Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • جھوٹ کا ورلڈریکارڈ بنانے والےسیاستدان قوم کوگمراہ نہیں کرسکتے‘ شہبازشریف

    جھوٹ کا ورلڈریکارڈ بنانے والےسیاستدان قوم کوگمراہ نہیں کرسکتے‘ شہبازشریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہےکہ عوام جھوٹ کےماہر کی منفی سوچ اورانتشارکی سیاست سے تنگ آچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیازی صاحب نے دھرنوں اورلاک ڈاؤن سےخوشحالی کے خلاف سازش کی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بےبنیاد الزامات لگانے والے سیاستدان کو ہرالیکشن میں شکست ہوئی اور جھوٹ کا ورلڈ ریکارڈ بنانے والے سیاستدان قوم کوگمراہ نہیں کرسکتے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سیاست ،دیانت اورایمانداری سےعوام کی خدمت کانام ہے جبکہ عوام کی خدمت سےعاری جھوٹ سے سیاست چمکانےکی کوشش کررہے ہیں۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بیساکھیوں پراقتدارکا راستےڈھونڈنےوالوں کی خواہش پور ی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا تھا کہ مسترد عناصر آئندہ الیکشن میں اپنی شکست کے ڈرسے بوکھلاہٹ کا شکارہیں۔


    روزنیا سیاسی تماشا لگانے والے ہوش کے ناخن لیں‘ شہباز شریف


    واضح رہے کہ رواں ماہ 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام نے جھوٹ کی سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • الزام تراشی کےماہرایک سیاستدان نےجھوٹ کےریکارڈتوڑدیے‘ شہبازشریف

    الزام تراشی کےماہرایک سیاستدان نےجھوٹ کےریکارڈتوڑدیے‘ شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چند سیاسی عناصر قوم کوغیر جمہوری طریقے سے یرغمال نہیں بناسکتے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ الزام لگانے والے ماہر سیاستدان نے جھوٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دیے جبکہ چند عناصر اقتدار کی سیاست کے لیے ملک و قوم کی تقدیر داؤ پر لگارہے ہیں۔

    شہازشریف کا کہناتھاکہ عوام نے دھرنوں، لانگ مارچ اور احتجاجوں سے لاتعلقی ظاہر کی لہذا ایسے عناصر قوم کو غیر جمہوری طریقے سے یرغمال نہیں بناسکتے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام صرف ملک کی ترقی چاہتے ہیں اور اسی لیے مسلم لیگ (ن) کو عوام نے خدمت کا مینڈیٹ دیا،ہم نے ہمیشہ سچے دل کے ساتھ عوام کی خدمت کی۔

    شہبازشریف کاکہناتھاکہ ہمارا جینا مرنا ہمیشہ عوام کے لیے رہے گا تاہم ملک کی ترقی کا سفر روکنے رکاوٹ ڈالنے والے عوام پر رحم کریں۔


    امید ہے اگلے ہفتے نوازشریف کیلئے الوداعی تقریب ہوگی، عمران خان


    واضح رہےکہ گزشتہ روزعمران خان نے کہاتھا کہ مجھے امید ہے کہ اگلا ہفتہ نوازشریف کی وزارت عظمیٰ کا آخری ہفتہ ہوگا، اسلام آباد میں بڑی الوداعی تقریب منعقد ہوگی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پانامہ کیس : جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو بھی طلب کرلیا

    پانامہ کیس : جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو بھی طلب کرلیا

    اسلام آباد: پانامہ کیس کی جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو طلب کرلیا، انہیں حدیبیہ پیپر مل کے کاغذات ساتھ لانے اور وکیل کے بغیر آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

     تفصیلات کے مطابق پاناما کیس کی مزید تفتیش کےلیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی نے وزیر اعظم نواز شریف کے بعد اب وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو بھی طلب کرلیا۔

    جے آئی ٹی نے خادم اعلیٰ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے ساتھ حدیبیہ پیپرمل کے کاغذات بھی ساتھ لائیں۔

    اے آر وائی نیوز کے بیورو چیف لاہور عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے پاناما ایشو پر وزیراعلیٰ پنجاب کو طلب کرلیا ، انہیں آج نوٹس مل گیا ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ پاناما کیس پر بینکنگ کے تمام کاغذات اور دیگر متعلقہ دستاویزات لے کر آئیں۔


    انہوں نے بتایا کہ جے آئی ٹی نے انہیں اکیلے طلب کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے وکیل کو ساتھ لے کر نہ آئیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ حدیبیہ پیپر مل کیس بھی دوبارہ کھولا جائے گا اور اس میں دیگر ذمہ داران کو بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔


    شریف خاندان پر پی ایچ ڈی کرنی ہے تو جے آئی ٹی شہبازشریف کو بلا لے، رانا ثناء اللہ


    خیال رہے کہ آج ہی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے لاہور میں بیان دیا تھا کہ جے آئی ٹی ممبران انکوائری نہیں شریف خاندان پر پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، پی ایچ ڈی کرنی ہے تو جے آئی ٹی شہبازشریف کو بلا لے اور آج ہی جے آئی ٹی نے انہیں طلب کرلیا۔

  • پنجاب پولیس نےاپناخون دےکردہشتگردوں کا مقابلہ کیا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب پولیس نےاپناخون دےکردہشتگردوں کا مقابلہ کیا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےکہ پنجاب میں1998میں ایلیٹ فورس قائم کی گئی تھی جسےآمریت کےدور میں پروٹوکول پرلگادیاگیا۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں پنجاب کے تھانوں کو کمپیوٹرائز کرنے کے سسٹم کا افتتاح کرنے سے پہلے پولیس کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی دی۔ اس موقع پرگورنر پنجاب ،وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر قومی اسمبلی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

    بعدازاں پنجاب پولیس میں تھانوں کو کمپیوٹرائز کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہاکہ وزیراعظم نوازشریف کی تقریب میں شرکت سےپنجاب پولیس کاحوصلہ بلندہوا۔

    شہبازشریف نےنظام کوجدیدبنانےپرآئی جی پنجاب پولیس کومبارکبادپیش کرتے ہوئےکہاکہ پنجاب پولیس کےشہداکےلواحقین آج کی تقریب کےہیروہیں۔انہوں نےکہاکہ شہداکےخاندانوں کےلیےوزیراعظم نوازشریف کےاعلان کردہ پیکج پرعمل ہورہاہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناتھاکہ2013میں انسداددہشت گردی کامحکمہ قائم کیاگیاجوآج ایک شاندار فورس بن چکی ہے۔

    دوسری جانب آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے آج کےدن کو پنجاب پولیس کی تاریخ کا سنہرادن قراردیتے ہوئےکہاکہ پولیس کاڈیڑھ سوسالہ پرانانظام تبدیل کررہے ہیں۔

    مشتاق سکھیرا کا کہناتھاکہ نئےنظام کےتحت پنجاب کےتھانوں میں مقدمات کااندراج کمپیوٹرپرہورہاہے جس سےشہریوں کےلیےآسانیاں پیداہوں گی۔

    آئی جی پنجاب پولیس نےکہاکہ پنجاب پولیس کےجدیدنظام کادائرہ پورےملک میں پھیلایاجاناچاہیے اس نظام سےملک میں امن وامان سے متعلق انقلابی تبدیلی آئے گی۔

  • آپریشن ردالفساد سےدہشت گردی کےناسورکاخاتمہ ہوگا‘شہبازشریف

    آپریشن ردالفساد سےدہشت گردی کےناسورکاخاتمہ ہوگا‘شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کاکہناہےپاک فوج داخلی وخارجی مسائل سےنمٹنےکی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کورکمانڈر لاہور صادق علی نےملاقات کی،جس میں آپریشن ردالفساد اورسیکیورٹی صورت حال پربات چیت کی گئی۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ شہبازشریف کاکہناتھاکہ آپریشن رد الفساد سےدہشت گردی کےناسورکاخاتمہ ہوگا۔انہوں نےدہشت گردی کےخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

    مزید پڑھیں: پنجاب میں کالعدم جماعتوں کےخلاف رینجرز کارروائی کرے گی:ایپکس کمیٹی

    یاد رہےکہ اس سے قبل گزشتہ دنوں شہبازشریف کا کہناتھاکہ پاک فوج ہرقسم کےچیلنج کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے،جبکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیےسب کو مل کر بھرپورکردار اداکرنا ہے۔

    واضح رہےکہ گزشتہ ہفتےوزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تنظیموں کےخلاف پنجاب میں آپریشن کرنےکافیصلہ کیاگیاتھا۔

  • جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں سولر پینل لگانے کی منظوری

    جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں سولر پینل لگانے کی منظوری

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے 17 ہزار اسکولوں میں سولرپینل لگانے کا اعلان کیا ہے ، پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں سولر پینل لگانے کی منظوری دے دی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں تعلیم کے فروغ کے لیے مختلف اقدامات کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں اسکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر،سولر پینلز پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے اسکولز میں سولر پینلز لگانے کی منظوری دے دی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ صوبے کے 17 ہزار اسکولوں میں سولر پینلز لگائے جائیں گے،جنوبی پنجاب میں چھٹی سے دسویں تک طالبات کا وظیفہ ایک ہزار کردیا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے لیے 5 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

    یہ پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں‌ قرآن مجید کی تعلیم لازمی قرار

    پنجاب حکومت کی جانب سے اسکولوں میں تعمیری اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، قبل ازیں پنجاب حکومت نے سرکاری تعلیمی نصاب میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دیا،پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ کی جبکہ چھٹی سے دسویں جماعت تک کے طلبہ کو ترجمے کے ساتھ قرآن مجید کی تعلیم دی جائے گی تاہم دس سے بارہویں جماعت تک قرآنی احکامات پر مبنی سورتیں پڑھائی جائیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اسکولوں میں‌ ٹریفک قوانین پڑھانے کا فیصلہ

    قبل ازیں پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی آگاہی دینے کے لیے اسے اسکولوں میں پڑھانے کا فیصلہ کیا تھا۔

  • خونی بسنت نے دو افراد کی جان لے لی، 23 زخمی

    خونی بسنت نے دو افراد کی جان لے لی، 23 زخمی

    راولپنڈی / لاہور : پتنگ بازی کے دوران گلے میں ڈور پھرنے سے راولپنڈی میں پیراں فقیراں اور سکستھ روڈ میں 2 موٹر سائیکل سوارجاں بحق ہوگئے، دیگر حادثات میں تیئس افراد زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے صورتحال کا نوٹس لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق منچلوں نے بسنت پر پابندی کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے، راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کی حدود میں گلے پر دھاتی ڈورپھرنے موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑگیا۔  تھا نہ صادق آباد کی حدود میں دوسرا اٹھارہ سال کا نوجوان دھاتی ڈورمیں کرنٹ دوڑنے سےلقمہ اجل بنا۔

    اس کے علاوہ راولپنڈی میں ہی ایک اورواقعے میں راول روڈ پرگولی لگنے سے حسا س ادارے کے آفیسر کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان کوبسنت کے موقع پر کی جانے والی فائرنگ کے دوران گولی لگی۔

    پتنگ اڑانے کے دوران چھت سے گرنے سے 23 افراد زخمی ہوگئے۔ اس دوران چھتوں پرپتنگ بازی کے ساتھ اسلحے کا بھی کھلے عام استعمال کیا گیا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کا سختی سے نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے ایکشن لیتے ہوئے اے ایس پی صدر راولپنڈی اورایس ایچ او صدرکو فوری معطل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات نا قابل برداشت ہیں۔

    انہوں نے آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازوں کیخلاف صوبے بھر میں سخت کارروائی کا حکم جاری کردیا.

    دونوجوانوں کی ہلاکت کے بعد راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی ہے پولیس نے کریک ڈاون میں دو سوسے زائد افرادکو حراست میں لے کرمقدمات درج کرلیے ہیں۔ گرفتار افراد سے 20 ہزارسے زائد پتنگیں اور پانچ سوڈوریں برآمد کی گئیں ہیں۔

  • پنجاب میں کالعدم جماعتوں کےخلاف رینجرز کارروائی کرے گی:ایپکس کمیٹی

    پنجاب میں کالعدم جماعتوں کےخلاف رینجرز کارروائی کرے گی:ایپکس کمیٹی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تنظیموں کےخلاف پنجاب میں آپریشن کرنےکافیصلہ کیاگیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق لاہور میں وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کالعدم تنظیموں کےخلاف پنجاب میں رینجرز کی خدمات لینے کافیصلہ کیاگیاہے۔

    ذرائع کےمطابق حکومت کی مرضی سےمخصوص علاقوں میں رینجرز آپریشن کرے گی،جبکہ آپریشن پرصوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    اس سےقبل لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی نے ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    شہبازشریف اور کورکمانڈر لاہور نے دہشت گردی کے خلاف جنگ،افسروں،جوانوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    اس موقع پروزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےکہاتھاکہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نےنئی تاریخ رقم کی،انہوں نےکہاکہ شہدا کی عظیم قربانیوں کو رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    شہبازشریف کا کہناتھاکہ پاک فوج ہرقسم کےچیلنج کا مقابلہ کرنےکی صلاحیت رکھتی ہے،جبکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیےسب کو مل کر بھرپورکردار اداکرنا ہے۔

    مزید پڑھیں:مجرموں کوعبرت ناک سزا دیں گے: وزیراعلیٰ پنجاب

    واضح رہےکہ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا تھاکہ بزدلانہ کارروائیاں قوم کےعزم کو غیر متزلزل نہیں کرسکتی ہیں۔

  • صدر ممنون حسین سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    صدر ممنون حسین سے وزیراعلیٰ پنجاب کی ملاقات

    لاہور: صدر ممنون حسین سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی اورانہیں صوبے میں فلاح عامہ کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔

    تفصیلات کےمطابق صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعلٰی شہباز شریف نے لاہور میں ملاقات کی،اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف صوبے کے عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔

    صدرِپاکستان نے کہا کہ شہبازشریف نے لاہور سمیت پنجاب کی ترقی کےلیے جو اقدامات کئے ہیں،وہ دوسرے صوبوں کیلئے قابل تقلید ہیں۔

    وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ساڑھے تین برس کے دوران عوام کی خدمت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔

    شہبازشریف کا کہناتھا کہ عوام کو معیاری سہولتوں کی فراہمی کےلیےاربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہر شعبہ میں میرٹ کو فروغ دیا ہے جبکہ شفافیت اور تیز رفتاری سے منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا گیا ہے۔

    اس سے پہلے جب صدر مملکت ممنون حسین لاہور پہنچے تو وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔

    واضح رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب کےہمراہ صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور ڈویژن،سی سی پی او لاہور اوراعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • دھرنا گروپ کو ہرمحاذپر شکست ہوئی،شہبازشریف

    دھرنا گروپ کو ہرمحاذپر شکست ہوئی،شہبازشریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ پاکستان کے عوام مسائل کا حل اور ملک کی ترقی چاپتے ہیں،عوام نے الزام تراشی اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں کومسترد کردیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہے کہ دھرنا گروپ کو عوام کی ترقی و فلاح گوارانہیں ہے،انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے ملک کو خوشحالی کی راہ پرگامزن کیاہے کچھ عناصر خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا ذاتی مفادات کےلیے قوم کو تقسیم کرنےوالوں کو ناکامی ہوئی،تبدیلی صرف نعروں اور تقریروں سے نہیں عملی اقدامات سے آتی ہے،حکومت کی بہترپالیسی کے سبب قومی معیشت مضبوط ہورہی ہے۔

    مزید پڑھیں:نواز شریف نےکرپشن کرکےبچوں کےنام پرجائیداد بنائیں، عمران خان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بہاولپور میں عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ نوازشریف نے ساری زندگی کرپشن کر کر کے پیسے اپنے بچوں کے نام پر ملک سے باہر بھیجوائے۔

    مزید پڑھیں:پاناما کا پاجامہ شیخ رشید اورعمران خان کو پہنایا جائیگا،رانا ثناء اللہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روزہی صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہاتھاکہ پاناما کا شکنجہ اب پاجامہ بن رہا ہے جو شیخ رشید اورعمران خان کو جلد پہنا دیا جائے گا۔