Tag: وزیراعلیٰ بلوچستان
-
وزیر اعظم نواز شریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات
وزیراعظم نوازشریف نے حیدرگیلانی، شہباز تاثیر اورعبد الظاہر کاسی کے اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بازیابی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔
وزیراعظم نوازشریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت امن وامان کی بحالی کی لئے ہرممکن اقدامات کرے گی، ٹھوس اور متفقہ کوششوں سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم سے اے این پی رہنما ارباب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی کیلئےتعاون کا مطالبہ کیا، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ عبدالظاہر کاسی، یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کے اغوا پر تشویش ہے اور انھوں نے انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں کو مغویوں کی بازیابی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔
-
صوبے کے حالات بتدریج بہتر ہورہے ہیں،عبدالمالک بلوچ
وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبے کے حالات بتدریج بہتر ہورہے ہیں، نوابزادہ بحرام واپس آچکے، باقیوں کو بھی واپس لائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے حالات میں بہتری آرہی ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ کوشش ہے کہ ڈیرہ بگٹی کو چھوڑنے والے واپس آجائیں، نوابزدہ بحرام واپس آچکے ہیں۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام مسائل حل کرنا ان کی ذمہ داری ہے، وقت کے ساتھ ساتھ حالات ایک مرتبہ پھر خوشحالی کی طرف گامزن ہوں گے۔
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی صدارت میں انسداد پولیو ٹاسک فورس کا اجلاس
وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی صدارت میں انسداد پولیو ٹاسک فورس کا منعقد ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر صحت رحمت بلوچ ،چیف سیکرٹری بلوچستان ،سیکرٹری صحت ،عالمی ادارئے صحت کے نمائندے، بلوچستان کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پولیو کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا گیا، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور صحت کے ذمہ داران سے رپورٹ طلب کی گئی ہے کہ اور مستقبل میں انسداد پولیو مہم کو مزید موثر بنانے کے حوالے سے حکمت عملی پرغور کیا گیا۔
اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ بلوچستان کو پولیو سے پاک بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کرتے ہوئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
-
صوبوں کے اختیارات واپس نہیں ہونے دیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ صوبوں کو ملنے والے اختیارات کسی صورت واپس نہیں ہونے دیں گے۔اٹھارہویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو ملنے والے اختیارات سے متعلق صوبائی محکموں کے افسران کو آگاہی فراہم کرنے کے حوالے سے کوئٹہ میں بلوچستان حکومت کے تعاون سے دو روزہ سیمینار منعقد کیا گیا۔
سیمینار میں اٹھارہویں ترمیم کے لئے بنائی جانے والی پارلیمانی کمیٹی کے سابق سربراہ رضا ربانی نے خصوصی شرکت کی،سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھا کہ بعض قوتیں اٹھارہویں ترمیم کو رول بیک کرکے صوبوں کو ملنے والے اختیارات واپس لینا چاہتے ہیں۔
صوبے اپنے حقوق کے لئے اٹھ کھڑے ہوں، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بھی سیمینار سے خطاب میں اٹھارہویں ترمیم کے خلاف کوششوں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے حصول کے لئے قوم پرست جماعتوں اور اکابرین نے بڑی قربانیاں دی ہیں کسی صورت اختیارات واپس نہیں ہونے دینگے۔
دو روزہ سیمینار میں صوبائی وزیر اطلاعات و پارلیمانی امور عبدالرحیم زیارتوال سمیت دیگر وزراءاور ارکان اسمبلی نے شرکت کی اور افسران سے خطاب بھی کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے شریک افسران میں تربیت مکمل ہونے پر اسناد تقسیم کیں، سیمینار کے منتظمین کا کہنا ہے کہ افسران کی تربیت کے لئے صوبائی حکومت آئندہ بھی اس قسم کی تقاریب منعقد کرے گی۔