Tag: وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف

  • دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہباز شریف

    دہشتگرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مظلوم لوگوں کے خون سے ہاتھ رنگنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ذمہ دار عناصر کو ہر صورت میں قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔

    وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے لاہور کے جنرل اسپتال کے دورے کے دوران سانحہ واہگہ بارڈر کے زخمیوں کی عیادت کی، وزیراعلٰی فردا فردا ہر زخمی کے پاس گئے اور خیریت دریافت کی، وزیراعلٰی نے زخمیوں کو بہترین مفت طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    اس موقعے پر وزیر اعلی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ واہگہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں- واقعہ پر پوری قوم رنجید ہ ہے اور اس واقعہ کی جنتی بھی مذمت کی جائے، کم ہے، معصوم انسانوں سے بربریت کا کھیل کھیلنے والے عبرتناک سزا سے بچ نہیں پائیں گے قوم کو آج اتحاد اور اتفاق کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں اور مشترکہ سوچ اپنا کر انتہا پسندی اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے اور اتحاد کی قوت سے ملک کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کر کے امن کا گہوارہ بنائیں گے

    سانحہ لاہور کے سینتالیس زخمی سروسز اسپتال، آٹھ جناح، دس میو بارہ جنرل اور تئیس گھرکی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے سات زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

  • شدید سیلاب کے بعد پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ

    شدید سیلاب کے بعد پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ

    لاہور: پنجاب حکومت نے سیلاب کے باعث صوبے میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

    وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے بھی نارووال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں ظفروال اور تیرہ کا دورہ کیا، متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیکر نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔

    شہباز شریف کشتی میں بیٹھ کر سیلاب میں گھرے ہوئے علاقوں کا دورہ بھی کیا،ان کے ساتھ وفاقی وزیر احسن اقبال بھی تھے، وزیراعلٰی شہباز شریف نے خانکی ہیڈ ورکس اور گجرات کا بھی دورہ کیا، امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں کی کارکردگی کو سراہا۔

  • تحریک انصاف حکومت خیبرپختونخواکی ناکامیوں اور نااہلیوں کو چھپانا چاہتی ہے، شہباز شریف

    تحریک انصاف حکومت خیبرپختونخواکی ناکامیوں اور نااہلیوں کو چھپانا چاہتی ہے، شہباز شریف

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نام نہاد دھاندلی کا شور مچانے والوں کی بال ٹمپرنگ نہیں چلے گی، تحریک انصاف حکومت خیبرپختونخوا کی ناکامیوں اور نااہلیوں کو احتجاج کی آڑ میں چھپانا چاہتی ہے۔

    لاہور میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر سے ملاقات کے دوران تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کو پانچ سال کا مینڈیٹ ملا ہے جمہوری نظام کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جمہوریت میں مسائل کا حل افہام و تفہیم سے تلاش کیا جاتا ہے سیاست عوام کی بے لوث خدمت کا نام ہے منفی سوچ اور محاذ آرائی کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

  • بنوں: وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ

    بنوں: وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ

    بنوں : وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف نے عید کے دوسرے دن بنوں میں قائم آئی ڈی پیز کیمپ کا دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے ملک کو میدان آگ بنا رکھا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے بکا خیل کیمپ میں متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ پاکستان کی بقا ہے، دہشتگر اس ملک کو جہنم بنا رہے تھے ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امن نہیں ہوگا تو ملک ترقی نہیں کرے گا، مشکل گھڑی میں پاکستان کے18کروڑعوام متاثرین کے ساتھ ہیں۔

      جوش خطاب میں شہباز شریف خود کو لٹیرا کہہ گئے، اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے متاثرین کے لئے اسپتال اور تعلیمی ادارے بنانے کا اعلان بھی کیا۔