Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • 7ستمبر پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    7ستمبر پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاک فضائیہ کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یوم فضائیہ کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ 7 ستمبر پاک فضائیہ کی تاریخ میں امتیازی حیثیت رکھتا ہے۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ شاہینوں نے شجاعت وبہادری کی عظیم داستان رقم کی، پاک فصائیہ نے جرات سے ملکی دفاع کیا اوردشمن کو شکست دی۔

    انہوں نے کہا کہ آج پاک فضائیہ کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، 7ستمبرکوپاک فضائیہ نے دشمن کی فضائی طاقت کو نیست ونابود کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کا کرداردفاعی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، وطن کے لیے جانیں نچھاورکرنے والے جانبازقوم کے ہیرو ہیں۔

    سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پاک فضائیہ کا شماردنیا کی بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے، آج بھی پاک فضائیہ دشمن کی ہرچال کاجواب دینے کے لیے تیار ہے۔

    یوم فضائیہ آج ملک بھرمیں ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ائیرفورس کے شہیدوں اورغازیوں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج یوم فضائیہ ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا قبضہ گروپوں اورتجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا قبضہ گروپوں اورتجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب نے قبضہ گروپوں اورتجاوزات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا،صوبے میں22پیٹرول پمپس کی لیز کی نیلامی بھی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی اور آپریشن بااثر اور طاقتور مافیا سے شروع ہوگا، پلاٹس یا اراضی پر قبضے کی شکایات کے ازالے کیلئے ٹاس فورس قائم کر دی گئی ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی عمران خان کی سادگی کے نقش قدم پر

    ایل ڈی اے میں تعینات لاہور پولیس کی نفری کو تبدیل کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔ عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ایل ڈی اے کے زیرانتظام22پیٹرول پمپس کی لیز کی نیلامی دی جائے نیلامی کے طریقہ کار پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق عملدرآمد ہوگا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عام آدمی کا صحت کی معیاری سہولتوں پر پورا حق ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی جس میں صحت عامہ کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عام آدمی کا صحت کی معیاری سہولتوں پر پورا حق ہے، معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے اصلاحات کریں گے۔

    سردار عثمان بزادر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں اسپتالوں کی حالت زارکوبدلیں گے، معیاری سہولتوں کے لیے متعلقہ حکام کومتحرک اندازمیں کام کرنا ہو گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے، جلد شعبہ صحت میں انقلابی تبدیلی نظرآئے گی۔

    عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سےامریکی قونصل جنرل کولین کرین ویلج کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سےامریکی قونصل جنرل کولین کرین ویلج کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کےعوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے، ہمارا ایجنڈا صرف کام، کام اورکام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے امریکی قونصل جنرل کولین کرین ویلج نے ملاقات کی، اس موقع پر سماجی شعبوں کی ترقی اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    امریکی قونصل جنرل نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بننے کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے تعلقات کئی دہائیوں پرمشتمل ہیں اور دہشت گردی کے خلاف دونوں ملکوں میں شراکت داری ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کےعوام نے تبدیلی کے لیے ووٹ دیا ہے، ہمارا ایجنڈا صرف کام،کام اورکام ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب کوصوبہ بنانے کے لیے حکومت نے کمیٹی قائم کردی، بلدیاتی اداروں کوبھی نچلی سطح تک اختیارات دیے جائیں گے۔

    امریکی قونصل جنرل کولین کرین ویلج نے کہا کہ سماجی شعبوں کی ترقی کے لیے شراکت کو بڑھائیں گے، نئی حکومت کے ساتھ پارٹنرشپ مزید مضبوط ہوگی۔

    عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے‘ عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

  • پاکستان نیوی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے‘عثمان بزدار

    پاکستان نیوی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے‘عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے اسٹیشن کمانڈرپاکستان نیوی لاہورڈاکٹر ساجد نے ملاقات کی اور انہیں وزیراعلیٰ بننے پرمبارکباد دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے اسٹیشن کمانڈرپاکستان نیوی لاہورڈاکٹر ساجد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اسٹیشن کمانڈرڈاکٹرساجد محمود نے عثمان بزدارکو وزیراعلیٰ بننے پرمبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان نیوی کے بہادرسپوتوں کی شجاعت کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمندری حدود کی حفا ظت کے لیے پاک نیوی کے کردارکی دنیا معترف ہے۔

    سردارعثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی بہترین پیشہ ورانہ بحری قوت ہے، پاکستان نیوی دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی نےملکی دفاع کے لیے گرانقدرخدمات انجام دی ہیں، قوم کو پاکستان نیوی کی بہادری وشجاعت پر فخر ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوی نے قدرتی آفات میں بھی عوام کی بے لوث خدمت کی، تعلیم وصحت کے میدان میں پاکستان نیوی کی خدمات لائق تحسین ہیں۔

  • جنوبی پنجاب کےعوام کوان کے حقوق ملیں گے‘ عثمان بزدار

    جنوبی پنجاب کےعوام کوان کے حقوق ملیں گے‘ عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پولیس نظام میں وہی تبدیلیا ں لائیں گے جو خیبرپختونخواہ پولیس میں لائی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے ڈیرہ غازی خان کےعمائدین کے وفد نے ملاقات کی اورانہیں وزیراعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

    اس موقع پرسردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کےعوام کو ان کے حقوق ملیں گے، ڈی جی خان میں مویشی چوری سمیت اسٹریٹ کرائم کنٹرول کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ٹیم ان کی توقعا ت پرپوری اترے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نظام میں وہی تبدیلیا ں لائیں گے جوکے پی پولیس میں لائی گئیں۔

    عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے‘ عثمان بزدار

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

    عثمان بزدارکا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو ردوبدل ہوتا ہے، یقین دلاتا ہوں ہم نے ردوبدل نہیں کرنا ہے۔

    پنجاب میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    واضح رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف کام کام اور صرف کام ہے، ہمیں تبدیلی لانی ہے جو آسان کام نہیں، اس کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

  • عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، عثمان بزدار

    عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلنا ہے، گڈ گورننس کو فروغ دیں گے، کرپشن برداشت نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیاتی میں اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی پروگرام اور بجٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ جس طرح محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں آیا ہوں اسی طرح ہر محکمے میں خود جاؤں گا، پنجاب میں ہر محکمے سے براہ راست رابطہ رکھوں گا، ضلعی اور ڈویژنل ہیدکوارٹرز کے بھی دورے کروں گا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں کرپٹ عناصر کا کوئی کردار نہیں ہے، عمران خان کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، سب نے مل کر عوام کی خدمت کے مشن کو پورا کرنا ہے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مشاورت سے فیصلے ہوں گے، جب بھی نئی حکومت آتی ہے تو ردوبدل ہوتا ہے، یقین دلاتا ہوں ہم نے ردوبدل نہیں کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر محکمے سے براہ راست رابطہ رکھوں گا، جنوبی پنجاب کو حقیقی معنوں میں اوپر لے کر جانا ہے، جنوبی پنجاب کے لوگوں کی حالت زار کا احساس ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نئے جذبے کے تحت عوام کی خدمت کریں گے، میرے ساتھ مل کر تبدیلی کے سفر کی تکمیل کریں، ہم نے پنجاب میں حقیقی تبدیلی لانی ہے لیکن یہ تبدیلی اسی وقت ہوگی جب ہم ایک ساتھ چلیں گے۔

  • وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، کابینہ کی تشکیل پرمشاورت

    وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات، کابینہ کی تشکیل پرمشاورت

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی، جس میں‌ اہم امور زیر بحث آئے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی ملاقات میں پنجاب کابینہ کی تشکیل اور متوقع وزراپرتفصیلی مشاورت کی گئی.

    دونوں رہنماؤں میں وزر اکےمحکموں سےمتعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو 100 روزہ پلان کے حوالے سے آگاہ کیا۔

    اس اہم ملاقات کے بعد توقع کی جارہی ہے کہ پیر تک پنجاب کابینہ کے ناموں کوحتمی شکل دے دی جائے گی.

    ملاقات میں عمران خان نے پنجاب پولیس کلچر کو تبدیل کرنے اور کفایت شعاری اپنانے پر زور دیا. اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔


    وزیراعظم نے کل کابینہ اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع، دفتر خارجہ کا بھی دورہ کریں گے


    یاد رہے کہ عمران خان کی جانب سے وزیراعلیٰ‌ پنجاب کے نام کا اعلان خاصی تاخیر سے کیا گیا تھا.

    جب تونسہ سے تعلق رکھنے والے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا، تو  فیصلے پر شدید تنقید ہوئی، البتہ عمران خان اپنے فیصلے پر قائم رہے.

    وزارت اعلیٰ کے لیے عثمان بزدار کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز سے تھا، جنھیں‌ انھوں نے بہ آسانی شکست دے دی.

  • پنجاب میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے ریس کورس پارک میں نماز عید ادا کی اور قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی۔

    نمازعید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کو عیدالاضحیٰ اورنئے پاکستان کی مبارکباد دیتا ہوں۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ یہ عید پاکستان میں تبدیلی کی بنیاد بنی ہے، نئے پاکستان کی خوشی نے عید کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عید پرمحروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹنا قومی ودینی فریضہ ہے، وطن کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو یاد رکھنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، نہ ہم کرپشن کریں گے نہ کسی اور کو کرنے دیں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صوبے میں جلد خیبرپختونخواہ طرز کی پولیس اصلاحات لائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف کام کام اور صرف کام ہے، ہمیں تبدیلی لانی ہے جو آسان کام نہیں، اس کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

  • سردارعثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا، پرویزالہیٰ نے حلف لیا،

    سردارعثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھالیا، پرویزالہیٰ نے حلف لیا،

    لاہور : عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کےعہدے کا حلف اٹھالیا، قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے عثمان بزدار سے حلف لیا، عثمان بزدار ذاتی گاڑی میں گورنر ہاؤس پہنچے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عثمان بزدار نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں منعقد ہوئی۔

    گورنرہاؤس کے دربارہال میں منعقدہ تقریب میں قائم مقام گورنر پرویزالٰہی نے نومنتخب وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ان کے عہدے کا حلف لیا، اس موقع پر قائم مقام گورنر چوہدری پرویز الہی، نگراں وزیراعلی حسن عسکری اور رکن پنجاب اسمبلی علیم خان سمیت متعدد اراکین اسمبلی بھی گورنر ہاؤس میں موجود تھے۔

    اس سے قبل عثمان بزدار سرکاری گاڑی کے بجائے ذاتی کار میں گورنر ہاؤس پہنچے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اب قوم کا پیسہ قوم پرہی خرچ ہوگا، سرکاری وسائل کو قوم کی امانت سمجھ کر خرچ کریں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہونے والے انتخاب میں پی ٹی آئی کے عثمان بزدار186ووٹ حاصل کرکے وزارت اعلیٰ کے حقدار قرار پائے، جبکہ ان کے مدمقابل ن لیگ کے حمزہ شہباز159ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

    مزید پڑھیں: تحریک انصاف کےعثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

    مذکورہ انتخاب میں پیپلز پارٹی کے کسی رکن نے اپنا ووٹ کاسٹ نہیں کیا، قبل ازیں قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں بھی پیپلزپارٹی نے کسی کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔