Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • خود وکیل ہوں اوروکلا برادری کے مسائل سے آگاہ ہوں‘ عثمان بزدار

    خود وکیل ہوں اوروکلا برادری کے مسائل سے آگاہ ہوں‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈسٹرکٹ بارملتان کے وفد نے ملاقات میں وکلا برادری کے مسائل کے حل سے متعلق بات چیت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات میں وکلا برادری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

    انہوں نے کہا کہ خود وکیل ہوں اور وکلابرادری کے مسائل سے آگاہ ہوں، میں نے ملتان میں وکالت بھی کی ہے، آپ کے جائزمسائل حل کیے جائیں گے۔

    سرادر عثمان بزدار نے وکلا کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ جس معاشرے میں انصاف نہ ہووہ پیچھے رہ جاتا ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال 25 جنوری کو وزیراعلیٰ پنجاب سے سرگودھا بار کے وکلا کے وفد نے ملاقات کی تھی۔

    اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے وکلا برادری کی خدمات لائق تحسین ہیں، آئین کی بالادستی کے لیے وکلا نے نمایاں کردار اد کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وکلا نے ملک میں آزاد عدلیہ کی بحالی کے لیے بے مثال جدوجہد کی اور عام آدمی کو انصاف کی فراہمی میں وکلا برادری کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

  • زمین سے محبت اور کرۂ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہا ماحولیاتی آلودگی،موسمی تبدیلی بڑے چیلنج کے طور پر سامنے آئیں، زمین سے محبت اور کرۂ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچاناہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ارتھ آور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا زمین سےمحبت اورکرۂ ارض کوماحولیاتی آلودگی سےبچاناہے، زمین کو ماحولیا تی آلودگی سے بچانے کیلئےکردار ادا کرناہوگا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا ماحولیاتی آلودگی،موسمی تبدیلی بڑےچیلنج کےطورپرسامنے آئیں، منصوبوں کےنام پردرختوں کی کٹائی کےعمل کوروکاہے۔

    مزید پڑھیں : دنیا بھرمیں آج ارتھ آور منایا جائے گا

    خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں زمین پر ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لئے ارتھ آور ڈے آج منایا جا رہا ہے، آرتھ آور ڈے منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے زمین کو پہنچنے والے نقصان کے بارے میں آگہی پھیلانا ہے۔

    ہرسال مارچ کے آخری ہفتہ کو منایا جاتا ہے، اس دن لوگ رات ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک ایک گھنٹہ اضافی لائٹس بند کرکے دنیا کے بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

  • جھنگ: شوگرملز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

    جھنگ: شوگرملز نے وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

    لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں شوگر ملز مالکان نے کاشت کاروں کو گنے کی فصل کے کروڑوں روپے کے بقایا جات دینے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر جھنگ میں گنے کے کاشت کاروں کا شوگر ملز کے سامنے دھرنا ساتویں روز بھی جاری ہے۔

    گنے کے کاشت کاردھرنا دیے بیٹھے ہیں، ضلعی انتظامیہ نے کوئی نوٹس نہیں لیا، مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے کروڑوں روپے شوگر ملز نے دینے ہیں۔

    شوگرملزمالکان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان کے احکامات ہوا میں اڑاتے ہوئے کاشت کاروں کو گنے کی فصل کے کروڑوں روپے کے بقایا جات دینے سے انکار کردیا۔

    خیال رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا تھا کہ پنجاب میں گنے کے کاشت کاروں کو113 ارب روپے ادا کیے جا چکے۔

    پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگرمل مافیا کا راج تھا، عثمان بزدار

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کاشت کاروں کوگزشتہ سالوں کے 99.7 فیصد واجبات بھی ادا کیے ہیں، کاشت کاروں کو بقایا واجبات بھی جلد اداکر دیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں پنجاب میں 133 ارب روپے کا گنا خریدا گیا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کئی دہائیوں سے شوگر مل مافیا کا راج تھا، گنے کے کاشت کار وں کو کئی کئی سال ادائیگیاں نہیں ہوتی تھیں۔

  • معاشی صورتحال میں بہتری کے بعداراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھیں گی،وزیراعلیٰ پنجاب

    معاشی صورتحال میں بہتری کے بعداراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھیں گی،وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا معاشی صورتحال ی بہتری کےبعداراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھیں گی اور بل کا تکنیکی طور پر دوبارہ جائزہ لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اراکین اسمبلی کی تنخواہیں کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا معاشی صورتحال ایسی ہےتنخواہوں میں اضافےکےمتحمل نہیں ہو سکتے، معاشی صورتحال ی بہتری کےبعداراکین اسمبلی کی تنخواہیں بڑھیں گی، بل کا تکنیکی طور پر دوبارہ جائزہ لیں گے۔

    یاد رہے پیر کو وزیر اعظم عمران خان کی وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات ہوئی تھی ،ملاقات میں اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے اور مراعات سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی اور ساتھ ہی صوبے کے ترقیاتی منصوبوں اور سیکیورٹی صورت حال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    وزیر اعظم عمران خان نے انھیں منصوبوں کی تکمیل سے متعلق ہدایت جاری کیں تھیں ۔

    مزید  پڑھیں:  وزیراعظم اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پربرہم

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

    بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیراعلی اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے عثمان بزدار کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر بھی نظرِ ثانی کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی۔

  • پی ایس ایل کےفائنل کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ، وزیراعلیٰ پنجاب

    پی ایس ایل کےفائنل کے کامیاب انعقاد سے نئی تاریخ رقم ہوئی ، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا پی ایس ایل کےفائنل کے کامیاب انعقادسےنئی تاریخ رقم ہوئی، امن دشمنوں پرواضح ہوگیا بہادر قوم کا عزم زیادہ مضبوط ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا پرامن پاکستان جیت گیااور امن دشمن ہارگئے، پاک فوج، رینجرز، پولیس اور متعلقہ محکموں کی کاوشیں لائق تحسین رہیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کی محنت کانتیجہ ہےمیگاایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا، پی ایس ایل کےفائنل کے کامیاب انعقادسےنئی تاریخ رقم ہوئی، امن دشمنوں پرواضح ہوگیا بہادر قوم کا عزم زیادہ مضبوط ہے۔

    پرامن پاکستان جیت گیااور امن دشمن ہارگئے

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا محب وطن پاکستانیوں کاجذبہ لائق تحسین ہے، فائنل کے کامیاب انعقاد نے قوم کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیردیں، پاکستان میں برسوں سے ویران اسٹیڈیمز کی رونقیں بحال ہوں گی۔

    ان کا کہنا تھا کوئٹہ، پشاور کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس دیکھ کربہت خوشی ہوئی، چیئرمین پی سی بی احسان مانی نےمحنت سےپی ایس ایل کوکامیاب بنایا۔

    پاکستان آمدپرغیرملکی کھلاڑیوں کاتہہ دل سےشکرگزارہوں

    عثمان بزدار نے کہا پاکستان آمدپرغیرملکی کھلاڑیوں کاتہہ دل سےشکرگزارہوں، پاکستانی قوم پرامن اورکھیلوں سے محبت کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل سیزن فور کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آٹھ میچز کراچی میں کھیلے گئے، غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی پاکستان کو پر امن ملک قرار دیا اور کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں شرکت کی ، پی ایس ایل میچز کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

  • تنخواہوں کےمعاملے کے بعد وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے پہلی ملاقات آج ہوگی

    تنخواہوں کےمعاملے کے بعد وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب سے پہلی ملاقات آج ہوگی

    اسلام آباد : تنخواہوں کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی اظہار ناراضی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سے پہلی ملاقات آج ہوگی ، عثمان بزدارپنجاب حکومت کے متعدد امور پر وزیراعظم کواعتماد میں لیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی اہم ملاقات آج ہو گی، وزیراعلیٰ نے لاہور میں دیگر مصروفیات ترک کردی اور ملاقات کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب تھوڑی دیرمیں اسلام آباد روانہ ہوں گے۔

    تنخواہوں کے معاملے پر وزیراعظم کے اظہار ناراضی کے بعد پہلی ملاقات ہوگی، ملاقات میں پنجاب حکومت کےامور زیر بحث آئیں گے جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی، وزیراعلیٰ کی تنخواہ میں اضافے کا معاملہ بھی زیر غور آنے کا امکان ہے۔

    ملاقات میں عثمان بزدار پنجاب حکومت کے متعدد امور پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیں گے۔

    مزید  پڑھیں:  وزیراعظم اراکینِ پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے پربرہم

    یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں ارکان کی تنخواہوں میں اضافے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ہمارے پاس عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے وسائل نہیں، یہ فیصلہ بالکل بلاجواز ہے۔

    بعد ازاں وزیرِ اعظم عمران خان نے وزیراعلی اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے عثمان بزدار کو دی گئی لائف ٹائم مراعات کے فیصلے پر بھی نظرِ ثانی کی ہدایت کی تھی۔

    واضح رہے پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں میں اضافے کا بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا ، جس کے مطابق اراکین اسمبلی کوماہانہ ایک لاکھ 95 ہزارتنخواہ ملےگی۔

    بل کے مطابق اسپیکرپنجاب اسمبلی ہر ماہ 2 لاکھ 60ہزارروپے ، ڈپٹی اسپیکر2لاکھ45ہزارروپے اور وزیراعلیٰ پنجاب4لاکھ 25 ہزار روپے تنخواہ ماہانہ لیں گے۔

  • کیا نوازشریف محض ضمانت کے لیے اسپتال نہ جانے کا دباؤ نہیں ڈال رہے‘ عثمان بزدار

    کیا نوازشریف محض ضمانت کے لیے اسپتال نہ جانے کا دباؤ نہیں ڈال رہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر نے کہا کہ کیا شریف برادران 30 سال میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو؟۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف کہتے ہیں نواز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت ذمے دار ہوگی، کیا حکومت نے انہیں من پسند جگہ پرعلاج کی پیشکش نہیں کی؟۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نواز شریف کو اپنے بھائی کے بنائے اور ذاتی 2 اسپتالوں پر بھی اعتبار نہیں؟ کیا شریف میڈیکل سٹی اور اتفاق اسپتال بھی ناقص علاج کرتے ہیں؟۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کیا نواز شریف محض ضمانت کے لیے اسپتال نہ جانے کا دباؤ نہیں ڈال رہے؟۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ اپنا علاج شوکت خانم سے کرایا، ان کے والد کا علاج بھی وہیں ہوا، کیا شریف برادران 30 سال میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو؟۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حکومت نوازشریف کی صحت کے مسائل کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے، اگر سابق وزیراعظم کو کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار حکومت اور وزیراعظم ہوں گے۔

  • بھارت کو جان لینا چاہئے جنگ تباہی اور بربادی کا راستہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    بھارت کو جان لینا چاہئے جنگ تباہی اور بربادی کا راستہ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملکی سالمیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارت جان لے کہ جنگ صرف تباہی کا راستہ ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کیلئے آنے والی وفاقی پارلیمانی سیکریٹری عندلیب عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ ملک کی اقتصادی وسماجی ترقی کیلئے خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس ترقی میں خواتین کو مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کررہے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد اقوام عالم میں پاکستان کا تشخص بہتر ہوا ہے، پاکستان نے بہترین خارجہ پالیسی سے بھارت کے جنگی جنون کو ناکام بنایا، ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہش مند ہیں۔

    مزید پڑھیں: صنعت کاروں کوصنعتیں لگانے کے لیے سہولتیں دیں گے‘ عثمان بزدار

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ملکی سا لمیت اور خود مختاری پرکسی طور سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، بھارت کو جان لیناچاہئے کہ جنگ صرف تباہی اور بربادی کا راستہ ہے، خطے میں امن کیلئے وزیراعظم عمران خان کے اقدامات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔

  • خوراک میں توازن پیدا کرکےگردوں کےامراض سے بچا جاسکتا ہے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ علاج واحتیاطی تدابیرسےلاعلمی کےباعث امراض میں اضافہ ہورہاہے، خوراک میں توازن پیداکرکےگردوں کےامراض سے بچا جاسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گردوں کے امراض سے بچاؤ کے دن پر اپنے پیغام میں کہا گردوں کےامراض سے متعلق آگاہی اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، علاج واحتیاطی تدابیر سے لاعلمی کے باعث امراض میں اضافہ ہورہا ہے۔

    ،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ خوراک میں توازن پیدا کرکےگردوں کےامراض سے بچا جاسکتا ہے، سرکاری اسپتالوں میں سہولتوں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

    خیال رہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ورلڈ کڈنی ڈے یا گردوں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، دنیا بھر میں اس وقت 85 کروڑ افراد گردوں کے مختلف امراض کا شکار ہیں۔

    مزید پڑھیں : گردوں کا عالمی دن: دنیا بھر میں 85 کروڑ افراد گردوں کے مختلف امراض کا شکار

    گردوں کا عالمی دن منانے کا مقصد گردوں کے امراض اور ان کی حفاظت سے متعلق آگہی و شعور پیدا کرنا ہے، یہ دن ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، رواں برس یہ دن ’گردوں کی صحت، ہر جگہ سب کے لیے‘ کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔

    ایک محتاط اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ہر سال 24 لاکھ اموات گردوں کے مختلف امراض کی وجہ سے ہوتی ہیں اور یہ امراض موت کا چھٹا بڑا سبب بن چکے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب آج پولیس موبائل خدمت مرکزوین کا افتتاح کریں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب آج پولیس موبائل خدمت مرکزوین کا افتتاح کریں گے

    ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارآج پولیس موبائل خدمت مرکز وین کا افتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ترقیاتی منصوبوں سے متعلق آج اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    سردارعثمان بزدار پولیس موبائل خدمت مرکزوین کا افتتاح بھی کریں گے، سرکٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں آرپی او وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ دیں گے۔

    یاد ریے کہ 4 روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ شعبہ زراعت کی ترقی، کسانوں کی خوشحالی ہمارا مشن ہے۔

    کسان خوشحال ہوگا توملک ترقی کرے گا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ زرعی شعبہ معیشت کی مضبوطی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی ترقی کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے، زرعی شعبے کے لیے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جعلی زرعی ادویات تیاروفروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا، جعلی زرعی ادویات کے ناسورکو ختم کریں گے۔