Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • قانون کی بالادستی اوربدعنوانی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے‘ عثمان بزدار

    قانون کی بالادستی اوربدعنوانی کا خاتمہ ہمارا مشن ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انصاف اورقانون کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قانون کی بالا دستی اوربد عنوانی کا خاتمہ ہمارامشن ہے، انصاف پرمبنی معاشرہ سماجی، معاشرتی، اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیرہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ انصاف کی فراہمی، قانون کی حکمرانی یقینی بنانا ریاست کی ذمہ داری ہے، قانون کی عملداری کویقینی بنانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ انصاف پرمبنی معاشرے کے قیام کے لیے موثرپالیسی پرعمل پیرا ہیں، دین اسلام انصاف وامن کی اعلیٰ اقدارکے فروغ کا درس دیتا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جس معاشرے میں انصاف کا حصول نہیں وہاں بگاڑپیدا ہوجاتا ہے، انصاف اورقانون کی بالا دستی کوہرصورت یقینی بنائیں گے۔

    پولیس نظام کو درست کرنا ہماری ترجیح ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت پولیس اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دے چکی ہے،اصلاحات کے ذریعے ہی پولیس پرعوام کا اعتماد بحال ہوگا، کمیٹی جلد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

    سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نظام اوردیگرشعبوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، پولیس نظام کو درست کرنا ہماری ترجیح ہے۔

  • پولیس نظام کو درست کرنا ہماری ترجیح ہے‘ عثمان بزدار

    پولیس نظام کو درست کرنا ہماری ترجیح ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نظام اوردیگرشعبوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت پولیس اصلاحات کے لیے کمیٹی تشکیل دے چکی ہے،اصلاحات کےذریعے ہی پولیس پرعوام کا اعتماد بحال ہوگا، کمیٹی جلد اپنی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ پولیس نظام اوردیگرشعبوں میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، پولیس نظام کو درست کرنا ہماری ترجیح ہے۔

    پولیس کلچر آہستہ آہستہ تبدیل ہوگا: وزیراعلیٰ‌ پنجاب

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ہم عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے وژن کے تحت اداروں کو مضبوط اور بااختیار بنائیں گے۔

    وزیراعظم کے وژن کے تحت اداروں کو بااختیار بنائیں گے، سردارعثمان بزدار

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت فلاح عامہ کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، صوبے کے عوام کی ترقی کے لیے ٹھوس بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ معیاری تعلیم اور صحت کی جدید سہولیات ہر شہری کا بنیادی حق ہے، میرے لیے صوبے کے عوام ہی میرا اثاثہ ہیں۔

  • پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کےبچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کےبچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ساہیوال کےافسوسناک واقعہ پر پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے، پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کےبچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی، معصوم بچوں کے دکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق واقعہ ساہیوال پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت آج شام اعلیٰ سطح اجلاس ہوگا، اجلاس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے امن و امان کے اجلاس کے علاوہ دیگر اجلاس منسوخ کردیے ہیں۔

    [bs-quote quote=”ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیراعلیٰ پنجاب "][/bs-quote]

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ساہیوال کےافسوسناک واقعہ پر پوری قوم غم میں ڈوبی ہوئی ہے، معصوم بچوں کےدکھ اورکرب کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، پنجاب حکومت جاں بحق خلیل کےبچوں کوتنہا نہیں چھوڑے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں متاثرہ خاندان کے ساتھ ہیں، ریاست خاندان کی کفالت میں کوئی کسرنہیں چھوڑے گی، جنہوں نےظلم کیا وہ قانون کےمطابق سزاسےبچ نہیں پائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا ظلم اور زیادتی کرنے والوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے، پوری قوم انصاف ہوتا ہوا دیکھے گی۔

    حکومت جے آئی ٹی رپورٹ سے مطمئن نہ ہوئی توفیصلہ وزیر اعلی کریں گے،  راجہ بشارت


    اس سے قبل وزیرقانون راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ آج شام 5بجے وزیر اعلی پنجاب نےاجلاس طلب کر لیا ، وزیر اعلی نےکہا تھا جے آئی ٹی رپورٹ آتے ہی اجلاس طلب کیاجائےگا ، انصاف کے تقاضے پورے کریں گے اورمتاثرین کو انصاف ملے گا۔

    راجہ بشارت نے کہا کہ واقعہ دہشت گردی ہےیا نہیں ؟رپورٹ آنے سےپہلےکچھ نہیں کہنا چاہتے، حکومت جے آئی ٹی رپورٹ سے مطمئن نہ ہوئی توفیصلہ وزیر اعلی کریں گے۔

    خیال رہے سانحہ ساہیوال کے حوالے سے بنائی گئی جے آئی ٹی آج شام اپنی رپورٹ پیش کرے گی، سی ٹی ڈی اہلکاروں کے بیانات میں تضاد پایا گیا اور جے آئی ٹی کو شواہد نہ دے سکے۔

    مزید پڑھیں : سانحہ ساہیوال کی تحقیقات کرنےوالی جےآئی ٹی آج شام اپنی رپورٹ پیش کرے گی

    ذرائع کا کہناہے اہلکار نےگاڑی کو گھیر کو سامنے،دائیں اور بائیں سے گولیاں برسائیں جبکہ کار سے فائرنگ کےشواہد نہیں ملے۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کل شام تک جے آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آجائے گی، جس کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں گے،کسی کو ایسے ہی اٹھا کرپھانسی پرنہیں لٹکا سکتے اور متاثرہ خاندان کو دو کروڑ معاوضہ دیں گے۔

    دوحا میں‌ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ٹھوس قدم اٹھایا جائے گا اور واقعے کے ذمے داروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائی گی، نظام کی اصلاح کریں گے، تاکہ دوبارہ ایسا واقعہ پیش نہ آئے۔

    واضح رہے کہ ہفتے کے روز ر ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے۔

  • ملاوٹ مافیا کوانسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے‘ عثمان بزدار

    ملاوٹ مافیا کوانسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہورمیں وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیرخوراک سمیع اللہ اورڈی جی پنجا ب فوڈ اتھارٹی نے ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی رپورٹ کی تعریف کرتے ہوئے ملاوٹ مافیا اورغیرمعیاری اشیا فروخت کرنے والوں کے خلاف مہم تیزکرنے کی ہدایت کی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف اتھارٹی نے مؤثراقدامات کیے ہیں، حفظان صحت کے مطابق خوراک مہیا کرنا ریاست کی ذمے داری ہے۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈاتھارٹی ملاوٹ مافیا کے خلاف بلا امتیازکارروائی جاری رکھے، ملاوٹ مافیا کو انسانی صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انسانی صحت سے کھیلنے والے ملاوٹ مافیا کی سرکوبی ضروری ہے، حکومت پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ہرممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔

    پنجاب فوڈ اتھارٹی : ہوٹلوں کی چیکنگ سال میں تین بار کی جائے گی، شیڈول جاری

    یاد رہے کہ رواں ماہ 7 جنوری کو پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ ہوٹلوں میں استعمال ہونے والی اشیاء خوردو نوش کی سال میں تین بار چیکنگ کی جائے گی، اس سلسلے میں مخصوص ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

  • ہمارا ایجنڈا صرف اورصرف عوام کی خدمت ہے‘ عثمان بزدار

    ہمارا ایجنڈا صرف اورصرف عوام کی خدمت ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ترقی اورخوشحالی کے پروگرام پرعمل سے مثبت نتائج نکلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے صوبائی وزیربلدیات عبدالعلیم خان اور وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے ملاقات کی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے جامع روڈ میپ تیار کرلیا ہے، ترقی اورخوشحالی کے پروگرام پر عمل سے مثبت نتائج نکلیں گے۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہمارا ایجنڈاصرف اورصرف عوام کی خدمت ہے، فلاح عامہ کے پروگراموں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر 100 روزہ پلان میں ترجیحات کا تعین کیا، طے کردہ ترجیحات پرآئندہ 5 سال میں کام کریں گے۔

    قانون کی بالادستی، میرٹ اور شفافیت کا فروغ ہمارا ہدف ہے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اصلاحاتی ایجنڈے پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان اپنی صلاحیتوں سے عوام کو ان کی منزل تک پہنچائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے ذاتی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کی سیاست کو اپنایا ہے، قانون کی بالادستی، میرٹ اور شفافیت کا فروغ ہمارا ہدف ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے ہائی کورٹ باربہاولپورکے صدرکی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ہائی کورٹ باربہاولپورکے صدرکی ملاقات

    بہاولپور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وکلا نے آزادعدلیہ اورآئین وقانون کی بالادستی کے لیے کردارادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ہائی کورٹ بار بہاولپور کے صدر نے ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کے دوران کہا کہ وکلا برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کریں گے، بہاولپورمیں وکلا کالونی کے ایشوکوبھی جلد طے کرلیا جائے گا۔

    سردار عثمان بزدار نے بارکی لائبریری، عمارت کی تعمیرکے لیے کمشنربہاولپورکوتخمینہ لگانے کی ہدایت کردی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میں خود وکیل ہوں اوروکلا برادری کے مسائل سے آگاہ ہوں، وکلا نے آزاد عدلیہ اورآئین وقانون کی بالادستی کے لیے کردارادا کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بہاولپور میں وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں عام عوام کے لیے صاف پانی کی دستیابی اور زمینی پانی نکالنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے کابینہ نے پنجاب کی پانی پالیسی کا ڈرافٹ کو منظور کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکارصرف لاہورمیں بیٹھ کرمانیٹرنہ کرے بلکہ موقع پر جائے،اطمینان رکھیں بہاولپورکے مسائل حل ہوں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب آج کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

    وزیراعلیٰ پنجاب آج کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

    بہاولپور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار آج کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے اور انہیں امن وامان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، وزیراعلیٰ ترقیاتی کاموں سے متعلق کابینہ منظوری کے بعد اہم اعلانات کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب چیمبرآف کامرس کے وفد سے بھی ملاقاتیں کریں گے، انہیں پنجاب کوامن وامان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ سردارعثمان بزدار گزشتہ دن سے صوبائی کابینہ سمیت 3 روزہ دورے پرہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اپنے انقلابی منشور کے باعث شاندار کامیابی حاصل کی، عوام دوست پالیسیوں سے تحریک ا نصاف مقبول ترین جماعت بن گئی ہے۔

    عوام دوست پالیسیوں سے تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن گئی ہے‘ عثمان بزدار

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا دورپائیدارترقی اورعوام کی حقیقی خوشحالی کا دور ہے، تحریک انصاف نے چند ماہ میں وہ کام کیے جو ماضی میں برسوں میں نہ ہوا۔

  • قانون کی بالادستی، میرٹ اور شفافیت کا فروغ ہمارا ہدف ہے، عثمان بزدار

    قانون کی بالادستی، میرٹ اور شفافیت کا فروغ ہمارا ہدف ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے ذاتی مفادات کی بجائے ملکی مفادات کی سیاست کو اپنایا ہے، قانون کی بالادستی، میرٹ اور شفافیت کا فروغ ہمارا ہدف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اصلاحاتی ایجنڈے پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے، وزیراعظم عمران خان اپنی صلاحیتوں سے عوام کو ان کی منزل تک پہنچائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تبدیل ہورہا ہے، ہماری نیت اور سمت درست ہے، فیصلے سب کی مشاورت سے کیے جارہے ہیں، عوام کے حالات بدلنے کے لیے دن رات محنت کررہے ہیں۔

    مزید پڑھیں: عوام دوست پالیسیوں سے تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن گئی ہے‘ عثمان بزدار

    ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا دور پائیدار ترقی اور عوام کی حقیقی خوشحالی کا دور ہے، عوام دوست پالیسیوں سے تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن گئی ہے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو نئی سمت دی ہے، عام آدمی کو بنیادی ضروریات کی فراہمی اور فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں، تعلیم، صحت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لاکر بہتری لائیں گے۔

    یہ پڑھیں: تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے، 100 دن میں جتنا کام کیا گزشتہ حکومتیں کسی دورمیں نہ کرسکیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر پسماندہ تحصیل کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے، نئے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔

  • یہ ہےنیا پاکستان، تصویرخود بولتی ہے‘ وزیراعظم عمران خان

    یہ ہےنیا پاکستان، تصویرخود بولتی ہے‘ وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعطم عمران خان نے سردار عثمان بزدارکی تصویر کے ساتھ ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان، تصویر خود بولتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر شیئر کی ہے کہ جس میں عثمان بزادر عام لوگوں کے مسائل سن رہے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ ہے نیا پاکستان، تصویر خود بولتی ہے۔

     

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ممنون ہیں، آپ نے سہولتوں سے محروم علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا، میرےانتخاب کی وجہ سے پنجاب میں اسٹیٹس کوٹوٹ گیا۔

    ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا، وزیراعظم

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا تو پارٹی سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا، ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سردارعثمان بزدارکووزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ میرا تھا، ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ محلات میں رہنے والا ہوگا، کروڑوں کمائے ہوں گے۔

  • عوام دوست پالیسیوں سے تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن گئی ہے‘ عثمان بزدار

    عوام دوست پالیسیوں سے تحریک انصاف مقبول ترین جماعت بن گئی ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا دور پائیدارترقی اورعوام کی حقیقی خوشحالی کا دور ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے تحریک انصاف میں شامل ہونے والے شوکت بسرا نے ملاقات کی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے انقلابی منشور کے باعث شاندار کامیابی حاصل کی، عوام دوست پالیسیوں سے تحریک ا نصاف مقبول ترین جماعت بن گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کا دورپائیدارترقی اورعوام کی حقیقی خوشحالی کا دور ہے، تحریک انصاف نے چند ماہ میں وہ کام کیے جو ماضی میں برسوں میں نہ ہوا۔

    وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم کو نئی سمت دی ہے۔

    تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے، 100 دن میں جتنا کام کیا گزشتہ حکومتیں کسی دورمیں نہ کرسکیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہر پسماندہ تحصیل کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لائیں گے، نئے پاکستان کی ترقی کے سفر میں رکاوٹ حائل نہیں ہونے دیں گے۔