Tag: وزیراعلی

  • خستہ حال عمارتوں میں قائم اسکول سیل کرنے کا حکم

    خستہ حال عمارتوں میں قائم اسکول سیل کرنے کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں اسکول  کی عمارتوں کی چیکنگ اور خستہ حال عمارتوں میں بنے اسکولز سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے پنجاب بھر میں اسکول بلڈنگز کی چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے مخدوش اور خستہ حال عمارتوں میں بنے اسکول سیل کرنے اور اسکولوں میں صفائی کی صورتحال کی بھی چیکنگ کی ہدایت کی۔

    وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوامی امور پر نظر ہے، تمام مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور مجھے یقین ہے کچھ سالوں میں یہ شکایات برقرار نہیں رہیں گی میں شاباشی دینے میں کنجوسی نہیں کرتی، چیزوں کو بہتر کرنے کے لیے سخت رویہ اپنانا پڑتا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ پولیس عوام میں ریلیف اور مجرموں میں خوف کا احساس پیدا کرے، جرائم پیشہ افراد کیخلاف سخت ترین اور فیصلہ کن کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنچاب مریم نواز نے مظفر گڑھ کے ڈپٹی کمشنر آفس میں ارکان اسمبلی سے ملاقات کی، ارکان اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا عمران خان کو مشورہ

    اسلام آباد: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ کرسی کا اتنا ہی شوق ہے تو پنجاب کا وزیراعلی بن جائے۔

    احتساب عدالت میں نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ آج پیش ہوئے، سماعت مزید کارروائی کیلئے 16جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

    عمران خان کے جلد الیکشن کروانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کسی ایک شخص کی مرضی سے الیکشن نہیں ہونگے، اسمبلی کی مدت اگست 2023 تک ہے پوری ہونے کے بعد ہی الیکشن ہوں گے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ میرا عمران خان کو مشورہ ہے کہ کرسی کا اتنا ہی شوق ہے تو پنجاب کا وزیراعلی بن جائے، انہوں نے اپنی انا کی خاطر ملک کو مشکلات کی طرف دھکیل دیا ہے۔

    احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی کوششوں سے دس ارب ڈالرز جنیوا میں اکٹھے کئے گئے ہیں ان میں سے ان میں سے 2.2 بلین ڈالر ہمارے پاس آگئے ہیں، یہ رقم سندھ کی عوام کی بہتری کیلئے خرچ ہونگے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ باتیں کرتے ہیں کہ مراد علی شاہ نے ڈیل کر لی ہے، باتیں ہورہی ہے کہ میرا کیس کراچی منتقل ہو گیا ہے لیکن میں آج بھی اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوا ہوں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے ہم کراچی سے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، ہم اس کیس میں پیش ہورہے ہیں جو عوام کے مفاد کا منصوبہ تھا، نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ کے الیکٹرک کا سب سے سستا منصوبہ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس ریفرنس میں ہماری درخواست پر نیب جواب دینے سے انکاری ہے، بس ہماری غلطی یہ ہے کہ منصوبہ جلد مکمل کیا، میری عدلیہ سے درخواست ہے کہ جھوٹے کیسز ختم کی جائے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لوکل باڈی الیکشن جنرل الیکشن سے زیادہ مشکل ہوتے ہیں، ہمیں سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہوگا، حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کا جائزہ لینگے۔

  • سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 2287 نئے کرونا کیسز سامنے آئے: وزیراعلیٰ

    سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 2287 نئے کرونا کیسز سامنے آئے: وزیراعلیٰ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں 2287 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 11819 ٹیسٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا صورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 319231ٹیسٹوں میں سے 57868 کیسز سامنے آئے، آج کرونا کے مزید 33 مریض انتقال کرگئے، انتقال کرنے والے مریضوں کی تعداد 886 ہوگئی، اس وقت 27737مریض زیرعلاج ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ صوبے کے مختلف اسپتالوں میں 1498 مریض زیرعلاج ہیں، 633 مریضوں کی حالت تشویش ناک جبکہ 109 وینٹی لیٹرز پر ہیں، آج 1230 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔

    مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں صحت یاب مریضوں کی تعداد 29245 ہوگئی ہے۔

    کرونا سے پاکستان میں مزید 111 افراد جاں بحق، اموات کی شرح میں اضافہ جاری

    خیال رہے کہ پاکستان کرونا کیسز کا گراف مزید بلند ہونے کے بعد کیسز کی تعداد کے لحاظ 213 ممالک میں دنیا کا 15 واں ملک بن چکا ہے، اموات اور نئے کیسز کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید ایک سو گیارہ اموات ہوئیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 111 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہوگئے جب کہ 4,443 نئے کیسز سامنے آئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 148,921 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 2,839 ہو گئی ہے۔

  • سانحہ پشاورکا ایک اور طالب علم سی ایم ایچ میں دم توڑ گیا

    سانحہ پشاورکا ایک اور طالب علم سی ایم ایچ میں دم توڑ گیا

    پشاور: سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والا ایک اور طالب علم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا ، جس کے بعد شہیداء تعداد ایک سو چونتیس ہو گئی ہے۔

    سانحہ پشاور میں دہشتگردوں کےہاتھوں زخموں سے چُور ہونسے والا ابرار سات روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کےبعد جان کی بازی ہار گیا، گیارہویں جماعت کا طالب علم سولہ دسمبر کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشتگردوں کے بے رحمانہ فائرنگ کا نشانہ بنا تھا۔ ابرار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال لا کر انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا تھا۔

  • عمران خان نےدہشت گردی کیخلاف قلیل مدتی پلان کا اعلان کردیا

    عمران خان نےدہشت گردی کیخلاف قلیل مدتی پلان کا اعلان کردیا

    پشاور: عمران خان نےدہشت گردی کیخلاف قلیل مدتی پلان کا اعلان کردیا،انہوں نے کہا کہ ایف سی کو واپس بلاکر صوبے کی حفاظت پر لگایا جائے اسکولوں کے لیئے نیا حفاظتی پلان تیار ہورہا ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف کا پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کیلئے وفاق کوئی فنڈز نہیں دیتا، اس کا اضافی بوجھ صوبائی حکومت پر پڑتا ہے،خیبرپختونخوا اپنے بجٹ سے آئی ڈی پیز پر رقم خرچ کر رہا ہے، وفاقی حکومت کو آئی ڈی پیز اور افغان مہاجرین کی مد میں صوبائی حکومت کی مدد کرنی چاہیے، اگر آئی ڈی پیز کی مدد نہ کی گئی تو فاٹا کے نوجوان دہشتگردی کی طرف جا سکتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں آپریشن کا دباﺅ کے پی کے حکومت پر پڑرہا ہے جس کی وجہ سے افغان بارڈر کو سنبھالنا مشکل ہو گیا ہے اس لیے ایف سی کو واپس بھیجا جائے جس کے لیے وہ بنائی گئی تھی۔ایف سی ملک کے دیگر حصوں میں بھی ذمہ داریاں انجام دے رہی ہے اور اب میری وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ ایف سی کو واپس اس کے اصل مقصد کی طرف واپس لایا جائے۔

    عمران خا ن نے کہا کہ اگر کے پی کے حالات بہتر بنانے ہیں تو سب سے پہلے افغان بارڈر کر مکمل طور پر سیل کرنا ہو گا اور اس کے بعد پانچ لاکھ سے زائد غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کو ملک سے نکالنا ہو گا ۔

  • سانحہ پشاور: اسکول کا دورہ، عمران خان کو شہدا کی ماوں نے گھیر لیا

    سانحہ پشاور: اسکول کا دورہ، عمران خان کو شہدا کی ماوں نے گھیر لیا

    پشاور: عمران خان نے سانحہ پشاور کے بعد آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا ہے۔ عمراں خان کو اسکول میں داخل ہوتے ہی شہدا کی ماوں نے گھیرے میں لے لیا۔

    سانحہ پشاور کے بعد عمران خان وزیراعلی خیبر پختونخواہ کے ہمراہ آرمی پبلک اسکول کے دورے پر آج پشاور پہنچے، جہاں انہوں نے سانحہ پشاور کے متاثرہ اسکول کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

    عمران خان اسکول پہنچے تو نویں جماعت محمد علی شہید کی والدہ کی فریادوں نے ماحول کو سوگوار کردیا۔ عمران خان اور ان کے عملے کو سخت چیکنگ کے بعد اسکول میں جانے کی اجازت دی گئی۔

    اسکو ل میں صرف عمران خان اور پرویز خٹک کی گاڑیوں کو اندر جانے دیا گیا، جبکہ صوبائی وزیر علی امین گنڈاپور کو تلاشی کے بعد اندر جانے کی اجازت دی گئی۔

    چیئرمین تحریک انصاف بعد میں آرمی پبلک اسکول کی شہید پرنسپل طاہرہ قاضی کے گھر گئے۔ عمران خان نے طاہرہ قاضی کے شوہر بریگیڈئیر ریٹائرڈ ظفر اللہ قاضی سے تعزیت کی۔ عمران خان نے شہید پرنسپل کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔ عمران خان شہید طالب علم ثاقب کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے ثاقب کے والدین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔