Tag: وزیراعلیٰ بلوچستان

  • بلوچستان میں جو واقعہ ہوا وزیراعلیٰ نے اس کا دفاع نہیں کیا، ترجمان صوبائی حکومت

    بلوچستان میں جو واقعہ ہوا وزیراعلیٰ نے اس کا دفاع نہیں کیا، ترجمان صوبائی حکومت

    بلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو واقعہ ہوا ہے کسی ایک لمحے پر بھی وزیراعلیٰ نے اس کا دفاع نہیں کیا۔

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک بیانیہ بنایا جارہا تھا اور تاثر دیا جارہا تھا، تاثر کو زائل کرنے کیلئے ہمارے پاس جو بھی معلومات تھیں شیئر کی ہیں، بلوچستان حکومت اور ہائیکورٹ نے واقعے کا نوٹس لےلیا ہے۔

    شاہد رند نے مزید کہا کہ خاتون کا بربریت کےساتھ قتل کیا گیا ہے، ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا، کسی ملزم کو نہیں چھوڑا جائےگا، قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: قتل ہونے والا جوڑا شادی شدہ نہیں تھا، وزیر اعلیٰ بلوچستان

    ترجمان بلوچستان حکومت نے کہا کہ ہم کسی کی کردارکشی نہیں چاہتے، بہیمانہ انداز میں قتل ہوا ہے ملزمان کو کٹہرے میں لانا صوبائی حکومت کا کام ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سزائیں دینا صوبائی حکومت کا کام نہیں، عدالتیں ملزمان کو سزائیں دیں گی، پاکستان کے آئین و قانون میں ایسے جرگوں کی کوئی اجازت نہیں ہے، جس سردار کو حراست میں لیا گیا ہے اس کی فوٹیج میں کوئی موجودگی نہیں تھی۔

    بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کا کہنا تھا کہ سردار نے جرگے کی سربراہی کی تھی اسی لیے ریاست نے ایف آئی آر میں نامزد کیا، سردار کو ایف آئی آر میں نامزد کیا اور حراست میں بھی لیا۔

    https://urdu.arynews.tv/balochistan-murdered-woman-man-graves-exhumed-post-mortem-cemetery/

  • شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

    شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کلمت میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور کہا کہ مسافروں کو بس سے اتار کر شناخت کی بنیاد پر قتل کرنا بزدلانہ کارروائی ہے، دہشتگردوں نے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنا کر وحشیانہ فعل انجام دیا۔

    وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ شناخت کے بعد مسافروں کو قتل کرنا درندگی اور ناقابل معافی جرم ہے، دہشتگردی کیخلاف عزم کو ایسی کارروائیوں سے کمزور نہیں کیا جاسکتا۔

    گوادر : کوسٹل ہائی وے پر مسلح افراد نے 6 مسافروں کو قتل کردیا

    ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشت گردوں کے خلاف بھرپور جنگ جاری رہے گی، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ دہشت گردوں نے بلوچستان کی روایات، مہمان نوازی اور امن پسندی کو پامال کردیا، سیاسی مقاصد کیلئے دھرنوں کی کال دینے والے سفاکانہ حملے پر کیوں خاموش ہیں؟۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ بےگناہ مزدوروں کے قتل پر خاموشی رکھنے والے کس کی حمایت کررہے ہیں؟ خاموشی کو رضا مندی سمجھا جاتا ہے، یہ ثابت ہورہا ہے کہ کون کس کا سہولت کار ہے۔

  • ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعلیٰ بلوچستان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیراعلیٰ بلوچستان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

    راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودہدری اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودہدری اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی آج ساڑھے3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

    جس میں جعفر ایکسپریس واقعہ اورسیکیورٹی فورسز کےریسکیو آپریشن پربریفنگ دی جائے گی۔

    پریس کانفرنس کے دوران جعفر ایکسپریس سے متعلق اہم نکات پیش کیے جائیں گے۔

    یاد رہے کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین پر بولان پاس کےعلاقے ڈھاڈر میں دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا اور خودکش بمباروں نے یرغمال عورتوں اوربچوں کو ڈھال بنایا ہوا تھا۔

    سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 109 مسافر بازیاب کرائے اور حملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو مار دیا گیا، آپریشن میں احتیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور جانیں بچائی گئیں۔

    آپریشن کےدوران بازیاب مسافروں کو مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچایا گیا، حملہ کرنے والے دہشت گرد افغانستان میں اپنے ماسٹرمائنڈ سے رابطے میں تھے۔

  • سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان

    سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان

    وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے اہم اعلان سامنے آگیا، سرکاری دفاتر میں بائیومیٹرک حاضری کا آغاز کیا جائیگا۔

    سرکاری ملازمین کی بروقت حاضری کیلئے پہلے مرحلے میں جدید سسٹم کا نفاذ سیکرٹریٹ میں کیا جائیگا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تمام سرکاری دفاتر میں بائیومیٹرک حاضری کے ساتھ ساتھ فیس ریکگنائز کے آغاز کا بھی اعلان کیا ہے۔

    ہرماہ ڈی ڈی او ملازمین کی حاضری کا سرٹیفکیٹ پیش کرے گا، اس کے بعد متعلقہ محکمہ یا اے جی آفس سرکاری ملازمین کی تنخواہ جاری کرے گا۔

    سرکاری دفاتر میں صوبائی حکومت کے اس اقدام کی بدولت ملازمین کی بروقت حاضری اور عوامی مسائل کے مؤثر حل میں مدد ملے گی۔

    دریں اثنا حکومت پنجاب نے بھی دوران ملازمت فوت ہونیوالے ملازمین کے خاندانوں کیلئے پیکج کا اعلان کیا ہے، متوفی ملازمین کے اہلخانہ کو بنیادی تنخواہ، دیگرمراعات میں وقتاً فوقتاً اضافہ بھی دیا جائیگا۔

    جاری نوٹیفکیشن میں حکومت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا کہ متوفی ملازمین کے اہلخانہ کو پنشن کے ساتھ دیگرمراعات بھی دی جائیں گی۔

    مراعات میں ہاؤس رینٹ، اسپیشل الاؤنس، میڈیکل الاؤنس، یوٹیلیٹی، ایڈہاک ریلیف الاؤنس شامل ہے، پنشن سالانہ اضافے کیساتھ دی جائے گی، محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

  • بلوچستان میں سب حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان میں سب حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں سب حملہ آوروں کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 اگست کا دن پولیس کے شہدا کیلئے مختص ہے، شہدا روز یاد آتے ہیں لیکن ایک دن طے کرنے کا مقصد تجدید عہد وفا کرنا ہے، ہم نے ایک ایک شہید کا بدلہ لے لیا، جوہ رہ گئے اسکا بدلہ بھی لیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر قسم کے حملہ آور کا مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سر کٹوائیں گے لیکن ملک کے ایک انچ کو نقصان نہیں ہونے دیں گے، دشمن ہمیں گمراہ کرنے کیلئے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے، دشمن ہمیں گمراہ کررہا ہے کہ یہاں پر سہولیات کا فقدان ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ کہا جاتاہے کہ یہاں پرامن احتجاج ہے، یہ کہیں سے پرامن نہیں ہوتا، پولیس پر حملہ آور ہوتے ہیں، جب حکومت جواب دے تو خواتین کو آگے کر دیتے ہیں، ہمیں پتاہے ان کی ڈوریں کہاں سے ہلائی جاتی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دشمن نے ہماری ساری سوسائٹی کو گمراہ کیا ہوا ہے، چیلنجز کا مقابلہ پہلے بھی کیا ہے آئندہ بھی کریں گے۔

  • 800 کے قریب اساتذہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ

    800 کے قریب اساتذہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ

    کوئٹہ : 800 کے قریب اساتذہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ٹیچرز کو پیغام جانا چاہئے اگرآپ نے پڑھانا ہے تو اسکول آنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چاہتےہیں ہماری بچیاں آگےآئیں اور تعلیم حاصل کریں، جب پڑھی لکھی ماں ہوگی تومعاشرہ ترقی کرے گا۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ وہ دن دورنہیں بلوچستان اپنی تمام فیلڈمیں ترقی کرےگا، ہمارےپاس انفرا اسٹرکچر اور اسکولز ہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اصل مسئلہ ہے کہ ٹیچرز اسکول آنے کو تیار نہیں ہیں، ہم 800 کے قریب اساتذہ کو ٹرمینیٹ کرنے جارہے ہیں ، ٹیچرز کو پیغام جانا چاہئے اگرآپ نے پڑھانا ہے تو اسکول آنا پڑے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میرے اپنے ڈسٹرکٹ میں کتنے اسکول ہیں، جو سالوں سے بند ہیں۔

    سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ہم نے اسکول کھولنے ہیں یہ نہیں ہوسکتا، کوئی گھربیٹھے تنخواہ لے، یہ نہیں ہو سکتا ہم کوئٹہ میں بیٹھ کر دوردرازبلوچستان میں اسکول کھلوائیں گے اور ہم کنٹریکٹ پرٹیچرزبھرتی کریں گے اگر وہ میرٹ پرنہیں توفارغ کردیں گے۔

  • بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ہندو برادری نے کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعلیٰ

    بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ہندو برادری نے کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعلیٰ

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ہندو برادری نے ہمیشہ اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہندو کمیونٹی سے ہمارا معاشرتی رشتہ بہت گہرا ہے۔ یہاں آباد تمام اقلیتیں صدیوں سے بھائی چارے کے ساتھ رہ رہی ہیں۔ بلوچستان کی ہندو کمیونٹی ہمارے دل کے بہت قریب ہے۔

    میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان روایتوں کا امین صوبہ ہے، بلوچستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کا عملی ثبوت ہے۔

    بلوچستان کے وزیراعلیٰ میرسرفرازبگٹی نے کہا کہ کسی بھی اقلیتی فرد کو کانٹا بھی چبھا تو مجھے تکلیف ہوگی۔

    انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریگی۔ ہم آئندہ بھی اپنے اس خوبصورت تعلق کو یونہی قائم رکھیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہولی کا کیک کاٹا۔ تقریب میں اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی سنجےکمار اور ہندو کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔

  • سرفراز بگٹی کی وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد ہونے سے متعلق  خبروں کی تردید

    سرفراز بگٹی کی وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد ہونے سے متعلق خبروں کی تردید

    کوئٹہ : پی پی رہنما سرفرازبگٹی کی وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد ہونےسے متعلق خبروں کی تردید کردی اور کہا افواہیں چل رہی ہیں،ابھی تک کچھ کنفرم نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما سرفرازبگٹی سے میڈیا گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کیا آپ وزیراعلیٰ بلوچستان بن رہےہیں، جس پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ صرف افواہیں چل رہی ہیں،ابھی تک کچھ کنفرم نہیں۔

    سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پارٹی جو ذمہ داری دے گی اسے بخوبی نبھاؤں گا تاہم نئی حکومت کی تشکیل کیلئےسیاسی جماعتوں میں بات چیت جاری ہے۔

    خیال رہے بلوچستان اسمبلی کے تمام اکاون نشستوں کے نتائج بھی آگئے، پیپلزپارٹی اور جمعیت علمائے اسلام ف گیارہ ، گیارہ نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔

    ن لیگ دس سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، چھ نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے، بی اے پی نے چار، نیشنل پارٹی نے تین جبکہ اے این پی نے دونشستیں جیت لیں۔

  • بجٹ2023-24: باپ پارٹی نے بائیکاٹ کا اعلان کیوں کیا؟

    بجٹ2023-24: باپ پارٹی نے بائیکاٹ کا اعلان کیوں کیا؟

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے وفاقی حکومت کے روئیے کے خلاف بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم وفاقی بجٹ کا حصہ نہیں بنیں گے، کل پیش ہونے والے بجٹ اجلاس اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز وفاقی بجٹ سیشن میں شرکت نہیں کرینگے۔

    صدر بی اے پی نے کہا کہ اراکین کو اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں، پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنےوالےرکن کو ڈی سیٹ کردیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ این ای سی کےاجلاس کابائیکاٹ بھی مرکزی حکومت کےرویہ کی وجہ سےکیا جبکہ بجٹ سیشن کے بائیکاٹ کی وجہ بھی وفاقی حکومت کی بلوچستان کیلئےسرد مہری ہے، وفاقی حکومت وعدے اوریقین دہانیاں تو کراتی ہے مگرعملدرآمد نہیں ہوتا۔

  • وزیراعظم  شہباز شریف کی  وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ، مکمل تعاون کی یقین دہانی

    وزیراعظم شہباز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ، مکمل تعاون کی یقین دہانی

    کوئٹہ : وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزرانےوزیراعظم کا استقبال کیا۔

    جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف  نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے ملاقات کی۔

    دونوں رہنماؤں نے  ملک اورصوبےکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیراعظم کی صوبائی حکومت کومکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    بعد ازاں وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال سے متعلق اجلاس ہوا ، جس میں شہباز شریف کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزراچیف سیکرٹری ، آئی جی پولیس ،قانون نافذکرنےوالے اداروں کے افسران اجلاس میں شریک ہوئے۔

    دورے کے دوران وزیر اعظم خضدار کچلاک قومی شاہراہ کےسیکشن ون اورٹوکاسنگ بنیادرکھیں گے اور بلوچستان کےانتظامی امور،امن کی صورتحال کاجائزہ لیں گے۔