Tag: وزیراعلیٰ پنجاب

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دے دی

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بہاولپور اور ملتان میں سول سیکرٹریٹ کے ماڈل کی منظوری دے دی۔دونوں شہروں میں سیکرٹریٹ کے منصوبوں کا سنگ بنیاد جلد رکھا جائےگا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سیکرٹریٹ کے ماڈل تیار کیے، دونوں سول سیکرٹریٹ کو جدید ترین طرز پر تعمیر کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے،حکومت کھوکھلے نعروں پر نہیں عملی اقدام پر یقین رکھتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق حکومتیں وعدوں پر جنوبی پنجاب کے عوام کو بہلاتی رہیں،سابق دور میں جنوبی پنجاب کو بری طرح نظر انداز کیا گیا،جنوبی پنجاب کے فنڈز من پسند ضلعوں پر خرچ کیے گئے،جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص فنڈ صرف وہاں ہی خرچ ہوں گے۔

    فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں، عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں،فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔

  • فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں، عثمان بزدار

    فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں، عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے رات گئے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور شہری سہولتوں کا جائزہ لیا۔

    عثمان بزدار نے گلبرگ اور دیگرعلاقوں میں خراب اسٹریٹ لائٹس دیکھ کر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غفلت برتنے والےعملے کے خلاف کارروائی کا حکم دیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں اسٹریٹ لائٹس کو فنکشنل رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بعض علاقوں میں صفائی کی خراب صورتحال دیکھ کر ہدایات دیں،گلبر گ اور دیگرعلاقوں میں اسٹریٹ لائٹس کام نہیں کر رہی تھیں۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری فرائض میں کوتاہی برداشت نہیں،فرائض میں غفلت برتنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا حق نہیں ہے۔

    عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ انتشارکی سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،تنقید برائےتنقیدکرنے والے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں، ایسے عناصرصوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

  • گجرپورہ زیادتی کیس : چند گھنٹےمیں بڑا بریک تھرو سامنے آجائے گا

    گجرپورہ زیادتی کیس : چند گھنٹےمیں بڑا بریک تھرو سامنے آجائے گا

    لاہور: گجرپورہ زیادتی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تحقیقاتی کمیٹی کوجلدتحقیقات مکمل کرنے کردی ، کمیٹی کا کہنا ہے کہ ڈی این اےمیچنگ سمیت اہم شواہدمل چکےہیں ، چند گھنٹے میں بڑا بریک تھرو سامنے آجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق گجرپورہ زیادتی کیس میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے ، جس میں وزیر قانون پنجاب، چیف سیکریٹری،آئی جی ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اوردیگرحکام شریک ہیں۔

    اجلاس میں لنک روڈ واقعے پرہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیاجارہاہے اور تحقیقاتی کمیٹی وزیراعلیٰ عثمان بزدارکوپیشرفت سےآگاہ کررہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کوتحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی۔

    وزیرقانون نےوزیراعلیٰ کوکیس سےمتعلق تحقیقات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کیس میں بہت مثبت پیشرفت ہو چکی ہے، ڈی این اےمیچنگ سمیت اہم شواہدمل چکےہیں، متاثرہ خاتون سےسینئرخواتین پولیس افسررابطےمیں ہے، چندگھنٹےمیں کیس کےحوالےسےبڑابریک تھروسامنےآجائےگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ روز مرکزی ملزم کو گرفتارکیا تھا جبکہ ایک ملزم کا ڈی این اے بھی میچ ہوچکا ہے۔

    عثمان بزدار نے تحقیقاتی کمیٹی کوجلدتحقیقات مکمل کرنے اور ہیلپ لائنز 15اور1124کوموٹروےہیلپ لائن 130سے منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سیالکوٹ موٹروےپولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس فرائض انجام دےگی، متاثرہ خاندان کوانصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائےگی، متاثرہ خاتون کو انصاف دلانا حکومت کی ذمے داری ہے۔

    گذشتہ روز مشتبہ افراد کے ڈی این اےکےلیےفرانزک اتھارٹی کوکل ساڑھے5کروڑجاری کیےگئے، فنڈوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی ہدایت پرجاری کیے گئے تھے۔

    یاد رہے گوجرپورہ زیادتی کیس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ وزیر قانون راجہ بشارت سے رابطے کرکے تحقیقات کو جدید اور سائنٹیفک انداز سے آگے بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ تمام پہلوؤں اور زاویوں کو مدنظر رکھ کر تحقیقات کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے، یہ ایک ٹیسٹ کیس ہے جسے جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچنا چاہیے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحقیقات پر ہونے والی پیشرفت سے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے اور درندگی کرنے والے قانون کے مطابق عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔

  • عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،عثمان بزدار

    عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے صوبائی وزیر محنت انصر مجید ،غلام بی بی بھروانہ نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افراتفری پھیلانےکی کوشش کرنے والے ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ انتشارکی سیاست کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،تنقید برائےتنقیدکرنے والے عناصر ہر موقع پر ناکام رہے ہیں، ایسے عناصرصوبے کی ترقی کے دشمن ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لیے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں۔

    بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے،عثمان بزدار

    یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹس کے منجمد فنڈ بحال کر دیے ہیں،پنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا،فنڈ کے استعمال میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

  • بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے،عثمان بزدار

    بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت بلدیاتی اداروں سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے سردار عثمان بزدار نے کہا کہ نیا بلدیاتی نظام حقیقی معنوں میں عوام کو نچلی سطح پر با اختیار بنائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلدیاتی اداروں کو بہتر بنا کر ترقی کو عوام کی دہلیز تک لے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹس کے منجمد فنڈ بحال کر دیے ہیں،پنجاب کے ہر شہر اورگاؤں میں ترقی کا نیا دورشروع ہوگا،فنڈ کے استعمال میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

    سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ادارے بنیادی ذمے داری پورا کرنے میں کوتاہی نہ کریں،چھوٹے بڑے شہروں میں تسلسل سےصفائی کو یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ بلدیاتی اداروں کو بہترین اور جدید مشینری فراہم کی جا رہی ہے،ڈرین نالوں کی صفائی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

  • وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور میں مزید 11 لنگر خانے کھولنے کا اعلان

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا لاہور میں مزید 11 لنگر خانے کھولنے کا اعلان

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور میں مزید 11 لنگر خانے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاہ جمال روڈ پر لنگر خانے کا افتتاح کیا۔وزیراعلیٰ نے لوگوں کے ساتھ کھانا کھایا اور کھانے کا معیار چیک کیا۔

    اس موقع پر سردار عثمان بزدار نے لاہور میں مزید 11 لنگر خانے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گاہوں کے باہر بھی لنگرخانے کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے،لاہور میں مزید پناہ گاہیں بھی قائم کر رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاہور میں 7 لنگر خانوں میں 48 ہزار افراد کو کھانا فراہم کیا گیا ہے،لنگر خانوں کا دائرہ کار پنجاب کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا،پنجاب پناہ گاہ اتھارٹی جلد وجود میں آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فلاحی ریاست کا خواب حقیقت میں بدلیں گے،سابق حکومتوں نے کمزور طبقے کی فلاح کے لیے کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے آئی جی کو امن عامہ کے حوالے سے ہدایات دی ہیں،پنجاب میں قانون کی پاسداری پر مکمل عملدرآمد ہوگا،
    ماضی میں بھی آئی جی پولیس تبدیل ہوتے رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس کو ایگزیکٹو الاؤنس دیا ہے،550 گاڑیاں پولیس کے لیے آ چکی ہیں،45 نئے تھانے بنا رہے ہیں،101 تھانوں کے لیے اراضی دی گئی ہے،10 ہزار کانسٹیبل میرٹ پر بھرتی کر رہے ہیں۔

  • بزدار حکومت کی جانب سے راولپنڈی کے عوام کے لیے خوشخبری

    بزدار حکومت کی جانب سے راولپنڈی کے عوام کے لیے خوشخبری

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ 50ارب روپے کا میگا منصوبہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پالیسی اینڈ مانیٹرنگ بورڈ کے اجلاس میں راولپنڈی رنگ روڈ منصوبےکی منظوری دی گئی۔اجلاس میں بورڈ کے تیسرے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ 50 ارب روپے کا میگا منصوبہ ہے،رنگ روڈ بننے سےشہریوں کے ٹریفک مسائل حل ہوں گے۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگوں سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے،علاقے میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے میں طے کردہ ٹائم لائن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں دیگر 10منصوبوں کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

    سردار عثمان بزدار نے پی پی پی پراجیکٹ کے لیے پراسیس مدت کم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی موڈ میں منصوبوں کو جلد سے جلد آن گراؤنڈ ہونا چاہیے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا  انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلانے کا حکم

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انسداد ڈینگی کیلئے موثر مہم چلانے کا حکم

    لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کیلئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے پولیو کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں سیکرٹری پرائمری وسیکنڈری ہیلتھ نے انسدادڈینگی وانسداد پولیو کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کے لئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے پولیو کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انسدادڈینگی اور انسدادپولیو کےلئےانتظامیہ کو بھی متحرک ہوناہوگا، کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز انسدادڈینگی،انسداد پولیو کے لئے اقدامات کی نگرانی کریں اور ڈینگی سرویلنس پلان پرمن وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوروناکی طرح انسدادڈینگی وانسداد پولیواقدامات کوخودمانیٹرکروں گا، پنجاب کوڈینگی اورپولیو سےمحفوظ بنانا میرا مشن ہے۔

    ناقص کارکردگی کی کوئی گنجائش ہےاورنہ ہی میں یہ برداشت کروں گا، بیڈ پرفارمنس پرجواب طلبی کے ساتھ محکمانہ کارروائی بھی ہوگی، سب اچھا ہےکی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

    انسداد ڈینگی اور انسداد پولیو کے ہر اقدام کا آڈٹ ہو گا اور انسدادڈینگی سےمتعلق کارکردگی کوروزانہ کی بنیادپرمانیٹرنگ کیاجائےگا۔

  • 2 برس کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی ہے،عثمان بزدار

    2 برس کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی ہے،عثمان بزدار

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ 2 برس کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید نے ملاقات کی جس میں حکومت کی کارکردگی اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دیگر صوبوں کے مقابلے میں اشیا ضروریہ کے نرخ کم ہیں،پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 860 روپے میں دستیاب ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف مہیا کرنے کے اقدامات کو خود مانیٹر کرتا ہوں،مہنگائی کےمستقل سدباب کے لیے پرائس کنٹرول اتھارٹی بنا رہے ہیں،لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔

    سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ہمارے2 برس عوامی خدمت سے عبارت ہیں، 2 برس کے دوران دن رات عوام کی خدمت کی ہے، فیصلےکرتے ہوئے ہمیشہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھا۔

    انہوں نے کہا کہ میری ٹیم عوام کی عدالت میں سرخرو ہے، دامن صاف ہے،پنجاب شفافیت،میرٹ،گڈ گورننس میں دیگر صوبوں سے آگے ہے۔

    دوسری جانب رکن قومی اسمبلی رخسانہ نوید کا کہنا تھا کہ پنجاب سے ون مین شو کے منفی کلچر کے خاتمے کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے،آپ نے تمام فیصلے اجتماعی طور پر عوام کے مفاد میں کیے، تنقید برائے تنقیدکی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو تیزی سے بڑھایا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا یوم عاشور پر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ کمیٹی امن و امان کو شاباشی دی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیکیورٹی انتظامات پر کابینہ کمیٹی امن و امان کو شاباش دیتے ہوئے صوبے میں یوم عاشور پر سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ متعلقہ اداروں نےامن وامان کی فضا برقرار رکھنے کے لئے شبانہ روز محنت کی، لاہور سمیت ہر شہر میں امن عامہ کے بہترین انتظامات کیےگئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پولیس،فوج، رینجرز، انتظامیہ سمیت پوری ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش ہے، متعلقہ اداروں، پولیس اور انتظامیہ نے پر امن فضا کو یقینی بنایا۔

    ان کا کہنا تھا کہ علمااوردیگر طبقات نےبھی یکجہتی کی فضا برقراررکھنے میں مثالی کردار اداکیا، آئندہ بھی جان و مال کے تحفظ کیلئےاسی جذبے اور عزم سے کام کرنا ہوگا۔

    خیال نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کے یوم شہادت پر ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منایا گیا، یوم عاشور پر شہر شہر جلوس برآمد ہوئے، ماتمی جلوسوں میں عزاداروں نے نوحہ خوانی کرتے ہوئے کربلا میں دی گئی اور عظیم قربانی پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔