Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سو روزہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سو روزہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حکومت پنجاب کی سو  روزہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں اپنی کابینہ کی سو روزہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے.

    انھوں‌ نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ممنون ہیں، آپ نے سہولتوں سے محروم علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا، میرےانتخاب کی وجہ سے  پنجاب میں اسٹیٹس کوٹوٹ گیا، آج پیش کی جانے والی رپورٹ ٹیم ورک ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ میرے لیے اعزاز اور ساتھ ہی چیلنج بھی ہے.

    [bs-quote quote=”جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے ایگزیکٹو کونسلز قائم کی جاچکی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعلیٰ پنجاب”][/bs-quote]

    انھوں‌ نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، میری ٹیم نے دن رات کام کیا، پنجاب کوترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے ایگزیکٹو کونسلز قائم کی جاچکی ہے، جنوبی پنجاب میں پہلاسیکریٹریٹ یکم جولائی سے کام شروع کرے گا.

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عارضی پناہ گاہیں قائم کیں، پنجاب میں5 مقامات پرعارضی پناہ گاہیں تکمیل کے مراحل میں ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 فی صد ترقیاتی فنڈز بلدیاتی اداروں کو منتقل کیے جائیں گے، وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت اپنا گھر پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے.


    وزیر اعظم: وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کی سو روزہ کارکردگی تقریب سے خطاب


    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب سکل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، پنجاب میں4 ٹیکنیکل یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں، صحت انصاف کارڈ پروجیکٹ کو وسعت دی جارہی ہے، طبی شعبے میں خالی اسامیوں پربھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے اسپتال، ہائر ایجوکیشن میں اصلاحات سمیت دیگر منصوبے مکمل کیے جائیں گے، کلین اینڈگرین پاکستان مہم میں پہلے100روزمیں سوا کروڑ پودے لگائے گئے ہیں، وزیراعظم پورٹل میں 50 ہزارشکایتوں کا ازالہ کر چکے ہیں، گڈ گورننس کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ ایڈوائزری کونسل بنائی گئی، پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی کا سہرا بھی پی ٹی آئی کے سر ہے.

  • ریاستی دہشت گردی سے بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی نہیں دباسکتا‘ عثمان بزدار

    ریاستی دہشت گردی سے بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی نہیں دباسکتا‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بھارت نے کشمیری عوام پرظلم اوربربریت کی انتہا کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کشمیری نوجوانوں کی شہادت پردکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام پرظلم اوربربریت کی انتہا کردی ہے، ریاستی دہشت گردی سے بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی نہیں دبا سکتا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی فائرنگ‘ 6 کشمیری شہید

    قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ترال میں 6 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

    کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • جناح اسپتال کی ڈاکٹرپراسرارحالات میں مردہ پائی گئیں

    جناح اسپتال کی ڈاکٹرپراسرارحالات میں مردہ پائی گئیں

    لاہور:جناح اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر پراسرار حالات میں مردہ پائی گئیں، وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر صحت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے جناح اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر عروشہ مرزا گرلز ہاسٹل کے اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں ، ان کے ہاتھ پر’کینولا‘ بھی لگا ہوا تھا ، خیال کیا جارہا ہے کہ کسی غلط انجکشن کے سبب ان کی موت واقع ہوئی ۔۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزادر نے سی سی پی او کو ہدایت کی کہ جامع تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور واقعے سے متعلق حقائق جلد منظرعام پرلائے جائیں۔دوسری جانب وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی ڈاکٹر کی پراسرار موت کے واقعے کا نوٹس لے کر ایم ایس جناح اسپتال کو واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق تحقیقات کے بعد ہی لیڈی ڈاکٹر کی موت کا سبب معلوم ہو پائے گا، تاہم ڈاکٹر کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر کا تعلق پنجاب کے شہر گجرات سے تھا۔

    جناح اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عاصم کا کہنا ہے کہل عروشہ مرزا پوسٹ گریجوایشن کررہی تھیں، وہ ایم ایس گائنی کی اسٹوڈنٹ تھیں اور روٹیشن پر سرجیکل یونٹ ون میں کام کررہی تھیں۔

  • عام آدمی کو ہر قیمت پر ریلیف فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    عام آدمی کو ہر قیمت پر ریلیف فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ہر قیمت پر ریلیف فراہم کریں گے، وزیراعظم عمران خان کا دور پاکستان کی تاریخ کا سب سے سنہرا دور ثابت ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ہر قیمت پر ریلیف فراہم کیا جائے گا، 100 روز میں عوام کی تقدیر بدلنے کے لیے برق رفتاری سے کام کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں کو معاف نہیں کیا جائے گا، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت دے دی گئی ہے، مہنگائی کے خلاف مہم صوبے بھر میں موثر انداز میں جاری رہے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے والے ضلع کی حوصلہ افزائی کی جائے گی، پرائس کنٹرول سے متعلق خراب کارکردگی پر باز پرس ہوگی۔

    مزید پڑھیں: پائیدار ترقی سے ہی عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی، عثمان بزدار

    واضح رہے کہ دو روز قبل عثمان بزدار کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، پائیدار ترقی سے ہی عام آدمی کی زندگیوں میں تبدیلی آئے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت اہداف کی جانب تیزی سے بڑھ رہی ہے، پنجاب میں نئی صنعتی پالیسی معیشت پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ دور دراز اور پسماندہ علاقوں کی ترقی کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، صوبے کے پسماندہ علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، فلاح عامہ کے اسکیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا گیا ہے۔

  • ایڈزجیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کےلیےاحتیاطی تدابیرضروری ہیں‘ عثمان بزدار

    ایڈزجیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کےلیےاحتیاطی تدابیرضروری ہیں‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ایڈز سے بچاؤ کے لیے شعور اجاگر کی مؤثر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان نے ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن کے پراپنے پیغام میں کہا کہ ایڈزجیسی مہلک بیماری سے بچاؤ کے لیےاحتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بچاؤ کے لیے زندگی مثبت رویوں کو اختیار کیا جانا چاہیے، ایڈز سے بچاؤ کے لیے شعور اجاگر کی مؤثر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ شعور اجاگر کرنے کے اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔

    ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے


    واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج ایچ آئی وی ایڈز سے بچاؤ اور آگاہی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا بھر میں 3 کروڑ سے زائد افراد ایچ آئی وی ایڈز سے متاثر ہیں جن میں 36 فیصد افراد کو اپنے مرض کا علم ہی نہیں۔

    ایچ آئی وی کا شکار ہونے کے چند دن بعد 85 فیصد افراد کو انفیکشن کی علامات ظاہر ہوتی ہیں جن کا بروقت علاج مرض کو جان لیوا ہونے سے بچا سکتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق صرف احتیاط ہی کے ذریعے اس بیماری سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

  • عمران خان کے ہوتے کوئی عوامی مفادکونقصان نہیں پہنچا سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب

    عمران خان کے ہوتے کوئی عوامی مفادکونقصان نہیں پہنچا سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے، نئے پاکستان کامستقبل روشن اور تابناک ہے، عمران خان کے ہوتے کوئی عوامی مفادکونقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    تفصلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا حکومت کا 100روزہ پلان تبدیلی کی امید ہے، 100 روزہ اصلاحاتی ایجنڈا ملکی تاریخ میں عمران خان کا منفرد اقدام ہے، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

    [bs-quote quote=”100 روزہ پلان سے ثابت ہوا عمران خان جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں۔” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کامستقبل روشن اورتابناک ہے، حکومت نے داخلی محاذ پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ادائیگیوں کے بحران کا خاتمہ حکومت کی قابل ذکر کامیابی ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا عمران خان کے ہوتے کوئی عوامی مفادکونقصان نہیں پہنچا سکتا، زرعی شعبے کی ترقی کے لئے ہنگامی بنیادوں پراقدامات کیےجارہے ہیں، 100 روزہ پلان سے ثابت ہوا عمران خان جو کہتے ہیں کر کے دکھاتے ہیں۔

    گذشتہ روز تحریک انصاف کی حکومت کے سو روزہ پلان مکمل ہونے پر اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر تقریب منعقد ہوئی تھی ، جس میں  وزیراعظم نے حکومتی اقدامات اور منصوبوں سے آگاہ کیا تھا۔

    تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان  کا کہنا تھا کہ آنےوالےدن آسان نہیں،  اندازہ ہی نہیں تھا کہ ملک میں اتنی چوری ہوئی، ہرروز نیاانکشاف ہوجاتا ہے،  چھبیس ملکوں میں پاکستانیوں کےگیارہ ارب روپےپڑےہیں۔

    مزید پڑھیں : جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، عثمان بزدار

    وزیر اعظم عمران خان نے عثمان بزدار کا شہباز شریف سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ  نئے وزیر اعلیٰ ڈرامے باز نہیں، سادہ آدمی ہیں ۔ بڑی بڑی ٹوپیاں یا بوٹ پہن کر نہیں پھرتے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا تھا وزیراعظم کا ہر لمحہ پاکستان کو بہتر بنانے میں صرف ہورہا ہے، عمران خان ہی پاکستان کو مشکلات سےنکالیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، عمران خان نے مختصر عرصے میں اپنی لیڈر شپ کو منوایا ہے۔

  • عوام کی خدمت پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے‘ عثمان بزدار

    عوام کی خدمت پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ غریب عوام کےمسائل کاحل حکومتی ترجیحات میں اولین ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کی خدمت پی ٹی آئی حکومت کا مشن ہے، حکومت درست سمت کی جانب بڑھ رہی ہے۔

    سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کررہے ہیں، غریب عوام کے مسائل کا حل حکومتی ترجیحات میں اولین ہے۔

    خیال رہے کہ 4 روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔

    تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اورصرف عوام کی خدمت ہے‘ عثمان بزدار


    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کا معیارزندگی بلند کرنا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات ہیں، نئے پاکستان کی تعبیرکوعملی شکل دینے کے لیے محنت سےکام کررہے ہیں۔

    سردارعثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں، جو عوامی مسائل حل نہیں کریں گے ان کےخلاف کارروائی ہوگی۔

  • کرتار پور راہداری کھول کر پاکستان نے بھارت کو مثبت پیغام دیا ہے، عثمان بزدار

    کرتار پور راہداری کھول کر پاکستان نے بھارت کو مثبت پیغام دیا ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کربھارت کو ایک اور مثبت پیغام دیا ہے، ہم امن پر یقین رکھتے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارت سے آئے مہمانوں کے اعزاز میں وزیراعلیٰ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس پروقار تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، گورنر پنجاب چوہدری سرور،صوبائی وزراء، مشیران اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، تقریب میں بھارتی صحافی اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو سمیت دیگر بھارتی مہمان بھی موجود تھے۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سرحد پار سے آئے معزز مہمانوں کا لاہور آمد پر خیرمقدم کرتا ہوں، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، ہم امن پر یقین رکھتے ہیں، بھارت سمیت پوری دنیا کو امن اور دوستی کا پیغام دیتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول کربھارت کو ایک اور مثبت پیغام دیا ہے، پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے، پاکستان تمام مسائل کا حل بامقصد مذاکرات کے ذریعے چاہتا ہے، ہم کشمیر سمیت تمام مسائل کو گفتگو سےحل کرنا چاہتے ہیں، پاکستان میں رہنے والے صرف اور صرف محبت کرنا چاہتے ہیں۔

    دوست بدلے جا سکتے ہیں ہمسائے نہیں، فواد چوہدری 

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کرتار پور راہداری کھول کر نئی تاریخ لکھنے جا رہے ہیں، وزیراعظم نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں بھی کہا تھا کہ بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔

    فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کو غربت کے خاتمے کیلئے امن کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، ہم کئی جنگیں لڑچکے ہیں جس سے کچھ حاصل نہیں ہوا، دوست بدلے جا سکتے ہیں ہمسائے نہیں۔

  • کرتارپور راہداری کھولنا ایک تاریخی اقدام ہے‘ عثمان بزدار

    کرتارپور راہداری کھولنا ایک تاریخی اقدام ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرتارپورراہداری کے قیام کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کرتارپورراہداری کھولنا ایک تاریخی اقدام ہے، اقدام پاکستان اور بھارت کے لیے خوش آئند ہے۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ بابا گرونانک کے جنم دن پر اقدام سے امن کوششوں کو تقویت ملے گی، پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو ہمیشہ ہرممکن سہولتیں فراہم کی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کے حامی ہیں، کرتارپور راہداری کے قیام کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔

    کرتارپور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، نوجوت سنگھ سدھو


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 23 نومبر کو سابق کرکٹر اور بھارتی سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ کرتار پور بارڈر کھلنے کا سہرا میرے دوست عمران خان کو جاتا ہے، اس کا جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے کم ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان 28 نومبر کو کرتارپور سرحد کھولنے کا افتتاح کریں گے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی یاسر شاہ کو نیوزی لینڈ کےخلاف شاندارباؤلنگ پر مبارکباد

    وزیراعلیٰ پنجاب کی یاسر شاہ کو نیوزی لینڈ کےخلاف شاندارباؤلنگ پر مبارکباد

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو نیوزی کے خلاف شاندار باؤلنگ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یاسر شاہ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کرنے ولاے اسٹار لیگ اسپنریاسرشاہ کو مبارکباد دی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وہ لیگ اسپنر یاسر شاہ کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہیں۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف گزشتہ روز پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے۔

    یاسر شاہ کی ایک اننگز میں آٹھ وکٹیں


    یاسر شاہ نے 47 رنز کے عوض 8 وکٹیں لے کر کیریئر کی بہترین باؤلنگ کی جو دبئی میں کسی بھی باؤلر کی شاندار باؤلنگ کا ریکارڈ ہے۔

    اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے دویندرا بشو کے یہ ریکارڈ تھا جنہوں نے دو سال قبل پاکستان کے خلاف 49 رنز کے عوض 8 وکٹیں لی تھیں۔

    بعدازاں پریس کانفرنس کے دوران یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ دبئی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے 10 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا پہلے ہی سوچ رکھا تھا۔

    دبئی ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کی ٹیم 90 رنزبنا کرآؤٹ


    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مہمان ٹیم 90 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔