Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کی خدمت کھوکھلے نعروں سے نہیں ہوتی،عوام کی خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمارا دامن کرپشن سے پاک ہے، بے بنیاد الزامات لگانے والے ملک وقوم کی خدمت نہیں کررہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے۔


    پاکستان کواپنے پاؤں پرکھڑاکرنےاورکشکول توڑنےکا وقت آگیاہے‘ شہبازشریف


    یاد رہے کہ چار روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ایک دوسرے کو چور، ڈاکو کہہ کرمعاشرے کو کھوکھلا کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنے والوں کومنفی سیاست ترک کر دینی چاہیے۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چور، ڈاکو تو ان کے دائیں بائیں کھڑےہیں، وہ نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر گھول رہے ہیں۔


    عوامی رہنماؤں کی تذلیل،سزاؤں سےماضی میں بھی ملک کانقصان ہوا‘ سعدرفیق


    واضح رہے کہ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عوامی رہنماؤں کی تذلیل، سزاؤں سے ماضی میں بھی ملک کا نقصان ہوا جبکہ آئین شکنی کرنے والوں کومحفوظ راستے دیے گئے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بارہ اکتوبر1999 کاآمرانہ اقدام ترقی روکنے کی سازش تھی‘ شہبازشریف

    بارہ اکتوبر1999 کاآمرانہ اقدام ترقی روکنے کی سازش تھی‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر1999 ملکی سیاسی و جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، اس غیرجمہوری اقدام کےمنفی نتائج آج بھی قوم بھگت رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ 12 اکتوبر1999 کا آمرانہ اقدام ترقی روکنے کی سازش تھی، جمہوری عمل سبوتاژ نہ کیا جاتا تو ملک کو مسائل کا سامنا نہ ہوتا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ 12 اکتوبر1999 ملکی سیاسی و جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، جمہوریت کو پٹری سے نہ اتارا جا تا توپاکستان کی حالت مختلف ہوتی۔

    شہبازشریف نے کہا کہ آمرانہ حکومتوں کے ادوارمیں ملک وقوم کونقصان پہنچا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل میں ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ذاتی مفادات کی سیاست ختم کرکے ترقی کو مقدم رکھنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت،آئین کے خلاف کسی اقدام کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    واضح رہے کہ 12 اکتوبر سنہ 1999 کے مارشل لاء کو آج 18 سال مکمل ہوگئے۔18 سال قبل اس وقت کے آرمی چیف پرویز مشرف نے جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء نافذ کردیا تھا۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تواسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • بعض سیاسی عناصرافراتفری پھیلانے کی کوشش کررہےہیں‘ شہبازشریف

    بعض سیاسی عناصرافراتفری پھیلانے کی کوشش کررہےہیں‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی وخوشحالی پہلے بھی مقدم ہے اور رہے گی لیکن بعض سیاسی عناصر افراتفری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے ملاقات کی جس میں شہبازشریف نے کہا کہ دھرنا گروپ نے ہمیشہ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔

    شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کی ترقی چاہتی ہے نہ ملک کی خوشحالی، انہوں نے کہا کہ عوام کی ترقی کے مخالفین کو ہرمحاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام اپنے مسائل کا حل اورخوشحالی چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ رکاوٹیں ڈالنےوالوں کا محاسبہ عوام 2018 کے انتخابات میں کریں گے۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ حکومت کے خلاف سازش کی جارہی ہے جبکہ عمران خان اور شیخ رشید قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔

    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا قصور یہ تھا کہ سی پیک بنایا اور پنجاب میں سڑکوں کے جال بجھا دیے۔


    بلاخوف کہہ سکتاہوں شفافیت نے نوازشریف کے گزشتہ ادوار کو مات کیا،شہبازشریف


    واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےمسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیا احتساب صرف ن لیگ کے لیے ہے، بلا خوف کہہ سکتا ہوں شفافیت نے نوازشریف کے گزشتہ ادوار کو مات دیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میں آج جس مقام پر ہوں،اس میں میرے اساتذہ کاکردارہے‘ شہبازشریف

    میں آج جس مقام پر ہوں،اس میں میرے اساتذہ کاکردارہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے اساتذہ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ کسی ملک و قوم کی ترقی کے لیے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اساتذہ کے عالمی دن کے موقع پر کہا کہ قوم کے معماروں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے والی ہستی کا نام استاد ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ ورلڈ ٹیچرز ڈے منانےکا مقصد اساتذہ کی اہمیت اجاگرکرنا اور طلبا میں ان کے احترام کے جذبے کو بیدار کرنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ طالب علم کی شخصیت سازی میں والدین اور استاد کے کردار کو برابر کا درجہ حاصل ہے۔

    شہبازشریف نے کہا کہ میں اپنے اور پورے ملک کے اساتذہ کو عزت واحترام سے سلام پیش کرتا ہوں اور آج میں جس مقام پر ہوں اس میں میرے اساتذہ کا بہت بڑا کردار ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ استاد ایسی شخصیت ہے جو علم کے چراغ جلاتی ہے اور طالب علم کی سوچ اور فکر کی راہ متعین کرنے میں استاد کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہورسے لندن روانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہورسے لندن روانہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف لاہور سے لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کے ذریعے لندن روانہ ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے ہمراہ مصطفیٰ رمدے ، سلمان شہباز اور ان کے بچے بھی ہیں۔

    شہباز شریف سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کریں گےجس میں وہ چوہدری نثارعلی خان کا اہم پیغام بھی نوازشریف تک پہنچائیں گے۔


    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیویارک سے لندن پہنچ گئے


    وزیر خارجہ خواجہ آصف ، مریم نواز اور حسن،حسین نواز بھی اس ملاقات کا حصہ ہوں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں نیب کی کارروائی،آرٹیکل 62 اور63 پر بات چیت بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگی۔

    خیال رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف یکم اکتوبر کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔


    ماڈل ٹاؤن رپورٹ پبلک نہ کرنے پرتوہین عدالت درخواست دائر


    دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن جوڈیشل رپورٹ عام نہ کرنے پروزیراعلیٰ پنجاب، چیف سیکریٹری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

    درخواست میں پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ رپورٹ عام نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچے تھے، شہبازشریف کلثوم نواز کی عیادت کے لیےگزشتہ ماہ لندن گئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہور پہنچ گئے

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لاہور پہنچ گئے

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ،شہبازشریف کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب دورہ لندن کے بعد آج صبح لاہور ایئرپورٹ پہنچے، شہباز شریف نے لندن میں بیگم کلثوم نوازکی عیادت کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف قومی ایئرلائن کی پروازپی کے758کےذریعےآج صبح 7 بجے لندن سےلاہورپہنچے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کلثوم نواز کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    حمزہ شہبازشریف نجی دورے پرلندن روانہ


    لندن روانگی سے قبل پارٹی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز میری والدہ ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے کلثوم نواز اور میں وطن واپس آجائیں گے اور این اے 120 کا الیکشن ہم سب کا الیکشن ہے اور ہم سب مل اس ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔


    شریف خاندان کے افراد اچانک لندن روانہ


    بعدازاں سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے اہل خانہ قومی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 757 سے اچانک لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن روانہ


    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کلثوم نواز کی عیادت کرنے کے لیے لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

     

  • پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا جن قابومیں آچکا ہے‘ شہبازشریف

    پاکستان میں لوڈشیڈنگ کا جن قابومیں آچکا ہے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ تمام طبقات ایک ہوجائیں اور مل کر کوشش کریں تو وہ وقت دور نہیں جب ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک قوم بن کرچیلنجزکامقابلہ کرنا ہے، تمام طبقات ایک ہوجائیں اورمل کرکوشش کریں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کوشش کریں تووہ وقت دورنہیں جب ملک کی تقدیربدل جائے گی۔

    میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے مشکلات اورچیلنجزکے باوجود قوم عظیم قوم بنے گی۔


    شہبازشریف اگلےہفتےلندن سے وطن واپس پہنچیں گے


    لوڈ شیڈنگ سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ آج لوڈشیڈنگ کا جن قابو میں آچکا ہے۔


    نوازشریف ہردلعزیز لیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں، شہبازشریف


    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کا دورخدمت، شفافیت اور دیانت سے عبارت رہا، نوازشریف ہردلعزیز لیڈر اورعوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہبازشریف اگلےہفتےلندن سے وطن واپس پہنچیں گے

    شہبازشریف اگلےہفتےلندن سے وطن واپس پہنچیں گے

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 12 ستمبر کو لندن سے وطن واپس پہنچیں گے،شہبازشریف کلثوم نواز کی عیادت کے لیے لندن گئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب 12 ستمبر کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 758 سے وطن واپس آئیں گے۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 758منگل کو صبح 8:20 پرلاہورایئرپورٹ لینڈ کرے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کلثوم نواز کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے بیٹے حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    حمزہ شہبازشریف نجی دورے پرلندن روانہ


    لندن روانگی سے قبل پارٹی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز میری والدہ ہیں۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے کلثوم نواز اور میں وطن واپس آجائیں گے اور این اے 120 کا الیکشن ہم سب کا الیکشن ہے اور ہم سب مل اس ضمنی انتخاب میں حصہ لیں گے۔


    شریف خاندان کے افراد اچانک لندن روانہ


    بعدازاں سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے اہل خانہ قومی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 757 سے اچانک لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن روانہ


    واضح رہے کہ چار روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کلثوم نواز کی عیادت کرنے کے لیے لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن روانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن روانہ

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف 3 روزہ دورے پر لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف 3 روزہ دورے پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 سے لندن روانہ ہوگئے جہاں وہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔

    شہبازشریف اپنا میڈیکل چیک اپ بھی کرائیں گے اور لندن ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔


    شریف خاندان کے افراد اچانک لندن روانہ


    خیال رہے کہ 26 اگست کو وزیراعظم نوازشریف اور شہبازشریف کے اہل خانہ قومی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 757 سے اچانک لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    حمزہ شہبازشریف نجی دورے پرلندن روانہ


    شریف خاندان کے لندن جانے والے افراد میں نوازشریف کی بیٹی اور اسحاق ڈار کی بہو اسماء علی، شہبازشریف کی بیٹی، حمزہ شہباز کے بیوی بچے اورشہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز شامل تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے صاحبزادے اور رکن اسمبلی حمزہ شہباز نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    سابق وزیراعظم نوازشریف لندن کےلئے روانہ


    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سابق وزیراعظم نوازشریف غیرملکی ایئرلائن کی پرواز625سے لندن روانہ ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قوم کی دعاؤں سے کلثوم نوازکا آپریشن کامیاب رہا ‘ شہباز شریف

    قوم کی دعاؤں سے کلثوم نوازکا آپریشن کامیاب رہا ‘ شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہم کلثوم بھابی کی کامیاب سرجری کے لیے اللہ تعالیٰ کے شکرگزار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کی دعاؤں سے کلثوم نواز کا آپریشن کامیاب رہا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کلثوم نواز کو جلد صحت یاب اوران کی عمر دراز کرے۔

    ٰیاد رہے کہ گزشتہ روزسابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کےگلے کا آپریشن لندن کے مقامی اسپتال میں کیا گیا تھا۔


    سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ کلثوم نواز کا آپریشن کامیاب رہا


    مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں والدہ کے آپریشن کی تکمیل کی اطلاع دی تھی اور ساتھ ہی ایک تصوری بھی شیئر کی تھی جس میں نواز شریف اپنی اہلیہ ملثوم نواز کی عیادت کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ مریم نواز نے قوم سے ان کی والداہ کلثوم نواز کی مکمل صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔