صرف اس کی عزت کرتی ہےجو خود اپنی عزت کرتا ہے، جو ہاتھ پھیلاتے ہیں دنیا اُن کی کبھی عزت نہیں کرتی۔

    عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ چور ڈاکو حکومت نہ کرتے تو پاکستان ایک عظیم ملک بن چکا ہوتا، آج ہی کے دن اس قوم نے مجھے الیکشن جتوایا تھا، وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کروں گا، ملک کو ٹھیک کرنے میں ایک سال لگ گیا، اب ہم آگے بڑھیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک لٹیروں کا احتساب نہیں ہوگا ملک آگے نہیں بڑھے گا، اللہ نے پاکستان کو ہر قسم کی نعمت دی ہے، ان چوروں نے ادارے تباہ کیے تھے انہیں ٹھیک کرنا ہے، آپ دیکھیں گے کہ ہمارا ملک ایک عظیم ملک بن کرکھڑا ہوگا، وہ دن جلد آئے گا جب ہمارے گرین پاسپورٹ کی دنیا عزت کرے گی۔

  • کامیاب دورۂ امریکا کے بعد وطن واپسی، وزیراعظم کے شاندار استقبال کی تیاریاں عروج پر

    کامیاب دورۂ امریکا کے بعد وطن واپسی، وزیراعظم کے شاندار استقبال کی تیاریاں عروج پر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکا کے تاریخی اور کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ رہے ہیں، ہم اُن کا پرتپاک استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان امریکا کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد آج رات اسلام آباد پہنچیں گے، وفاقی کابینہ نے عمران خان کے شاندار استقبال کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

    وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم ہمارا فخر اور قوم کے حقیقی لیڈر ہیں، ہم سب اُن کا استقبال کرنے کے لیے تیار ہیں کیونکہ وہ تاریخی دورے کے بعد واپس آرہے ہیں۔

    تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے دورۂ امریکا سے عالمی سطح پر پاکستان کا امیج تبدیل ہوگیا، عمران خان کا دورہ کسی بھی وزیر اعظم سے زیادہ کامیاب رہا۔

    جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کامیاب ترین امریکی دورے کے بعد آج واپس آرہے ہیں، آیئے چلیں ، اسلام آباد ایئرپورٹ پر اپنے وزیر اعظم کو ویلکم کہیں۔

    وفاقی وزیر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ تاریخی دورے پر وزیراعظم کا تاریخی استقبال کریں گے، راولپنڈی ٹیکسلا سمیت کئی شہروں سے کارکن پہنچ رہے ہیں، وزرا اور ارکان اسمبلی بھی وزیراعظم کو خوش آمدید کہیں گے، ایئرپورٹ پر زبردست اجتماع ہونے جارہا ہے۔

    سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ فخر پاکستان وزیراعظم عمران خان آج رات اسلام آبادپہنچیں گے،عمران خان کا امریکاکےکامیاب ترین دورےکے بعد شانداراستقبال ہوگا، کارکنان اور قیادت کاجذبہ اور محبت قابلِ ستائش ہے، ہم زندہ قوم ہیں،ہم پائندہ قوم ہیں،آنے والاوقت انشااللہ پاکستان کیلئےاچھاہے۔

  • وزیراعظم کا تاریخی دورہ امریکا مکمل، نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن روانہ

    وزیراعظم کا تاریخی دورہ امریکا مکمل، نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن روانہ

    واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان اپنا تاریخی دورہ امریکا مکمل کرکے نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن روانہ ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان وفد کے ہمراہ واشنگٹن سے وطن واپس روانہ ہوگئے، عمران خان نجی پرواز سے بذریعہ قطر پاکستان پہنچیں گے۔

    وطن روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم نے امریکا میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں میں اوورسیز پاکستانیوں سے رابطہ رہتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ عزت کرتا ہوں، اوورسیز پاکستانیوں کو زندگی میں بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔

    جبکہ کیپٹل ہل میں امریکی کانگریس اراکین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے مابین تعلقات اعتماد کے ساتھ قائم ہونے چاہئیں جس کی بنیاد سچ ہو۔

    آرمی چیف کا دورہ پینٹا گون، تاریخی استقبال، 21 توپوں کی سلامی

    انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا چاہیئے، پاکستان نے امریکا کی جنگ لڑی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ستر ہزار جانوں کی قربانی دی۔

  • وزیراعظم کی کیپٹل ہل آمد پر اراکین کانگریس کا شاندار استقبال، اردو میں خوش آمدید کہا

    وزیراعظم کی کیپٹل ہل آمد پر اراکین کانگریس کا شاندار استقبال، اردو میں خوش آمدید کہا

    واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کی کیپٹل ہل آمد پر اراکین کانگریس نے شاندار استقبال کیا اور پاکستان کی قومی زبان اردو میں خوش آمدید کہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کیپٹل ہل میں کانگریس اراکین سے ملاقاتیں کیں، اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے، جبکہ پاکستان کاکس شیلا جیکسن نے بھی عمران خان کا بھرپور استقبال کیا۔

    اس موقع پر رکن کانگریس جم بینکس نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جدو جہد کو سراہتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ سے وزیراعظم عمران خان کی ملاقات مفید رہی، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

    دریں اثنا امریکی رکن کانگریس تھامس سوزی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے مغربی سرحد پر جن مشکلات کا سامنا ہے ہمیں ان کا اندازہ ہے۔ خیال رہے کہ تھامس سوزی نے اپنا خطاب السلام و علیکم سے شروع اور شکریہ کے ساتھ ختم کیا۔

    آرمی چیف کا دورہ پینٹا گون، تاریخی استقبال، 21 توپوں کی سلامی

    اس موقع پر امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کیلئے بہت اہم ملک ہے، پاکستانی امریکن امریکا کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امریکا میں ڈاکٹرز کی بڑی تعداد کا تعلق پاکستان سے ہے، جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہیں، دہشتگردی اور منی لانڈرنگ کے خلاف امریکا کو پاکستان کا تعاون حاصل ہے۔

    پاکستان کاکس شیلا جیکسن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آبادی کا ساٹھ فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، پاکستان میں امریکا کیلئے بہت مواقع ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان تعلیم صحت اور دیگر کئی شعبوں میں تعاون کی گنجائش موجود ہے، امریکی انتظامیہ کو پاکستان سے تعلقات مزید مضبوط بنانے ہوں گے۔

  • جہانگیر ترین کل وزیراعظم کا اہم  پیغام لے کر ایم کیوایم کے مرکز پہنچیں گے

    جہانگیر ترین کل وزیراعظم کا اہم پیغام لے کر ایم کیوایم کے مرکز پہنچیں گے

    کراچی: کل بہ روز منگل پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت میں اہم ملاقات ہوگی.

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کل اہم امور پر تبادلہ خیال کرے گی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین، گورنر سندھ عمران اسماعیل کل بہادرآباد پہنچیں گے.

    تحریک انصاف کے  رہنما ایم کیو  ایم رابطہ کمیٹی سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر سیاسی صورتحال، ایم کیو ایم، پی ٹی آئی تحریری معاہدے پر تفصیلی گفتگو ہوگی.

    ذرائع کے مطابق میئرکراچی، حیدر آباد کو فنڈز دینے کا وعدہ، اختیارات، کراچی پیکیج پر بھی بات ہوگی، اس ضمن میں جہانگیر ترین وزیراعظم کا اہم پیغام لےکرایم کیوایم کے مرکز پہنچیں گے.

    مزید پڑھیں: وفاق کراچی کی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا: صدر پاکستان

    یاد رہے کہ صدرپاکستان عارف علوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور دیگرافسران نے شرکت کی.

    اس موقع پر صدر پاکستان نے کہا کہ گرین لائن، کے فائیو، انفرا اسٹرکچر، فائر فائٹنگ اسکیمیں خصوصی اہمیت کی حامل ہیں، صدر نے کہا کہ وفاق شہر کی ترقی کے لئے ہرممکن تعاون جاری رکھے گا.

  • وزیراعظم سے عالمی بینک کے صدر کی ملاقات، اعلامیہ جاری

    وزیراعظم سے عالمی بینک کے صدر کی ملاقات، اعلامیہ جاری

    واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان کی عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس سے ملاقات ہوئی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس کی ملاقات پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی، اس موقع پر وزیر خارجہ، مشیر خزانہ، مشیر تجارت اور وفاقی وزرا کا وفد بھی ملاقات میں موجود رہا۔

    وزیراعظم کی عالمی بینک کے صدر سے ملاقات سے متعلق جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے ورلڈبینک کے صدر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور عالمی بینک کے پاکستان سے مختلف شعبہ جات میں تعاون کو سراہا۔

    اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے صحت، تعلیم اور نوجوانوں سے متعلق حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے کاروبار میں آسانی سے متعلق حکومتی ویژن پر بھی اعتماد میں لیا، اس دوران انہوں نے ورلڈبینک کے پاکستان کے ساتھ تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔

    اس موقع پر عمران خان نے امید ظاہر کی کہ عالمی بینک پاکستان میں جاری منصوبوں کیلئے تعاون جاری رکھے گا، حکومت پاکستان بھی عالمی بینک کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔

    عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپس کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے کئی منصوبے مکمل ہوئے، نئے پروگرام کے بعد پاکستان معاشی استحکام کی جانب بڑھے گا۔

    پاکستان بہت جلد ایک عظیم ملک بنے گا، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم

    ان کا کہنا تھا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد مزید بڑھے گا، سماجی ترقی اور نوجوانوں کی فلاح وبہبود کے پروگرام قابل ستائش ہیں، عالمی بینک وزیراعظم کے معاشی استحکام ویژن میں تعاون کرے گا۔

  • پاکستان بہت جلد ایک عظیم ملک بنے گا، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم

    پاکستان بہت جلد ایک عظیم ملک بنے گا، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا: وزیراعظم

    واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں میرٹ کا سسٹم لے کر آنا ہے، مجھے این آر او کے لیے باہر سے سفارشیں کروائی گئیں، کچھ بھی ہوجائے کسی کو این آر او نہیں دوں گا۔

    واشنگٹن ڈی سی کے اسٹیڈیم کیپٹل ون ارینا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بدلنے کا وقت آگیا ہے، انشااللہ بہت پاکستان ایک عظیم ملک بنے گا، کرپشن مسئلے کی جڑ ہے اس کا ہرصورت خاتمہ کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نظام ٹھیک کرکے نچلے طبقے کو اوپر آنے کا موقع دیں گے، ہمارا ملک قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، پاکستان میں تانبے کے ذخائر چار پانچ بڑے ملکوں کے برابر ہیں، اندازہ ہے کہ ریکوڈک میں دو سو ارب کا سونے تانبے کے ذخائر ہیں۔

    واشنگٹن میں پاکستانیوں سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ میں کہتا تھا افغانستان کا حل فوجی نہیں، آج ساری دنیا کہ رہی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے آپ کا کیس رکھوں گا، عمران خان آپ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے سامنے شرمندہ ہونے نہیں دے گا۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کا کچا چٹھا کھولتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کو آمریت نے لیڈر بنایا، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کاغذ کے پرچے پر لیڈر بن گئے، ولی خان اور مولانا فضل الرحمٰن کے بھائی سیاست میں آگئے، جبکہ شہباز شریف نواز شریف کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بنے۔

    اس موقع پر عمران خان نے کرکٹ ٹیم کو بھی ٹھیک کرنے کا اعلان کر دیا، بولے ورلڈ کپ کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ کرکٹ ٹیم کو ٹھیک کروں گا، واشنگٹن کے کیپٹل ون ارینا میں خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا اس ورلڈ کپ میں مایوسی ہوئی اگلے ورلڈ کپ میں پروفیشنل ٹیم لے کر آئیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک کے سارے معاملے کے پیچھے کرپشن تھی، بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے نہیں آتیں، بڑی بڑی کمپنیوں نے بتایا کہ پاکستان میں کرپشن کی وجہ سے نہیں آتے، پاکستان میں سعودی عرب سے زیادہ بجلی کوئلے سے بناسکتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کرپشن ختم کرکے پاکستان کو اٹھاکر دکھائیں گے، ایک دن باہر سے دنیا پاکستان میں نوکریاں ڈھونڈنے آئے گی، مدینہ کی ریاست جدید اصولوں پر بنی تھی، رسول اللہ ﷺ کی شریعت مدینہ کی ریاست تھی، مدینہ کی ریاست دنیا کی پہلی فلاحی ریاست تھی، جہاں عدل کانظام تھا۔

    عمران خان نے کہا کہ مدینہ کی ریاست میں کمزور کے لیے رحم تھا، یتیموں اور بیواؤں کیلئے وظیفے رکھے گئے، مدینہ کی ریاست میں پیسے والوں سے ٹیکس لیا گیا اور غریبوں پر خرچ ہوا، پیسے والوں سے ٹیکس لینا پہلی بار مدینہ کی ریاست میں ہوا، وہاں خواتین کو بھی حقوق حاصل تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آج تک پاکستان میں خواتین کو جائیداد میں حصہ نہیں ملتا، ایسا قانون لارہے ہیں اب خواتین کو جائیداد میں حصہ دینا ہوگا، پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں گے جہاں دنیا بھر سے لوگ نوکریاں ڈھونڈنے آئیں گے۔