Tag: وزیراعظم

  • پاکستان نے مائیک پومپیو اور وزیراعظم کی گفتگو سے متعلق امریکی بیان مسترد کردیا

    پاکستان نے مائیک پومپیو اور وزیراعظم کی گفتگو سے متعلق امریکی بیان مسترد کردیا

    اسلام آباد:‌ پاکستانی دفترخارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ٹیلی فون سے متعلق امریکی انتظامیہ کا بیان مسترد کردیا.

    تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے اپنے ٹویٹ میں‌ واضح کیا کہ امریکی انتظامیہ نے مائیک پومپیو کی ٹیلی فون کال کوغلط رنگ دینی کی کوشش کی.

    دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے حقائق کے منافی بیان جاری کیا، گفتگو میں دہشت گردوں کے پاکستان میں سرگرم ہونے کا ذکر نہیں.

    ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اپنےبیان کوفوری درست کرے.

    واضح رہے کہ آج امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا.

    گفتگو میں‌امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے دو طرفہ تعمیری تعلقات کے لئے نئی حکومت سےمل کر کام کرنےکی خواہش کا اظہار کیا گیا۔


    امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم کو فون، کامیابی پرمبارک باد، مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

    اس موقع پر مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد دی. دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کلیدی کردارپر بات کی گئی.

    البتہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے بیان میں یہ موقف اختیار کیا کہ گفتگو میں دہشت گردوں کے پاکستان میں سرگرم کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا، جس کی دفتر خارجہ کی جانب سے تردید کی گئی ہے.

  • امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم کو فون،  کامیابی پرمبارک باد، مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

    امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم کو فون، کامیابی پرمبارک باد، مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

    اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق اس ٹیلی فونک رابطے میں امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے دو طرفہ تعمیری تعلقات کے لئے نئی حکومت سےمل کر کام کرنےکی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

    اس موقع پر مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد دی. دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کلیدی کردارپر بات کی گئی.

    اس موقع پر مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کے فروغ کے لئےکردارادا کرے، نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنےکےمنتظر ہیں. امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات باہمی اعتماد کی بنیاد پرمضبوط بنانا ہوں گے، خطےمیں امن اوراستحکام بہت اہم ہے.

    مزید پڑھیں: افغان امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کے بیانات حوصلہ افزا ہیں: ایلس ویلز

    اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن کو دونوں ممالک کے لئے اہم اور کلیدی قرار دیا.

    یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا تھا کہ افغان امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات حوصلہ افزا ہیں، تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

  • وزیراعظم کا کیرالہ میں‌ سیلاب کی تباہ کاروں‌ پر اظہارافسوس، متاثرین کے لیے امداد کی پیش کش

    وزیراعظم کا کیرالہ میں‌ سیلاب کی تباہ کاروں‌ پر اظہارافسوس، متاثرین کے لیے امداد کی پیش کش

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی ریاست کیرالہ میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کو اس وقت اپنی تاریخ‌کے بدترین سیلات کا سامنا ہے، جس میں‌ 231 افراد ہلاک، جب کہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں.

    وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اس المیے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انسانی بنیادوں سیلاب متاثرین کی مدد کی پیش کش کی گئی ہے.

    وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار اور ان کے مسائل میں‌ فوری کمی کی خواہش ظاہر کی .

    واضح‌رہے کہ بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں سمندری طوفان اوکھی نے بربادی کی ہولناک داستان رقم کی ہے.

    مزید پڑھیں: بھارتی ریاستوں تامل ناڈو اور کیرالہ میں سمندری طوفان سے تباہی

    سیلاب اور سمندری طوفان نے انفرااسٹرکچرکو شدید متاثر کیا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، مواصلاتی نظام درہم برہم  اور نظام زندگی مفلوج ہوگیا.

    طوفان میں 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، طوفان کے اثرات سری لنکا تک بھی پہنچے جہاں مختلف حادثات میں 7 افراد ہلاک ہوئے۔

    طوفان میں‌ ہونے والی تباہی اور ہلاکتوں کے باعث مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے.

  • وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، کابینہ کی تشکیل پرمشاورت

    وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، کابینہ کی تشکیل پرمشاورت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں‌ اہم امور زیر بحث آئے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل اور متوقع وزراپرتفصیلی مشاورت کی گئی.

    دونوں رہنماؤں میں وزر اکےمحکموں سےمتعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 100 روزہ پلان کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    اس اہم ملاقات کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پیر تک پنجاب کابینہ کے ناموں کوحتمی شکل دے دی جائے گی.

    ملاقات میں عمران خان نے پنجاب پولیس کلچر کو تبدیل کرنے اور کفایت شعاری اپنانے پر زور دیا. اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


    وزیراعظم نے کل کابینہ اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع، دفتر خارجہ کا بھی دورہ کریں گے


    یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ‌ پنجاب کے نام کا اعلان خاصی تاخیر سے کیا گیا تھا.

    جب تونسہ سے تعلق رکھنے والے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا، تو  فیصلے پر شدید تنقید ہوئی، البتہ عمران خان اپنے فیصلے پر قائم رہے.

    وزارت اعلیٰ کے لیے عثمان بزدار کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز سے تھا، جنھیں‌ انھوں نے بہ آسانی شکست دے دی.

  • وزیراعظم نے کل کابینہ اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع، دفتر خارجہ کا بھی دورہ کریں گے

    وزیراعظم نے کل کابینہ اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع، دفتر خارجہ کا بھی دورہ کریں گے

    اسلام آباد: وزیراعظم نے کابینہ اجلاس کل نماز جمعہ کے بعد طلب کر لیا، جس میں وزارت کیڈ ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی.

    تفصیلات کے مطابق کل ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، اجلاس میں وزارتوں سےمتعلق امور زیر بحث آئیں گے.

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی لوٹی ہوئی دولت واپس لانےکےاقدامات کاجائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم کومنی لانڈرنگ سےمتعلق امورپربھی بریفنگ دی جائے گی.

    اجلاس میں وزارت کیڈ ختم کرکےکابینہ ڈویژن کےماتحت کرنےکی منظوری دی جائے گی. ساتھ ہی 100روزہ پلان پرفوری عمل درآمد کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا جائے.

    وزیر خزانہ اسد عمر ملک کی معاشی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، نیز منی لانڈرنگ سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔


    امید ہے کلبھوشن کے معاملے پر ہمیں عالمی عدالت میں کامیابی ملے گی، وزیرخارجہ


    واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے کل ہونے والے اجلاس کاوقت تبدیل کردیا گیا ہے، پہلے یہ اجلاس کل صبح 11 بجے منعقد ہونا تھا.

    وزیر اعظم کل دفتر خارجہ کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل صبح وزارت خارجہ کادورہ کریں گے، جس میں  وزارت خارجہ حکام خارجہ پالیسی پر انھیں ریفنگ دیں گے۔

    اس دوران ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات سےمتعلق امورکاجائزہ لیاجائے گا، چین،امریکا،روس،یورپی ممالک سےتعلقات بھی زیرغورآنےکاامکان

    ہے۔ ساتھ ہی بھارت کے ساتھ تعلقات بہتربنانے، مذاکرات میں پیش رفت پربھی غورہوگا۔

    یاد رہے کہ آج وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مستقبل میں ہمیں کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے،کلبھوشن سے متعلق  ٹھوس شواہد ہیں ، امید ہے کلبھوشن کے معاملے پر ہمیں عالمی عدالت میں کامیابی ملے گی۔

  • وزیراعظم کا عون چوہدری کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ

    وزیراعظم کا عون چوہدری کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ

    اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے عون چوہدری کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی اور وسطی پنجاب کے پی ٹی آئی ارکان کو کابینہ میں زیادہ نمائندگی ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی کابینہ میں کون شامل ہوگا، مشاورت اور رابطے جاری ہیں، ذرائع کے مطابق شمالی اور وسطی پنجاب کے پی ٹی آئی ارکان کو کابینہ میں زیادہ نمائندگی ملے گی۔

    وزراء میں علیم خان، محمود الرشید، یاسمین راشد، راجہ یاسر ہمایوں، میاں اسلم، سردار عارف نکئی، سبطین خان، محسن لغاری، حامد یار ہراج شامل ہوسکتے ہیں جبکہ عون چوہدری کو پنجاب میں اہم ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    پنجاب کے وزرا کے ناموں کی بھی حتمی منظوری وزیراعٓظم عمران خان دیں گے، عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما عون چوہدری کی ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں سیاسی صورتحال اور حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم عمران خان پرائم منسٹر سیکریٹریٹ سے بنی گالا پہنچ گئے ہیں، عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی خیبرپختونخوا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے، وزیراعظم صوبائی کابینہ سے متعلق اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم نے یہ اجلاس طلب کیا تھا، اس ضمن میں و زیراعلیٰ محمود خان اور نامزد گورنر شاہ فرمان کو اسلام آباد طلب کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ کابینہ کے لئے تئیس ممبران کا انٹرویو ہوگا،ابتدائی کابینہ دس وزرا اور پانچ مشیروں پر مشتمل ہوگی، تیمور جھگڑا، عاطف خان، شہرام ترکئی کو اہم ذمے داری ملنے کا امکان ہے۔

  • مشکل وقت میں ترکی کا ساتھ دینے پر آپ کے شکرگزار ہیں: طیب اردوان کا عمران خان کو خط

    مشکل وقت میں ترکی کا ساتھ دینے پر آپ کے شکرگزار ہیں: طیب اردوان کا عمران خان کو خط

    اسلام آباد: ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنے خط میں عمران خان کو  پاکستان کا وزیر اعظم بننے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے وزیراعظم پاکستان عمران کو خط لکھ کر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا.

    خط میں‌ طیب اردوان نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور ترکی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو.

    ترکی صدر نے کہا کہ مشکل وقت میں ترکی کا ساتھ دینے پر آپ کے شکرگزار ہیں، یقین ہے کہ آپ کی لیڈرشپ میں دو طرفہ تعلقات نئی بلندیوں پر جائیں گے.

    اپنے خط میں‌ ترک صدر نے عمران خان کی صحت اور پاکستانی عوام کی خوش حالی کے لئے دعاؤں کا اظہار کیا.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے 20 رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی

    یاد رہے کہ آج ایوان صدر میں عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، صدرممنون حسین نے عمران خان سے حلف لیا۔

    نو منتخب وزیراعظم عمران خان حلف کے بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچے، جہاں پاکستان کے 22ویں وزیراعظم کو گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

    واضح رہے قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ملک کا بائیسویں وزیراعظم منتخب کیا تھا، کپتان کوایک سو چھہتر اور ان کے مدمقابل نون لیگ کے صدر کو چھیانوے ووٹ ملے تھے۔

  • وزیراعظم کی سابق کرکٹرزسے ملاقات، کرکٹ کا ڈھانچہ بدلنے کا عندیہ

    وزیراعظم کی سابق کرکٹرزسے ملاقات، کرکٹ کا ڈھانچہ بدلنے کا عندیہ

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سابق کھلاڑیوں نے ملاقات کی، جس میں‌ کھیلوں کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا.

    تفصیلات کے مطابق عمران خان کی سابق کھلاڑیوں سے ہونے والی ملاقات میں پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے انقلابی تبدیلیوں کا اعلان کیا گیا.

    اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کا ڈھانچہ بدلنے کے لئے اہم فیصلے کریں گے، پرانے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو ذمہ داریاں دیں گے.

    عمران خان نے مزید کہا کہ کرکٹ کےنئے گراؤنڈز بنا کر گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ اوپر لائیں گے.

    یاد رہے کہ آج عمران خان نے ملک کے 22 ویں وزیر اعظم کا حلف اٹھایا، پروقار تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی۔

    تقریب کے لیے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سابق کرکٹرز بھی شامل تھے۔

    مزید پڑھیں: عمران خان نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    واضح رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر 1992 کی فاتح ٹیم اور سابق کرکٹرز کو مدعو کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ سابق بھارت کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو تقریب حلف برداری میں مدعو کیا گیا تھا، وہ کل بھارت سے پاکستان پہنچے.

  • کامیابیوں‌ کے ناقابل یقین سفر پر برطانوی جامعہ کی وزیر اعظم عمران خان کو مبارک باد

    کامیابیوں‌ کے ناقابل یقین سفر پر برطانوی جامعہ کی وزیر اعظم عمران خان کو مبارک باد

    لندن: برطانیہ کی مشہور جامعہ کی جانب سے عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد کا پیغام دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، انھیں دنیا بھر سے مبارک باد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں.

    ایسے میں‌ انھیں‌ یونیورسٹی آف بریڈفورڈ  کی جانب سے بھی مبارک باد کا پیغام موصول ہوا، جس کے وہ 2005 سے 2014 تک چانسلر رہے تھے۔

    یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنے ٹویٹ میں خان کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے کرکٹ سے بریڈفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بننے اور بعد ازاں وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے سفر کو ناقابل یقین قرار دیا.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے 20رکنی وفاقی کابینہ کی منظوری دے دی

    یاد رہے کہ 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات میں‌ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری اور وفاق اور پنجاب میں‌ حکومت بنانے میں‌ کامیاب رہی.

    عمران خان 17 اگست کو ہونے والے وزیر اعظم کے انتخاب میں 176 ووٹ لے کر پاکستان کی تاریخ کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے۔

  • عمران خان آج وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    عمران خان آج وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

    اسلام آباد: منتخب وزیر اعظم عمران خان آج ملک کے 22 ویں وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صبح ساڑھےنوبجے حلف اٹھائیں گے۔ ایوان صدر میں تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، صدر ممنون حسین نئے وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

    واضح رہے کہ 17 اگست کو قومی اسمبلی میں قائد ایوان کا انتخاب ہوا، جس میں عمران خان اور شہباز شریف مدمقابل تھے۔

    کپتان کو 176 ووٹ ملے، مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف 96 ووٹ حاصل کرسکے۔ اسپیکر کی جانب سے عمران خان کی کامیابی کا اعلان ہونے کے بعد ایوان وزیراعظم عمران خان کے نعروں سے گونج اٹھا۔


    عمران خان آئندہ پانچ سال کے لیے پاکستان کے وزیراعظم متخب


    عمران خان نے بہ طور منتخب وزیرا عظم اپنی پہلی تقریر میں کہا  کہ سب سے پہلےاحتساب ہوگا، قوم کا مستقبل برباد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ کسی ڈاکو کو این آراو نہیں ملے گا، مجھےکسی ڈکٹیٹرنے نہیں پالا، اپنے پیروں پر یہاں پہنچا۔کرکٹ کی 250 سالہ تاریخ کا واحد کپتان ہوں جونیوٹرل امپائر لایا۔

    اس موقع پر انھوں نے انتخابی سسٹم کو شفاف بنانے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا۔ اپوزیشن دھرنا دینا چاہتی ہے، تو کنٹینر بھی ہم دیں گے، شہبازشریف،مولانا فضل الرحمان ایک ماہ کنٹینرمیں گزارلیں مان جائیں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی اس انتخاب سے لاتعلق رہی، عمران خان کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا۔