Tag: وزیراعلیٰ بلوچستان

  • گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی اداروں کومبارکباد

    گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی اداروں کومبارکباد

    کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کی.

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو پر امن صوبہ بنانے کےلیے سیکورٹی اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے جو اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دن رات دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیا ں کررہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ عوام اپنی فورسز کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جس کی بدولت آج صوبے میں امن وامان قائم ہے.

    وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کی بحالی کےلیے پرعزم ہے،دہشت گرد چاہے کتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوں انہیں ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،اب بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں،آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی.

    ہماری خواہش ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان*

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے اربوں روپے خرچ کررہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہو ں تاکہ دہشت گردی کا جلد از جلد خاتمہ ہوسکے.

  • کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا باکسر وسیم کوپانچ لاکھ انعام

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کا باکسر وسیم کوپانچ لاکھ انعام

    کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے باکسرمحمد وسیم کوپانچ لاکھ روپے کاچیک دےدیا،اور باکسر کو ذاتی گھر لےکر دینے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے.

    تفصیلات کے مطابق باکسر محمد وسیم نے وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری سے ملاقات کی،اس موقع پر صوبائی وزراء بھی موجود تھے،وزیر اعلی ٰ بلوچستان نے محمد وسیم کو صوبائی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ روپے کا چیک حوالے کیا،جبکہ محمد وسیم کو ذاتی گھر دینے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے.

    وزیر اعلیٰ بلعچستان نواب ثنا ء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ محمد وسیم نے اپنی محنت سے صوبے اور ملک کا نام روشن کیا ہے.

    *پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا

    یاد رہے کہ محمد وسیم نے گزشتہ ہفتے سیئول میں فلپائن کے جیتھر الیوا کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل کا سلور فلائی ویٹ ٹائٹل جیت لیا.

    وسیم پہلے پاکستانی باکسر ہیں جنہوں نے پروفیشنل ٹائٹل حاصل کیا ہے،انہوں نے گزشتہ برس پرفیشنل باکسنگ میں قدم رکھا تھا اور اس کی باقاعدہ تربیت امریکا اور جاپان سے حاصل کی.

    واضح رہے کہ محمد وسیم کو سلور فلائی ویٹ ٹائٹل میں فتح کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات نے مبارک باد دی تھی اور شہباز شریف نے ان کے لیے 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا.

  • ہماری خواہش ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    ہماری خواہش ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہوں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کےلیے اربوں روپے خرچ کررہے ہیں ہماری خواہش ہے کہ کھیل کے میدان آباد ہو ں تاکہ دہشت گردی کا جلد از جلد خاتمہ ہوسکے.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواب بگٹی اسٹیڈیم میں چیف منسٹر ڈے اینڈ نائٹ رمضان کرکٹ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں نواب ثناء اللہ زہری کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدل ہیں وہ پیچھے سے وار کرتے ہیں لیکن بلوچستان کے عوام بہادر ہیں اوردہشت گردوں سے نہیں ڈرتے.

    انہوں نے کہا کہ ہم عوام کو پڑھا لکھا اور ترقی یافتہ بلوچستان دےکر جائیں گے،اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے شاٹ لگاکر چیمپئن شپ کا افتتاح کیا.

    چیمپئن شپ میں کوئٹہ کی تئیس ٹیمیں حصہ لیں رہی ہیں نواب ثناء اللہ زہری نے اس موقع پر کوئٹہ گلیڈیٹرز اکیڈمی کے قیام کے لیے اراضی فراہم کرنے کی حامی بھرلی.

  • نام نہاد آزادی کے نعروں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا، ثناءاللہ خان زہری

    نام نہاد آزادی کے نعروں نے نوجوانوں کا مستقبل تاریک کردیا، ثناءاللہ خان زہری

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا ہے کہ نام نہاد آزادی کے نعروں نے بہت سے نوجوانوں کے مستقبل کو تاریک کردیا گیا، طلباءو طالبات گمراہ کرنے والے عناصر سے دور رہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں مختلف جامعات کے 2سو سے زائد طلباءو طالبات میں صوبائی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    تقریب میں کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض صوبائی وزراءاسپیکر و ارکان صوبائی اسمبلی ودیگر بھی شریک ہوئے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے طلباءو طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کے ثمرات نوجوانوں تک ضرور پہنچیں گے، کسی بھی نوجوان کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پبلک سروس کمیشن کو آزاد و خود مختار ادارہ بنادیا ہے، انہوں نے طلباءو طالبات پر لگن سے تعلیم حاصل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان مستقبل کے چیلنجز سے مقابلہ کرنے کیلئے خود کو تیار رکھیں۔

    صوبے کے پڑھے لکھے نوجوان کسی سے کم نہیں، انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ میں ہمارے نوجوان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

     

  • کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ نے ہمیں ہلاکررکھ دیا،ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ نے ہمیں ہلاکررکھ دیا،ڈاکٹرعبدالمالک

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات نے ہمیں ہلا کے رکھ دیا ہے،شہر میں امن کیلئے علماء کرام سے ملاقاتیں کررہے ہیں۔

    کوئٹہ میں آل انٹر گرلز اسکول سائنسی نمائش کی افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن قائم کرنے میں کافی حد تک کامیاب ہوچکے ہیں۔

    تاہم گزشتہ روز کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں معصوم لوگوں کی ہلاکتیں پریشان کن ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ شہر میں امن کیلئے بحالی کیلئے مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام سے ملاقاتیں کرنے کے علاوہ شہر میں سیکورٹی کے بھی سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

  • حکومت،عسکری قیادت مذاکرات کیلئے تیار ہے، ڈاکٹر عبدالمالک

    حکومت،عسکری قیادت مذاکرات کیلئے تیار ہے، ڈاکٹر عبدالمالک

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ بلوچستان کا مسئلہ حل کرنے کے لئے حکومت اور عسکری قیادت مذاکرات کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

    کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ صوبے میں خون خرابہ روکنے کے لئے ہر ایک پاس جانا چاہتے ہیں۔

    پرامن بلوچستان سب سے بڑی خواہش ہے، انہوں نے کہا کہ خواہشات کی تکمیل کے لئے سب کو ملکر صوبے میں امن وامان کی خاطر کردار ادا کرنا چاہئے۔

    ڈاکٹر عبدالمالک کا کہنا تھا کہ تربت میں بیس مزدوروں کے قتل کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ جلد منظر عام پر لائی جائے گی۔

  • وفاق اور بلوچستان حکومت ریکوڈک معاملے پرایک صفحہ پرہیں، عبدالمالک بلوچ

    وفاق اور بلوچستان حکومت ریکوڈک معاملے پرایک صفحہ پرہیں، عبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کہتے ہیں وفاق اور بلوچستان حکومت ریکوڈک معاملے پرایک صفحہ پرہیں۔ میڈیا مہم کےخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

    کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ کوشش ہے جلد ریکوڈک پر کام شروع کیا جاسکے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کرتے ہوئے ٹی وی اینکر کو قانونی نوٹس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ٹھیتان سے معاہدہ ختم کیا اب ٹھیتان کو کسی صورت یہ پراجیکٹ نہیں دیا جاسکتا ہے۔

  • معاشرے میں سب ایک دوسرےسےمنافقت کررہے ہیں، عبدالمالک بلوچ

    معاشرے میں سب ایک دوسرےسےمنافقت کررہے ہیں، عبدالمالک بلوچ

    کوئٹہ :انسدادِ بدعنوانی کا عالمی دن ملک بھرکی طرح کوئٹہ میں بھی کرپشن کے خاتمے کے عزم کے ساتھ منایا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ احتسابی عمل کے بغیر بدعنوانی نہیں روکی جاسکتی۔

    انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کی مناسبت سے کوئٹہ میں نیب بلوچستان کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے علاوہ کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ڈی جی نیب بلوچستان سید خالد اقبال سمیت اعلیٰ افسران اور ماہرین نے شرکت کی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے نیب کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ کے باعث بدامنی اور دیگر مسائل جنم لے رہے ہیں ۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں سب ایک دوسرے کے ساتھ منافقت کررہے ہیں، اور صرف بدکردار لوگ ہی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان سید خالد اقبال اور دیگر ماہرین نے کہا کہ بدعنوانی کو ختم نہیں کنٹرول کیا جاسکتا ہے جس کے لئے قانون ،تفتیشی اداروں اور عدلیہ کو مل کر کام کرنا ہوگا،جبکہ طلباءنے تقاریر کرکے بدعنوانی سے نفرت کا اظہار کیا۔

  • صوبے کے ساحل اور وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، عبدالمالک بلوچ

    صوبے کے ساحل اور وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے، عبدالمالک بلوچ

    مستونگ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے کے ساحل اور وسائل پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے‘ قوم کا ایک ایک پیسہ ہم پر حرام ہے قومی دولت لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے۔

    ضلع مستونگ کے دورے کے دوران قبائلی عمائدین پارٹی ورکرز سے بات چیت عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ اغواءبرائے تاوان جیسے کاروبار پر قابو پالیا گیا ہے پولیس اور لیویز کو مزید فعال بنایا جائے گا اور بلوچستان کے تمام شہروں کو محفوظ بنادیں گے ‘وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل وقت میں اقتدار سنبھالا ہے ایک سال میں حالات بہتر ہوئے ہیں، مخلوط حکومت صوبے کے ہر بچے کے لئے تعلیم کو یقینی بنائے گی۔