Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • تحریک عدم اعتماد : وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی محاذ پر سرگرم

    تحریک عدم اعتماد : وزیراعلیٰ پنجاب سیاسی محاذ پر سرگرم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج اہم صوبائی وزرا کو مشاورت کیلئے بلا لیا، جس میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی پر گفتگو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سیاسی محاذ پر سرگرم ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب نے آج اہم صوبائی وزرا کو مشاورت کیلئے طلب کرلیا۔

    وزرامیں راجہ بشارت، محمودالرشید، میاں اسلم ،یاسمین راشد ، چوہدری ظہیرالدین، اختر ملک، اسد کھوکھر ،انصر مجید نیازی شامل ہیں۔

    صوبائی وزرا سے ملاقات میں سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی پر گفتگوہوگی۔

    عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نےعدم اعتمادکاجوگڑھاکھوداہےوہ خوداس میں گرےگی، ان کے پاس نمبر گیم پورانہیں،ناکامی نوشتہ دیوار ہے اور وزیراعظم عدم اعتماد سے سرخرو ہو کر نکلیں گے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا عدم اعتماد کی تحریک میں کوئی جان نہیں، اپوزیشن اکٹھی ہو کربھی وزیراعظم کا مقابلہ نہیں کرسکتی، اپوزیشن کی سیاست صرف ذاتی مفادات کےگردگھوم رہی ہے اور ہوس اقتدار میں اپوزیشن عناصر نے قومی مفادات کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔

  • سیالکوٹ میں درندگی کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا دو ٹوک مؤقف

    سیالکوٹ میں درندگی کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا دو ٹوک مؤقف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے دو ٹوک مؤقف میں کہا درندگی کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزمان عبرتناک سزاسے نہیں بچ پائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا سیالکوٹ کے دردناک واقعہ پر ہر پاکستانی افسردہ ہے ، ذمہ دارعناصرانسان کہلانے کے حقدار نہیں ، ملزمان عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انصاف ہرصورت ہوگا اور ہوتا ہوا نظربھی آئے گا، درندگی کا مظاہرہ کرنے والے کسی رعایت کےمستحق نہیں، ملزمان کوقانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ دین اسلام میں تشدد کی کوئی گنجائش نہیں۔

    گذشتہ روز وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، واقعہ صبح 11 بجکر 26 منٹ پرپیش آیا، پولیس موقع پر پہنچی، پولیس نے مشتعل ہجوم کوکنٹرول کرنے کی کوشش کی۔

    راجہ بشارت نے بتایا واقعے میں ملوث 100 سے زائد افراد کو اب تک گرفتار کرچکے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے لوگوں کی شناخت کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار بھی تحقیقات کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ واقعہ کتنے لوگوں نے شروع کیا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں، واقعے کی اصل وجوہات کیا ہیں اس کی تحقیقات ہورہی ہیں، اس قسم کے واقعات کوکسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا، جو لوگ واقعے میں ملوث ہیں انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

  • احسن اقدام: اسکولوں میں اسمبلی  کے دوران  درود شریف پڑھنا لازمی قرار

    احسن اقدام: اسکولوں میں اسمبلی کے دوران درود شریف پڑھنا لازمی قرار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کے اسکولوں میں اسمبلی کے دوران  خصوصی طورپر درود شریف پڑھنا لازمی قرار دے دیا ، اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے اسکولوں میں اسمبلی میں خصوصی طورپر درود شریف پڑھا جائے گا۔

    اس حوالے سے چیف سیکرٹری نے اسکولوں میں اسمبلی میں درودشریف پڑھنےسےمتعلق مراسلہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا ہے کہ اسکولوں میں اسمبلی میں تلاوت قرآن پاک کے بعد درودشریف پڑھا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا رحمتہ اللعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے سعادت ہے، درودشریف کے بےپناہ فضائل ہیں، بارگاہ رسالتﷺمیں درودشریف پیش کرنےسےبرکات نازل ہوتی ہیں۔

    یاد رہے رواں سال اکتوبر میں وزیراعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمینﷺ اسکالر شپ میں 50کروڑ سے بڑھاکرایک ارب کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ حضرت محمدؐکی عظمت انسانی سوچ اورخیال سے بالاتر ہے، حضرت محمدخاتم الالنبینؐ ہیں اورآپؐ کی شان پر دنیا جہان قربان، رحمت اللعالمینؐ کی شان بیان کرنا ہمارے ایمان کاحصہ ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان ٹوئٹر پر ‘ٹاپ ٹرینڈ’ بن گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان ٹوئٹر پر ‘ٹاپ ٹرینڈ’ بن گیا

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے ایک لاکھ نوکریوں کا اعلان ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ، مشکل معاشی حالات میں ایک لاکھ نوکریوں کااعلان عوام کے لیے تحفہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ہیش ٹیگ "ایک لاکھ نوکریاں” سب سے اوپر ہے، ہزاروں لوگوں نے سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب کے ایک لاکھ نوکریوں کے اعلان کو سراہا۔

    حسان خاور کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی حالات میں ایک لاکھ نوکریوں کااعلان عوام کے لیے تحفہ ہے، ان نوکریوں سے لاکھوں گھرانوں میں خوشحالی آئے گی۔

    ترجمان نے مزید کہا ہمارا اولین مقصد تعلیم، تجربے اور شفافیت کو فوقیت دینا ہے، ایک لاکھ نوکریوں سےاداروں کی سروس ڈیلیوری میں بھی بہتری آئےگی، حکومت پنجاب خدمت کی سیاست پرعمل پیرا ہے۔

    یاد رہے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے بھر کے مختلف محکموں میں ایک لاکھ آسامیوں پر بھرتیوں کی منظوری دی تھی اور ہدایت کی ریکروٹمنٹ پالیسی کے مطابق بھرتی کا عمل شفاف اور خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

    پہلے مرحلے میں محکمہ تعلیم میں 33 ہزار خالی آسامیوں میں سے 16 ہزار کو پر کیا جائے گا، محکمہ پرائمری ہیلتھ کیئر میں 1200 خالی آسامیاں، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر 2900، ہائر ایجوکیشن 2600، کالج ٹیچرز انٹرنز 3500، سول ڈیفنس 1200، محکمہ جیل خانہ جات میں 4300 اور پٹواریوں کی 4800 آسامیاں مرحلہ وار پر کی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ بھرتیوں کا میرٹ تعلیم اور تجربہ ہے، عوام کو پتہ ہے کہ وزیراعلیٰ نے ٹھوس بنیاد پر حکمت عملی بنائی اور بات چیت سے مسائل حل ہوئے، اگر کوئی پرفارم نہیں کرے گا تو وہ تبدیل ہوگا، اگر پچیس بار تبدیل کرنا پڑے تو یہ کیا جائے گا

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی سفیر  کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سعودی سفیر کی دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی

    لاہور : وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سعودی سفیر کی جانب سے دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی اور کہا تعمیر وترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے سعودی عرب کےسفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    دوران ملاقات دبئی ایکسپو میں باہمی تجارت کے فروغ کے لیےایم او یو سائن کرنے پر اتفاق کیا گیا ، عثمان بزدار نے کہا کہ اسپیشل اکنامک زون میں زیرواین او سی کی پالیسی لارہے ہیں ، پنجاب میں بزنس کوفرینڈلی اور رسک فری بنا رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کےلیےسی ایم آفس میں خصوصی ڈیسک بنارہے ہیں ، سعودی عرب نےہر مشکل گھڑی میں معاونت کر کے تعلق نبھایا، پاکستان او رسعودی عرب کےعوام اسلامی اخوت میں بندھے ہیں ، تعمیر وترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر سے دیکھتے ہیں۔

    سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کوسعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شکریےکے ساتھ دورہ سعودی عرب کی دعوت قبول کرلی۔

    سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں بزنس فرینڈلی ماحول پرحکومت کوسراہتے ہوئے کہا پاکستان کےلوگ محبت کرنے والے اور منفرد ہیں ، پاکستان ہر نعمت اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بیرون ملک سےسیاحوں کےآنے سے پاکستان کا امیج بہتر ہوسکتا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا رکشہ میں بیٹھی خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کو فوری  گرفتار کرنے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا رکشہ میں بیٹھی خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رکشہ میں بیٹھی خواتین سے بدتمیزی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہورمیں خواتین سےہراسانی کے2 مزید واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے رکشہ میں بیٹھی خاتون کو جنسی ہراساں کرنے والے کو فوری گرفتار کیا جائے.

    وزیر اعلی پنجاب نے گلشن اقبال پارک میں خواتین سےبدتمیزی کرنے والوں کی گرفتاری کی بھی ہدایت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور لاہورسمیت پنجاب میں جہاں ایسے واقعات ہوئے ملزمان کوفوری پکڑاجائے، اجتماع اور فیملی پوائنٹس پر سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کیے جائیں۔

    یاد رہے جشن آزادی کے روز رکشے میں موجود خواتین کے ساتھ بدسلوکی کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آئی تھی ، جس میں اوباش نوجوان رکشے میں سوار خواتین کو ہراساں کرتے رہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اوباش نوجوانوں نے خواتین کو ہراساں کیا اور پیچھا کرتے رہے، اوباش نوجوان موٹر سائیکل سے اتر کر رکشے میں سوار ہوگیا اور خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی جبکہ رکشے میں سوار خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جوتا اٹھا لیا، خواتین کے ساتھ رکشے میں بچہ بھی سوار تھا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کا  بہاولنگر دھماکے کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا بہاولنگر دھماکے کے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولنگردھماکے کے متاثرین کیلئے 10،10لاکھ روپے امدادکااعلان کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت کی ہمدردیاں لواحقین،زخمیوں کےساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولنگردھماکے کے متاثرین کیلئے امدادکااعلان کردیا ، عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت لواحقین کو10،10لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو5،5لاکھ روپے مالی امداد دے گی جبکہ دیگر11زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپےمالی امداددی جائےگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مالی امدادانسانی جان کانعم البدل نہیں، جن کےپیارےدنیاسےچلےگئےان کاغم وہی جانتےہیں، پنجاب حکومت کی ہمدردیاں لواحقین،زخمیوں کےساتھ ہیں۔

    یاد رہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے بہاولنگر میں دستی بم حملے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تفصیلات طلب کیں تھیں اور ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی، دستی بم حملے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

    آئی جی پنجاب نے کہا تھا کہ واقعہ کاملزم سی ٹی ڈی نے گرفتار کر لیا اور تحقیقات جاری ہیں، ملزم کیساتھ کوئی اوربھی ملوث پایاگیاتواسےبھی کیفرکردارتک پہنچایاجائے گا۔

    آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب اور آر پی اوبہاولپورکوموقع پرپہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہا عوام پرامن رہیں اور شرپسندوں کی سازش کو ناکام بنائیں۔

  • کورونا کی چوتھی لہر،  وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    کورونا کی چوتھی لہر، وزیراعلیٰ پنجاب نے بڑا حکم دے دیا

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر کورونا ایس اوپیزپرسختی سے عملدرآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کورونا کی چوتھی لہر کے پیش نظر صوبےبھرمیں کوروناایس اوپیزپرسختی سےعمل کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں،دیگرمقامات کی چیکنگ کریں اور حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پرقانون کےتحت کارروائی کی جائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ہر ضروری اقدام پہلے بھی اٹھایا آئندہ بھی اٹھائیں گے، ایس اوپیزپرعمل نہ کرنےکےباعث کیسزمیں اضافہ ہورہاہے اور بےا حتیاطی کے باعث اسپتالوں میں مریضوں کی تعدادبڑھ رہی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سےاپیل ہےکہ وہ حکومتی ہدایات پرعمل کریں ، چوتھی لہرکی روک تھام کےلئےشہریو ں کاتعاون ضروری ہے۔

    گذشتہ روز پنجاب حکومت نے کرونا کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے “کانٹی جنسی” پلان تیار کرنےکا فیصلہ کیا تھا اور حکام کو ہدایت دی گئی کہ بیڈز،ادویات،آکسیجن سلنڈرز،وینٹی لیٹرزکی کمی نہ ہونے پائے۔

    زیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عندیہ دیا تھا کہ کرونا کیسز میں اضافہ ہوا تو اسمارٹ لاک ڈاؤن کرنا پڑسکتا ہے، حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے، ایس او پیز پر عمل سےشہری خود کو اور دوسروں کو محفوظ بناسکتےہیں۔

  • آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایات، وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری  کی نیب میں طلبی

    آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایات، وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری کی نیب میں طلبی

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایات پر وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کوطلب کرلیا، ان پرمن پسند افرادکو کروڑوں کے ٹھیکے دلانے کا بھی الزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے وزیراعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری طاہر خورشید کوطلب کرلیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ طاہر خورشید کو 8 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا۔

    طاہر خورشید پربطور سیکرٹری مواصلات آمدن سے زائد اثاثہ جات کی شکایات ہے اور ان پرمن پسند افرادکو کروڑوں کے ٹھیکے دلانے کا بھی الزام ہے۔

    ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے مختلف اداروں سے طاہر خورشید کےاثاثہ جات کی تفصیلات مانگ لیں ہیں ، اس سلسلے میں ایف بی آر، محکمہ ایکسائز، محکمہ ریونیو سمیت متعدداداروں کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اثاثوں میں تضاد پر نوٹس جاری کیا تھا ، جس کے بعد وزیراعلیٰ نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کاجواب دیتے ہوئے مطلوبہ دستاویز جمع کرا دیں تھیں۔

    الیکشن کمیشن نےعثمان بزدارکو وراثت میں ملنے والے اثاثوں پر نوٹس بھیجا تھا، ایف بی آر ریٹرنزاورالیکشن کمیشن ریٹرنز میں بھی تضادآرہا تھا، نوٹس ظاہرکیےگئےاثاثوں کےسالانہ گوشوارے میں مبینہ تضاد پر بھیجا گیا تھا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب  کو جوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش

    وزیراعلیٰ پنجاب کو جوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش

    لاہور : وزیراعلیٰ عثمان پنجاب بزدار کو جوہر ٹاؤن دھماکے سےمتعلق رپورٹ پیش کردی گئی ، جس کے بعد عثمان بزدار نے تحقیقات کوسا ئنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سفاک درندے کسی رعایت کےمستحق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا ، جس میں امن وامان کی صورتحال اور جوہرٹاؤن دھماکےکی تحقیقات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوجوہر ٹاؤن دھماکے سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس پر عثمان بزدار نے تحقیقات کوسا ئنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا واقعے میں ملوث دہشت گرد قرارواقعی سزاکے حقدار ہیں اور سفاک درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دھماکےکےذمہ دار،سہولتکارعبرتناک انجام سےبچ نہیں پائیں گے ، پنجاب پولیس نےپہلےبھی ہائی پروفائل کیس حل کیے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے تحقیقات کومزیدتیزی سےآگےبڑھائیں۔

    انھوں نے پولیس پٹرولنگ کوبڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا عوام کےجان ومال کےتحفظ کےلئےہرضروری اقدام اٹھایاجائے، امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے پولیس جانفشانی سےفرائض سرانجام دے۔