Tag: وزیراعلیٰ

  • بی جے پی نے ریکھا گپتا کو دہلی کی وزیر اعلیٰ نامزد کردیا

    بی جے پی نے ریکھا گپتا کو دہلی کی وزیر اعلیٰ نامزد کردیا

    نئی دہلی: بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی نے دہلی اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد ریکھا گپتا کو دہلی کی وزیر اعلیٰ کے طور پر نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ مرکزی مبصرین روی شنکر پرساد اور اوم پرکاش دھنکر کی موجودگی میں بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ ہوا، پارٹی کے اہم اجلاس میں بانسوری سوراج اور پروین کھنڈیلوال سمیت بی جے پی کے ارکان شریک ہوئے۔

    رپورٹس کے مطابق دہلی اسمبلی کی کل 70 نشستوں میں سے بی جے پی 48 پر کامیاب ہوچکی ہے۔ بی جے پی نے 27 سال بعد قومی دارالحکومت میں اقتدار میں واپس کی ہے۔

    ایک دہائی سے زیادہ عرصے تک دہلی پر حکومت کرنے والی عام آدمی پارٹی کوحال ہی میں منعقد ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں صرف 22 نشستیں حاصل ہوسکیں۔

    رپورٹس کے مطابق اسمبلی انتخابی نتائج کے 11 دن بعد بی جے پی لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان کیا گیا، ریکھا گپتا دہلی کی نئی وزیراعلیٰ ہوں گی۔

    روس یوکرین جنگ بندی پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں: پیوٹن

    دہلی کی وزیر اعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب آج رام لیلا میدان میں منعقد ہوگی۔ دہلی کے چیف سکریٹری کے ذریعہ بھیجے گئے دعوت نامے میں وزیر اعلیٰ کے ساتھ وزراء کی حلف برداری کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

  • ٹریفک میں پھنسے افراد سے لوٹ مار، وزیراعلیٰ نے اے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

    ٹریفک میں پھنسے افراد سے لوٹ مار، وزیراعلیٰ نے اے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس لےلیا، ایڈیشنل آئی جی سے شہریوں سے ہونیوالی لوٹ مار کی رپورٹ طلب کرلی۔

    کراچی میں کئی جگہوں پر احتجاج کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام ہوگیا تھا، جس کے بعد وہاں گاڑیوں میں پھنسے افراد سے لوٹ مار کی خبریں بھی میڈیا پر آئی تھیں، ٹریفک میں پھنسے افراد سے لوٹ مار کی میڈیا رپورٹس پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

     

    ناظم آباد میں احتجاج کے باعث ٹریفک جام، ڈاکوؤں نے لوٹ مار شروع کردی

     

    وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا کہ انتظامیہ احتجاج قانونی دائرے میں کرنے کی اجازت دے، سڑکیں بند کرنے سے عوام کو تکلیف ہوتی ہے۔

    انھون نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ ناظم آباد میں ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئےضروری اقدامات کرے، ٹریفک پولیس اور متعلقہ حکام خود فیلڈ میں موجود رہیں۔

  • مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ آفس کا چارج سنبھال لیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ آفس کا چارج سنبھال لیا، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

    کراچی: منتخب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صبح 7 بجکر 45 منٹ پر وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز لگاتار تیسری مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا آج انہوں نے سلامی لینے کے بعد اپنے فرائض منصبی کا آغاز کر دیا۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آفس پہنچنے کے بعد مرادعلی شاہ نے چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ سے علیحدہ علیحدہ میٹنگز کیں۔

    واضح رہے کہ گورنر ہاؤس میں حلف اٹھانے کی تقریب منعقد ہوئی، گورنر کامران خان ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے وزیراعلیٰ سندھ کا حلف لیا۔

    تقریب حلف برداری میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ ساتھ سابق نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر بھی شریک ہوئے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب آئندہ ہفتے اعتماد کا ووٹ لیں گے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی آئندہ ہفتے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

    ذرائع کے مطابق 2 جنوری کو پی ٹی آئی اور ق لیگ کا مشترکہ پارلیمانی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پارلیمانی اجلاس میں تمام ممبران کی حاضری یقینی بنائی جائے گی۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے بیرون ملک ممبران کو بھی فوری پاکستان پہنچنے کی ہدایت جاری کردی ہے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اعتماد کا ووٹ لینے کے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دوسری جانب وزیراعلیٰ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کو 11جنوری تک اسمبلی تحلیل نہ کرنےکی یقین دہائی کرائی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کوگورنر پنجاب کی طرف سے اعتمادکا ووٹ لینے کا کہاگیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتمادکے ووٹ کے لیے 186 ارکان کی ضرورت ہے۔

  • سندھ میں کرونا کے مزید 2139 نئے کیسز سامنے آگئے: وزیراعلیٰ

    سندھ میں کرونا کے مزید 2139 نئے کیسز سامنے آگئے: وزیراعلیٰ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہےکہ سندھ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے مزید 2139 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے اور 29 مریض انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں اب تک 461587ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور مجموعی طور پر کرونامریضوں کی تعداد 86795 تک جاپہچنی ہے۔

    ’سندھ میں کرونا کےباعث اموات کی تعداد1406ہوگئی، اس وقت 36803 مریض زیرعلاج ہیں، زیرعلاج مریضوں میں 35131 گھروں اور 158 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں، اس وقت 1514 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں‘۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے 13 لاکھ ٹیسٹ، 2 لاکھ 13 ہزار مثبت، 1 لاکھ صحت یاب

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت707مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، آج 104 کرونا متاثرہ مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، 1703مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، سندھ میں اب تک48527 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ آج کراچی میں 1038 نئے کیسز سامنے آئے، برائے مہربانی احتیاطی تدابیر پر لازمی طور پر عمل کریں، ایک دوسرے کا خیال رکھیں، اللہ ہم سب کو حفظ و امان میں رکھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 4,133 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 91 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 213,470 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 4,395 ہو گئی ہے۔

  • سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 1150 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ

    سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران 1150 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، وزیراعلیٰ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 1150 نئے کرونا کیسز سامنے آئے، آج مزید 27 افراد وبا سے انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کروناصورت حال سے متعلق اپنے تازہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وبائی مرض سے آج صوبے میں 27 مریضوں کی اموات ہوئیں جس کے بعد کرونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد1205 ہوچکی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹے میں 5103 نئے ٹیسٹ کیے گئے، صوبے بھر میں اب تک 414248 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، سندھ میں مجموعی طور پ 76318 کرونا کے کیسزرپورٹ ہوئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج مزید 1252 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، مجموعی طور پر اب تک 41992 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اس وقت 33121 مریض زیرعلاج ہیں۔

    پاکستان میں کرونا سے ہلاکتوں اور روزانہ کیسز میں مزید کمی

    خیال رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس انفیکشن سے ہلاکتوں اور روزانہ سامنے آنے والے نئے کیسز میں کمی آ گئی ہے، کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 ممالک میں پاکستان دنیا کا 14 واں ملک ہے۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں 2,775 نئے کیسز سامنے آئے، جب کہ مزید 59 مریض جاں بحق ہو گئے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 195,745 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جب کہ اموات کی تعداد 3,962 ہو گئی ہے۔

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کروناٹیسٹ رپورٹ آگئی

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کروناٹیسٹ رپورٹ آگئی

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان کا کروناوائرس ٹیسٹ نیگیٹو آگیا، وہ وبا کے وار سے محفوظ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مشیراطلاعات اجمل وزیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے کرونا ٹیسٹ کرایا تھا جس کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔

    اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے ٹیسٹ رپورٹ اسمبلی سیکرٹریٹ ارسال کردیا ہے، وزیراعلیٰ نے تمام وزرا کو کرونا ٹیسٹ رپورٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے معدنیات عارف احمد زئی بھی کروناوائرس کا شکار ہوئے، حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن اٹھانے سے کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، حالیہ دنوں کوئی حکومتی شخصیات، سیاستدان، ڈاکٹرز، ہیلتھ ورکرز، سماجی اور شوبز کی شخصیات بھی وائرس کا شکار ہوچکی ہیں۔

    رکن سندھ اسمبلی شہلا رضا بھی کرونا وائرس کا شکار

    سندھ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا 15 جون کو کرونا وائرس کا شکار ہوئیں۔

    یاد رہے 13 جون کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس سے قبل قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سمیت سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق، احسن اقبال، شاہد خاقان عباسی، طاہرہ اورنگزیب اور مریم اورنگزیب کا بھی کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

  • سندھ: ’24 گھنٹے میں 2286 نئے کرونا کیسز سامنے آئے اور 48 اموات ہوئیں‘

    سندھ: ’24 گھنٹے میں 2286 نئے کرونا کیسز سامنے آئے اور 48 اموات ہوئیں‘

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کروناوائرس کے مزید 2286 نئے کیسز سامنے آئے اور 48 مریض جاں بحق ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کا اپنے تازہ بیان میں کہنا تھا کہ صوبے میں گزشتہ 24گھنٹے میں کرونا کے مزید48مریض انتقال کرگئے، میں آج بہت ہی تکلیف محسوس کر رہا ہوں، اللہ پاک ان کے ورثا کو صبر دے، اب تک کرونا وائرس کے باعث مجموعی طور پر 964 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ 24گھنٹے میں 11044 ٹیسٹ کیے جن میں سے 2286کیسز رپوٹ ہوئے، اب تک 340487 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، 340487ٹیسٹوں کے نتیجے میں 62269 مریض سامنے آئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 30271مریض زیرعلاج ہیں، اس وقت 1502 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 664مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، جبکہ 97مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر رکھا گیا ہے۔

    پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 1899 کیسز رپورٹ

    دوسری جانب ترجمان ہیلتھ کیئر نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں کروناوائرس کے مزید 1899 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد صوبے میں کرونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 60ہزار138ہوگئی ہے۔

    صوبہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 357 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اسی دوران کرونا وائرس سے مزید 4 اموات ہوئی ہیں۔

  • سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 12 اموات، 358 نئے کیسز رپورٹ: وزیراعلیٰ

    سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 12 اموات، 358 نئے کیسز رپورٹ: وزیراعلیٰ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید 12 اموات ہوئیں، یہ اموات 24 گھنٹے کے دورانیے میں سب سے زیادہ ہیں، اور مہلک وائرس کے 358 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے تازہ پیغام میں کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا کے مزید 53 مریض صحتیاب ہوگئے، مریضوں کی مجموعی تعداد 6053 ہوگئی ہے، 53صحتیاب مریضوں کے برعکس 358 نئے کیسز آنا پریشان کن ہے، کرونا کے 24گھنٹے میں مزید 2578 ٹیسٹ کیے گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ بھر میں اب تک54377 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، اب تک 1222مریض صحتیاب ہوئے جو کل تعداد کا20.2 فیصد ہیں، سندھ میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 112 ہوگئی، صوبے میں مہلک وائرس کے 4721 مریض زیر علاج ہیں، عالمگیر وبا کے 3473مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں، 741مریض آئسولیشن مراکز، 505اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 19 اموات ، تعداد 346 تک جاپہنچی

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ 30مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 17مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں، 358 نئے کیسز میں 284 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے، کراچی جنوبی میں72، شرقی62، غربی میں 58 کرونا کے نئے کیسز آئے۔ جبکہ ضلع وسطی میں45، کورنگی میں 32، ملیر میں کرونا کے 15 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 58 ہے، شکارپور 34، دادو 6، حیدرآباد5، سانگھڑ 4 اور سکھر میں 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جیکب آباد 2، جامشورو، مٹیاری، نوشہرو فیروز ،ٹھٹھہ میں ایک ایک نیا کیسز رپورٹ ہوا، کرونا کے باعث انتقال کرنے والے 43مریضوں کی عمر60سے69سال تھی۔

    مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ 27 انتقال کرنے والوں کی عمر70سال تھی، 26 انتقال کرنے والوں کی عمر50 سے59کے درمیان تھیں، 9انتقال کرنے والوں کی عمر 40 سے 49 کے درمیان تھیں،کرونا سے اموات میں 73 فیصد مرد ہیں۔

  • کتے کے کاٹنے سے بچی جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

    کتے کے کاٹنے سے بچی جاں بحق، وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا

    سیہون: صوبہ سندھ کے شہر سیہون میں کتے کے کاٹنے سے بچی جاں بحق ہوگئی، وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سیہون کے گاؤں احمدخان لاشاری میں کتے کے کاٹنے سے بچی کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی جامشورو سے رابطہ کیا۔

    ڈی سی جامشورو نے مراد علی شاہ کو معاملے کی بریفنگ دی کہ واقعے کے بعد بچی کے والدین اسے اسپتال نہیں لے گئے جس کے باعث ہلاکت ہوئی، بچی اپنے گاؤں میں ہی جاں بحق ہوئی۔

    کتے کے کاٹنے سے زخمی 6 سالہ حسنین زندگی کی بازی ہار گیا

    ’’عبداللہ شاہ انسٹیٹیوٹ میں کتے کے کاٹنےکی ویکسین موجود ہے، سیہون سمیت کسی اسپتال میں ویکسین کی قلت نہیں، سیہون سمیت اطراف میں کتا مار مہم بھی شروع کردی ہے‘‘۔

    ڈی سی جامشورو کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر میں 1000سے زائد کتے مارے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں لاڑکانہ میں کتے کے کاٹے سے شدید زخمی 6سالہ حسنین جان کی بازی ہار گیا تھا، وہ کراچی کے اسپتال این آئی سی ایچ میں زیر علاج تھا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ انفیکشن بڑھنے کی وجہ سے حسنین صحتیاب نہ ہوسکا۔