Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیردفاع خرم دستگیرکی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیردفاع خرم دستگیرکی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبے ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے، جتنے منصوبےموجودہ دورمیں مکمل ہوئے، تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیردفاع خرم دستگیر نے ملاقات کی جس میں سیاسی امورسمیت ملکی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 5 سال خدمت کی، باشعورعوام ن لیگ کوہی ووٹ دیں گے، توانائی بحران، دہشت گردی کا خاتمہ ن لیگی حکومت کا اعزازہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان اورآصف زرداری نےعوام کومایوسی کےسوا کچھ نہیں دیا، موقع ملا توسندھ، کے پی اور میں ترقی کے ریکارڈ قائم کریں گے۔

    اس موقع پروزیردفاع خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ شہبازشریف پر پورے پاکستان کو فخر ہے، شہبازشریف نے صوبے میں یکساں ترقی کے وژن پرعمل کیا، ترقی کا تسلسل مسلم لیگ ن ہی برقرار رکھ سکتی ہے۔


    جب تک جان میں جان ہےعوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا‘ شہبازشریف

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک’پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں چلے گا سب کا احتساب ہونا چاہیے، شہباز شریف

    ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں چلے گا سب کا احتساب ہونا چاہیے، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میری ایک دھیلےکی کرپشن بھی ثابت ہوئی توقصور وار ہوں گا،کرپشن کا خاتمہ پورے ملک میں ہونا چاہیے، ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں چلے گا، سب کا احتساب ہونا چاہیے، آئندہ حکومت کا موقع ملا تو پاکستان میں کوئی بے روزگار نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کو سلام پیش کرتا ہوں، بغیر کسی خود غرضی کے کام انجام دینا ولایت نہیں تو کیا ہے ، عظیم قوم کے بیٹوں اور بیٹیوں کو بلاسود قر ضہ دیئے گئے ، 20 لاکھ افراد کو قر ضے دیے گئے ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا پنجاب انڈومنٹ فنڈمیں کسی سیاسی شخص نے سفارش نہیں کی، ایک کروڑ 20 لاکھ افراد قر ضوں سے فائدہ اٹھائیں گے ، 46ارب روپے کے قرضے دیئے،99فیصد واپس آئے، ماضی میں اشرافیہ نے اربوں روپے کے قرضے لے کرمعاف کرائے۔

    [bs-quote quote=” میری ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی توقصوروار ہوں گا” style=”default” align=”left” author_name=”شہباز شریف” author_job=”مسلم لیگ ن” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/Shahbaz60x60.jpg”][/bs-quote]

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لگژری گاڑیاں او رمحلات والوں کوکوئی پوچھنے والا نہیں، اس سے بڑا اور کوئی جرم ہو سکتا ہے؟ بوسیدہ نظام کو بدلنے کے لیے عوام کو کھڑے ہونا ہوگا، غریبوں کوقرضے دیئے امانت سمجھ کرانہوں نے واپس کیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نمائش پریقین نہیں رکھتا، گناہ گار آدمی ہوں اور اللہ سے معافی مانگتا ہوں، جب بھی خدمت کا موقع ملا،عوام کی بھرپور خدمت کی، نیب کا سورج آج کل پنجاب  کی دھرتی پربہت چمک رہا ہے، پنجاب پر عقابی نظریں لگائے بیٹھے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب بھرمیں بہترین منصوبے بنائے آپ دیکھ سکتے ہیں، آج پھر کہتا ہوں ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت نہیں کرسکتے، میری ایک دھیلے کی کرپشن بھی ثابت ہوئی توقصوروار ہوں گا، میں نےعوام کا مستقبل بدلنے کیلئے دن رات محنت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کس نے اربوں کےقرضے لے کرمعاف کرائے، آپ نے کرپشن کے خاتمے کا ٹھیکہ اٹھایا ہے تواچھی بات ہے، کرپشن کے خاتمے کی ذمہ داری اٹھائی ہے تو یکساں ہونا چاہیے، کرپشن کا خاتمہ پورے ملک میں ہونا چاہیے، ڈبل اسٹینڈرڈ نہیں چلے گا سب کا احتساب ہونا چاہیے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ نہیں کہتا پنجاب میں کرپشن ختم ہوگئی ہے، چین نے ترقی کیلئے ماضی میں پاکستان کوقرضہ دیا، نیب اور دیگراداروں کو ویلکم کرتے ہیں مگردہرا معیار نہیں چلےگا، میری ٹیم نے منصوبوں میں کئی سو ارب روپے کی بچت کی۔

    [bs-quote quote=”آئندہ حکومت کا موقع ملا تو پاکستان میں کوئی بے روزگار نہیں ہوگا” style=”default” align=”left” author_name=”شہباز شریف ” author_job=”مسلم لیگ ن ” author_avatar=”https://arynewsudweb.wpengine.com/wp-content/uploads/2018/05/Shahbaz60x60.jpg”][/bs-quote]

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اورنج لائن چین کا منصوبہ ہے، پی ٹی آئی نےاس منصوبے میں22 ماہ کی تا خیر کرائی ، عوام کوبتانے کیلئے کہ قر ضہ کتنا سستا ہے بولی کرائی گئی، 200 ارب روپے سب سے کم بولی لگائی گئی، قیمت کم کرانے کیلئے 7ماہ انتظار کیا اسے165ارب روپے پر لایا، بولی کےبعد165ارب میں سے9 ارب روپے اور کم کرائے،اس سے زیادہ میں اور کیا کرسکتا ہوں؟

    ان کا کہنا تھا کہ ہر وقت جلدی میں عوام کو وقت پر سہولتیں دینےکیلئے ہوتا ہوں، اب چین پاکستان میں تمام منصوبوں کی ٹینڈرنگ ہوا کرے گی۔

    عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خان صاحب کا دھرنا کام نہ کرنا،   وہ مرسوں مرسوں کام نہ کرسوں، کے پی کے میں نہ اسپتال بنایانہ یونیورسٹی، جنگلابس بھی نہ بنی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا موقع، قوم کا پیشہ قوم کے قدموں میں ڈالا، آئندہ حکومت کا موقع ملا تو پاکستان میں کوئی بے روزگار نہیں ہوگا، آئندہ حکومت کا موقع پر ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جب تک جان میں جان ہےعوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا‘ شہبازشریف

    جب تک جان میں جان ہےعوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور باشعور عوام کی حمایت سے ہرسازش ناکام ہوئی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ عوامی خدمت کا سفرپوری رفتارسے جاری رکھےگی، جب تک جان میں جان ہےعوام کی بے لوث خدمت کرتا رہوں گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مٹھی بھرعناصرعام آدمی کی ترقی کی مخالفت کرتے ہیں، خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی، خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ترقی کے مخالفین نے ترقی کی جانب بڑھتے قدم روکنے کی سازش کی، قوم کومشکلات سے دوچار کرنے والوں کوعوام کی خوشحالی سے تکلیف ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ قوم کی ترقی اور خدمت کی سیاست کی ہے۔


    عمران خان نے 11نکات پیش کردیے

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں مینارپاکستان پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرتنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ترقی میٹرو سے نہیں بلکہ انسانوں پرخرچ کرنے سے ہوتی ہے۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پل اورسڑکیں بنانے ے نہیں بلکہ بہترملک انسانوں پرپیسہ لگانے سے بنتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • لاہور: 5 سال بعدن لیگ  ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، شہباز شریف

    لاہور: 5 سال بعدن لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 5 سال بعدن لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے،ہم نے رکاوٹوں کے باوجود فلاح و بہبود کے منصوبوں کو مکمل کیا ، آئندہ بھی موقع ملا تو فلاح عامہ کے پروگرام ملک بھرمیں پھیلائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ن لیگ کی حکومت نےہمیشہ پاکستان کے مفادات کومقدم رکھا ، 5 سال بعدن لیگ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، ہماری حکومت نے ریکارڈ مدت میں میگا پراجیکٹ مکمل کیے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین نےغریب قوم کاوقت ضائع کرنےکےسواکچھ نہ کیا، پی ٹی آئی اورپیپلز پارٹی نےاپنےاپنےصوبے میں عوام کومایوس کیا، دونوں جماعتوں نے بے بنیاد الزامات اورمنفی سیاست کوپروان چڑھایا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ باشعورعوام دونوں جماعتوں کی تخریبی سیاست سےمتنفر ہیں، ہم نے رکاوٹوں کےباوجود فلاح و بہبودکےمنصوبوں کومکمل کیا ، آئندہ بھی موقع ملا توفلاح عامہ کے پروگرام ملک بھرمیں پھیلائیں گے۔


    مزید پڑھیں : آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں،شہبازشریف


    گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب نے مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ آصف زرداری اورنیازی عوامی خدمت کےجذبے سےعاری ہیں، دونوں نے خیبرپختونخوا اور سندھ میں عوام کے لیےکچھ نہیں کیا، روشنیوں کے شہر کراچی کی ابتر صورتحال دیکھ کر دل جلتا ہے، خیبر پختو نخوا میں میٹروبس کے نام پر شہر کو اکھاڑ دیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ روزاول سے عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے، ماضی اور حال عوام کی خدمت سےعبارت ہے ، انتخابات میں کامیاب ہوکرخدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • باشعورعوام خدمت،امانت،دیانت کی سیاست کرنیوالوں کوووٹ دیں گے،شہبازشریف

    باشعورعوام خدمت،امانت،دیانت کی سیاست کرنیوالوں کوووٹ دیں گے،شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ باشعورعوام خدمت،امانت،دیانت کی سیاست کرنیوالوں کوووٹ دیں گے، دھرناگروپ نےصرف جھوٹ، الزامات کی منفی سیاست کی، 2018انتخابات میں بھی ناکامی ان عناصرکامقدر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جھوٹ، بےبنیادالزامات کی سیاست کرنے والوں نےملکی مفادات کونقصان پہنچایا، 2018انتخابات میں بھی ناکامی ان عناصرکامقدر ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دھرناگروپ نےصرف جھوٹ،الزامات کی منفی سیاست کی، ان عناصر کو 2013کےانتخابات میں بھی شکست ہوئی،عوام ایسے عناصر کو  آئندہ الیکشن میں بھی مسترد کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ان عناصرنےذاتی مفادات کو ترجیح دے کرعوام سے ناانصافی کی، باشعورعوام بہتان تراشیاں کرنے والوں سے متنفرہوچکے ہیں،
    باشعورعوام خدمت، امانت، دیانت کی سیاست کرنے والوں کو ووٹ دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف22کروڑعوام کی خوشحالی کی سیاست کی گنجائش ہے، ن لیگ نےملکی ترقی کے ایجنڈے کو رکاوٹوں کے باوجود آگے بڑھایا۔


    مزید پڑھیں : جھوٹ کی سیاست کے پاؤں نہیں ہوتے‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں، ہ تبدیلی کے دعویداروں نے کھوکھلے نعروں کے علاوہ کچھ نہیں دیا، لوٹ مار اور دھرنا دینے والے ہماری کارکردگی سے خوفزدہ ہیں، آئندہ عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی کے مخالف عناصر کوعوام آئندہ الیکشن میں سبق سکھائیں گے، منفی حربوں کے باوجود ترقی وخوشحالی بڑھاتےجائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • گجرات: یونیورسٹی کی3 طالبات پرتیزاب پھینک دیا گیا‘ ملزم گرفتار

    گجرات: یونیورسٹی کی3 طالبات پرتیزاب پھینک دیا گیا‘ ملزم گرفتار

    گجرات : صوبہ پنجاب کے شہرگجرات میں یونیورسٹی جانے والی 3 طالبات پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تیزاب پھینک دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے ڈنگہ میں یونیورسٹی جانے کے لیے اسٹاپ پرکھڑی طالبات پر موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تیزاب پھینکنے کے بعد فرار ہونے ہونے کی کوشش کی تو جائے وقوعہ پرموجود افراد نے ایک ملزم کو پکڑلیا جبکہ 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی طالبات کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک طلبہ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، طالبات میں دو بہنیں اوران کی ایک دوست شامل ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق تیزاب پھینکنے والے تینوں افراد موٹرسائیکل پرسوار تھے جبکہ تیزاب گردی کی شکار ہونے والی طالبات کی شناخت سائرہ عمردراز، آسیہ عمر دراز اور ہما یونس کے نام سے ہوئی ہے، تینوں ایم ایس سی کی طالبات ہیں۔

    پولیس نے واقعے میں ملزم ماموں عبدالقدیر کے دوست حسام کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے طالبات پرتیزاب پھینکنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

    شہبازشریف نے طالبات پرتیزاب پھینکنے کے واقعے کی رپورٹ آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز سے طلب کرلی۔

    آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز نے بھی تیزاب گردی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او گجرات سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    سیالکوٹ میں خاتون پرتیزاب پھینک دیا گیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کے علاقے پاکپورہ میں شادی سے انکار پر رضوان نامی شخص نے خاتون پرتیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کا نوے فیصد حصہ جھلس گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے

    کراچی : وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے جہاں وہ ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچے تو کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا ایئرپورٹ پراستقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے۔

    شہبازشریف مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی کے عہدیداروں سے ملاقات کریں گے اور ورکرز کنونشن سے خطاب بھی کریں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف وکلا کے وفد، بزنس کمیونٹی کے وفد، اینکرز، کالم نگاروں اور میڈیا نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کے سربراہ بننے کے بعد پہلی بار کراچی آئے ہیں۔

    جھوٹ کی سیاست کے پاؤں نہیں ہوتے‘ شہبازشریف

    یاد رہے کہ رواں ہفتے 10 اپریل کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الزامات کی سیاست کرنے والوں کے چہرے عیاں ہوچکے ہیں، آئندہ عام انتخابات میں شکست ان عناصر کا مقدر ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ترقی کے مخالف عناصر کوعوام آئندہ الیکشن میں سبق سکھائیں گے، منفی حربوں کے باوجود ترقی وخوشحالی بڑھاتےجائیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، شہبازشریف

    عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے، شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے،مخالفین کی پرواہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم نےترقی اورخوشحالی کے جامع پروگرام کو آگے بڑھایا، پنجاب حکومت نے عام آدمی کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کئے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اوردیگرشعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کیے، وسائل عوام کی امانت سمجھتے ہوئے ان پر صرف کئے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ سیاسی مخالفین کا ایجنڈا صرف بے بنیاد الزامات اور جھوٹ ہے، مخالفین کی پرواہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا،عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے۔


    مزید پڑھیں : حکومت نےدل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے، شہباز شریف


    یاد رہے چند روز قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ 5سال بعدمسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو ہے، حکومت نےدل و جان سے عوام کی خدمت کی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے اور یو ٹرن لینے والوں نے قوم کا قیمتی وقت ضائع کیا، آئندہ عام انتخابات میں سر اٹھا کر عوام کے پاس جائیں گے، بے بنیادالزامات کی سیاست ملک و قوم کیلئے زہر قاتل ہے، بہتان تراشیاں کرنے سے قوم کی منزل کھوٹی ہوتی ہے، جھوٹ بولنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں۔

    وزیراعلی‌ٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہماری سیاست کا محور صرف عوام کی خدمت ہے، مخالفین کی تنقید کی پرواہ نہیں، آخری سانس تک خدمت کرنا چاہتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑکا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار ہے، نیازی نے زرداری سے گٹھ جوڑ کرکے ایک بار پھریوٹرن لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نے اسکول، کالج اوراسپتال بنانے کے ریکارڈ قائم کیے، تعلیم اورصحت میں ترقی کے سفرکو ملک بھرمیں لے جائیں گے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کس نے دن رات ان کی خدمت میں صرف کیے، عوام کی زندگی میں بہتری کے لیے انقلابی پروگرامز پرعملدرآمد کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ کاشت کاروں کے لیے تاریخ میں پہلی باراربوں روپے کا کسان پیکج دیا گیا ہے جبکہ زرعی ٹیوب ویلوں کے بجلی کے بلوں میں کمی کی گئی ہے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ زرداری نیازی گٹھ جوڑکا مقصدعوام کی خدمت نہیں، اقتدار ہے، نیازی نے زرداری سے گٹھ جوڑ کرکے ایک بار پھریو ٹرن لیا ہے۔

    شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیا

    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدرشہبازشریف نے چوہدری نثار کوپارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیا تھا اور تحفظات دورکرنے کی بھی یقین دہانی کرائی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیا

    شہبازشریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قراردے دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدرشہبازشریف نے چوہدری نثار کوپارٹی کاقیمتی اثاثہ قراردے دیا اور تحفظات دورکرنے کی بھی یقین دہانی کرادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چوہدری نثار سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے تحفظات سےآگاہ کیا، جن کا اظہار وہ پہلے ہی میڈیا پرکرچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے چوہدری نثار کو پارٹی کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے تحفظات دورکرنےکی یقین دہانی کرائی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ غلط فہمیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔


    مزید پڑھیں :  خدشہ ہے کہ شہبازشریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا جائے گا، چوہدری نثار


    اس سے قبل چوہدری نثار نے کہا  تھا کہ خدشہ ہے کہ نوازلیگ کا صدر بنانے کے بعد شہباز شریف کو کام کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا جائے گا  اور اگر انہیں کام کرنے کا پورا مینڈیٹ دیا گیا تو پارٹی کے کئی امور میں مزید بہتری آسکتی ہے۔

    یاد رہے کہ نواز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر چکے ہیں، گذشتہ دنوں سابق وزیر داخلہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ شہباز شریف کو پارٹی لیڈر مانتے ہیں، اگر مریم نواز پارٹی لیڈر بنیں، تو وہ ن لیگ سے الگ ہوجائیں گے۔


    مزید پڑھیں : چوہدری نثارنے مشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا، میں اٹل فیصلہ کرچکا ہوں،نواز شریف


    خیال رہے چند ماہ قبل نااہل وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثارنےمشکل وقت میں پیٹھ میں چھراگھونپا،ن لیگ چوہدری نثار نہیں میری وجہ سے قائم ہے، میں اٹل فیصلہ کرچکا ہوں جبکہ شہباز شریف نے کہا تھا چوہدری نثار کو ایک موقع دینا چاہیے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔