Tag: وزیراعظم

  • پلوامہ واقعے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان کا مودی کی تقریر پر ردعمل

    پلوامہ واقعے سے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں، عمران خان کا مودی کی تقریر پر ردعمل

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  پلوامہ حملے سے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں، اگر بھارت ثبوت فراہم کرے گا تو پاکستان فوری کارروائی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے نریند مودی کو بڑا دھچکا دیتے ہوئے اپنے مؤقف پر ڈٹنے کا اعلان کردیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت کے پاس پلوامہ حملے سے متعلق شواہد ہیں تو پیش کرے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’مودی سےملاقات میں خطے سےغربت کےخاتمےپر اتفاق کیا تھا، کسی دہشت گرد واقعے سے خطے کا امن تباہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے‘۔

    مزید پڑھیں: بھارت ایک طرف سے حملہ کرے گا، ہم ہر طرف سے حملہ کریں گے: پرویز مشرف

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعےسے قبل ستمبر2018میں امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی، مگر افسوس اب الیکشن تک بھارت میں امن ایک خواب ہی رہ گیا، نریندرمودی کو خطےمیں امن کو موقع دیناہوگا۔

    ایک روز قبل بھارتی وزیراعظم نریند مودی نے راجستھان میں سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان سے ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیراعظم بنےتو میں نے انہیں ٹیلی فون کرکےمبارک باددی تھی۔

    مودی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پیش کش کی تھی کہ اب ہم مل کر غربت کےخاتمےکی جنگ لڑتےہیں، جس پر انہوں نے جواب دیا تھا کہ آئیےغربت اورجہالت کےخاتمےکی جنگ لڑیں۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پیغام ہے الزام سے نکلو، دلائل سے بات کرو: شہریار آفریدی

    بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عمران خان نےکہا تھا کہ میں پٹھان کابیٹاہوں، جوکہتاہوں وہی کرتاہوں، اب آزمانےکاوقت ہےعمران خان اپنےلفظوں پرکس حدتک قائم ہیں۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل بھارتی جارحیت کے جواب میں سرکاری ٹیلی ویژن پر خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’بھارت کو ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے تاہم اگر پاکستان پر حملے کا سوچا گیا تو بھرپور دفاع کیا جائے گا’۔

    عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملے کے شواہد فراہم کرنے اور خطے میں امن و امان کی خاطر مذاکرات کرنے کا مشورہ بھی دیا تھا۔

  • قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان، اہم امور زیرغور

    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان، اہم امور زیرغور

    اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے جس میں سعودی شہزادے محمد بن سلمان کےدورہ سمیت اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے، اجلاس میں سیکیورٹی اداروں کے سربراہان، وزیرخزانہ اسد عمر، وزیر دفاع پرویزخٹک سمیت خارجہ کے وزرا اور وزیر مملکت داخلہ شرکت کریں گے۔

    اجلاس میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس سے متعلق بھی غور کیا جائے گا، دفترخارجہ حکام کلبھوشن یادیوکیس پر بریف دیں گے۔

    بھارت کے پلوامہ ڈرامہ اور اس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی غور ہوگا، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور افغان امن عمل اور پاکستان کی کوششوں کا جائرہ لیا جائے گا۔

    سعودی ولی عہد کا پاکستانی ہیروفرمان علی خان کے نام سے ہیلتھ سینٹرقائم کرنے کا اعلان

    یاد رہے دو روز قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمدبن سلمان اسلام آباد پہنچے تھے، وزیراعظم ہاؤس میں وزیر اعظم عمران خان اورولی عہد کی ون آن ون ملاقات میں باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کا عزم کیا گیا اور دونوں ملکوں کے درمیان سات تاریخی معاہدوں پر دستخط کیے گئے۔

    کلبھوشن کیس: عالمی عدالت میں بھارتی وکیل پاکستان کے سوالوں کا جواب نہ دے سکا

    دوسری جانب بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں زیرسماعت ہے، گذشتہ روز ہونے والی سماعت میں بھارتی وکیل عالمی عدالت میں پاکستان کے سوالات کے جواب نہیں دے سکا۔

  • مذہب اخلاقیات کا درس دیتا ہے، کرپشن اخلاقی تباہی کا مظہر ہے، وزیراعظم

    مذہب اخلاقیات کا درس دیتا ہے، کرپشن اخلاقی تباہی کا مظہر ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مذہب اخلاقیات کا درس دیتا ہے اور کرپشن اخلاقی تباہی کا مظہر ہے، بعض سیاست دانوں نے بھی اسلام کو سیاسی دکان چمکانے کے لیے استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر تعلیم شفقت محمود، وزیر اطلاعات فواد چوہدری، ترجمان ندیم افضل چن، معاونین خصوصی افتخار درانی، یوسف بیگ مرزا، وزیر تعلیم پنجاب مراد راس خان ودیگر نے شرکت کی۔

    اجلاس میں نئی نسل کو اسلامی تاریخ اور خصوصاً قومی شاعر علامہ اقبال کے فلسفے اور سوچ سے روشناس کرانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اتوار کو دبئی کی عالمی کانفرنس میں‌ خطاب کریں‌گے

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تاریخ اور حقائق سے ناآشنائی مفاد پرست عناصر کو موقع فراہم کرتی ہے، صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے اقبالیات اور اسلامی تاریخ کو نصاب میں شامل کیا جائے، نئی نسل کو علامہ اقبال کی سوچ سے بھی روشناس کرایا جائے۔

    عمران خان نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ انسان کی سوچ کو آزاد، تخیل کو بلندی فراہم کرتا ہے، مدینہ کے اصول پر عمل کرکے مسلمانوں نے دنیا کی امامت سنبھالی تھی، ریاست مدینہ کے اصولوں پر عمل کرکے آج بھی اپنا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ معاشی و سماجی تنزلی سے پہلے اخلاقی تباہی واقع ہوتی ہے، کرپشن اخلاقی تباہی کا مظہر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بعض عناصر نے قبائلی عوام کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں استعمال کیا اور اسی طرح بعض سیاست دانوں نے اسلام کو اپنی سیاسی دکان چمکانے کے لیے استعمال کیا۔

  • وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کی ہدایت

    وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب کو سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کی ہدایت

    لاہور: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کی ہدایت دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کل سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انہیں سانحہ ساہیوال کی تحقیقات میں پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔

    وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کل سانحہ ساہیوال کی متاثرہ فیملی سے ملاقات کریں گے، وزیراعظم نے متاثرہ فیملی میں ایک کینسر کے مریض کے علاج کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس کی متاثرہ فیملی کے ساتھ روئیے کی نگرانی کی جائے۔

    اجلاس میں پنجاب حکومت کی انتظامی اور مالی استعداد کار بڑھانے پر بھی غور کیا گیا اور صوبے کا انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر پیٹرولیم کو فوری طور پر انکوائری کی ہدایت کردی ہے۔

    مزید پڑھیں: گھریلو صارفین کے گیس بلوں میں اضافہ، عمران خان کا نوٹس

    عمران خان نے گھریلو صارفین کی شکایات پر تبصرہ کرتے ہوئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا اور وفاقی وزیر پیٹرولیم کو انکوائری کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عوام پرگیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔

    علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست پالیسیوں سے پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے مختصر مدت میں فلاح عامہ کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ عامر چیمہ کی کامیابی عوام کا کپتان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر ہے، عوام نے ایک بار پھر صاف اور شفاف نئے پاکستان کے لیے ووٹ دیا ہے، عامر سلطان چیمہ کی کامیابی تبدیلی کے ایجنڈے کی توثیق ہے۔

  • دہشت گرد سر اٹھانے کی کوشش کریں گے تو ریاست ذمہ داری پوری کرے گی، وزیراعظم

    دہشت گرد سر اٹھانے کی کوشش کریں گے تو ریاست ذمہ داری پوری کرے گی، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری بہادر افواج، پولیس اور قوم کے حوصلے بلند ہیں، دہشت گرد سر اُٹھانے کی کوشش کریں گے تو ریاست ذمہ داری پوری کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورا لائی میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی اور بڑے نقصان سے بچانے پر سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔

    وزیراعظم نے شہیدوں کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    عمران خان نے کہا کہ لورا لائی میں بزدلانہ کارروائی شکست خوردہ ذہنیت کی عکاس ہے، ہماری بہادر افواج، پولیس اور قوم کے حوصلے بلند ہیں، پاکستان میں دہشت گردوں، سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

    فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا، وزیر خارجہ

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ڈی آئی جی کمپلیکس لورا لائی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنادیا۔

    مزید پڑھیں: لورالائی حملہ، ڈی آئی جی کمپلیکس کلیئر، تمام دہشت گرد مارے گئے: آئی ایس پی آر

    واضح رہے کہ لورا لائی میں حملے کا واقعہ آج سہ پہر پیش آیا، اس حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے جواں مردی سے مقابلہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق تین خود کش بمبار نے سہ پہر ڈی آئی جی کے دفترمیں داخلےکی کوشش کی تھی، پولیس اہل کاروں نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو روکا۔

    پولیس نے ایک خودکش بمبارکو ڈی آئی جی کمپلیکس کےداخلی مقام پرمارگرایا، دو خود کش بمباروں نے کمروں میں گھس کراندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں دہشت گرد بھی مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق حملے میں تین پولیس اہل کاروں سمیت 9 افراد شہید اور 21 زخمی ہوئے، زخمیوں میں 12 پولیس اہل کاراور 9 امیدوار شامل ہیں، زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹرزکے ذریعےسی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

  • وزیراعظم سے ملاقات ، ناروے اور کوریا  کا  پاکستان میں جلدبڑی سرمایہ کاری کافیصلہ

    وزیراعظم سے ملاقات ، ناروے اور کوریا کا پاکستان میں جلدبڑی سرمایہ کاری کافیصلہ

    اسلام آباد : ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے بھی پاکستان میں جلد بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کرلیا ، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار میں آسانیوں کے لئے حکومتی اقدامات کی نگرانی خودکررہاہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی سرمایہ کاروں کے وفد سے ملاقات کی ، ملاقات میں ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری کےمواقعوں اورحکومتی اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات گزشتہ روزہوئی،چیئرمین بورڈآف انویسٹمنٹ ہارون شریف موجود تھے۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آج سے پہلے اتناموزوں ماحول نہیں رہا، حکومت غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے آسانیاں پیدا کر رہی ہے، کاروبار میں آسانیوں کے لئے حکومتی اقدامات کی نگرانی خود کررہا ہوں ، ون ونڈو آپریشن سمیت دیگرحکومتی اقدامات سے اعتماد بڑھاہے۔

    ملاقات میں ناروے اور کوریا سے آئے وفد نے بھی پاکستان میں جلد بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیرِاعظم سے کارگل نامی ایک بین الاقوامی کمپنی کے ہیڈ مارشل اسمتھ نے ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی ملاقات کی تھی ، کمپنی کے سربراہ مارشل اسمتھ نے پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : معروف بین الاقوامی کمپنی کا پاکستان میں 200 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

    مارشل اسمتھ کا کہنا تھا سرمایہ کاری زراعت، ڈیری فارمنگ، آئل سیڈ، اور خوردنی تیل کی پیداوار کے شعبوں میں کی جائے گی، جو آئندہ 3 سے 5 برس کے دوران ہوگی جبکہ پاکستان کی معیشت میں بہتری اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کریں گے۔

    دریں اثنا وزیرِ اعظم عمران خان نے کارگل کمپنی کی سرمایہ کاری کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا تھا ’کارگل کمپنی کو ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع فراہم کریں گے، تمام معاملات میں آسانی اور شفافیت حکومت کی ترجیح ہے، وفاقی حکومت ہر سطح پر کارگل کمپنی کے ساتھ تعاون کرے گی۔

    مزید پڑھیں : بل گیٹس کا وزیر اعظم کو خط، پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار

    اس سے قبل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا تھا، بل گیٹس کا کہنا تھا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، مائیکرو سافٹ پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرسکتا ہے۔

  • افسوس حکمران اشرافیہ ملک کی خوبصورتی کونہیں سراہتی، یہی وجہ ہے ای سی ایل ان کے لیے بڑی آفت ہے، وزیراعظم

    افسوس حکمران اشرافیہ ملک کی خوبصورتی کونہیں سراہتی، یہی وجہ ہے ای سی ایل ان کے لیے بڑی آفت ہے، وزیراعظم

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی خوبصورتی مسحورکن ہے، افسوس حکمران اشرفیہ اس خوبصورتی کونہیں سراہتی، یہی وجہ کہ ان کے لیےای سی ایل بڑی آفت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہمارے ملک کی خوبصورتی تنوع غیرمعمولی ہے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افسوس حکمران اشرفیہ اس خوبصورتی کونہیں سراہتی، یہی وجہ ہے کہ ان کے لیےای سی ایل بڑی آفت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی خوبصورتی مسحورکن ہے، میں اپنی دھرتی کی اس دلفریب شان و شوکت ہی کا تو گرویدہ ہوں، خوبصورتی ایسی ہے یہاں رہ کر اور عوام کے لیے کام کرکے خوشی ملے۔

  • نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سےعوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے: وزیر اعظم

    نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سےعوام کو مسلسل آگاہ رکھا جائے: وزیر اعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہاؤسنگ پراجیکٹ کی پیش رفت سے عوام کو مسلسل  آگاہ رکھا جائے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں‌ نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا.

    اجلاس میں میاں محمود الرشید،علیم خان، چیئرمین ہاؤسنگ ٹاسک فورس شریک ہوئے، اس موقع پر پراجیکٹ کے قانونی اورانتظامی اقدامات پراب تک کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا.

    وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا کام تقریباً مکمل کیا جا چکا ہے، جب کہ رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا بل حتمی شکل اختیارکرچکا ہے.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کل لاہور میں شیلٹر ہوم پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے

    وزیر اعظم کو مطلع کیا گیا کہ گھروں کی  خریداری کے لئے فنانسنگ کا ماڈل، ٹیکس رعایت کا کام حتمی مراحل میں ہے، اٹارنی جنرل کی معاونت سے فور کلوژر لاز کو حتمی شکل دی جائے، لاہور اور اسلام آباد میں 25 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر کا کام جلد شروع ہوگا، رینالہ خورد،چشتیاں،لودھراں میں جلد ہاؤسنگ پراجیکٹ کا آغاز ہوگا.

    اس موقع پر غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، اس ضمن میں‌خصوصی سیل بورڈ آف انویسٹمنٹ میں قائم کیا جائے گا.

  • سٹیزن پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ شکایات کا ازالہ کردیا گیا، وزیراعظم

    سٹیزن پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ شکایات کا ازالہ کردیا گیا، وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سٹیزن پورٹل کے ذریعے ایک لاکھ شکایات کا ازالہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں تیز ترین شکایات کا ازالہ کیا گیا ہے، صرف 60 دن میں ایک لاکھ شکایات کو نمٹایا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے شہریوں سے اپیل کی وہ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ کا استعمال کریں، پی ایم ڈی یو کے ذریعے شکایات پر مناسب جواب دیا جائے گا۔

    یہ پڑھیں: پاکستان سٹیزن پورٹل کو موصول شدہ شکایات کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی

    واضح رہے کہ دو روز قبل سٹیزن پورٹل کے اعدادو شمار جاری کیے گئے تھے، دو ماہ کے قلیل عرصے میں پورٹل پر رجسٹرڈ افراد کی تعداد 6 لاکھ سے تجاوز کرگئی، پورٹل پر اب تک موصول شدہ شکایات کی تعداد 2 لاکھ 29 ہزار 6 سو 67 ہے۔

    خیال رہے کہ سٹیزن پورٹل کا آغاز دو ماہ قبل کیا گیا تھا جس کے تحت وزرا اور حکومت کے خلاف آن لائن شکایات درج کروائی جاسکتی ہیں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’یہ ہے نیا پاکستان کیونکہ اب حکومت عوام کو جواب دہ ہوگی‘۔

  • وزیراعظم نوجوانوں کوبااختیاراور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں‘عثمان ڈار

    وزیراعظم نوجوانوں کوبااختیاراور کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں‘عثمان ڈار

    اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ باعزت روزگارکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارسے ملائشین ہائی کمشنر نے ملاقات کی اور نوجوانوں کے لیے روزگارکی فراہمی اورتربیتی پروگرام پرتبادلہ خیال کیا۔

    ملائیشیا نے پاکستانی نوجوانوں کوٹیکنیکل اورووکیشنل ٹریننگ فراہم کرنے کے ساتھ پاکستانی طلبا کو ملائیشیا کی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

    ملائشین ہائی کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں کوبا اختیاربنانے کے لیے تعاون ضروری ہے، نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی میں تعاون کریں گے۔

    اس موقع پر عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوجوانوں کوبااختیاراورکامیاب دیکھنا چاہتے ہیں، با عزت روزگارکی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ عملی اقدامات شروع ہوچکے جلد نتائج سامنےآئیں گے، نوجوانوں کے لیے وہ سب کریں گے جوآج سے پہلے نہیں ہوا۔

    نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی اولین ترجیح ہے، عمران خان


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، نوجوان ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔