Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے، عثمان بزدار

    معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشکل اقتصادی فیصلوں کا مقصد ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہرممکن حد تک کاروباری برادری کے مفادات کا تحفظ کریں گے، ماضی میں اقتصادی ڈاکہ زنی نہ ہوتی توقوم کومشکل حالات سے نہ گزرنا پڑتا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مشکل اقتصادی فیصلوں کا مقصد ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معیشت کو سیاست سے پاک رکھا جائے، شورمچا کر کرپشن سے توجہ ہٹانے والے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے، عالمی مالیاتی اداروں کا بیل آؤٹ پیکیج اقتصادی پالیسیوں پر اظہاراعتماد ہے۔

    ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ 22 جون کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں، کرپشن کرنے والوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کیے کا حساب دینا ہوگا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نےعوام کے لیے کچھ نہیں کیا، اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں، بدعنوان عناصرکولوٹ مارسے اکٹھی دولت بچانے کی فکرہے۔

  • جنہوں نے لمباعرصہ مال کھایا ان کے معاملات پہلے سامنے آگئے ہیں، شہبازگل

    جنہوں نے لمباعرصہ مال کھایا ان کے معاملات پہلے سامنے آگئے ہیں، شہبازگل

    لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ آج میں کرولا پرآؤں اور کل جائیدادیں بن جائیں تو کیاعوام احتساب نہیں چاہیں گے؟۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 50 سال یہ دونوں پارٹیاں حکومت میں رہیں۔

    شہباز گل نے کہا کہ پی ٹی آئی سے اگر کسی نے مال کھایا اسے بھی اندر ہونا چاہیے، اسے بھی آپ ہی کے برابر والی بیرک میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے لمباعرصہ مال کھایا ان کے معاملات پہلے سامنے آگئے ہیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ آج میں کرولا پرآؤں اور کل جائیدادیں بن جائیں تو کیاعوام احتساب نہیں چاہیں گے؟۔

    احتجاج اور ریلی نکالنا ن لیگ کے بس کی بات نہیں، شہباز گل

    یاد رہے کہ 16 مئی کو ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں گزشتہ 10 سالوں میں غریب کی حالت بد سے بدتر ہوتی گئی تھی، ن لیگ نے کمیشن کھانے، ٹی ٹی ٹرانزیکشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

  • پی ٹی آئی حکومت کا جنوبی پنجاب میں پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز

    پی ٹی آئی حکومت کا جنوبی پنجاب میں پائیدار ترقی کے سفر کا آغاز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے پورے پنجاب کے عوام کی قسمت بدلنے کا عزم کیا ہے، پنجاب میں پائےدار ترقی کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے ، نئے بجٹ میں جنوبی پنجاب کی ترقی کےلئے 35فیصد فنڈز مختص کررہے ہیں جو ایک ریکارڈ ہے ۔

    تفصیلات کے مطابق ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے پی ٹی آئی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ان کاکہنا تھا کہ ماضی کی طرح عوام کو دھوکا نہیں دیں گے،کام کریں گے۔تعلیم اور صحت کے شعبے میں تبدیلی کے مثبت اثرات سامنے آرہے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ میں تعلیمی و صحت سے وابستہ سرگرمیوں کو اجاگر کرنے کے لئے بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی بہادر سب کیمپس کو نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں 352.613ملین روپے کی لاگت سے وسعت دی ، خواتین کی تعلیمی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے گورنمنٹ ویمن کالج رانجن شاہ تحصیل کروڑ لعل عیسن کا 120.00ملین روپے ،گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر فتح پور تحصیل کروڑ لعل عیسن کے قیام کے لئے 16.500ملین روپے کی خطیر رقم سے قیام عمل میں لایا جائے گا۔

    صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ اس سلسلے میں تحصیل کروڑ لعل عیسن میں68.420ملین روپے لاگت سے کرکٹ،ہاکی،فٹبال گراؤنڈ واورا سٹیڈیم اور چار دیواری کی تعمیر عمل میں لائی جائے گی۔

    سابق حکمرانوں نے پنجاب کے پسماندہ علاقوں کو یکسر نظر انداز کیااور ماضی کے حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث دوردراز علاقوں کے لوگوں کے مسائل میں اضافہ ہوا ۔

    ان کا کیہ بھی کہنا تھا کہ نمائشی حکمرانوں نے ذاتی نمود و نمائش کے منصوبے شروع کیے اور ان منصوبوں کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ قومی وسائل ضائع کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے نئے پاکستان میں عوام کی بنیادی ضروریات پورا کرنے کو اپنا مشن بنایا ہو ا ہے اورحکومت ہر علاقے کی ایک ساتھ اورمتوازن ترقی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی سانحہ اے پی ایس میں زخمی طالبعلم کو لیڈی ڈیانا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

    وزیراعلیٰ پنجاب کی سانحہ اے پی ایس میں زخمی طالبعلم کو لیڈی ڈیانا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ اےپی ایس میں زخمی طالبعلم احمد نواز کو لیڈی ڈیانا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا نوجوانوں کی تعلیم پر ڈیانا ایوارڈ ملنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ اے پی ایس میں زخمی طالبعلم احمد نواز کو ایوارڈ ملنے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے احمد نواز کو برطانوی پارلیمنٹ میں لیڈی ڈیانا ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا احمد نواز جیسے بہادر اور ذہین طالب علم پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، نوجوانوں کی تعلیم پر لیڈی ڈیانا ایوارڈ ملنا پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔

    یاد رہے برطانوی پارلیمنٹ میں تقریب میں آرمی پبلک اسکول پشاور کے غازی طالب علم احمد نواز کو نوجوانوں کی تعلیم کے حوالے سے ان کی خدمات پر ڈیانا ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اور احمد نواز نے لیڈی ڈیانا ایوارڈ لینے والے پہلے پاکستانی کا اعزاز حاصل کرلیا تھا۔

    مزید پڑھیں : سانحہ اے پی ایس کے متاثرہ طالب علم احمدنواز نے ڈیانا ایوارڈ حاصل کر لیا

    اس سے قبل برطانوی وزیراعظم کی جانب سے احمد نواز کے لئے پوائنٹ آف لائٹ ایوارڈ کا اعلان کیا تھا ، برطانوی وزیراعظم کی جانب سے جاری کردہ خط میں انتہاپسندی کے خلاف احمد نواز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا اس مہم میں احمدنواز نےگرانقدرکام کیا۔

    علاوہ ازیں احمد نواز کو برطانیہ اور یورپ کا ینگ پرسن آف دی ایئر، ایشیا انسپائریشن ایوارڈ اور درجنوں دیگر ایوارڈز سے نوازا جا چکا ہے۔

    واضح رہے 16 دسمبر 2014 کو پشاور آرمی پبلک اسکول میں خون کی ہولی کھیلی گئی تھی، دہشت گردوں نے علم کے پروانوں کے بے گناہ لہو سے وحشت و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی تھی اور دردناک سانحے اور دہشت گردی کے سفاک حملے میں 147 افراد شہید ہوگئے تھے، جس میں 132 بچے بھی شامل تھے۔

    سانحہ اے پی ایس پشاور میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز کو حکومت نے سرکاری خرچ پر 2015 میں علاج کے لیے برطانیہ بھیجا تھا، جہاں اُن کا علاج کوئین الزبتھ اسپتال میں ہوا، برطانوی ڈاکٹرز نے احمد نواز کا علاج کیا جس کے بعد وہ صحت مند زندگی کی طرف لوٹے اور پھر لندن میں ہی تعلیم کا آغاز کیا۔

    Comments

  • وزیراعظم عمران خان نےپاکستانی قوم کونئی امید دی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعظم عمران خان نےپاکستانی قوم کونئی امید دی ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہورہاہے، وزیراعظم عمران خان نےپاکستانی قوم کونئی امیددی، جن عناصرنےقومی خزانہ لوٹاانہیں حساب بھی دیناہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا اربوں روپےکی کرپشن نےملک کی جڑوں کوکھوکھلاکیا، بدعنوان عناصرنےذاتی تجوریاں بھرنے کیلئے ملک کا بیڑاغرق کیا، نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا بلاتفریق احتساب ہورہاہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا اپوزیشن لوٹ مارکی دولت بچانےکی ناکام کوشش کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان نےپاکستانی قوم کونئی امیددی، شفاف قیادت ہی کرپشن فری پاکستان بنائےگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا جن عناصرنےقومی خزانہ لوٹاانہیں حساب بھی دیناہوگا۔

    مزید پڑھیں : سابق حکمرانوں نے جو بویا، آج وہی کاٹ رہے ہیں، عثمان بزدار

    گزشتہ روز سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کرپشن سے پاک اور خوشحال ملک کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، ماضی کے حکمرانوں نےغلط پالیسیوں سے معیشت کو تباہ کیا، ذاتی مفادات کی سیاست کرکے قومی مفادات کو قربان کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا ماضی میں اقتدار میں رہنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں، سابق حکمرانوں نے جو بویا، آج وہی کاٹ رہے ہیں، شور مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

    اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بیان میں کہا تھا سابق حکمرانوں نےعوام کیلئےکچھ نہیں کیا، اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں، بدعنوان عناصرکولوٹ مارسےاکٹھی دولت بچانےکی فکرہے، ملکی خزانہ لوٹنےوالوں کواپنےکئےکاحساب دیناہوگا، ترقی کیلئے کرپشن، لوٹ مار اور اقربا پروری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

    کرپشن کےناسورنےپاکستان کوپیچھےدھکیلاہے، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ، سابق ادوارمیں کرپشن نہ ہوتی توآج قرضوں کابوجھ نہ ہوتا۔

  • کرپشن سے پاک اور خوشحال ملک کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    کرپشن سے پاک اور خوشحال ملک کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں، سابق حکمرانوں نے جو بویا، آج وہی کاٹ رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ کرپشن سے پاک اور خوشحال ملک کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ‌ پنجاب نے کہا کہ ماضی کے حکمرانوں نےغلط پالیسیوں سے معیشت کو تباہ کیا، ذاتی مفادات کی سیاست کرکے قومی مفادات کو قربان کیا گیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں اقتدار میں رہنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں، سابق حکمرانوں نے جو بویا، آج وہی کاٹ رہے ہیں، شور مچانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

    وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کررہے ہیں، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 22 کروڑعوام نے اپوزیشن کےغیرجمہوری طرزعمل کومسترد کر دیا، اپوزیشن کو منفی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ کررہے ہیں، کرپٹ عناصر کے کڑے احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔

  • کمیشن اورکرپشن کا دورختم ہوچکا، اب ہرکام میرٹ پرہوگا،خرم سہیل خان لغاری

    کمیشن اورکرپشن کا دورختم ہوچکا، اب ہرکام میرٹ پرہوگا،خرم سہیل خان لغاری

    لاہور: مشیر وزیراعلیٰ پنجاب خرم سہیل خان لغاری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مثالی ترقیاقتی اورفلاحی کام کرکے تاریخ میں نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خرم سہیل خان لغاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام دستیاب وسائل سے استفادہ کیا جا رہا ہے، عوام کو مایوس نہیں کیا جائے گا۔

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان سمیت صوبے بھر کے عوام کو پہلی مرتبہ صحت کی مفت سہولیات فراہم کرے گی کیونکہ پی ٹی آئی عوامی خدمت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

    خرم سہیل خان لغاری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ذاتی دلچسپی کی بدولت صوبہ پنجاب کی ترقی کے لیے خصوصی پیکیج منظور ہوا جس سے حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہو نے والا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عوام سے جو وعدے کیے ہیں ان کو ہر حال میں پورا کرنے کے پابند ہیں ، صوبے میں قیام امن اور کرپشن کے خاتمے کے لیے نہ صرف بھرپور اقدامات کیے بلکہ ان کی جڑوں کے خاتمے سے معاشرے کو محفوظ کر رہے ہیں، کمیشن اورکرپشن کا دور ختم ہو چکا ہے اب ہرکام میرٹ پر ہوگا۔

    مشیروزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں وسائل کی کوئی کمی نہیں، عوام اور نوجوان طبقہ انتہائی باشعور اور باصلاحیت ہے جو ان وسائل سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں۔

  • اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں،  وزیراعلیٰ پنجاب

    اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، ان کا غیر فطری اتحاد جلد منطقی انجام کو پہنچ جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا اپوزیشن جماعتیں ایک دوسرے سے بھی مخلص نہیں، اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد جلد منطقی انجام کوپہنچ جائے گا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا انتشارپھیلانےکی ناکام کوشش کرنے والی اپوزیشن خودانتشارکاشکارہے، اے پی سی کی ناکامی کے بعد اپوزیشن کی رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہماری حکومت نے انسانی ترقی پر فوکس کیاہے، ذاتی نمودو نمائش کے منصوبوں کی بجائےانسانی ترقی کو محور بنایا ہے۔

    خیال رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا تھا اپوزیشن کےپاس کوئی ایجنڈانہیں، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کاحساب دینا ہوگا۔

    مزید پڑھیں : ن لیگ کے ناراض ارکان کی عثمان بزدار کی قیادت میں وزیر اعظم سے ملاقات: ذرائع

    یاد رہے گذشتہ روز پارٹی قیادت سےنالاں ن لیگی اراکین پنجاب اسمبلی نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقاتیوں میں غیاث الدین جانباز، حاجی اشرف انصاری،جمیل شرقپوری، نشاط ڈھا، اظہر خان،شعیب اویسی شامل تھے۔

    ذرائع کےمطابق لیگی اراکین کا کہنا تھا پارٹی قیادت اس وقت دو بیانیوں کے درمیان تذبذب کا شکار ہے اور لیگی اراکین اپنے قائدین کی سیاست کے باعث خود پارٹی سے الگ ہورہے ہیں۔

    وزیراعظم نےلیگی اراکین کی حمایت حاصل کرنےپرعثمان بزدارکی کارکردگی کوسراہا، ناراض لیگی اراکین کا دوسرا وفد وزیراعظم سے آئندہ ہفتےملاقات کرےگا۔

    معاون خصوصی نعیم الحق نےبتایا وزیراعظم سے لیگی ایم پی ایز کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی اور لیگی ارکان نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کابینہ سب کمیٹی پرائس کنٹرول کومصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    وزیراعلی‌ٰ پنجاب نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والےعناصرکے خلاف بلا امتیاز کارراوئی کی جائے، ڈپٹی کمشنرز اضلاع میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔

    سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ انتظامی افسران فیلڈ میں نکلیں اور فعال انداز میں فرائض سر انجام دیں۔

    وزیر اعظم کی مہنگائی میں اضافے کے خلاف خصوصی مہم کی ہدایت

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافےکا نوٹس لیا تھا۔

    وزیراعظم آفس نے تمام صوبائی چیف سیکرٹریز اور چیف کمشنز اسلام آباد کو مہنگائی کی روک تھام کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قیمتوں کے کنٹرول کے قوانین پر موثر عملدرآمد کے لیے فوری لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

    وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی تھی کہ قیمتوں میں بلاجواز اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائے اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

  • عمران خان کی قیادت میں پاکستان حقیقی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    عمران خان کی قیادت میں پاکستان حقیقی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی کے فرسودہ اوربوسیدہ نظام سےعوام کوکچھ نہیں ملا، گزشتہ حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کر رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان حقیقی منزل کی طرف بڑھ رہا ہے، نظام درست کرنے کے لیے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ سابق ادوار میں بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے نظام کودرست نہیں کیا گیا، ماضی کے فرسودہ اوربوسیدہ نظام سے عوام کو کچھ نہیں ملا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ زشتہ حکومتوں کے بوئے ہوئے کانٹے چن چن کر صاف کر رہے ہیں، نظام درست کرنے کے لیے اصلاحات کی جا رہی ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اداروں کو بہتربنائے گی، اصلاحات لا رہے ہیں جن کا براہ راست فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا۔

    ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈانہیں، کرپشن کرنےوالوں کوترقی میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے، ملکی خزانہ لوٹنے والوں کو اپنے کئے کاحساب دینا ہوگا۔