Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • پنجاب میں سحری کے اوقات میں مخصوص دکانیں کھولنے کی اجازت

    پنجاب میں سحری کے اوقات میں مخصوص دکانیں کھولنے کی اجازت

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں سحری کے اوقات میں مخصوص دکانیں کھولنے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ اجتماعی مشاورت سے کیا گیا، کرونا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں توسیع کا فیصلہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سحری کے اوقات میں 2 بجے سے صبح 4 بجے تک دودھ کی دکانیں،کریانہ اسٹور، تندور، بیکری کو کھولنے کی اجازت ہوگی، تاہم رمضان کے دوران اجتماعی سحری واجتماعی افطاری پر پابندی ہوگی جبکہ گروسری اسٹورز، کریانہ اسٹورز، ڈیپارٹمنٹل اسٹورز صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں رہیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ زرعی دوائیں، بیچ، کھاد کی دکانیں،آٹو ورکشاپس صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی، اور زرعی مشینری کی ورکشاپس،اسپیئرپارٹس کی شاپس، وینڈرز کوکام کرنے کی اجازت ہوگی جبکہ دودھ کی دکانیں، پولٹری فارمز اور گوشت کی دکانیں معمول کے مطابق 9 بجے سے رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔

    انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں پبلک ٹرانسپورٹ، مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹونٹس اور نجی وسرکاری دفاتر بند رہیں گے، مساجد کے لیے جاری 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، مقامی سطح پر کمیٹیاں مساجد کے لیے ایس او پیز پرعملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں گی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا رمضان پیکج کے تحت مستحقین میں نقد رقم تقسیم کرنے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا رمضان پیکج کے تحت مستحقین میں نقد رقم تقسیم کرنے کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان پیکج کے تحت مستحقین میں نقد رقم تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے شیخوپورہ اور نارووال میں احساس کفالت پروگرام سینٹرز کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مستحق خواتین میں رقوم تقسیم کیں۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹرز پر مزید سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو کیش ٹرانسفر کیاجائے گا، کیش ٹرانسفر کا نظام انصاف امداد پروگرام کی طرز پر ہوگا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی قیادت میں کمزور طبقے کو حقیقی ریلیف دے رہے ہیں،مالی امداد احسان نہیں، آپ کا حق ہے۔

    لاک ڈاؤن میں توسیع پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائےگا،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کہ ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیں گے، ہیلتھ پروفیشنلز کو یہ اضافی تنخواہ یکم اپریل سے ملےگی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں توسیع پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے گا،کسی کو حکومتی اقدامات کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں جائے گی۔

  • نارووال سمیت دیگر شہروں میں پولیس نفری کی کمی کو دور کیاجائےگا،عثمان بزدار

    نارووال سمیت دیگر شہروں میں پولیس نفری کی کمی کو دور کیاجائےگا،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نارووال سمیت دیگر شہروں میں پولیس نفری کمی کو دور کیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر نارووال کے دفتر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کرونا روک تھام، انسداد ڈینگی وگندم خریداری مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرونا پھیلاؤ روکنے کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے ہیں،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے ہمہ وقت چوکس ہیں،کرونا کے پیش نظر رمضان بازار نہیں لگائے جائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ چیف منسٹر رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو کیش ٹرانسفر کیاجائے گا، کیش ٹرانسفر کا نظام انصاف امداد پروگرام کی طرز پر بنایاجائے گا۔

    انہوں نے نارووال کے علاقوں کو سیلاب سے بچانے کے لیے ہنگامی پلان مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دریاؤں اورنالوں میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نارووال سمیت دیگر شہروں میں پولیس نفری کمی کودور کیا جائےگا،پولیس میں 10 ہزار بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ نارووال میں گندم خریداری مہم کا آغاز 25 اپریل سے ہوگا،باردانہ کی تقسیم کا عمل 20 اپریل سے شروع کیا جا رہا ہے،نارووال میں رواں برس65 ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جائےگی۔

    انہوں نے کہا کہ گندم خریداری مہم کے لیے مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے انسداد ڈینگی کے لیے متحرک انداز میں فرائض سر انجام دینے کی ہدایت بھی کی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا کرونا کے شکار بچوں کے لیے خوبصورت تحفہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کرونا کے شکار بچوں کے لیے خوبصورت تحفہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اسپتال میں داخل کرونا وائرس کے شکار بہن بھائیوں کے لیے ٹیب لیٹ، چاکلیٹس، ہینڈ سینٹائرز اور پھول بھجوائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا کے شکار معصوم بچوں کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے اسپتال میں داخل بچوں کے لیے ٹیب لیٹ، چاکلیٹس، ہینڈ سینٹائرز اور پھول بھجوائے۔

    سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر بچوں کو میو اسپتال میں داخل ان کے والد کے ساتھ الگ کمرہ بھی الاٹ کر دیا گیا ہےجہاں بچوں کو ان کے والد کے ساتھ رکھا جائے گا اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بچوں کی صحت کے حوالے سے مسلسل آگاہ رکھا جائے گا۔

    لاہور کے دو چھوٹے بہن بھائی کورونا وائرس کا شکار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن میں دو چھوٹے بچوں میں کرونا کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

  • مالی امداد تقسیم کرنے کا پروگرام شفاف ترین ثابت ہوگا،عثمان بزدار

    مالی امداد تقسیم کرنے کا پروگرام شفاف ترین ثابت ہوگا،عثمان بزدار

    راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مالی امداد تقسیم کرنے کا پروگرام شفاف ترین پروگرام ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں مالی امداد کی رقوم کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے سینٹر میں موجود مستحق افراد سے ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ویٹنگ روم میں موجود مستحق خواتین سے بھی گفتگو کی اور خواتین سے سینٹر میں کیے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔عثمان بزدار نے ویٹنگ ایریا میں آنے والی خواتین،افراد میں سینیٹائزر تقسیم کیے۔ خواتین نےسینٹرمیں کیے جانے والے انتظامات کی تعریف کی۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مالی امداد تقسیم کرنے کا پروگرام شفاف ترین پروگرام ثابت ہوگا،ضرورت مندوں تک مالی امداد پہنچانے کا عمل ہر قیمت پر یقینی بنایا جائےگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام میں شفافیت کو خصوصی اہمیت دی جائےگی۔ سردار عثمان بزدار نے 2 خواتین کی درخواستوں پر فوری ایکشن لیتے ہوئے انتظامیہ کو خواتین کے مسائل حل کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔

    ہیلتھ پروفیشنلز کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کرسکتے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہیلتھ پروفیشنلز، ورکرز کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کرسکتے۔

  • دفعہ 144 کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    دفعہ 144 کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کرونا وبا کی صورتحال،حفاظتی اقدامات کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس میں متاثرہ مریضوں کےعلاج کے انتظامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

    اجلاس میں متاثرہ مریضوں کے بہترین علاج کے لیے کاوشوں کو مزید تیز کرنے اور پنجاب میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمدیقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کو جاری رکھا جائے گا۔

    سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ روزانہ 3100 ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے،ٹیسٹنگ سہولت کی استعدادکار جلد 10ہزارتک بڑھائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق 8 نئی لیبارٹریز بنا رہے ہیں،کمزور طبقے کو ریلیف کے لیے مالی امداد کے پروگرام کا آغاز ہوچکا ہے۔

  • ہیلتھ پروفیشنلز کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کرسکتے، عثمان بزدار

    ہیلتھ پروفیشنلز کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کرسکتے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہیلتھ پروفیشنلز، ورکرز کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کرسکتے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ پنجاب میں ہیلتھ پروفیشنلز کوحفاظتی سازو سامان فراہم کر رہے ہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ورکرز کو بھی حفاظتی کٹس فراہم کر رہے ہیں،شکایات کی صورت میں فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔

    وزیراعلی‌ٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ورکرز، پروفیشنلز کے اخلاص کی قیمت ادا نہیں کرسکتے،ان ہیروز کو تنخواہ کے برابر الاؤنس،خدانخواستہ جانی نقصان پر شہید پیکج دیا جائےگا۔

    پاکستان میں کرونا کیسز کی تعداد 4788 تک پہنچ گئی

    واضح رہے کہ پاکستان میں 190 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے چار ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت چین کا ماڈل اپنا کر کرونا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرےگی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی۔ وزیر صحت پنجاب نے کرونا پر قابو پانے کے لیے چینی ماڈل سے متعلق بریفنگ دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے چین کے کامیاب ماڈل پر عملدرآمد کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت چین کاماڈل اپنا کر کرونا پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرےگی۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے بھی چینی ماڈل پر عمل کریں گے،وبا کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق چینی اقدامات کو اپنے ایس او پیز کا حصہ بنائیں گے۔

    کرونا وائرس کے سدباب کے لیے چین کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے: عثمان بزدار

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی ڈاکٹروں اور ماہرین کے وفد نے ملاقات کی جس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے دو طرفہ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کرونا پر قابو پانے کے لیے چینی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وائرس سے نمٹنے کے لیے چین کا ماڈل دنیا کے لیے ایک بہترین مثال ہے۔

  • ایل ڈی اے کے تحت سڑکوں کی تعمیر ومرمت جلد مکمل کی جائے،عثمان بزدار

    ایل ڈی اے کے تحت سڑکوں کی تعمیر ومرمت جلد مکمل کی جائے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایل ڈی اے کے تحت سڑکوں کی تعمیر ومرمت جلد مکمل کی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایل ڈی اے میں اجلاس ہوا جس میں عثمان بزدار نے کہا کہ کرونا کے پیش نظر ایل ڈی اے نے ادائیگیوں کو 30 اپریل تک مؤخر کیا،یہ اقدام شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جناح اسپتال کے سامنے اسٹیل بریج کو جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ ایل ڈی اے ایپ لانچ ہونے سے شہریوں کو دفاتر نہیں آنا پڑےگا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ فردوس مارکیٹ انڈر پاس کاسنگ بنیاد اس ماہ میں رکھا جائے گا، اس منصوبے پر 2 ارب روپے لاگت آئے گی،برکت مارکیٹ سے جناح اسپتال سگنل فری کوریڈور بنایا جائےگا۔

    انہوں نے ایل ڈی اے کے تحت سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور سڑکوں پر روڈز سائن لگانے کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر کام کے لیے وزیراعلیٰ کی جانب دیکھنا درست نہیں، آپ کام کریں،نتائج دیں، پوری سپورٹ آپ کے ساتھ ہے، عوام کو ریلیف دینے کے لیے ہر وہ کام کیا جائے جس کی ضرورت ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شاہکام چوک پر فلائی اوور تعمیر پر جلد کام شروع کیا جائے، ارفع کریم آئی ٹی ٹاور سے ملحقہ اراضی کا بہترین استعمال یقینی بنایاجائے۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں واٹرسپلائی،سیوریج کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    لاہور: وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے کرونا وائرس کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات اور اقدامات کی تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ نے کرونا سے متعلق صورت حال پر بریفنگ دی۔

    سردار عثمان بزدار نے ریلیف اور دیگر اقدامات سے متعلق بھی بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات اور اقدامات کی تعریف بھی کی۔

    پنجاب حکومت نے9 روز میں فیلڈ اسپتال بنا کر ریکارڈ بنا دیا،وزیراعظم

    اس سے قبل لاہور میں وزیراعظم عمران خان نے ایکسپو سینٹر فیلڈ اسپتال کا دورہ کیا، وزیراعظم نے فیلڈ اسپتال میں مریضوں کےعلاج کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے فیلڈ اسپتال کے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ اسپتال میں تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے 9 روز میں فیلڈ اسپتال بنا کر ریکارڈ بنا دیا، کم عرصے میں 1 ہزار بستروں پر مشتمل اسپتال بنانا احسن قدم ہے،انشااللہ بہت جلد کرونا وائرس سے نمٹنے میں کامیاب ہوں گے۔