Tag: وزیراعظم

  • عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی تنظیم نو، نئے عہدے داروں کا اعلان

    عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی تنظیم نو، نئے عہدے داروں کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کے بعد نئے عہدے داروں کا اعلان کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی منظوری پر تنظیمی سیٹ میں تبدیلیاں کرتے ہوئے نئے عہدے دار مقرر کیے گئے.

    نئی تقرریوں کے مطابق اعجاز چوہدری کو پی ٹی آئی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے. ساتھ ہی شمالی، وسطی، مغربی پنجاب کے نئے ریجنل صدور کا اعلان بھی کر دیا گیا.

    غلام سرور خان پی ٹی آئی مغربی پنجاب کے صدر مقرر کیے گئے ہیں، عمر ڈار کو  وسطی پنجاب کی قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی، انجینئر عطااللہ شادی خیل پی ٹی آئی شمالی پنجاب کے صدر کا عہدہ سونپا گیا ہے.

    پارٹی سربراہ عمران خان کی منظوری کے بعدمذکورہ تبدیلیوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا.


    مزید پڑھیں: کرپشن کے خلاف پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات مثبت ہیں: امیر جماعت اسلامی


    عمران خان کی ہدایت تھی کہ حکومتی عہدے رکھنے والوں کے بجائے پارٹی ورکرزکو اہم عہدے دیے جائیں، تاکہ وہ تنظیم سازی پر اپنی توجہ مرکوز کر سکیں.

    ان تبدیلیوں سے متعلق پارٹی سیکرٹری جنرل ارشد داد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نچلی سطح تک خود کو منظم کرے گی.

  • عمران خان اور پرویز الہیٰ‌ میں رابطہ، پنجاب میں تبدیلی کا عمل آگے بڑھانے کا عزم

    عمران خان اور پرویز الہیٰ‌ میں رابطہ، پنجاب میں تبدیلی کا عمل آگے بڑھانے کا عزم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس اعلیٰ سطح رابطے میں‌ اتحادی حکومت کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    عمران خان نے پنجاب کے معاملات میں تعاون پر مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویزالہیٰ کا شکریہ ادا کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تبدیلی کے سفرمیں میری مکمل سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، خواہش ہے کہ پنجاب میں مل کرتبدیلی کے عمل کو آگے بڑھائیں.

    اس موقع پر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ آپ کو پنجاب سے مزید اچھی خبریں ملیں گی، آپ کی سربراہی میں ملک ترقی کرے گا.

    انھوں نے کہا کہ آپ کا دورہ سعودی عرب کامیاب رہا، انشااللہ آپ کو چین اور ملائیشیا سےبھی کامیابیاں ملیں گی.


    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی تاریخ تبدیل


    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں‌ کئی اہم معاہدے طے پائے.

    اس دورے میں پاکستان نے سعودی عرب سے بارہ ارب ڈالر کا امدادی پیکیج حاصل کیا.

    بعد ازاں وزیراعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے پیکیج کے بعد اب آئی ایم ایف سے زیادہ قرض نہیں لینا ہوگا.

  • پاک چین مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا: وزیراعظم عمران خان

    پاک چین مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین مشترکہ منصوبوں سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا.

    ان خیالات کا اظہارا نھوں نے پاکستان چین گلاس مینوفیکچرنگ کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر کیا.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نجی شعبے میں مشترکہ منصوبوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، اس سے معیشت مستحکم ہوگی.

    عمران خان نے کہا کہ مشترکہ منصوبے سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا، حکومت کاکام غیر ملکی سرمایہ کاروں کےراستےسے رکاوٹیں ہٹانا ہے، ہم اس ضمن میں کام کر رہے ہیں.


    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری


    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ ہماری حکومت میں پاک چین پرائیویٹ سیکٹرکا پہلاجوائنٹ وینچرہے ہمیں پاکستان میں ٹیکنالوجی ٹرانسفرچاہیے. اس ضمن میں چین سے بہت امیدیں ہیں.

    انھوں نے کہا ہے کہ مستقبل میں چین سےسی پیک کےذریعےتجارت کارشتہ بڑھتا جائے گا.

    واضح رہے عمران خان نے گذشتہ دنوں سعودی عرب کا کامیاب دورہ کیا تھا، جہاں اہم معاہدے طے پائے. سعودی عرب پاکستان کو بارہ ارب ڈالرز کا امدادی پیکیج دے گا.

    وزیراعظم جلد چین کا اہم دورہ کریں گے. تجزیہ کاروں کے مطابق اس دورے میں بھی اہم معاہدے طے پانے کا امکان ہے۔

  • کوئی این آراو نہیں ہوگا، کرپٹ افراد کو جیلوں میں ڈالیں گے: وزیراعظم

    کوئی این آراو نہیں ہوگا، کرپٹ افراد کو جیلوں میں ڈالیں گے: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آج  قوم سے خطاب کیا، جس میں انھوں نے کہا کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ عوام خوشخبری سناتاہوں، سعودی عرب سے زبردست پیکج ملا ہے۔ پہلے دباؤ تھا آئی ایم ایف سے  زیادہ قرضہ لیں، اب زیادہ قرض نہیں لیناپڑے گا۔

    انھوں نے کہا کہ سعودی عرب جیسے پیکج کے لیے مزید دو ممالک سے بات ہورہی ہے ، امید ہے تنخواہ دار طبقے پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالیں گے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ یمن کی لڑائی ختم کرانے کے لئے پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے گا، مسلم دنیا چاہتی ہے کہ یہ جنگ ختم ہوجائے۔

    کسی قسم کاکوئی این آراو نہیں ہوگا، سڑکوں پرآناہے، تو ہم کنٹینردینےکوتیار ہیں: وزیراعظم

    ان کا کہنا تھا کہ دوجماعتوں نے پچھلے 10سال میں ملک میں حکومت کی، 1971میں پاکستان کا کل قرضہ 30ارب روپےتھا، 10سال میں ان دو جماعتوں نے ملک کاقرضہ 30ہزار ارب تک پہنچا دیا، آج پاکستان پربجلی کاسرکلرڈیٹ1200 ارب روپے ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت 1200ارب روپےکاقرضہ چھوڑکرگئی، ن لیگ کی حکومت40ارب روپےویلفیئرفنڈ کا قرضہ اور اسٹیل مل کے ورکز کا پیسہ کھا گئی۔ 

    انھوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنی کرپشن بچانے کے لئے سڑکوں پر احتجاج کے لئے آرہے ہیں، پیسہ نہ ہونےکےباوجودپنجاب حکومت 57ارب روپے کے چیک جاری کرگئی، اب یہ لوگ دباؤ ڈال رہےہیں تاکہ ان کواین آراومل جائے۔

    وزیراعظم نے دو ٹوک الفاظ میں اپنے مخالف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کان کھول کرسن لیں، کسی قسم کاکوئی این آراو نہیں ہوگا، سڑکوں پرآناہے،تو ہم کنٹینردینےکوتیار ہیں،کھانابھی پہنچائیں گے، کرپٹ لوگوں کو جیلوں میں ڈالیں گے۔

    [bs-quote quote=” یمن کی لڑائی ختم کرانے کے لئے پاکستان ثالث کا کردار ادا کرے گا” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ آج فالودے والے کے اکاؤنٹ سےڈھائی ارب روپے نکل رہے ہیں، ان اکاؤنٹس میں چوری کا پیسہ منتقل کیاجاتا ہے، یہ سمجھتےہیں ہمیں ڈرائیں گےدھمکائیں گےاورہم چھوڑدیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ابھی تو ہم نے مقدمات نہیں بنائے، آڈٹ کررہے ہیں، فی الحال ان پرسارےکرپشن کے پرانے مقدمات چل رہے ہیں، یہ لوگ نیب کےکیسزپرہمیں بلیک میل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن نیچے آرہی ہے اور مزید نیچے آئے گی، منی لانڈرنگ ختم کرنے کے لئے اداروں کو مضبوط کر رہے ہیں، بیرون ملک سرمایہ کاری اور بےروزگاری ختم کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سعودی حکومت نے پاکستانیوں کے لئے ویزا فیس میرےکہنے پرکم کر دی، جو خوش آئند ہے۔ 

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انشااللہ ڈالر آنے سے روپے کی قدر میں اضافہ ہوگا، 50لاکھ گھر بننے سے 40انڈسٹریز کو فروغ ملے گا، روزگارکے مواقع ملیں گے، نچلےطبقے کے لیے کچھ دنوں میں پیکج کا جلد اعلان کروں گا۔ تھوڑے دنوں کے لئے مشکلات کا سامنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کرپشن کےکینسر کو نکال رہے ہیں معاشرے کو تھوڑی تکلیف ہوگی، غیرملکی سرمایہ کارپاکستان میں سازگارماحول کا انتظار کر رہے ہیں، ایسا ماحول بنائیں گے کہ باہرسےسرمایہ پاکستان آئے، جلدوقت آئے گا، قرضہ مانگنے کے بجائےہم قرض دینے والے بنیں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا کامیاب دورہ سعودی عرب، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی

    یاد رہے کہ وزیراعظم نے گذشتہ دونوں سعودی عرب کا دورہ کیا تھا، جہاں اقتصادی معاہدوں میں اہم پیش رفت ہوئی اور پاکستان نے سعودی عرب سے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کیا۔

    سعودی عرب ادائیگیوں میں توازن پر 3، ادھارپرتیل کے لئے9ارب ڈالر دے گا۔ ساتھ ہی سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے.

    سعودی عرب کی جانب سے3 ا رب ڈالر ایڈوانس دیے جائیں گے، ایڈوانس ایک سال کے لیے ہوگا، سعودی عرب سےاقتصادی و معاشی معاہدہ تین سالہ ہوگا۔

  • وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لیے ایک بے مثال رہنما ہیں، فواد چوہدری

    وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لیے ایک بے مثال رہنما ہیں، فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کے لیے ایک بے مثال رہنما ہیں، عالم اسلام میں عمران خان کا تعارف نڈر، بے باک رہنما کے طور پر ہوا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سعودی عرب سے واپس اسلام آباد پہنچنے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ عمران خان کا تعارف اصول پرست حکمران کے طور پر ہوا ہے۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ آئندہ ہونے والے واقعات میرے بیان کو مزید واضح کردیں گے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب: پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکج حاصل کرلیا

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، پاکستان نے 12 ارب ڈالرز کا امدادی پیکیج حاصل کرلیا ہے۔

    سعودی عرب کی جانب سے3 ا رب ڈالر ایڈوانس دیے جائیں گے، ایڈوانس ایک سال کے لیے ہوگا، سعودی عرب سےاقتصادی و معاشی معاہدہ تین سالہ ہوگا۔ پاکستان سعودی عرب چوتھےسال معاہدےکادوبارہ جائزہ لیں گے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں آئل ریفائنری میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد سعودی عرب سے آئل ریفائنری کا معاہدہ ہوگا.
    وزیرخزانہ اسدعمراورسعودی وزیرخزانہ عبدالجدان نےایم او یوپردستخط کیے۔ وفاقی کابینہ سےمنظوری کےبعدسعودی عرب سےآئل ریفائنری کامعاہدہ ہوگا۔

  • ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کا مشن، وزیراعظم دو روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ

    ملک کومعاشی بحران سے نکالنے کا مشن، وزیراعظم دو روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پرسعودی عرب روانہ ہوگئے، وفاقی وزرااورخصوصی مشیربھی وزیراعظم کےساتھ ہیں.

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ، وزیرخزانہ، وزیراطلاعات بھی اس اہم دورے میں وزیراعظم کے ساتھ ہیں. مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد اورچیئرمین سرمایہ کاری بورڈ بھی وفد میں شامل ہیں.

    اس دو روزہ دورے میں وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے. سرمایہ کاری کانفرنس 23سے24 اکتوبرتک جاری رہے گی.

    پاکستانی وفدعالمی سرمایہ کاروں کوملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دے گا اور عالمی سرمایہ کاروں کوآگاہی فراہم کرے گا.

    [bs-quote quote=” وزیراعظم ریاض میں سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    موصولہ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر زراعت، لائیو اسٹاک، توانائی، معدنیات میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی جائے گی. سرمایہ کاروں کوگوادر اور سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی جائے گی.

    وزیراعظم عمران خان سعودی فرمان روا شاہ سلمان سے بھی ملاقات کریں گے۔


    مزید پڑھیں: ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کی ذمہ داری وزیراعظم نے خود سنبھال لی


    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان پاکستان سےمتعلق سیشن میں شرکت اورخطاب کریں گے۔ شرکامیں دنیا بھرکی مشہورکمپنیوں کےچیف ایگزیکٹوزاورنمائندےشامل ہوں گے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں ہونے والی کانفرنس کو صحرا میں ڈیوس کا نام دیا گیا ہے.

    تجزیہ کاروں کے مطابق کانفرنس پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہش مندافراد کے لئے مفید ثابت ہوگی.

  • ماضی کی حکومتوں نے ملک کے ساتھ جو کیا، وہ دشمن بھی نہیں کرتے: وزیراعظم

    ماضی کی حکومتوں نے ملک کے ساتھ جو کیا، وہ دشمن بھی نہیں کرتے: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ ملک اس وقت مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے بزنس کمیونٹی کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا. وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ماضی میں ملک کو اندرونی وبیرونی قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا.

    انھوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نےاداروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا، بڑے بڑے قومی ادارے خساروں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں.اسٹیل مل،پی آئی اے،ریلوےاربوں روپے کے خسارے میں ہیں.

    [bs-quote quote=”مشکل وقت ہے، مگر پاکستانی قوم میں بے پناہ صلاحیت ہے، انشا اللہ جلد موجودہ بحران سے نکل جائیں گے” style=”style-7″ align=”center” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

    عمران خان نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ملک کے ساتھ جو کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتے، ملک میں وسائل کی کمی نہیں، مگربڑے بڑے ڈاکے مارے گئے، آج قوم ماضی کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کا خمیازہ بھگت رہی ہے.

    عمران خان نے کہا کہ مشکل وقت ہے، مگر پاکستانی قوم میں بے پناہ صلاحیت ہے، انشا اللہ جلد موجودہ بحران سے نکل جائیں گے، پاکستان میں ہرشعبے میں اربوں ڈالرکازرمبادلہ کمانے کی صلاحیت ہے، قانونی طریقے سے ترسیلات زر سے منی لانڈرنگ پرقابو پا سکتے ہیں.


    مزید پڑھیں: سرمایہ کاری کانفرنس: وزیراعظم 23 اکتوبر کو ریاض جائیں گے


    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کوساتھ لےکرچلنے کے عزم پر کاربند ہیں.

    اس موقع پر بزنس کمیونٹی کے وفد نےڈیم فنڈ کے لئے9 کروڑ 19 لاکھ روپےکا چیک پیش کیا.

    وفد نے یقین دہانی کروائی کہ نیا پاکستان بنانے کی مہم میں حکومت کے ساتھ ہیں، مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دیں گے.

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان سے نیشنل بینک کےصدر کی بھی ملاقات کی، صدرنیشنل بینک نے ڈیم فنڈ کے لیے 1 کروڑ 95 لاکھ کاچیک وزیراعظم کوپیش کیا.

  • معاشی صورتحال کے پیش نظر مشکل فیصلے لینے جا رہے ہیں: وزیراعظم

    معاشی صورتحال کے پیش نظر مشکل فیصلے لینے جا رہے ہیں: وزیراعظم

    اسلام آباد: آج وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک کے ماہرین معاشیات کا غیرمعمولی اجلاس منعقد ہوا.

    تفصیلات کے مطابق اس اعلیٰ سطح اجلاس میں وزیرخزانہ اسد عمر، مشیر رزاق داؤد اور ملک کے ماہرین معاشیات نے شرکت کی.

    اجلاس میں‌ ملکی معیشت کی صورتحال، درپیش چیلنجز اور مسائل پر مشاورت کی گئی اور معیشت کی بہتری، کاروباری افراد کا اعتماد بحال کرنے کے لئے مختلف اقدامات پرغور کیا گیا.

    وزیراعظم نے اس موقع پر ماہرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر مشکل فیصلے لینے جا رہے ہیں.

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہرممکن کوشش ہوگی کہ غریب عوام پران فیصلوں کا اثرکم سے کم ہو، بزنس کمیونٹی کی تجاویزملکی انڈسٹری کےفروغ میں مدد دیں گی.


    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا حکومتی اقتصادی پالیسی پر مختلف طبقات کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ


    اس موقع پرماہرین معاشیات نے وزیراعظم کے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کو سراہا. ماہرین کا کہنا تھا کہ منصوبے سے روزگار میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا اور معیشت کو استحکام ملے گا، ماہرین معاشیات نے مقامی انڈسٹری کے فروغ کے لئے تجاویز دیں.

    ارکان کی رائے تھی کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لئے اپنےایجنڈے پرعمل درآمد کرے، تاجر برادری حکومت کو مکمل تعاون فراہم کرے گی.

    اس موقع پر زراعت، تجارت اور مقامی انڈسٹری کے فروغ کے لئے لائحہ عمل پرمشاورت کی گئی، ملکی معیشت کی مضبوطی کےلئےلانگ ٹرم،شارٹ ٹرم منصوبہ بندی پر اتفاق کیا گیا.

  • وزیر اعظم کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، ٹاسک فورس کے قیام پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات، ٹاسک فورس کے قیام پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان سے  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے  ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں کرکٹ سمیت کھیلوں کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے وزیر اعظم کو اپنے غیر ملکی دوروں سے آگاہ کیا ۔

    احسان مانی نےآئی سی سی اجلاس سےمتعلق بھی بریفنگ دی، دوران گفتگو کھیلوں سے متعلق ٹاسک فورس کے امور پر بھی تبادلہ خیال  ہوئے۔

    پی سی بی چیئرمین احسان مانی نے وزیراعظم عمران خان کو کرکٹ میں بہتری کے لئے درکار اقدامات اور اپنے منصوبہ سے آگاہ کیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں میں بہتری لانےکی ضرورت ہے،  ملک میں کھیلوں کے نئے میدان بنائیں گے، اسپورٹس کے شعبے کو فروغ دیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹیم کا اعلان دوسرے ٹیسٹ کے دوران کریں گے، انضمام الحق

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے چند روز بعد پی سی بی کے چیئرمین  نجم سیٹھی نے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو نیا چیئرمین نامزد کیا۔

    یاد رہے کہ اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے۔ سیریز کا پہلا ٹیسٹ دبئی میں کھیلا گیا، جو عثمان خواجہ کی شان دار کارکردگی کی وجہ سے ڈرا پر ختم ہوا۔

  • اسد عمر سے وزیرِ اعظم کی ناراضی کی خبریں من گھڑت ہیں: ترجمانِ وزیرِ اعظم

    اسد عمر سے وزیرِ اعظم کی ناراضی کی خبریں من گھڑت ہیں: ترجمانِ وزیرِ اعظم

    اسلام آباد: ترجمان وزیراعظم نے ان تمام خبروں کی تردید کر دی ، جن کے مطابق عمران خان وزیر خزانہ کی کارکردگی سے ناراض ہیں.

    ترجمان وزیراعظم افتخاردرانی کے مطابق وزیراعظم کو اسدعمر کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد ہے.

    [bs-quote quote=” وزیراعظم کا وزیرخزانہ سے متعلق بیان من گھڑت ہے” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    ترجمان نے اس نوع کی تمام خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا وزیرخزانہ سے متعلق بیان من گھڑت ہے.

    ترجمان وزیراعظم کے مطابق میڈیا میں گردش کرنے والا وزیراعظم سے منسوب بیان صریحاً غلط ہے، وزیراعظم نے وزیر خزانہ کی کارکردگی پر اس قسم کے خیالات کا اظہار نہیں کیا.

    ترجمان وزیراعظم افتخاردرانی کے مطابق وزیرخزانہ وزیراعظم کے قریبی ساتھی اور پارٹی کے سینئر رہنما ہیں، اسد عمر ملکی معیشت کے معاملات سے پوری طرح واقف ہیں اور ان کی صلاحیتوں پر اعتبار کرتے ہیں.


    مزید پڑھیں: حکومت روزگار کےمواقع پیدا کرنےکےلیےکام کررہی ہے‘ اسد عمر


    واضح رہے کہ ملک کی معاشی صورت حال اور آئی ایم ایف سے رجوع کرنے پر وزیر خزانہ کو اپوزیشن کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے.

    اسی تناظر میں آج یہ خبر سامنے آئی کہ وزیر اعظم وفاقی کابینہ میں شامل اسد عمر سے ناخوش ہیں، البتہ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اس کی تردید کر دی گئی ہے.