Tag: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو

  • ’نئی مردم شماری پر بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے بحث بے معنی ہے‘

    ’نئی مردم شماری پر بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے بحث بے معنی ہے‘

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری پر بعض سیاسی حلقوں کی جانب سے بحث بے معنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ تنقید کرنیوالوں کو 1998 اور 2017 کی مردم شماری کا جائز ہ لینا چاہیے، مردم شماری نہ ہونے سے بلوچستان کے نقصان کے ذمہ داروں کا تعین کرنا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہم نے حقائق کو دیکھتے ہوئے نئی مردم شماری کو تسلیم کیا، نئی مردم شماری میں صوبے میں آبادی بڑھنےکی شرح دیگر سے زیادہ ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ قومی اسمبلی میں دو چار نشستیں بڑھنے سے حل نہیں ہو گا، صوبے کی تمام سیاسی قیادت دور اندیشی کا مظاہرہ کرے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ جو اضلاع پسماندہ ہیں ان کیلئے خصوصی گرانٹ ہونی چاہیے، اگر آبادی کی بنیاد پر وسائل کی تقسیم کا مطالبہ کیا تو یہ غلط ہوگا۔

  • حکومت بلوچستان اور چینی کمپنی میں گوادر کے لیے پینے کے پانی کا معاہدہ

    حکومت بلوچستان اور چینی کمپنی میں گوادر کے لیے پینے کے پانی کا معاہدہ

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چینی اوورسیز ہولڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی جس میں حکومت بلوچستان اورچینی کمپنی کے درمیان گوادر کے لیے پینے کے پانی کا معاہدہ کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کمپنی معاہدے کے تحت گوادر کو یومیہ تین لاکھ گیلن پینے کا صاف پانی فراہم کرے گی۔ حکومت بلوچستان چینی کمپنی کو 80 پیسا فی گیلن پانی ادا کرے گی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ معاہدے سے گوادر میں پانی کا مسئلہ کسی حد تک حل ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ گوادر پاکستان کا مستقبل ہے، گوادرکے شہریوں کوسہولتیں فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

    انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی مضبوطی ہی پاکستان کی مضبوطی ہے، ہماری پارٹی کا مقصد صوبے کے عوام کو ایک پلیٹ فارم دینا ہے، ہم بلوچستان کے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ کے متعدد علاقوں کا دورہ، مختلف امور کا جائزہ

    ان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ میں بلوچستان کا حصہ ایک ہزار ارب سے زیادہ بنتا ہے جب کہ اسے بجٹ کا صرف تین سو ارب ملتا ہے، وفاقی ادارے بلوچستان کے بجٹ کو استعمال نہیں کرتے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہرسال پرانی اسکیموں کونئے نام سے لے آیا جاتا ہے، ن لیگ نے گزشتہ پانچ سال نہایت منفی پالیسی رکھی۔ نا انصافی ن لیگ کرتی ہے جب کہ گالیاں پنجاب کےعوام کو پڑتی ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔