Tag: وزیراعظم

  • سابق حکمرانوں نے سیاسی مفادات کی خاطر ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، وزیراعظم

    سابق حکمرانوں نے سیاسی مفادات کی خاطر ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے سیاسی مفادات کی خاطر ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں توانائی کے شعبے میں ملک کو درپیش مسائل خصوصاً گردشی قرضوں کا جائزہ لیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ 2017-18 میں گردشی قرضوں میں 450 ارب روپے کا اضافہ ہوا، 100 فیصد بجلی چوری کے علاقوں میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی سے گردشی قرضے میں اضافہ ہوا، مہنگی بجلی کی پیداوار، چوری، بلوں کی عدم ادائیگیوں پر گردشی قرضے میں اضافہ ہوا۔

    عمران خان کو بریفنگ دی گئی کہ بجلی کی 41 فیصد پیداوار درآمد شدہ مہنگے تیل سے کی جارہی ہے، عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا، سابقہ حکومتوں کی جانب سے اس اہم پہلو کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں، کئی وزرا کے قلم دان تبدیل

    وزیراعظم کو بتایا گیا کہ نجی شعبے کے بجلی کے کارخانوں کی پیداوار بتدریج کم ہوجاتی ہے، بجلی بنانے والے کارخانوں کو اصل پیداوار سے بھی کئی گنا زیادہ قیمت ادا کرنا پڑتی ہے، اضافی کارخانے لگاتے وقت بجلی کی ترسیل اور تقسیم کے پہلو کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔

    عمران خان نے ترسیل و تقسیم کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی اور رمضان میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی حد درجہ ممکن بنانے کی ہدایت جاری کی۔

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف بیرونی قرضوں سے مہنگی بجلی کے کارخانوں کا قیام اور دوسری جانب ترسیل و تقسیم کے شعبے کو نظر انداز کرنا مجرمانہ غفلت ہے اور ایسا کرنے والے قومی مجرم ہیں۔

  • عمران خان نے اسد عمر کو  وزیراعظم آفس طلب کر لیا

    عمران خان نے اسد عمر کو وزیراعظم آفس طلب کر لیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسدعمر کو  وزیراعظم آفس طلب کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے اسد عمر کو اپنے آفس میں طلب کیا ہے، وزیراعظم عمران خان اوراسد عمر کی ملاقات کچھ دیر میں ہوگی.

    خیال رہے کہ آج وفاقی وزیر اسد عمر نے وزارت خزانہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کچھ دیر قبل ایک ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اب کابینہ میں کوئی وزارت اپنے پاس نہیں رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں: اسد عمرنے وزارت خزانہ چھوڑدی، کوئی نئی وزارت نہیں لیں گے

    ٹویٹر پیغام میں انھوں نے کہا کہ کابینہ میں ردوبدل کے عمل میں وزیراعظم عمران خان چاہتے تھے کہ میں خزانہ کے بجائے توانائی کی وزارت سنبھالوں۔ تاہم میں نے ان سے درخواست کی ہے کہ مجھے کابینہ میں کوئی عہدہ نہ دیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے سابق وزیر خزانہ کو طلب کر لیا ہے، ملاقات جلد متوقع ہے.

  • وزیراعظم کا بارشوں سے ہونے والی اموات پرافسوس کا اظہار

    وزیراعظم کا بارشوں سے ہونے والی اموات پرافسوس کا اظہار

    اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان گندم کی فصل کوپہنچنے والے نقصان سے آگاہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بارشوں سے ہونے والی اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان وزیراعظم کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گندم کی فصل کوپہنچنے والے نقصان سے آگاہ ہیں، اس ضمن میں حکومت اورمتعلقہ ادارے اپنا ہرممکن کردار ادا کریں گے۔

    ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومت متاثرین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

    بارشوں کے حالیہ سلسلے نے پنجاب میں گندم کی فصل کو شدید متاثر کیا ہے، کٹائی میں تاخیر اور پیداوار میں ممکنہ کمی پرکاشتکار پریشان ہیں۔

    رواں سال پنجاب میں گندم کی فصل ایک کروڑ سڑسٹھ لاکھ ایکڑ پرکاشت کی گئی جس سے دو کروڑ ٹن پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا۔

    کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ گندم کی فصل کے نقصان کو صرف اس صورت میں پورا کیا جاسکتا ہے اگر حکومت متاثرہ علاقوں میں ریلیف فراہم کرے۔

    دوسری جانب ملک کے بیشترعلاقوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورت حال کا سامنا ہے۔

    حادثات اور چھتیں گرنے کے واقعات میں اموات کی تعداد 39 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 135 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

  • وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 17نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں ملک میں رائج نظام تعلیم میں اصلاحات سمیت 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین اوگرا اور اتھارٹی ممبران کی تنخواہ سے متعلق کابینہ کے فیصلے پرعملدآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزارتوں اور ڈویژنوں میں ریکروٹنگ کے مجوزہ طریقہ کار سے متعلق اپنے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔

    وفاقی کابینہ اجلاس میں صوبائی کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن ایجنسی بنانے اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن میں توسیع کی منظوری دے گی۔

    وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سیزن 2018 اور 2019 کے لیے گندم خریداری کی منظوری دےگی جبکہ ملک میں موجود وفاق کی فارغ جائیدادوں کی فروخت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ کو ملک میں رائج نظام تعلیم اور اس میں اصلاحات پر بریفنگ دی جائے گی، ملک میں یکساں نظام تعلیم کو رائج کرنے کے حوالے سے تجاویز بھی دی جائے گی۔

    یاد رہے رواں ماہ 9 اپریل کو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدرات وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی گئی تھی جبکہ وزیراعظم نے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں: چوہدری شجاعت حسین

    وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں: چوہدری شجاعت حسین

    لندن: مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیک نیتی سے کام کر رہے ہیں، ان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کا صدر چوہدری شجاعت حسین کا لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک کی خاطر عمران خان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ملک میں پچھلی حکومتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے ایسی صورت حال ہے، وزیراعظم سچی نیت کے ساتھ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔

    پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ میرا اور شہبازشریف دونوں کا ایک دوسرے سے ملاقات کا دل نہیں، میں اور شہبازشریف چاہتے ہی نہیں کہ ملاقات ہو۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں ق لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے وزیرِ اعظم ہاؤس میں عمران خان سے اہم ملاقات کی تھی، جس میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    وزیرِ اعظم عمران خان سے چوہدری شجاعت حسین کی اہم ملاقات

    ملاقات میں وزیر برائے ہاؤسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ اور وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق بھی موجود تھے۔

  • وزیراعظم کی ہدایت پر گیس چوروں کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی

    وزیراعظم کی ہدایت پر گیس چوروں کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائی شروع کردی

    شیخوپورہ: وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے گیس چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ کے علاقے لاہورروڈ پر واقع اسٹیل مل پر ایف آئی اے نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی گیس چوری پکڑ لی۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 2 سال سے زیرزمین پائپ لائن بچھا کر گیس چوری کی جارہی تھی، 2017 میں بھی مل مالکان پر گیس چوری کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

    مل مالکان نے 20 کروڑ روپے جرمانہ بھی ادا کیا تھا، اسٹیل مل میں بجلی بھی چوری کی استعمال کی جارہی تھی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیرِ اعظم عمران خان نے گیس بحران کے تناظر میں گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم جاری کیا تھا، چوری میں معاونت پر عملے کیخلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی تھی۔

    واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت گیس کا ضیاع روکنے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں گیس کی قلت کی وجوہ کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیرِ اعظم نے غیر قانونی گیس کنکشنز اور گیس کی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔

    وزیرِاعظم عمران خان نے گیس چوری کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا

    چند روز قبل وزیراعظم نے گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ عوام پرگیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔

    سندھ اور بالخصوص کراچی میں گیس کی قلت کے باعث سی این جی اسٹیشنز پر گیس کا بحران رہا جب کہ گھروں میں بھی تسلسل کے ساتھ گیس کی سپلائی نہیں کی جارہی ہے، گیس کی قلت کے باعث مکین ایل پی جی سلینڈر اور لکڑیوں پر کھانے پکانے پر مجبور ہیں۔

  • بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

    بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے، بے گھر افراد کی کفالت پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا بنیادی جزو ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیرودھائی کے قریب پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا، وزیراعظم نے شب معراج کے موقع پر پناہ گاہ میں موجود افراد کے لیے سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    وزیراعظم نے پناہ گاہ میں موجود افراد سے سہولیات سے متعلق دریافت کیا اور مناسب سہولیات کی دستیابی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    عمران خان نے کہا کہ نادار افراد کی کفالت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی، پورے ملک میں مزید پناہ گاہیں قائم کی جائیں گی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں کو مزید وسیع کیا جائے گا تاکہ زیادہ افراد مستفید ہوسکیں، پناہ گاہوں کی تعمیر میں مخیر حضرات کا تعاون، پیشکش حوصلہ افزا ہے۔

    مزید پڑھیں: راولپنڈی : وزیراعظم عمران خان نے ہولی فیملی اسپتال اور “پناہ گاہ” کا دورہ کیا

    واضح رہے کہ تین ماہ قبل وزیراعظم نے ہولی فیملی اسپتال اور پناہ گاہ کا ہنگامی دورہ کیا تھا اور اسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لے کر وزیر صحت سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سخت سردی کے موسم میں خلق خدا کیلئے گرم بستر اور خوراک کی فراہمی عظیم خدمت ہے، چھت سےمحروم افرادکیلئےسہولتوں کا بندوبست لائق تحسین ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پسے ہوئے محروم انسانوں کی نگہداشت معاشرے کی ذمہ داری ہے، شہریوں کاانسانیت کی خدمت کیلئےآگےبڑھنا نہایت حوصلہ افزا ہے۔

  • ایشیا پیسیفک گروپ میں بھارت کی شمولیت، ندیم افضل چن کا شدید ردعمل

    ایشیا پیسیفک گروپ میں بھارت کی شمولیت، ندیم افضل چن کا شدید ردعمل

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ ایشیا پیسیفک گروپ میں بھارت کی شمولیت نہیں ہونی چاہیے، اے ٹی ایف کی غیرجانبداری پر فرق پڑ سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ندم افضل چن کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی سطح پر پاکستان مخالف اقدامات کا مرتکب ہوا ہے، بھارتی شمولیت سے عالمی فورم پاکستان مخالف استعمال ہونے کا خدشہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیر کے دیرینہ مسئلہ پر بھی دونوں ملکوں میں کشیدگی ہے، بھارت پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے، بھارت پاکستان کو سبوتاژ کرنے اور علیحدگی پسندوں کی حمایت میں ملوث ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں بھارت نے پاکستان کے خلاف عملی جارحیت کا مظاہرہ کیا، بھارت کشمیریوں کے انسانی حقوق کی پامالی میں ملوث ہے، پاکستان مخالف مہم اور پروپیگنڈے کے باعث بھی بھارتی شمولیت قبول نہیں۔

    پاکستان نے ایشیا پیسفک گروپ کے بھارتی شریک چیئر کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا

    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جگہ کسی دوسرے ملک کو ایف اےٹی ایف میں شامل کیا جائے، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی، پیلٹ گنز ودیگر انسانیت سوز مظالم میں ملوث ہے، بھارتی شمولیت سے آئندہ اجلاسوں کے پاکستان کے خلاف استعمال کے خدشات ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان پہلے ہی انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی معاونت روکنے کے اقدام کررہا ہے، ایف اے ٹی ایف نے بھی سابقہ اجلاس کی روشنی میں پاکستانی اقدامات کو مثبت قرار دیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا، اٹھارہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کل طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے میں پیشرفت پر بریفنگ دی جائے گی۔

    وفاقی کابینہ کا 18نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا، ایئربلیو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے تجدید کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ای سی سی اجلاس کے 26 فروری کے فیصلے کی توثیق اور پی او ایف بی کے ممبر پروڈکشن کوآرڈینیشن کی تعینات ایجنڈے میں شامل ہے۔

    ہیوی انڈسٹریزٹیکسلابورڈ میں ایم پی سی تعینات کرنے کا معاملہ جبکہ پی اوایف بورڈ میں ممبر منسٹیریل کوآرڈینشن تعینات کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔

    وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس

    خیال رہے کہ یکم مارچ کو وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی تھی، جس میں انہوں نے مقامی حکام کو ہدایت جاری کی کہ زرعی رقبے پر کسی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری نہ دی جائے۔

    وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ زرعی رقبے پر کسی ہاؤسنگ اسکیم کی منظوری نہیں دی جائے گی۔ اجلاس میں رقبے کے زیادہ استعمال کو روکنے کے لیے بھی نئی حکمت عملی کی منظوری دی گئی۔

  • امن کا پیغام، وزیراعظم عمران خان کا موقف بھارت میں مقبول، زبردست پذیرائی

    امن کا پیغام، وزیراعظم عمران خان کا موقف بھارت میں مقبول، زبردست پذیرائی

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی امن قائم کرنے کی کوششوں اور خطے کو جنگ سے نکالنے کے مؤقف کی بھارتی شہریوں نے بھی تائید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی پر وزیراعظم عمران خان کے موقف کو بھارت میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے، بھارتی عوام کی بڑی تعداد نے چند دنوں میں عمران خان کے پیج کو لائیک کیا ہے۔

    پاک بھارت کشیدگی کے دوران عمران خان کا آفیشل فیس بک پیج بھارت میں زیادہ سرچ کیا گیا، وزیراعظم عمران خان کا آفیشل پیج 9 ملین لائیکس تک پہنچ گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی ویورز کی غیرمعمولی تعداد وزیراعظم عمران خان کا پیج فالو کررہی ہے، عمران خان آفیشل فیس بک پر ٹریفک بھارت سے مل رہی ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان

    خیال رہے وزیر اعظم عمران خان نے امن کی خاطر بھارتی پائلٹ کو کل رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اس سےزیادہ کشیدگی کوآگے نہ بڑھائے اور کشیدگی کم کرنے اور امن کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان پر دستخط کیے ہوئے ہیں، یہ نہیں کہتا پلواما واقعہ بھارت نے کرایا، یہ بتائیں ہمیں اس سے کیا فائدہ؟ بدقسمتی سے بھارت نے ثبوت دینے کے بجائے جنگی جنون بڑھایا۔