کراچی: وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ بھر میں مصنوعی مہنگائی کی گئی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے چیف سیکریٹری کو ہدایات جاری کی ہے۔
وزیراعلٰی سندھ نے چیف سیکریٹری کو کہا کہ کمشنرز اور ڈی سیز کو ضروری احکامات دیئے جائیں کہ قیمتوں کو کنٹرول کریں، اسسٹنٹ کمشنرز مارکیٹس میں اشیائے خورونوش کی قیمت خود چیک کریں۔
انکا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں مصنوعی مہنگائی کی گئی ہے، اسے کنٹرول کرنے کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کو چیک کری، قیمتوں کو کنٹرول کر کے عوام کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جائے۔
کراچی / لاڑکانہ : وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے الزام لگایا ہے کہ وفاقی سطح کے ہراجلاس میں ایک مخصوص وزیراعلٰی کو ضرور شامل کیا جاتا ہے اور باقی کو نکال دیا جاتا ہے، وفاقی حکومت اب یہ کام نہ کرے، انہوں نے عمران خان کو ملازمت کی پیش کش بھی کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی سطح پر جب بھی کوئی کمیٹی بنتی ہے تو اس میں صرف ایک وزیر اعلیٰ نظر آتا ہے۔ ملک کے مسائل کا حل صوبہ سندھ میں ہے، وزیر اعظم کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ چاروں صوبوں کو ساتھ لے کر چلیں، سندھ کو الگ کرنے کی کوشش کریں گے تو ” گو نواز گو“ کے نعرے لگیں گے۔
یہ بات انہوں نے گڑھی خدا بخش اور کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سندھ کے وزیراعلیٰ نے کپتان کو ملازمت کی پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کرکٹ کھیلیں وہ ابھی بھی سیمی فائنل اور فائنل میں الجھے ہوئے ہیں۔
عمران خان ہوتے تو پاکستان ٹیم کل کا میچ بھی ہار جاتی، انہیں دوبارہ سے کرکٹ کھیلنی چاہئیے اور اگر انہیں نوکری چاہئیے تو سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن کو سفارش کر سکتا ہوں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے مطالبات کے حوالے سے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔ سانحہ کار ساز کے شہداء کی قبروں پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی کو سانحہ کار ساز کی دوبارہ سے تفتیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
مقدمہ پرانا ہونے کی وجہ سے ملزمان تک پہنچنا ضروری ہے لیکن ہم سانحہ کے ذمہ داروں تک ضرور پہنچیں گے۔ وزیراعلٰی سندھ کے انداز اوراطوار بتارہے ہیں کہ وہ وفاق اور کپتان سے ایک ساتھ مقابلے کے لیےتیاری کررہے ہیں۔
کراچی : این اے 246 میں ضمنی الیکشن کےحوالےسےڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نےوزیراعلٰی سندھ سید قائم علی شاہ سےملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے امن وامان برقراررکھنےکےلئےتمام تراقدامات کی ہدایت کردی، علاوہ ازیں رینجرز حکام نےکسی بھی شرپسندی کی صورت میں ہیلپ لائن نمبرجاری کردیا۔
این اے دو سو چھیالیس میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں رینجرز ہیڈ کوا رٹرز میں اجلاس ہوا ،اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی، رینجرز سکیٹر کمانڈر ،ڈی آئی جی ویسٹ ،ڈپٹی کمشنر سینٹرل،صوبائی الیکشن کمشنر سندھ ، ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفیسر سینٹرل ،اور این اے دو سو چھیا لیس کے امیدواروں نے شرکت کی ۔
رینجرز ترجمان کے مطا بق سچل رینجرز حلقے کی سیکیورٹی سے متعلق پلان پیش کیا،اور واضح کیا کہ رینجرز ہر قیمت پر ضابطہ اخلاق پر عمل کرائے گی۔
این اے دو سو چھیالیس کے عوام سے سچل رینجرز نے گزارش کی کہ کسی بھی شرانگیزی ،شرپسندی اور دہشت گردی کے خطر ے کی صورت میں سندھ رینجرز کی ہیلپ لائن ڈبل ون زیرو ون پر فوری اطلاع دیں۔
وزیراعلٰی سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں پولیس اور صحافیوں پر حملوں، امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، آئی جی، ڈی جی رینجرز،ایڈیشنل آئی جی نے شرکت کی، اجلاس میں حساس اداروں کے نمائندے بھی شریک تھے۔
اجلاس میں پولیس اور صحافیوں پر حملوں،امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کو ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔