Tag: وزیراعظم

  • قومی انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس طلب، وزیراعظم صدارت کریں گے

    قومی انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس طلب، وزیراعظم صدارت کریں گے

    اسلام آباد: حکومت نے قومی انسداد پولیو  ٹاسک فورس کا اجلاس طلب کر لیا، جس میں اس مرض کے  سدباب کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے.

    حکومتی ذرائع کے مطابق یہ اجلاس 9 نومبر کواسلام آباد میں ہو گا، وزیراعظم عمران خان اس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے اور اس ضمن میں‌اپنی تجاویز دیں گے.

    چیف سیکریٹریز اور قومی پولیو ٹاسک فورس حکام بھی اجلاس میں شرکت کریں گے، ساتھ ہی پاک فوج، وزارت داخلہ کے نمائندے بھی اس شریک ہوں گے.

    اس بیماری کے سدباب کے لیے منعقد اجلاس میں ڈبلیوایچ او، یونیسیف، عالمی ڈونرز کی شرکت بھی متوقع ہے. اس موقع پر وزیراعظم کے فوکل پرسن انسداد پولیو پر بریفنگ دیں گے. اجلاس میں پولیو کی صورتحال، اقدامات پر بریفنگ دی جائے گی.

    ٹاسک فورس اجلاس میں انسدادپولیو سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔


    پی ٹی آئی حکومت ملکی تاریخ کی کامیاب ترین انسداد پولیومہم چلانے میں کامیاب


    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پولیو سے بچاؤ کے عالمی دن (24 اکتوبر) پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ بچوں کے لیے پولیو سے پاک، محفوظ اور صحت مند پاکستان بنائیں گے.

    واضح رہے کہ گزشتہ دو سال میں پاکستان نے انسداد پولیو کے لیے نہایت بہترین اور منظم اقدامات اٹھائے گئے، جن کے باعث پولیو کیسز کی شرح میں خاصی کمی آئی ہے۔

  • وزیراعظم کی چینی نائب صدر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    وزیراعظم کی چینی نائب صدر سے ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    بیجنگ: وزیراعظم عمران خان نے چینی نائب صدر وانگ کیشان سے ملاقات کی ہے، جس میں‌ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اوربین الاقوامی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں  پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کے کردارپر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی.

    وزیراعظم نے کہا کہ غربت اور کرپشن میں کمی کے لئے چین کے تجربوں سے سیکھنا چاہتے ہیں، سی پیک کے ذریعے دونوں ممالک میں اقتصادی زون بنائے جا رہے ہیں، اقتصادی زون دونوں ممالک اور خطے کی ترقی کے لئے اہم ثابت ہوں گے.

    اس موقع پر وزیراعظم نےغربت، کرپشن کے خاتمے کے لئے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا اور چین کے کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی.

    https://www.facebook.com/ImranKhanOfficial/videos/2449912981902444/

    وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کواوپن مارکیٹ میں سہولتیں دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور چین اسٹریٹیجک کوآپریٹو شراکت دار ہیں.


    مزید پڑھیں: پاکستان اور چین کے درمیان 15معاہدوں ‌‌‌ اور یادداشتوں پر دستخط


    اس موقع پر چینی صدر نے کہا کہ سی پیک اقتصادی اورمعاشی تعاون کونئی بلندیوں تک لےجائے گا.

    چینی نائب صدر نے کی وزیراعظم کوکرپشن کے خاتمے کے لئے کے گئےاقدامات پربریفنگ دی، دونوں رہنماؤں کا علاقائی اورعالمی اہمیت کے معاملات پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے.

  • ایشیائی سرمایہ کاری بینک کا پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت کا اعلان

    ایشیائی سرمایہ کاری بینک کا پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت کا اعلان

    بیجنگ:‌ وزیر اعظم عمران خان کی ایشیائی سرمایہ کاری بینک کے صدر سے ملاقات ہوئی، جس میں احتساب کے ذریعے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے پراتفاق ہوا ہے.

    تفصیلات کے مطابق دورہ چین کے موقع پر ہونے والی اس اہم ملاقات میں سرمایہ کاری بینک نے پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت کا اعلان کیا ہے.

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ بطور بانی رکن پاکستان بینک کے مشن کی حمایت کرتا ہے، بینک نے پاکستان میں منصوبوں کے لئے مالی تعاون کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایشیائی سرمایہ کاری بینک سے مالی تعاون کے لئے پرامید ہیں، حکومت پاکستان اقتصادی بحالی کے لئےاصلاحات کررہی ہے.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بجلی،ٹرانسپورٹ،پانی میں سرمایہ کاری کےمواقع ہیں، ایشیائی سرمایہ کاری بینک پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کرے.

    ملاقات کے بعد سرمایہ کاری بینک نے پاکستانی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے پاک چین منصوبوں میں شمولیت کا گرین سگنل دیا ہے.


    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات

    ملاقات میں احتساب کے ذریعےمنصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے پر اتفاق ہوا ہے.

    یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی، اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے انتخابات جیتنے پر وزیر اعظم عمران خان کو مبارک باد دی۔ ملاقات میں پاک چین تزویراتی شراکت داری کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

  • چینی قیادت نے اپنے ستر کروڑ عوام کو غربت سے نکالا، ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا: وزیراعظم

    چینی قیادت نے اپنے ستر کروڑ عوام کو غربت سے نکالا، ان سے سیکھنے کا موقع ملے گا: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک کی سرمایہ کاری پاکستان کو مشکلات سے نکلانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے چینی میڈیا کے نمائندوں‌ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان وسائل سے مالامال ہے، مگر ان کادرست استعمال نہیں ہوا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین کے دورے کے حوالے سے پرامید ہوں، پاکستان چین کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتا ہے.

    انھوں نے مزید کہا کہ وائٹ کالر جرم پکڑنے کے لئے خصوصی صلاحیت درکارہوتی ہے، صدر شی چنگ پنگ نے کرپشن پر 400 چینیوں کو سزائے موت دی، چین کی قیادت سے ملاقات میں سیکھنے کا موقع ملے گا.

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں خراب طرز حکمرانی اور بدعنوانی کے باعث ترقی کی رفتار  رکی رہی، چین نے اپنے 700ملین افراد کو غربت سے نکالا ہے ، ہم بھی کرپشن سے نمٹنے کی کوشش کررہے ہیں.


    مزید پڑھیں: کرپشن کے خاتمے کے لئے چین کے تجربے سے استفادہ کریں گے: خسرو بختیار


    انھوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان میں سرمایہ کاری لانے کے مرحلے میں آگیا ہے، پاکستان کا بڑا مسئلہ جاری حسابات کا خسارہ ہے، جس پر جلد قابو پا لیں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان چین کا اہم دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ چینی صدر سمیت اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔

  • کرپشن کے خاتمے کے لئے چین کے تجربے سے استفادہ کریں گے: خسرو بختیار

    کرپشن کے خاتمے کے لئے چین کے تجربے سے استفادہ کریں گے: خسرو بختیار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ کرپشن اور وائٹ کالرکرائمز کے خاتمے کے لئے چین کے تجربے سے استفادہ کریں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں پاکستان کی ترجیحات اورتوقعات پر توجہ مرکوز رہے گی.

    [bs-quote quote=”سی پیک کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہتے ہیں، سی پیک کے تحت نیا جوائنٹ ورکنگ گروپ بن رہا ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”خسرو بختیار”][/bs-quote]

    خسرو بختیار کے مطابق عمران خان کی چینی وزیراعظم سے ملاقات میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے، پاکستانی وزیراعظم شنگھائی ایکسپو میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے، شنگھائی ایکسپو میں دیگرممالک کے سربراہان سے سائیڈ لائن پر ملاقاتیں ہوں گی.

    انھوں نے مزید کہا کہ ہم سی پیک کے دائرہ کار کو وسیع کرنا چاہتے ہیں، سی پیک کے تحت نیا جوائنٹ ورکنگ گروپ بن رہاہے، دورے میں ایگریکلچر فریم ورک پر دستخط ہوں گے.


    مزید پڑھیں: کوشش کریں گے چین کے ساتھ طویل مدتی معاہدے طے پا جائیں: وزیر خزانہ


    خسروبختیار کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کےامپورٹ کا ایک فیصد بھی حاصل کرلے تو یہ 18 بلین ڈالر کے مساوی ہوگا۔

    ان کے مطابق سی پیک وہ کوریڈور ہے، جس کے کئی دروازے ہیں ، اس میگا پراجیکٹ‌کے ذریعے پاکستان دنیا کی معیشت کے ثمرات حاصل کرسکتا ہے، دورہ چین میں سی پیک کی رفتار تیز کرنے کی کوشش کریں گے.

  • وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات، ملکی صورت حال اور اہم امور پر تبادلہ خیال

    وزیراعظم، آرمی چیف ملاقات، ملکی صورت حال اور اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی  آج ملاقات ہوئی ، جس میں‌ سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق آج قوم سے خطاب سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان وزیراعظم ہاؤس میں  اہم ملاقات ہوئی۔

    وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ میں‌ اہم امور پر گفتگو ہوئی، پاکستان کے امن، سلامتی اور تحفظ کے لئے تمام قوم متحد ہے۔

    واضح رہے کہ آج شام وزیراعظم نے اپنے مختصر خطاب میں کہا تھا کہ ’ریاست عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائے گی، حکومت کو کسی قسم کی کارروائی کے لیے مجبور نہ کیا جائے.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان 2نومبر کی بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    ان کا مزید کہنا تھا کہ آسیہ بی بی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کے مطابق کیا، پاکستان کا دستور قرآن و سنت کے تابع ہے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 2 نومبر کے بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے، چین جانے والے وفد کے ارکان میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے.

  • وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کچھ دیر میں قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کچھ دیر میں قوم سے اہم خطاب کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے، خطاب پونے 8بجے نشر کیاجائے گا۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کےخطاب کی ریکارڈنگ مکمل ہوچکی ہے، خطاب کی ایڈٹنگ جاری ہے.

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ملک میں امن و امان کی صورت حال پرگفتگو کریں گے اور عوام کو پر امن رہنےکی تلقین کریں گے.

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کی تاریخ ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی ہے، وزیراعظم 2 نومبر کی بجائے کل شام چین روانہ ہوں گے جبکہ  چین جانے  والے وفد کے ارکان میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔

  • جو وزیر کام نہیں کرے گا، اسے تبدیل کر دیا جائے گا: وزیراعظم عمران خان

    جو وزیر کام نہیں کرے گا، اسے تبدیل کر دیا جائے گا: وزیراعظم عمران خان

    لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب جو  وزیر کام نہیں کرے گا، اس کو فوری تبدیل کردیا جائے گا.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں کیا. اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے.

    [bs-quote quote=” طرز حکومت کو بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے، اب حکومت میں سزا اور جزا کا نظام ہوگا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم”][/bs-quote]

    وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کو  مالی خسارہ ورثےمیں ملا، پوری کوشش کی کہ آئی ایم ایف کے پاس سب سے آخرمیں جائیں، پہلے دوست ممالک سے رجوع کیا.

    وزیر اعظم نے صوبائی رکن اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں، پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو اور مستقبل میں‌کسی کی مدد نہیں لینی پڑے.

    عمران خان نے مزید کہا کہ طرز حکومت کو بہتر بنانا وقت کی ضرورت ہے، اب حکومت میں سزا اور جزا کا نظام ہوگا، جو کام نہیں کرے گا، اسے تبدیل کردیا جائے گا.


    مزید پڑھیں: وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال


    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اب بدل چکا ہے، دنیا کو معلوم ہے کہ پاکستان خطے کا سب سے اہم ملک ہے، ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارے نوجوان ہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے شور شرابےسے بالکل نہ گھبرائیں، ہم ان کے شور سے بلیک میل نہیں ہوں گے.

    یاد رہے کہ آج عمران خان نے پنجاب کا مختصر دورہ کیا، جہاں انھوں نے وزیراعلیٰ اور اسپکر قومی اسمبلی سے ملاقات کی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

  • وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

    وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

    لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں‌ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ بھی شریک تھے.

    [bs-quote quote=”وزیراعظم نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر اسپیکر کی تعریف کی” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی اس ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا. ساتھ ہی پنجاب سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر انتخابات پربھی گفتگو کی گئی.

    اس موقع پر وزیراعظم نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر اسپیکر کی تعریف کی، اسپیکرنے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کے کامیاب دورے کی مبارک باد دی.

    قبل ازیں وزیراعظم لاہور پہنچے، تو گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان کا استقبال کیا.


    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا: چینی وزارت خارجہ


    وزیراعظم عمران خان سےارکان اسمبلی کی ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے. اس موقع پر ارکان اسمبلی نے 100 روزہ ایجنڈے پرپیش رفت سے متعلق بریفنگ دی.

    وزیراعظم مختصر دورے کے بعد ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔

    اجلاس میں کیا ہوا؟

    پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کے مطابق کہ وزیراعظم نے اجلاس میں حکومت کی مشکلات کا ذکرکیا، انھوں نے پنجاب میں صاف پانی کامعاملہ حل کرنے بھی پر زور دیا۔

    محمودالرشید کے مطابق وزیر اعظم نے واضح کیا کہ جن وزراکی کارکردگی ٹھیک نہیں، ان سےوزارتیں واپس لی جائیں گی، ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ 10 فیصد بیوروکریٹ پر سیاسی اثر ورسوخ ہے، باقی 90فیصد بیورکریٹ حکومت کے ساتھ کام کرناچاہتے ہیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا: چینی وزارت خارجہ

    وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا: چینی وزارت خارجہ

    بیجنگ:  چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا.

    تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین وزیراعظم عمران خان کے دورے کا منتظر ہے.

    ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اس اہم ترین دورے میں وزیراعظم عمران خان چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو نومبر کو چین کے دورے پر روانہ ہوں گے.

    وزیراعظم چین انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپومیں شرکت کریں گے، پاکستان بطور مہمان خصوصی ایکسپو  میں شریک ہوں گے، وزیراعظم عمران افتتاحی تقریب سے خطاب بھی کریں گے.


    مزید پڑھیں: ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد کی وزیراعظم کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کی پیشکش

    یاد رہے کہ آج ورلڈمیمن آرگنائزیشن کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، وفد نے عمران خان کو 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم نے سعودی عرب کا کامیاب دورہ کیا تھا، جہاں پاکستان نے سعودی عرب سے بارہ ارب کا امدادی پیکیچ حاصل کیا.