Tag: وزیراعلٰی پنجاب

  • پنجاب کا نیا حکمران کون ہوگا؟ اعلان آج متوقع

    پنجاب کا نیا حکمران کون ہوگا؟ اعلان آج متوقع

    اسلام آباد : پنجاب میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلٰی پنجاب کے امیدوار کے نام کا اعلان آج متوقع ہے، وزیراعلیٰ کے لئے یاسمین راشد یا علیم خان کا نام پر زیرغور ہے جبکہ کوئی نیا چہرہ بھی منتخب ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے لئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس اسلام آباد میں آج دوپہردو بجے ہوگا۔

    پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے امیدوار کی نامزدگی متوقع ہے، وزیراعلیٰ کے لئے یاسمین راشد یا علیم خان کا نام پر زیرغور ہے جبکہ کوئی نیا چہرہ بھی منتخب ہوسکتا ہے۔

    اجلاس میں اسپیکراورڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے امیدواروں کے لئے بھی ناموں پر غور ہوگا۔

    اجلاس میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے آزاد ارکان بھی شامل ہوں گے جبکہ منتخب اراکین پنجاب اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کردی گئیں ہیں۔

    دوسری جانب تحریک انصاف نے پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ممبران کی تعداد مکمل کرلی ہے اور دعویٰ کیا ہے 29 آزاد ارکان میں سے 25ارکان تحریک انصاف میں شامل ہوچکے ہیں۔


    مزید پڑھیں : تحریکِ انصاف کا پنجاب اسمبلی میں 186 ارکان کی حمایت کا دعویٰ


    تاہم نون لیگ انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے باوجود نمبر گیم میں پیچھے رہ گئی اور صرف ایک آزاد امیدوارکی حمایت حاصل کرسکی۔

    خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان 371 ارکان پر مشتمل ہے، پی ٹی آئی کے دعوے کے مطابق اسے 186 ارکان کی حمایت مل گئی ہے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں براہ راست منتخب ہونے والے 297 ارکان میں سے 285 حلف اٹھائیں گے، پنجاب اسمبلی کے لیے 6 حلقوں میں ابھی انتخابات ہی نہیں ہو سکے ہیں، جب کہ پی پی 35،78،87،88،93 اور پی پی 103 میں انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا حکم دے دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ کا حکم دے دیا

    لاہور: پنجاب کے خادم اعلٰی شہباز شریف سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید سے تنگ آگئے، حکومت مخالف مواد اپ لوڈ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا کا معاملہ زیر غور آیا تو خادم اعلیٰ پنجاب نے سوشل میڈیا پر برہم دکھائی دیے، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس کو سائبر کرائم کے تحت سوشل میڈیا پر صوبائی حکومت کے خلاف مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیا۔

    اجلاس میں پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹوں کی بھرمار ہوچکی ہے، انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ سوشل میڈیا پر پنجاب حکومت کا امیج متاثر کیا جارہا ہے۔

    اجلاس کے فیصلوں کے بعد آئی جی پنجاب نے پولیس افسران کو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مواد شیئر کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایات جاری کردیں۔

  • وزیراعلٰیٰ پنجاب کی یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پرآمد

    وزیراعلٰیٰ پنجاب کی یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پرآمد

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے گھر پہنچ کر ان کے بیٹے کی بازیابی کی مبارک باد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف علی حیدر گیلانی کی بازیابی کی مبارک باد دینے گیلانی ہاؤس پہنچے تو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور ان کے صاحبزادوں نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں علی حیدر گیلانی کے علاوہ علی موسی گیلانی اور عبدالقادر گیلانی بھی موجود تھے۔  وزیر اعلی نے گیلانی خاندان کی عزم و ہمت کو سراہا۔

    ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور جمہوریت کے استحکام کے لئے دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

    مزید پڑھیں : علی حیدر گیلانی تین سال بعد اپنے گھر پہنچ گئے

    واضح رہے علی حیدر گیلانی کی رہائی کے بعد گیلانی ہاؤس پر مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے، علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے خواہش کا اظہار کیا تھا کہ اگر وہ امریکی صدراتی امیدوار میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں تو گیلانی خاندان کو وائٹ ہاؤس مدعو کریں گی۔

    پڑھیں : ہیلری کلنٹن کی یوسف رضا گیلانی کو بیٹے کی رہائی پر ٹیلی فون کرکے مبارکباد

    دوسری جانب علی حیدر گیلانی کی بازیاپی پر سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا تھا، جبکہ علی حیدر گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنے تین سال کے واقعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ یہ ایک لمبی کہانی ہے جس کی تفصیل جلد عوام کے سامنے لائی جائے گی ‘‘۔

  • قصور ویڈیواسکینڈل: وزیراعلیٰ پنجاب نے متعدد سینئر پولیس افسران کو معطل کردیا

    قصور ویڈیواسکینڈل: وزیراعلیٰ پنجاب نے متعدد سینئر پولیس افسران کو معطل کردیا

    لاہور : وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے قصور ویڈیو اسکینڈل میں غفلت برتنے پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو او ایس ڈی جبکہ ڈی پی او قصور اور ایس پی اسپیشل برانچ قصور سمیت متعدد افسران کو معطل کر دیا۔

    پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلٰی شہباز شریف نے قصور ویڈیو اسکینڈل میں غفلت برتنے اور ملزمان کو بروقت گرفتار نہ کرنے پر ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ عارف مشتاق کو او ایس ڈی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

    جبکہ شواہد موجود ہونے کے باوجود کارروائی نہ کرنے پر ڈی پی او قصور رائے بابر سعید، ایس پی سپیشل برانچ قصور، ڈی ایس پی سپیشل برانچ قصور اور ڈی ایس پی سمیت متعدد افسران کو معطل کر دیا۔

    ذرائع کے مطابق ایوان وزیر اعلٰی میں ہونے والے اعلٰی سطح کے اجلاس میں وزیراعلٰی نے قصور ویڈیو اسکینڈل پر آئی جی پنجاب سمیت سنیئر پولیس افسران کی سخت سرزنش کی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اڑھائی ماہ گزر جانے کے باوجود متعلقہ پولیس کا زیادتی کا شکار ہونے والے بچوں کی داد رسی نہ کرنا اور اسپیشل برانچ جیسے ادارے کے افسران کا اس واقعہ سے بے خبر ہونا انتہائی افسوسناک ہے۔

    وزیر اعلٰی نے اس موقع پر ڈی آئی جی ابوبکر خدابخش کی قیادت میں 5 رکنی جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیتے ہوئے اسے 14 روز میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

  • وزیراعلٰی پنجاب کی عید میلادالنبی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

    وزیراعلٰی پنجاب کی عید میلادالنبی پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت

    وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے عید میلادالنبی کے موقعے پر صوبے بھر میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ شہباز شریف نے آئی جی پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ عید میلاد النبی کے لئے تیار کئے گئے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر پولیس اور انتظامی افسران خود سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کریں اور فیلڈ میں موجود رہیں۔

    جلوسوں کے روٹس مکمل چیکنگ کے بعد کلیئر کئے جائیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے، وزیراعلیٰ نے منتخب نمائندوں کو بھی ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں۔