Tag: وزیراعلیٰ سندھ

  • سیلاب متاثرین کی خدمت:  وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ  کو ہر ممکن مدد کی پیشکش

    سیلاب متاثرین کی خدمت: وزیراعظم کی وزیراعلیٰ سندھ کو ہر ممکن مدد کی پیشکش

    اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو سیلاب متاثرین کی خدمت کیلئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور وزیراعلیٰ سندھ سے سیلاب متاثرین کی امدادسےمتعلق آگاہی حاصل کی۔

    وزیراعظم نے کہا وفاقی حکومت ہر طرح سے مدد کے لیے حاضرہے اور ہدایت کی سیلاب متاثرین کی خدمت میں کوئی کسرنہ اٹھارکھی جائے۔

    وزیراعظم نےسیلاب متاثرین سےمتعلق وزیراعلیٰ اورسندھ حکومت کی کارکردگی کوسراہا ، مراد علی شاہ نے بھرپور تعاون پر وفاقی حکومت اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے غذر میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے خدمت پر یقین رکھتے ہیں، 25 ہزار روپے ریلیف کیش فوری طور پر ہر متاثرین کو دیا جا رہا ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک پائی بھی کسی غیر مستحق تک نہیں پہنچنے دیں گے، یقین دلاتا ہوں کہ امداد صرف حقدار تک پہنچائی جائے گی، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے صوبائی حکومتوں سے مل کر کام کریں گے، یہ سیاست کا نہیں خدمت کا وقت ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  نے اے آر وائی نیوز پر پابندی  کی مخالفت کردی

    وزیراعلیٰ سندھ نے اے آر وائی نیوز پر پابندی کی مخالفت کردی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اے آر وائی نیوز پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی چینل پر پابندی کے خلاف ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر مہم کا آغاز کیا ، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جولائی 2020 کے بعد سندھ میں کوئی بھی پولیوکاکیس نہیں آیا، ایک سال سے زائد عرصہ ہوگیا پولیو وائرس کے تمام سیمپل نیگٹو آئے۔

    صحافی کی جانب سے اے آر وائی نیوز پر پابندی کے سوال پر مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی چینل پر پابندی کے خلاف ہوں، چینل بند نہیں ہونا چاہیے اور ہماری سپورٹ ہمیشہ رہے گی۔

    اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اوربلاول بھٹوزرداری آزادی اظہاررائےکےحق میں ہیں، پیپلزپارٹی میڈیا کی آزادی کیلئے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہی ہے کرتی رہے گی۔

    انھوں نے کہا کہ کسی بھی صحافی پرکوئی بھی قدغن پابندی نہیں ہونی چاہئے تاہم صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کو بھی آئین اورقانون کی پاسداری ضرور کرنا چاہئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ ملک پتا نہیں کہاں جارہا ہے، صوبے کے لوگوں نے پیپلزپارٹی کو گزشتہ 3الیکشنز میں بڑی کامیابیاں دلائیں، انشااللہ 2023 کے الیکشن میں بھی سندھ کے لوگ پی پی کو کامیاب کرائیں گے۔

    سندھ بلدیاتی الیکشن کے حوالے وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ضابطہ اخلاق کےتحت چلیں الیکشن بھی ہوجائیں گے، 21تاریخ کوبائے الیکشن اور28اگست کولوکل گورنمنٹ الیکشن کا سیکنڈ فیز ہے۔

    خیال رہے یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور کیبل آپریٹرز کو احکامات کے باوجود اے آر وائی نیوز کی نشریات تاحال بحال نہیں ہو سکی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  کی  چین کو کراچی یونیورسٹی واقعہ کی تفتیش میں مدد کی پیشکش

    وزیراعلیٰ سندھ کی چین کو کراچی یونیورسٹی واقعہ کی تفتیش میں مدد کی پیشکش

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چین کو کراچی یونیورسٹی واقعہ کی تفتیش میں مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا چین کے ماہرین مدد کرنا چاہتے ہیں تو خوشی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چین کے وفد کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں صوبے میں کام کے حوالے سے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے چینی وفد نے چین کے قومی دن کی سیکیورٹی کے حوالے اور کراچی یونیورسٹی خودکش حملے سے متعلق بات چیت کی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کراچی یونیورسٹی واقعہ نےبہت دکھ پہنچایا، واقعہ کی تفتیش جاری ہے، تفتیش میں چین کےماہرین مددکرناچاہتےہیں توخوشی ہوگی۔

    چینی وفد نے سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کو مضبوط کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    یاد رہے جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں 3 چینی باشندوں سمیت 4 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل ہے۔

    بعد ازاں ایک دہشت گرد گروپ نے خودکش حملہ آور لڑکی کی تصویر جاری کرتے ہوئے دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

  • کورونا کا خطرناک پھیلاؤ، کراچی میں بڑی پابندی لگادی گئی

    کورونا کا خطرناک پھیلاؤ، کراچی میں بڑی پابندی لگادی گئی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر شہریو‌ں پر ہاتھ ملانے پر پابندی لگادی اور کہا عوام احتیاطی تدابیراپنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کااجلاس ہوا ، جس میں سیکریٹری صحت نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کیسز کا ٹرینڈ 24 جون سےبڑھناشروع ہوا ہے۔

    سیکریٹری صحت نے بتایا کہ 24جون کو کیسز کی تعداد 248 تھی، 26 جون کو 337 ہوئی اور 28 جون کو 431 اور 30جون کو 465 کورونا کیسز ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کورونا مریضوں کی تعداد 4059 ہےاور اسپتال میں 63 داخل ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے اسپتالوں میں داخلہ کی شرح کم ہے، عوام ویکسی نیشن اور بوسٹر لگوائیں۔

    کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں کورونا سے بچنے کے لیے ہاتھ ملانے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔

    مراد علی شاہ نے روز دیا کہ عیدالاضحیٰ اورمحرم کے بڑے ایونٹس آرہے ہیں، ان ایونٹس سے پہلے ہی ہمیں کورونا کی شرح کو نیچےلانا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کورونا ٹیسٹنگ بڑھانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیراپنائیں اورکوروناکےشرح کوکم کریں ، عوام ماسک پہنے، سماجی دوری کو یقینی بنائیں۔

  • پیٹرول کی بڑھتی قیمت: وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا فیصلہ

    پیٹرول کی بڑھتی قیمت: وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا فیصلہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اور افسران کا پیٹرول 40 فیصد کم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

    تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے وزرا اور افسران کا پیٹرول 40 فیصد کم کرنے کے احکامات دے دیئے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ 40 فیصد پیٹرول کوٹا کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا بلکہ کچھ کم ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں۔

    پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانےپرمزیدنہیں پڑنا چاہیے، خزانے پر بوجھ کا مقصدعوام پر بوجھ ہے۔

    یاد رہے شہباز حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں پٹرول ساٹھ روپے فی لیٹرمہنگا کر دیا گیا ہے ، 30 روپے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204 روپے 15 پیسے کا ہوگیا جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت میں 26 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  نے دعا زہرا کیس میں آئی جی سے متعلق عدالتی فیصلہ انتہائی نامناسب قرار ‌دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے دعا زہرا کیس میں آئی جی سے متعلق عدالتی فیصلہ انتہائی نامناسب قرار ‌دے دیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دعا زہرا کیس میں آئی جی سے متعلق عدالتی فیصلہ انتہائی نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا عدالت کووقت دیناچاہئے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کےمکمل تعاون پر شکر گزارہیں، ہم عدلیہ کااحترام کرتےہیں ، ہم نے ایکٹگ جنرل سیکریٹری لگایا ہوا ہے موسٹ سینئرایڈیشنل آئی جی کو اضافی چارج دیا تھا۔

    دعا زہرا اور نمرہ کاظمی کیس کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی سے2بچیاں غائب ہوئیں بعدمیں پتاچلاانڈرایج تھیں ، سندھ قانون کےمطابق انڈرایج بچیاں شادیاں نہیں کرسکتیں، ایک بچی واپس آگئی دوسری بچی ابھی تک نہیں آئی۔

    مراد علی شاہ نے مزید بتایا کہ دوسری بچی پہلےلاہورمیں ٹریس ہوئی پولیس گئی وہ نکل گئے، پھروہ کےپی کےمیں ٹریس ہوئی، اس حوالے سے کل عدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا، جیسے ہی پتاچلا تو وزیراعلیٰ کےپی سے بات کی کہا مدد کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے والدین کے دکھ کا اندازہ ہے، ریکارڈ کے مطابق وہ بچی کے پی میں موجود ہے، آئی جی کے پی سے ہمارے ایکٹنگ آئی جی کا رابطہ کرا دیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میرے نزدیک ہائی کورٹ کا آئی جی سےمتعلق فیصلہ انتہائی نامناسب ہے، عدالت کو وقت دینا چاہئے تھا، دعا زہرا ہمارے صوبے میں نہیں ہے، کامران فضل کو چارج وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد دیا گیا تھا تاہم مستقل آئی جی سندھ کیلئے وفاق سے مشاورت جاری ہے۔

  • بولٹن مارکیٹ دھماکا:وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ  سے رابطہ ،ہر ممکن مدد کی پیشکش

    بولٹن مارکیٹ دھماکا:وزیراعظم کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ،ہر ممکن مدد کی پیشکش

    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ سے بولٹن مارکیٹ دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کی پیشکش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بولٹن مارکیٹ دھماکے کے حوالے سے افسوس کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن پرمعلومات حاصل کیں، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ حکومت سخت اقدامات کرنے جارہی ہے۔

    وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگو میں کہا کہ وفاق سے جو بھی مدد چاہئے وہ حاضر ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کا مقابلہ اتحاد اور یکجہتی سے کر سکتے ہیں۔

    یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی ایم اے جناح روڈ پر بولٹن مارکیٹ کے قریب ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم نے وزیر اعلی سندھ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا اور واٹر بورڈ کو اپنے انتظامی نظام بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت واٹر بورڈ کا اجلاس ہوا ، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کراچی کو ایک ہزارایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جبکہ کراچی کو پانی کی فراہمی 580 ایم جی ڈی ہے۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ کراچی میں بچھائی ہوئی لائن بہت پرانی ہے، لائنیں پرانی ہونےکےباعث پانی ضائع ہوتا ہے، کچھ علاقوں میں کافی دنوں کے بعد پانی مہیا کیا جاتا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمیں پرانی واٹر سپلائی لائنیں تبدیل کرنی ہوں گی ، 406 ایم جی ڈی پانی کی تقسیم منصفانہ ہونی چاہیے ،65 ایم جی ڈی واٹر سپلائی اسکیم 9.1 بلین روپے کی اسکیم جاری ہے۔

    مراد علی شاہ نے اسکیم پر کام تیز کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا اسکیم پر کام سست روی کا شکار ہے اس کو تیز کریں، کے ڈبلیو ایس بی کو اپنے ریونیو بڑھانے کی ضرورت ہے، شہر کے ہر علاقے کو پانی ملنا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرتے ہوئے واٹر بورڈ کو اپنے انتظامی نظام بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔

  • وزیراعظم اپنی کرسی بچانے کے لیے آئین اورسیاست  کوداؤ پرلگا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعظم اپنی کرسی بچانے کے لیے آئین اورسیاست کوداؤ پرلگا رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنی کرسی بچانے کے لیے آئین اورسیاست کوداؤ پرلگا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اپنی کرسی بچانے کے لیے آئین اور سیاست کوداؤ پر لگارہے ہیں، عمران خان تمہارا کھیل ختم ہوچکا ہے اور اپنی اکثریت کھو چکے ہو۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صدر پاکستان بھی اپنا آئینی فرض نہیں نبھارہے، 172 سے زیادہ ممبران عدم اعتمادمیں ووٹ کریں گے۔

    شیخ رشید کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک وفاقی وزیرنےکہہ دیامیڈیاکی نوکری پراسکی نظرہے، وہ کل کہہ رہا تھا کہ صدرکی مرضی ہےکہ ایک مہینہ لگادیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل جیسےہی عدم اعتمادکامیاب ہوئی آئین کےمطابق اسی لمحےہی عمران خان وزیراعظم کاعہدہ کھودیں گےکسی نوٹی فکیشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جووزیراعظم ہی نہ رہےتواسےعہدہ سنبھالنےکاکیسےکہاجاسکتاہے، صدرکواسی وقت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوگا، ملک مزیدبحرانوں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلی بارآئینی طریقہ کارکےتحت وزیراعظم تبدیل ہورہا ہے،ہمیں تو خوش ہونا چاہیے، خوش ہونا چاہیے کہ جسے اکثریت پسند نہیں کررہی اسے آئین کے تحت ہٹا رہے ہیں۔

    سندھ ہاوس پر حملے سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا سندھ ہاؤس میں جوکچھ ہوااس کےخلاف درخواست دی، ان کےایم این اے اور وزیر بے ہودہ باتیں کرتے ہیں، سپریم کورٹ نے کہا سندھ ہاؤس کےحوالےسےدرخواست پرایکشن لیں، ہم چاہتےہیں کیس کومیرٹ پرچلائیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے بیانات نہ دیں جوغداری کامرتکب ٹھہرا دیں، آئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ کریں، یہ لوگ ہواس باختہ ہوگئے ہیں، بہت کم لوگ عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں۔

    ایم کیو ایم سے متعلق انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم سے ہماری کافی بات چیت ہوئی، ایم کیوایم کےساتھ صوبےکی ترقی کیلئےکام کرناچاہتےہیں۔

  • نمبر پورے ہیں یا نہیں ؟ وزیراعلیٰ سندھ کا حکومت کو چیلنج

    نمبر پورے ہیں یا نہیں ؟ وزیراعلیٰ سندھ کا حکومت کو چیلنج

    اسلام آباد : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکومت کو چیلینج کیا ہے کہ آج قومی اسمبلی اجلاس بلالیں پتا چل جائے گا نمبر پورے ہیں یا نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیس میں ہم 20سے25پیشیاں بھگت چکےہیں، کیس میں حاضری لگانے کیلئے کراچی سے آتے ہیں ، اب نوری آباد کیس کی آئندہ سماعت رمضان میں ہونی ہے۔

    ایم کیو ایم کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے مطالبات جائز ہیں ، ان کے مطالبات پر بلاول بھٹو کواعتراض نہیں ہے۔

    عدم اعتماد سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 172سےزائد لوگ عدم اعتماد کی حمایت کریں گے، عدم اعتماد کے پیچھے پاکستان کے کروڑوں عوام ہیں ، عمران خان نے اگر1کروڑ نوکریاں،50لاکھ گھر دیئے تو ہی لوگ آئیں گے۔

    فصل الرحمان کے اعلان پر ان کا کہنا تھا کہ کل رات فضل الرحمان نے کہا 25 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں، کراچی سے مارچ نکلا تو پی ڈی ایم نے شرکت کی تھی ، 25مارچ سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت ملکر کرے گی۔

    مراد علیٰ شاہ نے مزید کہا میں تو سمجھا تھا عمران خان الیکٹڈ ہے آپ کہہ رہے ہیں کہ وہ سلیکٹڈ ہے، ساراکام دوسروں سےکراتے رہے خود کچھ نہ سیکھا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہفتے10دن میں اگلی حکومت آرہی ہے، جوحکومت آئی ان سے کہوں گا ، گورنر ہاؤس اور وزیراعظم ہاؤس کی یونیورسٹیز کو بند نہ کریں۔

    انھوں نے کہا کہ ایمپائر کے فیصلے پر اعتراض کیا جاتا ہے ، یہی حال ابھی وفاقی حکومت کاہے، کھیل میں جب ٹیم ہار رہی ہو تو میدان چھوڑنے کی دھمکی دی جاتی ہے، ان کا مقصد صرف ایک تھاملکی عوام کو تکلیف دیں۔

    حکومت کے حوالے سے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ جتنا مرضی دیر کرلیں 28 مارچ سے آگے جا نہیں سکتے، یہ کہتے ہیں فضل الرحمان جلسے کا اس لئے بول رہے ہیں کہ نمبرز پورے نہیں، چیلنج کرتا ہوں آج قومی اسمبلی اجلاس بلالیں پتاچل جائے گا نمبر پورے ہیں یا نہیں۔