Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، عثمان بزدار

    جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا، جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، وہ ہی پاکستان کو مشکلات سے نکالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کامیاب دورہ چین پر وزیراعظم عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی چینی لیڈرشپ سےانتہائی سود مند ملاقاتیں ہوئیں، دورے سے پاک چین تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا، سی پیک کے ذریعے سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا وزیراعظم کا ہر لمحہ پاکستان کو بہتر بنانے میں صرف ہورہا ہے، عمران خان ہی پاکستان کو مشکلات سےنکالیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جس قوم کو عمران خان جیسا لیڈر ملا ہے اسے فکرکی ضرورت نہیں، عمران خان نے مختصر عرصے میں اپنی لیڈر شپ کو منوایا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ رات وزیراعظم عمران خان اپنا 5 روزہ دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچے تھے، دورے کے موقع پر عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کے علاوہ دیگر اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں اور ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم دورہ چین مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین پر پاک چین مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ دونوں ملک اچھے ہمسائے، قریبی دوست اور قابل اعتماد شراکت دار ہیں۔

    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ باہمی دوستی وتعاون کا خطے اور خطے سے باہرامن واستحکام میں اہم کردار ہے، دونوں ملک باہمی تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل المدت تناظرمیں دیکھتے ہیں۔

  • عمران خان کے دور میں پاکستان کھوئی ہوئی منزل دوبارہ حاصل کرے گا، عثمان بزدار

    عمران خان کے دور میں پاکستان کھوئی ہوئی منزل دوبارہ حاصل کرے گا، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کے دور میں پاکستان کھوئی ہوئی منزل دوبارہ حاصل کرے گا، وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف وفود نے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے مسائل سنے اور ان کے حل کے احکامات جاری کیے۔

    [bs-quote quote=”حکومت عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالے گی” style=”style-6″ align=”left” author_name=”عثمان بزدار”][/bs-quote]

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی استحکام کے لیے بڑھ رہے ہیں، وزیراعظم قومی مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے دن رات کام کررہے ہیں، ملک کی ترقی اور نئے پاکستان کی تعمیر میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ خوشحال اور ترقی یافتہ ملک کے لیے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانی ہوں گی، حکومت عمران خان کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالے گی، پاکستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کا خواب پورا ہوگا۔۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی ترقی و خوشحالی ہے، عوام پرانے پاکستان سے نکل کر نئے پاکستان میں آنے پر خوش ہیں۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی منزل حاصل کرے گا۔

  • مولانا سمیع الحق کےقاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ‘ عثمان بزدار

    مولانا سمیع الحق کےقاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے ‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مولانا سمیع الحق کے قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہوں اور سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کی شہادت کسی بڑے المیے سے کم نہیں، وہ جید عالم دین اورایک مدبرسیاست دان تھے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مولانا سمیع الحق کے اہل خانہ کےغم میں برابرکے شریک ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ اندوہناک واقعے کی ہرپہلوسے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اورسزا سے بچ نہیں پائیں گے۔

    مولانا سمیع الحق قاتلانہ حملے میں‌ جاں بحق

    یاد رہے گزشتہ روز راولپنڈی میں جمعیت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج

    جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کے قتل کا مقدمہ بیٹے حامد الحق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں درج کیا گیا۔

  • عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے، کوشش ہے کہ افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات طے ہوں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

    وزیراعلٰی نے حکام کو ہدایت کی کہ قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ختم نبوت ﷺ کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے، کوشش ہے کہ افہام و تفہیم کے ساتھ معاملات طے ہوں، ہم پاکستان کی بہتری کی سوچ لے کر آگے چل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں، متعلقہ ادارے اسی تناظر میں فول پروف اقدامات یقینی بنائیں اور اہم مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے۔

    وزیراعلٰی پنجاب نے علمائے کرام، مشائخ عظام اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ قومی مفاد میں اپنا موثر کردار ادا کریں۔

    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو امن عامہ اور سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

    گذشتہ روز بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی اولین ذمہ داری ہے اور ریاست یہ ذمہ داری فرض سمجھ کر ادا کرے گی۔ شہریوں کے روزمرہ کے معمولات میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ٹریفک کی بندش سے شہریوں کو درپیش مشکلات کا اندازہ ہے، ٹریفک کے متبادل روٹس کی تشہیر کی جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہو سکیں۔

    انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی تھی کہ کاروبار زندگی کو رواں دواں رکھنے کیلئے ہرممکن اقدام کیا جائے۔

  • وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

    وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

    لاہور: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق اس اہم ملاقات میں‌ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہیٰ بھی شریک تھے.

    [bs-quote quote=”وزیراعظم نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر اسپیکر کی تعریف کی” style=”style-7″ align=”left”][/bs-quote]

    وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی اس ملاقات میں صوبے کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوا. ساتھ ہی پنجاب سے سینیٹ کی 2 نشستوں پر انتخابات پربھی گفتگو کی گئی.

    اس موقع پر وزیراعظم نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر اسپیکر کی تعریف کی، اسپیکرنے وزیراعظم عمران خان کو سعودی عرب کے کامیاب دورے کی مبارک باد دی.

    قبل ازیں وزیراعظم لاہور پہنچے، تو گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ان کا استقبال کیا.


    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین ترقی کا نیا باب کھولے گا: چینی وزارت خارجہ


    وزیراعظم عمران خان سےارکان اسمبلی کی ملاقات کی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے. اس موقع پر ارکان اسمبلی نے 100 روزہ ایجنڈے پرپیش رفت سے متعلق بریفنگ دی.

    وزیراعظم مختصر دورے کے بعد ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔

    اجلاس میں کیا ہوا؟

    پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کے مطابق کہ وزیراعظم نے اجلاس میں حکومت کی مشکلات کا ذکرکیا، انھوں نے پنجاب میں صاف پانی کامعاملہ حل کرنے بھی پر زور دیا۔

    محمودالرشید کے مطابق وزیر اعظم نے واضح کیا کہ جن وزراکی کارکردگی ٹھیک نہیں، ان سےوزارتیں واپس لی جائیں گی، ساتھ ہی انھوں نے بتایا کہ 10 فیصد بیوروکریٹ پر سیاسی اثر ورسوخ ہے، باقی 90فیصد بیورکریٹ حکومت کے ساتھ کام کرناچاہتے ہیں۔

  • شہدا کے خاندان ہمارے اپنے ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے‘عثمان بزدار

    شہدا کے خاندان ہمارے اپنے ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے‘عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے کور کمانڈرلاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ملاقات کی۔

    سردار عثمان بزدار نے پنجاب کی دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاک فوج کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ عظیم اورلازوال قربانیوں سے پاکستان میں امن بحال ہوا، دہشت گردی اور فرقہ واریت کے مائنڈسیٹ کو بھی کچلنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کے محب وطن اوردلیرعوام کا عزم انتہائی مضبوط ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ شہدا کی قربانیاں پاکستان میں امن لائی ہیں، شہدا کے خاندان ہمارے اپنے ہیں، تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی منزل حاصل کرے گا ‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام پرانے پاکستان سے نکل کرنئے پاکستان میں آنے پرخوش ہیں۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کپتان کی قیادت میں پاکستان اپنی کھوئی منزل حاصل کرے گا۔

  • بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنےبےنقاب کر دیا‘ عثمان بزدار

    بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنےبےنقاب کر دیا‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کا گلا نہیں دبا سکتا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بھارتی افواج نے نہتے کشمیری عوام پر بربریت کی انتہا کردی، بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں، کشمیری عوام کو آزادی دیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

    انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بھارتی افواج کے مظالم پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر کے علاقے بارہ مولا میں بھارتی فورسز نے آج سرچ آپریشن کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

  • نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردار ادا کرنا ہوگا ‘ عثمان بزدار

    نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردار ادا کرنا ہوگا ‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حقیقی تبدیلی کے لیے تعلیم، صحت، سیاحت میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا وژن پرامن، خوشحال، ترقی یافتہ پاکستان ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان میں لیڈ لے گا، وزیر اعظم کے 100 روزہ پلان پرتیزی سے پیشرفت جاری ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہرشعبہ زندگی میں شفافیت، قانون کی حکمرانی قائم کرنا مشن ہے، نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کوکردارادا کرنا ہوگا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کے لیے تعلیم، صحت، سیاحت میں اصلاحات لائی جارہی ہیں۔

    100روزہ ایجنڈا ترقی اور خوشحالی کا مربوط پروگرام ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کونچلی سطح پر منتقل کرنے کے لیے کام مکمل کر لیا گیا ہے، نئے بلدیاتی نظام میں عوام با اختیار ہوں گے۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پولیس نظام میں اصلاحات کا ایجنڈا مکمل کریں گے، پولیس کوعوام کا خادم بنائیں گے۔

  • کاشانہ میں مقیم بچیاں میری بیٹیوں جیسی ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    کاشانہ میں مقیم بچیاں میری بیٹیوں جیسی ہیں‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بےآسرا بچیوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب لاہورکےعلاقے ٹاؤن شپ میں واقع سوشل ویلفیئر کے ادارے کاشانہ بغیر پروٹوکول پہنچے۔

    سردارعثمان بزدار نے کاشانہ میں رہائش پذیر بے آسرا بچیوں کے ساتھ وقت گزارا اور بچیوں میں گھل مل گئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ بچیوں کے ساتھ مل کر ڈرائنگ کی اور انہیں مٹھائی کھلائی۔

    انہوں نے کہا کہ دوسری بار یہاں آکر دلی خوشی ہوئی ہے، کاشانہ میں مقیم بچیاں میری بیٹیوں جیسی ہیں، بے آسرا بچیوں کا خیال رکھنا میری ذمہ داری ہے۔

    تحریک انصا ف کی حکومت نےآتے ہی طاقتورمافیا پر ہاتھ ڈالا‘عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ با اثرقبضہ مافیا نے سرکاری اراضی کو مال مفت سمجھ رکھا تھا، تحریک انصا ف کی حکومت نے آتے ہی طاقت ورمافیا پر ہاتھ ڈالا۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اب تک اربوں کی ہزاروں کنال اراضی کو واگزار کرایا جا چکا ہے، با اثر افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

    سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار

    واضح رہے دو روز قبل وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق نااہل حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا ہے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کپتان سچ بولتا ہے اور عوام کو سچ بتاتا ہے، قوم کی حمایت سے مشکل حالات سے جلد باہر نکلیں گے۔

  • تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں‘عثمان بزدار

    تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں‘عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران عام آدمی کے خلاف کارروائی ہوئی تو متعلقہ ا فسران سے باز پرس ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قبضہ مافیا کے خلاف مہم میں غریب وعام آدمی کے خلاف کارروائی کا نوٹس لے لیا۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ مہم میں طاقتور اوربا اثر افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے، مہم میں عام آدمی، ریڑھی بان اور محنت کشوں کو تنگ نہ کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ محنت کشوں سے ان کے روزگارکے مواقع چھیننا ہرگزمقصد نہیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن کی خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے خلاف کارروائی ہوئی تو متعلقہ ا فسران سے بازپرس ہوگی۔

    لاہور میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم کے بعد لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

    لاہور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر سے ہرقسم کی تجاوزات کو ختم کیا جائے گا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن 18 روز تک جاری رہے گا۔

    پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 30 ستمبرکو اعلیٰ سطح اجلاس میں پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دی تھی۔