Tag: وزیراعظم

  • وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے، ہارون شریف سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مقرر

    وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے، ہارون شریف سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین مقرر

    اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں‌ سابقہ حکومت کی ٹیکس استثنیٰ پالیسی واپس لینے پر ترمیم لانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    ترمیم کے بعد چارلاکھ سے آٹھ لاکھ تک سالانہ آمدن پر ایک ہزارروپے ٹیکس ہوگا، آٹھ لاکھ سے بارہ لاکھ تک سالانہ آمدن پر دوہزارروپے ٹیکس ہوگا، جب کہ بارہ لاکھ سے چوبیس لاکھ سالانہ آمدن پر 5 فی صد ٹیکس لگے گا۔

    اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے مطابق چھوٹی کمپنیزکی آمدن پر2023 کے بعد ٹیکس کی شرح 20 فی صد ہوجائے گی، چھوٹی کمپنیزکی آمدن پرہرسال ٹیکس کی شرح میں ایک فیصد کمی ہوگی۔

    فیصلوں کے مطابق چھوٹی کمپنیوں کی آمدن پر ٹیکس کی شرح 24 فی صد سالانہ ہوگی، بینک کےسوا کمپنیز کی آمدن پرٹیکس کی شرح 29 فیصدہوگی۔


    مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ کے 6 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا


    چوبیس لاکھ سے زائد مگر اڑتالیس لاکھ سے کم آمدن ہونے پر 60 ہزاراور اضافی رقم کا 10 فی صد قابل ٹیکس ہوگا۔

    اجلاس میں پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نئے چئیرمین کے تقرر کی منظوری دی گئی، پی ٹی وی بورڈ کے نئے چئیرمین ارشد خان ہوں گے.

    اجلاس میں ہارون شریف کو سرمایہ کاری بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا.

  • وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اورسلیمان  پاکستان پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم اورسلیمان پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان پہنچ گئے، دونوں پاکستان میں 4 دن قیام کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دونوں صاحبزادے پاکستان پہنچ گئے، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے ملنے آئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قاسم اور سلیمان پاکستان میں 4 دن قیام کریں گے اور بنی گالہ میں اپنے والد کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

    عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کے صاحبزادوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں بتایا تھا کہ قاسم اور سلیمان اپنے والد کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن عمران خان نے انہیں تقریب میں شرکت کرنے سے منع کردیا تھا۔

    22 سال کی جدوجہد کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے‘ جمائما

    واضح رہے کہ رواں سال 26 جولائی کوعمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کا کہنا تھا کہ 22 سال میں تمام ترمشکلات، پریشانیوں اور قربانیوں کے بعد میرے بیٹوں کے والد پاکستان کے آئندہ وزیراعظم ہوں گے، انہوں نے عمران خان کو مبارکباد دی تھی۔

  • ڈیمز کی تعمیر، چیف جسٹس پرائم منسٹر فنڈز ضم، وزیراعظم کی اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل

    ڈیمز کی تعمیر، چیف جسٹس پرائم منسٹر فنڈز ضم، وزیراعظم کی اوورسیز پاکستانیوں سے عطیات کی اپیل

    اسلام: وزیراعظم عمران خان نے پانی کے بحران سے متعلق آج قوم  سے اہم خطاب کیا۔ 

    وزیر اعظم نے کہا کہ  معاشی صورت حال سمیت تمام مسائل پر بریفنگ لےرہا ہوں، ملک کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ،  پاکستان پرقرضہ6ہزار سے 30ہزار ارب پر پہنچ چکا ہے ۔

    [bs-quote quote=” اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے صرف پانچ سال میں ڈیمز مکمل کریں گے، پاکستان اوردنیابھرسےپاکستانی ڈیم فنڈمیں دل کھول کرعطیات دیں” style=”style-2″ align=”left” author_name=”وزیراعظم عمران خان”][/bs-quote]

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیم نہ بنائے گئے، تو 2025 میں پاکستان میں خشک سالی شروع ہوجائے گی، قحط کا خدشہ ہے. ملک کےلئے ڈیم ناگزیر ہے.

    انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا اقدام قابل تعریف ہے، البتہ ڈیمز فنڈ کا کام چیف جسٹس کا نہیں، بلکہ سیاسی لیڈرشپ کا تھا،  پاکستان کاقرضہ 10سال پہلے6ہزارارب روپےتھا، آج پانی کم ہوکرفی کس1000کیوسک ہوگیاہے،

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ڈیم کی تعمیر کے لیے چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈز کو اکٹھا کررہےہیں، ملکی و بیرون ملک پاکستانی ڈیم فنڈز کے لئے عطیات دیں ۔

    انھوں نے کہا کہ 90لاکھ بیرون ملک پاکستانی ایک ایک ہزار ڈالر بھیجیں ، بیرون ملک پاکستانیوں نے پیسہ بھیجا تو ڈیمز جلد بننا شروع ہوجائے گا، معاشی صورتحال بھی بہترہوگی،  یاد رہے کہ اگر ڈیمز نہ بنائےتواناج اگانےکے لئے بھی پانی نہیں ہوگا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی مدد سے صرف پانچ سال میں  ڈیمز  مکمل کریں گے، پاکستان اوردنیابھرسے پاکستانی ڈیم فنڈمیں دل کھول کرعطیات دیں۔

    ڈیم بنانے کےلئے آج سے جہاد کرنا ہے ، چیف جسٹس اورپرائم منسٹر فنڈزکو ضم کررہےہیں، یقین دلاتاہوں قوم کےپیسےکی خودحفاظت کروں گاْ۔

  • بابر اعوان کی وزیراعظم سے ملاقات: قانون کی حکمرانی پر سمجھوتا نہ کرنے کے عزم کا اعادہ

    بابر اعوان کی وزیراعظم سے ملاقات: قانون کی حکمرانی پر سمجھوتا نہ کرنے کے عزم کا اعادہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور سینئرقانون دان بابراعوان کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں‌ آئینی،قانونی اور سیاسی امورپرتبادلہ خیال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق عمران خان اور بابر اعوان کی ون آن ون ملاقات وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ہوئی.

    اس ملاقات میں‌ حکومت کے 100 روزہ منصوبے میں قانونی اصلاحات، عوام دوست اقدامات اور آئینی قانونی امور پر مشاورت ہوئی.

    اس موقع پر عمران خان نے بابر اعوان سے کہا کہ آپ کا مستعفی ہونے کا فیصلہ بروقت اور درست تھا.

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے قومی وقارکےساتھ نئےسفرکا آغاز کر دیا.

    ملاقات میں بابر اعوان نے کہا کہ آئین اورقانون کی بالادستی ہی نئے پاکستان کی بنیاد ہے، نئے پاکستان میں قانون کی حکمرانی پرسمجھوتا نہیں کریں گے.

    مزید پڑھیں: نیب الزامات: وزیر اعظم نے مشیر پارلیمانی امور بابراعوان کا استعفیٰ منظور کرلیا

    واضح رہے کہ چند روز قبل بابر اعوان نے قومی احتساب بیورو کے ریفرنس میں عائد الزامات پر وزیر اعظم کے پارلیمانی مشیر کے عہدے سے استعفیٰ‌ دے دیا تھا.

    انھوں نے ٹیوٹر پر اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا، جسے وزیراعظم عمران خان نے اسی روز منظور کرلیا۔

  • "جب ہم جوان تھے”: وزیراعظم نے برسوں پرانی تصویر شیئر کردی

    "جب ہم جوان تھے”: وزیراعظم نے برسوں پرانی تصویر شیئر کردی

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹر پر برسوں پرانی ایک یادگار تصویر شیئر کر دی.

    تفصیلات کے مطابق عارف علوی کے صدر پاکستان بننے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے دو دہائیوں پرانی تصویر شیئر کی گئی.

    اس تصویر میں عمران خان کو ڈاکٹر عارف علوی کے ساتھ خوش گوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے.

    وزیر اعظم نے تصویر کے ساتھ لکھا: ’’ایام جوانی کی ایک جھلک۔ صدر پاکستان منتخب ہونے پر ڈاکر عارف علوی کو دلی مبارک باد.‘‘

    یاد رہے کہ آج صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر عارف علوی نے واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کی.

    ان کے ووٹوں کی تعداد مولانا فضل الرحمان اور اعتراز احسن کے مجموعی ووٹوں سے زیادہ تھی. جیتنے کے بعد انھوں‌ نے ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلانے کے عزم کا اظہار کیا.

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عارف علوی کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے بانی ارکان میں ہوتا ہے اور انھیں‌ پارٹی کے نظریاتی گروہ میں کلیدی حیثیت حاصل رہی.

  • وزیر اعظم، آرمی چیف ملاقات: امریکی وزیرخارجہ کے دورہ ‌پاکستان اور پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال

    وزیر اعظم، آرمی چیف ملاقات: امریکی وزیرخارجہ کے دورہ ‌پاکستان اور پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں اہم امور زیر بحث آئے۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان ملاقات ہوئی. ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں‌ ہوئی، جس میں‌ ملکی امور اور خطے کی تفصیلی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا.

    اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ کے دورہ پاکستان اور پاک افغان تعلقات بھی زیربحث آئے. آرمی چیف کی وزیراعظم کو یوم شہداپرتقریب میں شرکت کی دعوت دی.

    یاد رہے کہ گذشتہ دونوں وزیراعظم نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا، دورے کےموقع پر وزرائے دفاع، خارجہ، خزانہ، اطلاعات،  وزیرمملکت برائے داخلہ اور سیکریٹری دفاع بھی موجود تھے.

    پاکستان اندرونی و بیرونی خطرات کا شکار ہے، قوم کے تعاون سے چیلنجز پر قابو پالیں گے: وزیراعظم

    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی سطح پرچیلنجزکاسامنا ہے، قوم کے تعاون اور قومی حکمت عملی سے چیلنجزپرقابو پالیں گے.

    اس موقع پر آرمی چیف کاپاک فوج پراعتمادکےاظہارپر وزیراعظم سے اظہار تشکر اور کہا پاک فوج قوم کی توقعات پر پورا اترے گی. ہرقیمت اورقربانی دے کر مادروطن کا دفاع یقینی بنایا جائے گا.

  • میڈیا حکومت کو تین ماہ کا وقت دے: وزیراعظم کی صحافیوں سے گفتگو

    میڈیا حکومت کو تین ماہ کا وقت دے: وزیراعظم کی صحافیوں سے گفتگو

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب دلیرآدمی ہیں، انھیں کام کرنے کے لیے تین ماہ دیں، پھر کارکردگی پر بات ہوگی.

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا. ملاقات میں اہم قومی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا.

    ملاقات میں ڈی پی اوپاکپتن سےمتعلق بھی گفتگو ہوئی، عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کھل کر حمایت کی اور  وزیراعلیٰ پنجاب کو دلیر آدمی قرار دیا.

    وزیراعظم نے کہا کہ تنقید ضرور کریں، گھبراتا نہیں مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے، میڈیا حکومت کو تین ماہ کا وقت دے، پھرکھل کر تنقید کرے، تین ماہ میں گڈگورننس کے معاملے میں واضح تبدیلی دیکھیں گے.

    ایک سوال کے جواب میں وزیراعطم نے کہا کہ عوام کو زحمت سےبچانے کےلئے ہیلی کاپٹرکا استعمال کیا۔

    انھوں نے کہا کہ اگلے ایک سال تک توجہ ملکی معاملات پر ہوگی، بین الاقوامی دورے اس وقت ترجیحات میں شامل نہیں، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں.

    انھوں نے مزید کہا کہ جنرل قمرجاویدباجوہ جمہوریت کے حامی ہیں۔

    ملاقات میں صحافیوں نے وزیراعظم کو جنرل اسمبلی اجلاس میں اردوزبان میں خطاب کا مشورہ دیا، اس ملاقات میں فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے.

    چیئرمین نیب سے کیا کہا؟

    عمران خان کے مطابق انھوں‌ نے چیئرمین نیب کو کہا ہے کہ بلاامتیاز احتساب کیا جائے، اگر حکومتی رکن کرپشن میں ملوث ہے، تو ان کے خلاف بھی کارروائی کریں. جب تک ملک میں احتساب نہیں ہوگا، ملک ترقی نہیں کرسکتا،

    فرانسیسی صدر کی کال

    ملاقات کےدوران فرانس کے صدر کی دو بار کال آئی، عمران خان نے کہا کہ ابھی مصروف ہوں، بعد میں بات کروں گا۔ انھوں نے صحافیوں سے کہا کہ فرانسیسی صدرمبارک باددیں گے، مگر آپ سےاہم ایشوزپربات ہورہی ہے.

  • گستاخانہ خاکے ہرمسلمان کامسئلہ ہے، اقوام متحدہ کےسامنے معاملہ اٹھائیں گے: وزیراعظم

    گستاخانہ خاکے ہرمسلمان کامسئلہ ہے، اقوام متحدہ کےسامنے معاملہ اٹھائیں گے: وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گستاخانہ خاکے ہرمسلمان کامسئلہ ہے،اقوام متحدہ کےسامنے یہ معاملہ اٹھائیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کیا. وزیراعظم نے کہا کہ نیدرلینڈزمیں شائع  ہونے والے گستاخانہ خاکے ایک سنگین مسئلہ ہے.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ حضرت محمدﷺہمارےدل میں رہتےہیں، ان کی شان میں گستاخی سے ہم سب کوتکلیف ہوتی ہے.

    وزیراعظم نے کہا کہ تمام مسلمان ممالک مل کرہی مغرب کو سمجھا سکتے ہیں، مسلمان ممالک اوآئی سی کے پلیٹ فارم پر اکٹھے ہو کر یواین کو اپنے تحفظات سے آگاہ کریں.

    مزید پڑھیں: گستاخانہ خاکے: ہالینڈ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے لیے پٹیشن دائر

    ان کا کہنا تھا کہ اوآئی سی کےممبرممالک سےبات چیت شروع کردی ہے، اقوام متحدہ کے سامنے یہ معاملہ اٹھائیں گے، مسلم امہ اوآئی سی کے فورم سے اقوام متحدہ میں بات کرے.

    وزیراعظم نے کہا کہ شاہ محمودقریشی کو اس حوالے سے ہدایات دے دی ہیں، وزیرخارجہ نےکئی مسلم ممالک سےرابطےشروع کردیے ہیں، وزیر خارجہ اقوام متحدہ میں اس حوالےسےمیٹنگزکریں گے، انشااللہ ہم مضبوط و منظم احتجاج کریں گےاورکامیاب ہوں گے.

  • وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے: عمران خان

    وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے: عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے زیر صدارت ہونے والے وزارت داخلہ کے اجلاس میں سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بریفنگ دی۔

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے لوٹی اورغیرقانونی دولت کوواپس لانا بڑاچیلنج ہے، وزارت داخلہ لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لئے ہرممکن اقدامات کرے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ایف آئی اے اور نیب مل کرکام کریں، منظم جرائم اورکرپشن کے خاتمے کے لئے مربوط روابط قائم کئے جائیں.


    مزید پڑھیں: توہین آمیز خاکے: وزیراعظم کا او آئی سی کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان


    عمران خان نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں، بیرون ملک پاکستانیوں کوسرمایہ کاری کے مواقع فراہم کئے جائیں گے.

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ وزارت داخلہ شہریوں کوتحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرے.

    یاد رہے کہ آج سینیٹ میں‌ توہین آمیز خاکوں کے خلاف مذمتی قراردارد کی منظوری کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے عمران خان نے او آئی سی کو متحرک اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان کیا تھا.

  • توہین آمیز خاکے: وزیراعظم کا او آئی سی کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان

    توہین آمیز خاکے: وزیراعظم کا او آئی سی کو متحرک کرنے اور اقوام متحدہ میں آواز اٹھانے کا اعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ توہین آمیزخاکوں کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے سینیٹ اجلاس میں توہین آمیزخاکوں کے خلاف مذمتی قرارداد کی منظوری کے بعد کیا.

    وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹ کی منظور کردہ قرارداد اقوام متحدہ میں پیش کریں گے، آزادی اظہار کے نام پراس قسم کی حرکتوں سے مسلم امہ کو تکلیف پہنچتی ہے. یورپ میں بہت کم افراد کوعلم ہے کہ ایسے خاکوں سے ہمیں کیا صدمہ پہنچتا ہے.

    انھوں نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں کے خلاف اوآئی سی کومتحد کریں گے، اوآئی سی کےذریعے ایک واضح پیغام عالمی سطح پرپہنچایا جائے گا، یقین دلاتا ہوں کہ معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، البتہ پہلے ہمیں‌ خود کو منظم کرنا ہوگا.

    عمران خان نے کہا کہ ہردوہفتے میں وزیراعظم سینیٹ میں سوالات کے جوابات دے گا، ہمارے وزرا، سینیٹرزجواب دہ ہیں، احتساب کےنظام کومضبوط کریں گے، وزرا،سینیٹرزکی اسمبلیوں میں حاضری یقینی بنائیں گے.

    وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معاشی صورت حال آپ کے سامنے ہے، ہمیں اپنے حالات میں بہتری کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے.

    وزیراعظم نے مزید کہا کہ عوام کےٹیکس کاپیسہ ہماری شاہانہ زندگی کے لئےنہیں، عوام کے مستقبل کے لئے ہے، اگرہم چاہیں گے، تو تبدیلی آئے گی، ورنہ نہیں آئے گی.

    ان کا کہنا تھا کہ گورننس سسٹم ٹھیک کریں گے، تو عوام کااعتمادبڑھےگا، ہماری پوری کوشش ہے کہ اپنی قوم کو اپنےپیروں پرکھڑاکریں، کفایت شعاری مہم سےسب سےزیادہ فائدہ عوام کوہوگا، وزیراعظم ہاؤس کی گاڑیوں کونیلام کریں گے۔