Tag: وزیراعظم

  • وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

    وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

    اسلام آباد:‌ وزیراعظم عمران خان نے شہر کوئٹہ میں کینسراسپتال بنانےکا اعلان کر دیا.

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے بلوچستان کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت زمین دےرہی ہے، اب کوئٹہ میں اسپتال بنائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بڑے صوبے میں ترقی مشکل کام ہے، جس کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے، یہی مسائل کا حل ہے۔

    [bs-quote quote=” بڑے صوبے میں ترقی مشکل کام ہے، جس کا واحد حل بلدیاتی نظام ہے: وزیراعظم” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ کا بڑا روزگار  پروگرام شروع کر رہے ہیں، پانی پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہےجس پر ٹاسک فورس بنا دی ہے.

    انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں کم پانی سے نشونماپانے والےدرخت لگانے کا ارادہ ہے، پاکستان میں کھیلوں کےمیدان بنانےکی منصوبہ بندی کر رہے ہیں.


    مزید پڑھیں: سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا: وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد بلوچستان معدنی ذخائر کا بڑا منبع ہے، بلوچستان میں4 معدنیات کی مالیت 460ارب ڈالرہے.

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے صوبے کے لیے اہم اعلانات کیے۔

    وزیراعظم نے کہا تھا کہ  بلوچستان کی ترقی پر قطعی توجہ نہیں دی گئی، سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا۔

  • بھارتی قیادت خطے میں بڑے چیلنج کو سمجھنے سے قاصر ہے:‌ وزیراعظم

    بھارتی قیادت خطے میں بڑے چیلنج کو سمجھنے سے قاصر ہے:‌ وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی قیادت خطے میں بڑے چیلنج کو سمجھنے سے قاصر ہے.

    ان خیالات کا اظہار  انھوں نے 109 ویں مینجمنٹ کورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا.

    وزیراعظم نے کہا کہ غربت میں کمی ،بہتر حالات دونوں ممالک کاسب سےبڑاچیلنج ہے، جس سے ہم نبردآزما ہیں۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ اداروں کوغیرسیاسی بنانےکی پالیسی بیوروکریسی کے لئے فائدہ مند ہے، شفافیت بیوروکریسی کی کارکردگی بہتر بنانے میں معاون ہوگی.

    انھوں نے کہا کہ بیوروکریسی ریاست میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، قوم کی توقعات پر پورا اترنا بیوروکریسی کی ذمہ داری ہے، ملک میں افرادی قوت،معدنی دولت، دیگر وسائل کی کمی نہیں.


    مزید پڑھیں: ڈالرکی قیمت میں اضافہ، وزیراعظم عمران خان کا پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب


    اجلاس میں وزیراعظم نے سرکاری افسران کوملک میں درپیش مسائل اور چیلنجزسےآگاہ کیا، اس موقع پر کرپشن،بڑھتی ہوئی آبادی کےمسائل پربھی گفتگوہوئی.

    وزیراعظم نے کہا کہ گڈ گورننس کے لئے تعلیم اور صحت کے شعبےمیں اصلاحات ضروری ہیں، حکومت صوبوں میں بلدیاتی نظام متعارف کرانےجا رہی ہے، عوامی نمائندوں کونچلی سطح پر اختیارات ملنے سے مسائل حل ہوں گے.

  • سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا: وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان

    سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا: وزیرِ اعظم کا بڑا اعلان

    کوئٹہ: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی میں بلوچستان کی ترقی پر قطعی توجہ نہیں دی گئی، سی پیک میں بلوچستان کو پورا حق دیا جائے گا۔

    ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعظم نے کوئٹہ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ این ایف سی کا پیسا لوگوں تک صحیح طریقے سے پہنچ جاتا تو صوبے کا یہ حال نہ ہوتا۔

    [bs-quote quote=”بلوچستان میں کینسراسپتال بنانے کے لئے بھرپورمدد کی جائے گی: عمران خان” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے خود بھی صوبے کے عوام کی مدد نہیں کی، ہم بلوچستان کی ترقی کے لیے کام کریں گے، صوبے کے عوام پرسرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ وفاق بلوچستان کےعوام کی بھرپور مدد کرے گا۔ پنجاب اور کے پی میں نیا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، یہ نظام بلوچستان میں بھی لائیں گے، یہ ایسا بلدیاتی نظام ہے جس کے اختیارات گاؤں تک پھیلے ہوں گے۔

    انھوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سےمالامال ہے، سی پیک کا صحیح طرح سے فائدہ اٹھالیا تو بلوچستان اوپر جائے گا، بلوچستان اٹھے گا تو پورے پاکستان کو اٹھائے گا۔

     مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اہم اجلاس

    عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں کینسراسپتال کی بہت ضرورت ہے، بلوچستان میں کینسراسپتال بنانے کے لئے بھرپورمدد کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ چین میں کرپشن کرنے والوں پکڑا گیا، کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک اوپر نہیں جا سکتا، کرپشن کرنے کے لیے ادارے تباہ کرنے پڑتے ہیں، پاکستان اس وقت 28 ہزار ارب کا مقروض ہے، پاکستان پر اتنے قرضوں کی وجہ کرپشن ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان میں نئی سوچ دیکھی، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔ غلطیوں سے سبق سیکھ کر نیا بلوچستان بنائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان  کابینہ کا اہم اجلاس

    وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اہم اجلاس

    کوئٹہ: آج وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اہم اجلاس معنقد ہوا.

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم بلوچستان کے پہلے دورے پر کوئٹہ پہنچے. اس موقع پر انھوں نے وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ‌ بلوچستان جام کمال کے ساتھ سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرزکوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انھیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی گئی.

    بعد ازاں‌ وزیراعظم کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر وزیراعظم کو بلوچستان میں سماجی ومعاشی ترقیاتی منصوبوں پرتفصیلی بریفنگ دی.

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور وزیر منصوبہ بندی نے بھی اس اہم اجلاس میں شریک کی.


    مزید پڑھیں: قومی کوششوں سے بلوچستان اورملک میں امن واستحکام آئے گا: وزیراعظم


    اجلاس میں ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی قاسم سوری اور وزیرمملکت داخلہ برائے شہریار آفریدی نے بھی شرکت کی.

    اجلاس میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی نعیم الحق، اور افتخار درانی بھی موجود تھے.

    اس موقع پر وزیراعظم کو صوبے میں جاری منصوبہ اور آئندہ کےپراجیکٹس سے متعلق آگاہ کیا.

    یاد رہے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرزکوئٹہ کے دورے کے موقع پر وزیراعظم نے کہا تھا کہ قومی کوششوں سے بلوچستان اورملک میں امن وترقی آئے گی، امن ترقی و خوش حالی کی درست منزل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے.

  • قومی کوششوں سے بلوچستان اورملک میں امن واستحکام آئے گا: وزیراعظم

    قومی کوششوں سے بلوچستان اورملک میں امن واستحکام آئے گا: وزیراعظم

    راولپنڈی: وزیراعظم نے آج سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرزکوئٹہ کا دورہ کیا، جہاں انھیں بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال اور چیلنجز پر بریفنگ دی گئی.

    پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان دورہ بلوچستان پر کوئٹہ پہنچے، آرمی چیف نےکوئٹہ ایئربیس پروزیراعظم کا استقبال کیا.

    [bs-quote quote=” اس موقع پر وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، چیلنجز، خوشحال بلوچستان، سی پیک منصوبوں اور پاک افغان سرحد پر باڑلگانے پربریفنگ دی گئی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”ڈی جی آئی ایس پی آر”][/bs-quote]

    اس موقع پر وفاقی وزرا اور وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال وزیراعظم عمران خان کےساتھ تھے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم کو بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال، چیلنجز، خوشحال بلوچستان، سی پیک منصوبوں اور پاک افغان سرحد پر باڑلگانے پربریفنگ دی گئی.

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا معاشی مستقبل ہے. بلوچستان میں استحکام پرتوجہ مرکوزکیےہوئے ہیں.

    مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کل 2 روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی کاوشوں کو سراہا.

    وزیراعظم نے کہا کہ قومی کوششوں سے بلوچستان اورملک میں امن وترقی آئے گی، امن ترقی و خوش حالی کی درست منزل کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے.

  • عمران خان نے وعدہ پورا کیا، اہم قومی عمارتوں کو عوام کے لیے استعمال کرنے کی ہدایات جاری

    عمران خان نے وعدہ پورا کیا، اہم قومی عمارتوں کو عوام کے لیے استعمال کرنے کی ہدایات جاری

    اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے اہم قومی عمارات کوعوام کے استعمال سے متعلق چاروں گورنرز، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا کو خط لکھ دیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے خط میں‌ کہا کہ پاکستان کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے، ہمارا قرضہ 30 کھرب روپے سے زائد ہو چکا ہے.

    عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم صرف 6 ارب روپے روزانہ سود کی مد میں ادا کررہے ہیں، ان ہی حالات کے باعث وزیراعظم ہاؤس میں رہنے کے بجائےمعمولی گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ گورنرز، وزرائےاعلیٰ کے زیر استعمال عمارات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، مستقبل میں عمارات کو استعمال میں لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں.

    مزید پڑھیں: عمران خان اور طیب اردوان موجودہ صدی کے لیڈر ہیں، بشریٰ بی بی

    موصولہ اطلاعات کے مطابق اہم قومی عمارات کواستعمال میں لانے کے لئےایک اور کمیٹی قائم کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے.

    کمیٹی میں شفقت محمود، اعظم خان، انجینئرعامرحسن، تہمینہ جنجوعہ شامل ہوں‌ گے.

    حکومتی منصوبے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو 3 سے 5 سال میں یونیورسٹی بنایا جائے گا، گورنر ہاؤس مری کو 45 روزمیں ہوٹل بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے.

    پنجاب ہاؤس مری کو 45 روز میں ٹورسٹ کمپلیکس، پنجاب ہاؤس راولپنڈی کو3ماہ میں آئی ٹی پارک بنانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے.

  • وزیراعظم کا سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا حکم

    وزیراعظم کا سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا حکم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹاسک فورس قائم کرنے کا حکم دے دیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سیاحت کےفروغ سےمتعلق خصوصی اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم نے ٹاسک فورس قائم کرنے کی ہدایت کی.

    موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ٹاسک فورس کےسربراہ ہوں گے، ٹاسک فورس میں صوبوں، آزادکشمیراورگلگت بلتستان کے نمائندے شامل ہیں.

    اجلاس میں تمام صوبوں کےمتعلقہ نمائندوں نےشرکت کی، آزادکشمیراور گلگت بلتستان کی حکومت کے نمائندوں نے بھی شرکت کی.

    وزیراعظم نے تمام صوبوں سے ایک ہفتے میں سیاحت کےفروغ سےمتعلق تجاویزمانگ لیں.

    مزیر پڑھیں: سیاحت کا عالمی، پاکستان میں سیاحت کے 12 بہترین مقامات

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اپنے صوبوں میں سیاحتی مقامات کی نشان دہی کریں، پاکستان سیاحتی مقامات سے مالا مال ملک ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی افراد کو بھی فائدہ ہوگا، بیش تر ممالک سیاحت سے ریوینیو حاصل کرتے ہیں.

    عمران خان نے کہا کہ وفاقی حکومت سیاحت کےفروغ کے لئےہرممکن مددفراہم کرےگی، ایکوٹورازم،مذہبی سیاحت اورایڈونچرسیاحت کےفروغ کی ضرورت ہے، ٹورارسٹ ریزارٹ کےقیام پربھی خصوصی توجہ دینےکی ضرورت ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سیاحت کےفروغ کے لئے ایک مفصل اور جامع پالیسی تشکیل دی جائےگی، سیاحتی،تاریخی مقامات پرتوجہ دینےسےلاکھوں نوجوانوں کوروزگارمیسرآئےگا۔

  • وزیراعظم کا دورہ پشاور، وزیراعلیٰ سے ملاقات

    وزیراعظم کا دورہ پشاور، وزیراعلیٰ سے ملاقات

    پشاور: وزیراعظم پاکستان عمران خان ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اس وقت پشاور میں موجود ہیں، جہاں ان کی وزیراعلیٰ‌ محمود خان سے ملاقات جاری ہے.

    اس اہم  ملاقات میں خیبرپختون خوا کی صوبائی کابینہ کے علاوہ وزیر دفاع پرویز خٹک اورارباب شہزاد بھی موجود ہیں.

    پارٹی ذرایع کے مطابق اس ملاقات میں وزیراعظم کوصوبائی حکومت کے100روزہ پلان سے آگاہ کیا جائے گا.


     مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

    وزیراعظم دورے کے دوران قبائلی اضلاع میں اصلاحات کا بھی جائزہ لیں گے. ساتھ ہی وزیراعظم فاٹا ٹاسک فورس کے اجلاس کی بھی صدارت کریں گے.

    یاد رہے کہ آج وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات کی تھی. اس اہم ملاقات میں خطے میں سیکیورٹی و استحکام سے متعلق بات چیت کی گئی۔

  • وزیراعظم نےبھارتی ہم منصب کومثبت اندازمیں جواب دیا ‘ ترجمان دفترخارجہ

    وزیراعظم نےبھارتی ہم منصب کومثبت اندازمیں جواب دیا ‘ ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد : ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کومثبت اندازمیں جواب دیا، آئیے بات کریں اورتمام مسائل حل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرترجمان دفتر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم نے بھارتی ہم منصب کو مثبت انداز میں جواب دیا۔

    ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے باضابطہ جواب کے منتظر ہیں۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پرزور دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے خط میں مزید کہا ہے کہ تنازع کشمیراور دہشت گردی سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔

    وزیراعظم عمران خان کا بھارتی ہم منصب کوخط‘ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد تقریر میں کہا تھا کہ تعلقات معمول پرلانے کے لیے اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان 2 قدم بڑھائے گا۔

  • کسی کوبھی سعودی عرب پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے ‘عمران خان

    کسی کوبھی سعودی عرب پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے ‘عمران خان

    ریاض : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے سعودی عرب بڑا کردار ادا کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک میں غربت کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہی ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم قابل ستائش ہے، کرپشن کے خلاف سعودی حکومت کی طرزپراقدامات چاہتا ہوں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کسی کوبھی سعودی عرب پرحملے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ ضرورت پڑی توتنازع یمن کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کوتیارہیں، تنازعات کے فوجی حل پریقین نہیں رکھتا۔

    انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے سعودی عرب بڑا کردارادا کرسکتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جاسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کارکا کردارادا کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے بہترکوئی مشورہ نہیں دے سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ بھی ہونا چاہیے۔

    افغان مسئلے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کی بات پرہمیں طالبان نواز کہا گیا، اب سب کواحساس ہوگیا کہ مسئلہ افغانستان کا حل صرف سیاسی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مسلمان ممالک کومغرب کی طرف سے نئی طرح کی استعماریت کا سامنا ہے، انسانی حقوق کے نام پرمغربی کلچرتھوپنے کی کوشش کی جارہی ہے، دوسرا کلچرتھوپنے سے ملک ترقی نہیں کرتا، یہ ثقافتی سامراجیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب سے ہماری پارٹی نے اقتدارسنبھالا ایک دن بھی چھٹی نہیں کی، الیکشن کے بعد سے اہل خانہ کے لیے زیادہ وقت نہیں نکال سکا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کوبہت سے مسائل درپیش ہیں، پہلے 3 سے 4 ماہ کٹھن ہوں گے، پاکستان میں طرزحکمرانی اورلوگوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آبادی کے 50 فیصد پسماندہ طبقے کو چین کی طرح اوپرلائیں گے، صحت، تعلیم، صاف پانی اور انصاف کی فراہمی حکومتی ترجیحات ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی شخص اداروں سے بالا نہیں ہوگا، ملک میں ریاستی اداروں کو مضبوط کریں گے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم اور سعودی فرمانروا کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پرگفتگو ہوئی تھی جس میں علاقائی وعالمی امور اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پربھی تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔