Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • نوجوانوں کوہنرمند بنا کر روزگارکے مواقع فراہم کیے جائیں گے‘ عثمان بزدار

    نوجوانوں کوہنرمند بنا کر روزگارکے مواقع فراہم کیے جائیں گے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شمالی، جنوبی وسطی پنجاب میں3 اعلیٰ معیارکی یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزادر سے نوجوانوں کے وفد نے لاہور میں ملاقات کی۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو معیاری تعلیمی مواقع کی فراہمی ترقی کے لیے ناگزیرہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کوہنرمند بنا کر روزگارکے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھارکی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں، نوجوانوں کی تربیت کے لیے اسکل ڈویلپمنٹ کے منصوبوں پرکام جاری ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شمالی، جنوبی وسطی پنجاب میں3 اعلیٰ معیارکی یونیورسٹیاں قائم کی جائیں گی، یونیورسٹیو ں کے قیام کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کرائی جا رہی ہے۔

    تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اورصرف عوام کی خدمت ہے‘ عثمان بزدار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کا معیارزندگی بلند کرنا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات ہیں، نئے پاکستان کی تعبیرکوعملی شکل دینے کے لیے محنت سےکام کررہے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔

  • تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اورصرف عوام کی خدمت ہے‘ عثمان بزدار

    تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اورصرف عوام کی خدمت ہے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کا معیارزندگی بلند کرنا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ترجیحات ہیں، نئے پاکستان کی تعبیرکوعملی شکل دینے کے لیے محنت سےکام کررہے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان کے لیے سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے، تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیرکریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مشن صرف اور صرف عوام کی خدمت ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کرپشن کا خاتمہ اور میرٹ کا بول بالا ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ہر کام میرٹ پر کیا جا رہا ہے، گڈ گورننس اورقانون کی بالا دستی قائم کرکےعوام کوریلیف دیں گے۔

    ہماری طاقت عوام ہیں اوران کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں‘ عثمان بزدار


    یاد رہے کہ گزشتہ روزوزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہماری طاقت عوام ہیں اور ان کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں، عام آدمی کا معیار زندگی بہترکرنے کے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    سردارعثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عوامی خدمت کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں، جو عوامی مسائل حل نہیں کریں گے ان کےخلاف کارروائی ہوگی۔

  • ہماری طاقت عوام ہیں اوران کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں‘ عثمان بزدار

    ہماری طاقت عوام ہیں اوران کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عام آدمی کا معیارزندگی بہترکرنے کے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے مختلف شہروں سے آئے شہریوں نے ملاقات کی، لوگوں سے مصافحہ کیا اورمسائل سنے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کمزور کے ساتھ کھڑی ہے، 90 دن میں جتنا کام کیا ماضی کی حکومتیں کسی دورمیں نہ کرسکیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت عوام ہیں اور ان کے مسائل اپنے مسائل سمجھتا ہوں، عام آدمی کا معیار زندگی بہترکرنے کے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ عوامی خدمت کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں، جو عوامی مسائل حل نہیں کریں گے ان کےخلاف کارروائی ہوگی۔

    عوام کی خدمت کے لیے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کے لیے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، علاقے کے لوگوں کی دعاؤں سے وزیراعلیٰ بنا ہوں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، وہ ہی پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

  • پولیس اہلکاروں کوشہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا چاہیے‘ عثمان بزدار

    پولیس اہلکاروں کوشہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا چاہیے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کا دائرہ کاردوسرے شہروں تک بڑھانا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈولفن فورس کے ساتویں بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان ومال کی حفاظت ایک مقدس فریضہ ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ڈولفن فورس کی کارکردگی قابل تحسین ہے، ڈولفن فورس کا دائرہ کار دوسرے شہروں تک بڑھانا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کوشہریوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنا چاہیے۔

    یاد رہے کہ 3 روز قبل لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ڈولفن فورس نے کارروائی کرتے ہوئے گارڈ کی مدد سے بینک لوٹنے کی کوشش ناکام بنادی تھی۔

    ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے مقابلے کے بعد 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے 9 کروڑ روپے اور طلائی زیورات برآمد کیے تھے۔

    یاد رہے کہ مارچ 2016 میں لاہور میں اسٹریٹ کرائمز کے سدباب کے لیے ترکی کی طرز پرڈولفن فورس متعارف کرائی گئی تھی۔

  • معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ عثمان بزدار

    معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فہمیدہ ریاض منفرد اسلوب کی شاعرہ تھیں، ان کی ادبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معروف شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فہمیدہ ریاض منفرد اسلوب کی شاعرہ تھیں۔

    سردار عثمان بزادر نے کہا کہ مرحومہ کی ادبی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

    دوسری جانب وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے ممتاز شاعرہ فہمیدہ ریاض کے انتقال پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔

    یاسمین راشد نے کہا کہ فہمیدہ ریاض حقوق نسواں کی ایک توانا آواز تھیں، ان کا انتقال اردو ادب کے لیے بہت بڑا سانحہ ہے۔

    نامور شاعرہ اور ادیبہ فہمیدہ ریاض انتقال کر گئیں


    اردو کی نامور شاعرہ اور ادیبہ فہمیدہ ریاض گزشتہ رات انتقال کر گئی تھیں، ان کی عمر 73 سال تھی اور کافی عرصے سے شدید علیل تھیں۔

    فہمیدہ ریاض 28 جولائی 1945 کو میرٹھ میں پیدا ہوئیں اور طالب علمی کے زمانے میں حیدرآباد میں پہلی نظم لکھی جو ’فنون‘ میں چھپی۔

    معروف شاعرہ کا پہلا شاعری مجموعہ ’پتھر کی زبان‘ 1967 میں آیا اور ان کا دوسر مجموعہ ’بدن دریدہ‘ 1973 میں ان کی شادی کے بعد انگلینڈ کے زمانہ قیام میں شائع ہوا جبکہ تیسرا مجموعہ ’کلام دھوپ‘ تھا۔

  • عوام کی خدمت کیلئے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    عوام کی خدمت کیلئے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجلی کے منصوبے کاافتتاح کردیا اور کہا میرے علاقے میں 71 سال کے بعد بجلی آئی،عوام کی خدمت کے لیے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں، علاقے کے لوگوں کی دعاؤں سے وزیراعلیٰ بنا ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان میں بارتھی اورملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کردیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بجلی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے قبائلی علاقوں کے لیے ترقیاتی منصوبوں ، قبائلی علاقے کوہ سلیمان کو ریونیو تحصیل بنانے، بارڈر ملٹری پولیس میں 533 خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کا اعلان کیا۔

    عثمان بزدار نے میڈیکل انجینئرنگ ودیگرتعلیمی اداروں میں قبائلی طلبہ کے کوٹہ میں اضافے اور ملازمین کے لیے ہل الاؤنس 500 سے بڑھا کر 1000 روپے کرنے کا اعلان کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ میرےعلاقےمیں71 سال کےبعدبجلی آئی، علاقے کے لوگوں کی دعاؤں سے وزیراعلیٰ بنا ہوں، عوام کی خدمت کیلئے روزانہ 18 گھنٹے جاگتا ہوں۔

    مزید پڑھیں : وزیراعلیٰ پنجاب نےڈیرہ غازی خان اربن بس سروس کا افتتاح کردیا

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ڈیرہ غازی خان کے قبائلی علاقوں کو بجلی فراہم کریں گے، ایک لاکھ 73 ہزار ایکڑ اراضی سیراب کرنے کیلئے5چھوٹے ڈیم بنائیں گے، کوہ سلیمان کے علاقوں کو بھی ٹورازم بیلٹ میں شامل کریں گے اور پی سی بی کے تعاون سے نوجوانوں کے لئے کرکٹ اکیڈمی بھی بنائیں گے.

    اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی آفس کی نئی عمارت کاافتتاح کیا اور سی ٹی ڈی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا تھا بہادرسپوت قوم کےہیرو ہیں، سی ٹی ڈی کومزیدمضبوط بنائیں گے، فنڈ کی کمی نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیراعلی پنجاب نے کمشنر آفس میں امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت بھی کی ،  اجلاس میں  عثمان بزدار نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا حکم دیا اوراسٹریٹ کرائمز کی روک تھام کیلئے پولیس کو فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے گورنمنٹ گرلزڈگری کالج ماڈل ٹاؤن ڈی جی خان کا بھی دورہ کیا اورکالج کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب نےڈیرہ غازی خان اربن بس سروس کا افتتاح کردیا

    وزیراعلیٰ پنجاب نےڈیرہ غازی خان اربن بس سروس کا افتتاح کردیا

    ڈیرہ غازی خان: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نئے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ڈیرہ غازی خان اربن بس سروس اور موبائل واٹرٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بسیں ڈیرہ غازی خان کے مختلف روٹس پرچلائی جائیں گی، گرین بسوں کے چلنے سے شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت ملے گی، آرام دہ اورمعیاری ٹرانسپورٹ شہریوں کا حق ہے۔

    سردارعثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولتیں مہیا کی جائیں گی۔

    ترقیاتی اسکیمیں حکومت کا احسان نہیں، عوام کا حق ہیں‘عثمان بزدار


    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہرضلع و تحصیل کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

    سردار عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے مسائل حل کریں گے، ڈی جی خان اور راجن پور کو بجٹ میں اتنا فنڈ ملے گا، جتنا لاہورکوملے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں حکومتی احسان نہیں،عوام کا حق ہیں۔

  • ترقیاتی اسکیمیں حکومت کا احسان نہیں، عوام کا حق ہیں: عثمان بزدار

    ترقیاتی اسکیمیں حکومت کا احسان نہیں، عوام کا حق ہیں: عثمان بزدار

    ڈی جی خان: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ترقیاتی اسکیمیں حکومتی احسان نہیں، عوام کا حق ہیں.

    ان خیالات کا اظہارا نھوں نے ڈی جی خان میں‌ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہرضلع و تحصیل کے مسائل حل کرنے کی کوشش کروں گا.

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کے مسائل حل کریں گے، ڈی جی خان اور راجن پور کو بجٹ میں اتنا فنڈ ملے گا، جتنا لاہورکوملے گا.

    ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی اسکیمیں عوام کا حق ہیں، ڈی جی خان سے مظفرگڑھ تک دو رویہ سڑک کے لئے 3 ارب فنڈز فراہم کردیے، دورویہ سڑک دو ماہ میں مکمل ہوگی، دس جدید ترین بسیں چلائی جائیں گی.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ڈ ی جی خان میں جدید کارڈ لوجی اسپتال بنائیں گے، ٹیکنیکل کالج کو  یونیورسٹی کی سطح پر لے کر جائیں گے، پانچ کروڑ روپے سے ہاکی اسٹیڈیم کو اپ گریڈ کریں گے، بی سی بی کے تعاون سے کرکٹ ٹریننگ اکیڈمی بنائیں گے.

    مزید پڑھیں: ایک تاثرتھا وزیراعلیٰ بادشاہ ہوتا ہے، جسے عثمان بزدار نے ختم کیا، وزیراعظم

    انھوں نے کہا کہ ڈی جی خان کو فرنیچر آئی ٹی مصنوعات کے لئے20 کروڑ دے جائیں گے، سڑکوں کی تعمیر ومرمت کے لئے 50 کروڑ روپے فراہم کر دیے، ڈیرھ لاکھ لاگوں کوانصاف کارڈ مہیا کیا جائے گا.

    ان کا کہنا تھا  کہ تین میٹرنٹی ایمبولینس فراہم کریں گے، ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے میڈیکل افیسر لائیں گے، ضلع کو صحت کی سہولیات فراہم کریں گے۔

  • تحریک انصاف کا اصلاحاتی ایجنڈا عوام دوست ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    تحریک انصاف کا اصلاحاتی ایجنڈا عوام دوست ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اداروں کو بہتر بنا کراصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ غیرضروری اخراجات روکنے کے لیے مالیاتی نظم و ضبط پرعملدرآمد کررہے ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اداروں کی کارکردگی بہتر ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اداروں کو بہتر بنا کراصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھائیں گے، تحریک انصاف کا اصلاحاتی ایجنڈا عوام دوست ہے،عوام کو ریلیف دینے کے لیے شب وروز کوشاں ہیں۔

    جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، وہ ہی پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا ہر لمحہ پاکستان کو بہتر بنانے میں صرف ہورہا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کھوئی ہوئی منزل دوبارہ حاصل کرے گا، وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

    وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے جہاں انہیں 100 روزہ پلان پر پنجاب حکومت کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے، وزیراعظم داتا دربار کے باہر پہلے شیلٹرہوم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ حکومت پنجاب پہلے مرحلےمیں لاہورمیں 5 شیلٹرہوم قائم کررہی ہے۔

    وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ون آن ون ملاقات بھی طے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم کو حکومت پنجاب سے متعلق بریف کریں گے۔

    وزیراعظم پنجاب کے صوبائی وزرا سے بھی مشاورت کریں گے، وزرا اپنے محکموں کے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کریں گے۔

    عمران خان 100 روزہ پلان پر پنجاب حکومت کی تیاریوں پر بریفنگ لیں گے اور بیوروکریسی کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 30 اکتوبرکو وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں پنجاب کے انتظامی، سیاسی اور معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو 100 روزہ پلان پرعملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا اور پنجاب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے اور دیگر امور پربھی آگاہ کیا گیا تھا۔

    ۔