Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی، ذرائع

    وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی، ذرائع

    لاہور: حکومت نے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک سے براہ راست مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بھی مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔

    انقلاب اور آزادی مارچ کے دھرنوں سے شہر اقتدار مفلوج ہونے کے بعد حکمرانوں نے مذاکرات کی راہ اختیار کرلی، ذرائع کا کہنا ہے رائے ونڈ میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس میں شہباز شریف نےمستعفی ہونے کی پیشکش کردی، تووزیراعظم نوازشریف نے واضح پیغام دیدیا کہ اُن کے استعفے کا کوئی اپشن موجود نہیں۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا پی ٹی آئی اور تحریک انصاف سے براہ راست مذاکرات کئے جائیں گے، ملک کوبحرانی صورتحال سے نکالنے کےلیے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور اتحادی جماعتوں سے رابطے کئے جائیں گے، حکومت پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن جماعتوں کی کمیٹی بنانے پر بھی رضامند ہوگئی، اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاون میں ہونے والی خون ریزی پر بھی پنجاب حکومت کے ذمہ داروں نے صوبائی حکومت کو قانونی نکات پر اعتماد میں لیا۔

  • احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا، شہباز شریف

    احتجاج کی سیاست کرنے والوں کو عوام نے مسترد کردیا، شہباز شریف

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  ن لیگ کو عوام کا مینڈیٹ حاصل ہے ، احتجاج کی سیاست کر نے والوں کو عوام نے مسترد کردیا۔
    وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ بے وقت کے مارچ سے ملکی معیشت متاثر ہورہی ہے، سونامی مارچ فلاپ ہوا، اب دھرنے کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، عوام نے احتجاج کی سیاست کرنےوالوں کو مسترد کردیا۔

    انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل افہام وتفہیم اور مذاکرات سے تلاش کیا جاتا ہے، عوام نے ن لیگ کو مینڈیٹ دیا۔ منتخب وزیراعظم سےاستعفے کا مطالبہ جمہوریت کے منافی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے پشاور میں بارشوں سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے متاثرین کی فوری امدادکا اعلان کیا۔

  • وزیر اعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    وزیر اعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف آج قوم سے خطاب کریں گے، جس میں وزیراعظم ملک کی سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں حکومت کی کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں گے اور سیاسی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لیں گے، وزیر اعظم کے خطاب کا وقت رات آٹھ بجے طے ہوا ہے، وزیر اعظم یہ خطاب ایسے وقت کر رہے ہیں جب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک آزادی اور انقلاب مارچ کرنے جا رہی ہیں۔ عمران خان نے وزیراعظم کے استعفے اور وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کر رکھا ہے۔ اور حکومت کی جانب سے بات چیت کی پیشکش مسترد کر رکھی ہے۔

  • احتجاجی سیاست مناسب نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    احتجاجی سیاست مناسب نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ انتشار کی سیاست کا وقت نہیں ہے، پرویز رشید کہتے ہیں عمران خان کا اصل ایجنڈہ انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے مری میں مسلم لیگ ن کے وفود نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت جن حالات سے گزر رہاہے ان کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاجی سیاست کسی صورت مناسب نہیں، ملک کسی بھی صورت میں احتجاجی سیاست کامتحمل نہیں ہو سکتا، یہ وقت اتحاد اوراتفاق کا ہے،وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیاد ت میں ملک ترقی اورخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے لیکن بعض عناصر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان کا اصل ایجنڈہ انتخابی اصلاحات نہیں بلکہ جمہوری حکومت کا تختہ الٹنا ہے،عمران خان تمام صوبوں کی اسمبلیاں توڑ کر اقتدار حاصل کرنا چاہیتے ہیں۔

  • وزیراعظم کے اہلخانہ کوسرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کے اہلخانہ کوسرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد : حساس اداروں نےممکنہ دہشت گردی کے پیش نظروزیراعظم کے اہلخانہ کوسرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت کردی۔

    رائےونڈ میں ہلاک دہشت گردوں سے متعلق تفتیش میں اہم پیشرفت، تحقیقات کادائرہ تین شہروں تک پھیلادیاگیاحساس اداروں نے چھ افراد کوحراست میں لےلیا۔

    ذرائع کاکہناہےوزیراعظم اوران کی فیملی کونشانہ بنانے کیلئےطالبان نے تین گروہ بھیجے ایک پکڑا گیادو تاحال چھپے ہوئے ہیں، رائے ونڈ میں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی ،ایک دہشت گردکانام اقصن محبوب ہے،اے آروائی کوحاصل ہونےوالی دستاویزات اورحجرہ شاہ مقیم کے لوگوں کے مطابق اقصن بہت قابل اوربی ایس سی کاطالب علم تھا،دوسرے دہشت گرد کی شناخت محمدطفیل کے نام سے ہوگئی ہے جوپاکپتن کارہائشی تھا، پولیس کاکہناہے دونوں دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ نیٹ ورک سے تھا۔وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی اور رائے ونڈ آپریشن پربریفنگ دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کا بڑا منصوبہ ناکام بنا یاگیا، وزیر اعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کومشکوک افراد پرکڑی نظر رکھنے اور یوم علی اورعیدالفطرپرسیکیورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کی ۔

  • وزیرِ اعظم نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

    وزیرِ اعظم نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم میان محمد نواز شریف نے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا۔ وزیرِ اعظم نے عابد شیر علی کو بجلی کی طلب اوررسدمیں فرق کنٹرول کرنے کی ہدایت کردی

    وزیرِ اعظم نے وزارت پانی وبجلی کو ہدایت کی ہے کہ رمضان میں ہونے والی لوڈشیڈنگ کی رپورٹ دی جائے۔لوڈشیدنگ سےمسلم لیگ ن کاامیج خراب ہورہاہے۔ انہوں نے وفاقی وزیرِ مملکت عابد شیر علی کو ہدایت کی کہ بجلی کی طلب اوررسدمیں فرق کنٹرول کریں اورلوڈشیڈنگ سےمتعلق صنعتکاروں کےتحفظات بھی دورکئےجائیں۔

    ذرائع کے مطابق کل اسلام آباد میں لوڈشیڈنگ سےمتعلق مذاکرات ہونگے جبکہ عابدشیرعلی نےاپٹماممبران کو بھی کل اسلام آبادآنے کی دعوت دی ہے۔ واضح رہے حکومت نے رمضان المبارک میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اعلان کے باوجود عوام کئی کئی گھنٹے لوڈشیڈنگ کی اذیت سہنے پر مجبور ہیں۔