Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوری امدادی اقدامات کیلئے فوج طلب

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوری امدادی اقدامات کیلئے فوج طلب

    لاہور(27 اگست 2025): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فوری امدادی اقدامات کیلئے فوج کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے حافظ آباد میں امداد سرگرمیوں کیلئے فوج طلب کرلی ہے، اس سے قبل لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال، اوکاڑہ ،سرگودھا میں فوج طلب کی گئی تھی۔

    محکمہ داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی امداد اور انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوج طلب کی گئی، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو، پولیس پہلے ہی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/flood-situation-punjabs-rivers-water-flow/

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ابتک پنجاب کے 8 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے فوج کی فوری تعیناتی کی درخواست دے رکھی ہے، بروقت فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی امداد،کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنےکیلئےکیا گیا ہے۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ضرورت کے مطابق آرمی ایوی ایشن ودیگر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں، 8 اضلاع میں فوجی دستوں کی تعداد ضلعی انتظامیہ کی مشاورت سے طے ہو رہی ہے۔

    محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے متعلقہ ادارے سیلابی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات بروقت کئے جا رہے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شکایتی سیل کا جعلی انچارج گرفتار

    وزیراعلیٰ پنجاب شکایتی سیل کا جعلی انچارج گرفتار

    لاہور (12 اگست 2025): وزیراعلیٰ پنجاب کے شکایتی سیل کا انچارج بن کر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والا نوسرباز گرفتار کر لیا گیا۔

    اے آر آئی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عوام کی سہولت کے لیے کمپلینٹ سیل (شکایتی سیل) قائم کیا ہوا ہے، لیکن وہاں ایک نوسرباز نے جعلی انچارج بن کر سرکاری افسران کو بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔

    سلمان نواز نامی اس شخص نے سی ای او ہیلتھ بہاولپور کو دھمکی آمیز فون کیا اور بلیک میل کرتے ہوئے 50 ہزار روپے دینے کا مطالبہ کیا۔

    صرف یہی نہیں بلکہ مذکورہ جعلسازنے مبینہ طور پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور کو بھی فون کیا اور رقم کا مطالبہکیا۔

    متاثرین کے مطابق سلمان نواز نامی شخص وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل آفس کا انچارج ہونے کا دعویٰ کرتا تھا۔

    جعلسازی کی اطلاعات پر سی ایم کمپلینٹ سیل حرکت میں آیا اور چیئرمین شعیب مرزا کی ہدایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خود کو کمپلینٹ سیل کا انچارج بتانے والے جعلساز سلمان نواز کو 24 گھنٹے کے اندر اندر گرفتار کر لیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نامناسب الفاظ  کا استعمال ، بزرگ شہری  مقدمے سے ڈسچارج

    وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال ، بزرگ شہری مقدمے سے ڈسچارج

    لاہور : عدالت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  کے خلاف نامناسب الفاظ کا استعمال کرنے والے بزرگ شہری کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کچہری میں وزیراعلیٰ مریم نواز کے خلاف نامناسب الفاظ استعمال کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے بزرگ شہری کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

    عدالت نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو جس کیس میں گرفتار کیا تاہم اس میں ملزم کے ملوث ہونے کا ثبوت نہیں، پولیس نے جسمانی ریمانڈ مانگا مگر کوئی ثبوت پیش نہ کرسکے۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ اس کیس کے دیگر ملزمان پہلے ہی مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، عدالت تفتیشی افسر کی درخواست مسترد کرتی ہے اور ملزم ساجد کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیتی ہے۔

  • چائلڈ لیبر قطعاً برداشت نہیں، بچے میری ریڈ لائن ہیں: مریم نواز

    چائلڈ لیبر قطعاً برداشت نہیں، بچے میری ریڈ لائن ہیں: مریم نواز

    آج بچوں سے مشقت کے خاتمے کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چائلڈ لیبر قطعاً برداشت نہیں، بچے میری ریڈ لائن ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بچوں سے جبری مشقت کے انسداد عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج کے دور میں چائلڈ لیبر کے واقعات انسانیت کے لئے المیہ ہیں، بچوں سے جبری مشقت، معاشرے کے باشعور شہریوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ بچوں کے ہاتھ میں قلم، کتاب، لیپ ٹاپ ہونے چاہئیں، اوزار اور اینٹیں نہیں، قلم تھامنے والی کم سنی کی عمر میں بوجھ اٹھانے پر مجبور بچے ہر مہذب معاشرے کیلئے سوالیہ نشان ہیں، معصوم بچوں کا بچپن محفوظ نہ رہا تو آنے والا معاشرہ مفید شہری سے محروم رہے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ چائلڈ لیبر کو محض ایک مسئلہ نہیں بلکہ نسلوں کے مستقبل کا سوال سمجھتے ہیں، چائلڈ لیبر قطعاً برداشت نہیں، بچے میری ریڈ لائن ہیں، چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب چائلڈ پروٹیکشن پالیسی نافذ  کرنے والا پہلا صوبہ ہے، ورچوئل چائلڈ سیفٹی اسٹیشن قائم کرکے بچوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنارہے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ چائلڈ لیبر کیخلاف موثر اقدامات سے بچوں کو جبری مشقت سے نجات دلا کر تعلیم کی طرف لارہے ہیں، ایسا پنجاب چاہتے ہیں جہاں ہر بچہ مزدوری نہیں علم حاصل کرے گا اور قوم کا مستقبل سنوارے گا۔

  • میں آج جس مقام پر ہوں وہ والدین کی تربیت کا ثمر ہے: مریم نواز

    میں آج جس مقام پر ہوں وہ والدین کی تربیت کا ثمر ہے: مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میں آج جس مقام پر ہوں وہ والدین کی تربیت  اور دعاؤں کا ثمر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے والدین کے عالمی دن کے موقعے پر پیغام میں کہا کہ زندگی کی کڑی دھوپ میں والدین ٹھنڈی چھاؤں ہوتے ہیں، والدین کی اطاعت اللہ کا حکم، سنت رسول اور مشرقی روایت ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/maryam-nawaz-30-05-2025/

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدین کی اپنے بچوں کیلئے محبت، قربانیاں انسانی فطرت میں شامل ہے، والدین کے بغیر گھر صرف اینٹوں کا مکان ہوتا ہے، والدین کی موجودگی سے معمولی سا کمرہ بھی جنت بن جاتا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ والدین ہی اولاد کی ہر کامیابی کی بنیاد رکھتے ہیں، میں آج جس مقام پر ہوں وہ والدین کی تربیت اور دعاؤں کا ثمر ہے میں اپنے والدین کی خدمت اور اطاعت کو شرف سمجھتی ہوں۔

    مریم نواز نے مزید کہا کہ والدین کی خدمت، عزت واحترام، دیکھ بھال کو فرض اول سمجھ کر ادا کیجئے، دعا ہے اللہ تعالیٰ سب بچوں پر والدین کا سایہ سلامت رکھے۔

  • مجھے بانی سے نہ ملنے دیا تو وزیراعلیٰ پنجاب بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکتیں، گنڈاپور

    مجھے بانی سے نہ ملنے دیا تو وزیراعلیٰ پنجاب بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکتیں، گنڈاپور

    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اگر مجھے بانی پی ٹی آئی سے نہ ملنے دیا تو پھر وزیراعلیٰ پنجاب بھی کے پی میں اپنےگھر نہیں جا سکتیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور آج اڈیالہ جیل میں تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو پولیس نے انہیں روکا اس موقع پر ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عدالت نے توہین عدالت کیس میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔ اگر انہیں اپنی پارٹی کے بانی سے نہیں ملنے دیا گیا تو وہ دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے۔

    وزیراعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھے ملاقات کے لیے پیغام دیا تھا۔ میں سب کام چھوڑ کر ان سے ملاقات کے لیے آیا ہوں اور انسے سب سےکم میری ملاقاتیں کرائی جاتی ہیں۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر مجھے عمران خان نے ملنے نہیں دیا گیا تو پھر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی خیبر پختونخوا میں اپنے گھر نہیں جا سکتیں۔

    اس سے قبل جب وزیراعلیٰ کے پی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تو انہیں پولیس نے روکا جس پر ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی۔

    https://urdu.arynews.tv/cm-kp-ali-amins-bitter-words-with-the-police-adyala-jail/

  • وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف غیر اخلاقی اور فیک پوسٹ واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف غیر اخلاقی اور فیک پوسٹ واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا گیا

    ٹبہ سلطان پور: پولیس نے اداروں اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف غیر اخلاقی اور فیک پوسٹ واٹس ایپ گروپوں میں شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع وہاڑی کے شہر ٹبہ سلطان پور میں اداروں اور وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف غیراخلاقی اور فیک پوسٹ کے معاملے کی تحقیقات میں واٹس ایپ گروپوں میں غیر اخلاقی فیک ویڈیو شیئر کرنیوالے کا سراغ لگالیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ کے تحت فیک پوسٹ شیئر کرنیوالے کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ، ملزم اشفاق کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے رواں سال جنوری میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بارے میں توہین آمیز پوسٹ شیئرکرنے پر واٹس ایپ گروپ ممبرسمیت ایڈمن کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ 23 جنوری کو قومی اسمبلی نے متنازع پیکا ترمیمی بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا۔

    پیکا ترمیمی بل کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے گی، جھوٹی خبر پھیلانے والے شخص کو 3 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ عائد کیا جاسکے گا۔

  • عوام کے لیے فری پلاٹ ! بڑی خبر آگئی

    عوام کے لیے فری پلاٹ ! بڑی خبر آگئی

    لاہور: عوام کو فری پلاٹ دینے کے حوالے سے بڑی خبر آگئی ، 3 سے 5 مرلہ کے پلاٹ ملیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    عوام کو فری پلاٹ دینے کیلئے ٹی او آرز طے کرنے کیلئے 8 رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ، مریم نواز کا فروری میں پنجاب میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کا ہدف ہے۔

    وزیراعلیٰ نے پنجاب میں گھر بنانے کا ہدف پورا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا سالانہ ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف ہرصورت پورا کیا جائے۔

    پنجاب کے 22 اضلاع میں 35 ہاؤسنگ اسکیمیں اور 2807 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا کام مکمل ہیں جبکہ 7 اضلاع میں 9 ہاؤسنگ اسکیمیں، 1119 پلاٹوں کی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے کا حکم دیا۔

    اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا[9015مکانوں کی تعمیرکیلئے8ارب20کروڑ روپےکےقرضے جاری کئے، 2050 افراد کو مکانات کی تعمیرات کیلئے قرض کی دوسری قسط بھی مل گئی ہے اور اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 4841 گھر زیر تکمیل ہیں۔

    خیال رہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے گھر اور مستحق خاندانوں کو مفت پلاٹ دینے کی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

    اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

  • پنجاب حکومت کریشن کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: مریم نواز

    پنجاب حکومت کریشن کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے: مریم نواز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’انسدادِ کرپشن‘ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے پیغام میں کہا کہ کرپشن قومی وسائل کو نقصان پہنچاتی ہے عوام کے اعتماد کو بھی متزلزل کرتی ہے۔

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، ہر قسم کی بدعنوانی کیخلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت بدعنوانی کے ناسور کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنےکیلئے پرعزم ہے، ہماری منزل بدعنوانی سے پاک، ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مزید کہا کہ معاشرے کو کرپشن کی لعنت سے پاک کرنے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔

  • نشتر اسپتال ملتان میں ڈائیلسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کا واقعہ : وزیراعلیٰ پنجاب  کا بڑا ایکشن

    نشتر اسپتال ملتان میں ڈائیلسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کا واقعہ : وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا ایکشن

    ملتان : نشتر اسپتال ملتان کے ڈائیلسز یونٹ میں پچیس مریضوں کے ایڈز میں مبتلا ہونے کے واقعے پر چھ ڈاکٹرز اور ہیڈنرس کو معطل کردیا ساتھ ہی پیڈا ایکٹ کے تحت معطل اسٹاف کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نشتراسپتال میں ڈائیلسز کے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کا واقعے پر ایکشن لے لیا۔

    ایم ایس سمیت ڈاکٹرز اور ہیڈ نرس کو معطل کردیا گیا، معطل کئے گئے ڈاکٹرز اور نرس کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔

    معطل کئے گئے ڈاکٹروں میں ایم ایس ڈاکٹر محمد کاظم ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹرعالمگیر ،پروفیسر غلام عباس، اسسٹنٹ پروفیسرملیحہ جوہر، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پونم خالد ،سینئر رجسٹرار محمد قدیر اور ہیڈ نرس ناہید پروین شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ نے سیکرٹری صحت کوسخت کارروائی کی پدایت کرتے ہوئے ڈاکٹرزکوایڈز سے متاثرہ مریضوں کو ہر جانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

    وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ایڈزپھیلنےکےواقعےکی خود جانچ پڑتال کی ، انکوائری میں بتایا گیا کہ ایڈز،ہیپاٹائٹس کے ہر3 ماہ بعدلازمی ٹیسٹ کےایس اوپیزکی خلاف ورزی کی گئی، پروٹوکول کےبرعکس پرائیویٹ لیبارٹریوں سے ایڈز ٹیسٹ کرائے گئے اور ایڈز ثابت ہونے کے باوجود وارڈز کے ڈاکٹرز اور اسٹاف نے واقعہ چھپانے کی کوشش کی۔

    انکوائری میں ڈسپوزیبل ڈائیلسزکٹ اور ڈائی لائزرکومختلف مریضوں کیلئےبارباراستعمال کرنے اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اور سینئر ڈاکٹر کے کئی کئی ہفتے وارڈ کا وزٹ نہ کرنے کا انکشاف سامنے آیا۔

    مریم نواز نے کہا کہ ایڈز پھیلنے کے واقعے میں مجرمانہ غفلت برتی گئی، سارے وسائل ہیلتھ کے وقف کر دیے لیکن رزلٹ مثبت نہیں ، علاج کیلئے آنے والے اسپتال سے ایڈز لیکر جائیں یہ قطعاً برداشت نہیں، استعمال شدہ سرنجیں ایڈز پھیلنےکی سب سے بڑی وجہ ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نےامراض دل اور دیگر وارڈز کا معائنہ بھی کیا اور مریض کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظرآئی سی یو منتقلی کی ہدایت کرتے ہوئے وارڈز میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کا حکم دیا اور کہا سینٹری ورکرکی شکایت پرتنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے۔