Tag: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

  • وزیر داخلہ کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات، کرم میں قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

    وزیر داخلہ کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات، کرم میں قیام امن کیلئے تعاون کی یقین دہانی

    پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کرکے صوبے میں قیام امن کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایوان وزیراعلیٰ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا، دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور کرم میں قیام امن کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ کے پی کو امن کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ کےپی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون کرینگے۔

    محسن نقوی نے کہا کہ کرم میں قیام امن اولین ترجیح ہے، اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کرم میں امن کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

    محسن نقوی اور علی امین نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سیکیورٹی اداروں کے شہدا کو خراج عقیدت پیچ کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارے لئے سرمایہ افتخار ہیں، لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشتگردی کے عفریت کا ملکر مقابلہ کرینگے۔

  • مسلح جتھوں سے لیس ہو کر احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے: عطا تارڑ

    مسلح جتھوں سے لیس ہو کر احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے: عطا تارڑ

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردعمل دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ مسلح جتھوں سے لیس ہو کر احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا وطیرہ ہے، انہوں نے ہمیشہ ریاست اور عوام کا نقصان چاہا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ تحریک انتشار نے پچھلی بار بھی مسلح جتھوں کیساتھ وفاق پر لشکر کشی کی، تحریک انتشار کے مسلح جتھوں نے بلا اشتعال فائرنگ کی، علی امین گنڈاپورکےگارڈز کو گولی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ لاشیں گرا کر ان پر سیاست کرنا چاہتے ہیں، ان کا کوئی احتجاج کبھی پرامن نہیں ہوا، یہ ملک میں بدامنی چاہتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ سیاسی مفاد پر ریاست کے مفاد کو قربان کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر ملکی تاریخ کے سیاہ ترین دن ہیں، ملتان میں بانی پی ٹی آئی کے جلسہ کے دوران بھگدڑ سے کئی ہلاکتیں ہوئیں، اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی نے اپنی تقریر جاری رکھی۔

    عطاتارڑ نے کہا کہ انہیں کبھی عوام کے جان ومال کی کوئی پرواہ نہیں رہی، خیبرپختونخوا کے عوام پہلے ہی ان کی کال کو مسترد کر چکے ہیں، عوام تحریک انتشار کی اگلی کال بھی مسترد کریں گے۔

  • اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے والی ‘ابابیل فورس’ کا افتتاح  کردیا گیا

    اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے والی ‘ابابیل فورس’ کا افتتاح کردیا گیا

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے والی ابابیل فورس کا افتتاح کردیا ، ابابیل یونٹ کے تمام رائیڈرز کےجسم پرکیمرہ نصب ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے دارلحکومت پشاور میں اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنےوالی ابابیل فورس کا پہلا دستہ تیار ہوگیا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے پشاورپولیس لائن میں ابابیل فورس کا افتتاح کیا۔

    ابابیل یونٹ کےتمام رائیڈر زکے جسم پرکیمرہ نصب ہے جبکہ فورس کےیونٹ میں ڈرون کیمرے بھی شامل ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ کےپی محمود خان نے کہا کہ ابابیل فورس بنانا وقت کی ضرورت ہے ، ابابیل فورس 24 گھنٹے پشاورشہرمیں ایکٹو ہوگی۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی پولیس انتہائی پروفیشنل ہے ، عوا م کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے

    مہنگائی کے حوالے سے محمود خان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہےمگرحکومت اقدامات کررہی ہے ، مہنگائی صرف یہاں نہیں ہے یہ بین الاقوامی مسئلہ ہے۔

    یاد رہے آئی جی خیبر پختونخواہ کے احکامات پر پولیس نے چھیناجھپٹی کی وارداتیں روکنے کے لیے ابابیل فورس بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

    آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ ابابیل فورس 1600پولیس اہلکاروں پر مشتمل ہوگی، فورس کو400موٹرسائیکلیں فراہم کی جائیں گی اور اہلکار2شفٹوں میں ڈیوٹی انجام دیں گے۔

    آئی جی خیبر پختوںخواہ نے مزید بتایا تھا کہ ہر موٹر سائیکل پر2اہلکارسوار اور جدیدجیکٹس میں کیمرے لگے ہوں گے۔

  • درہ آدم خیل سے ملنے والی 11 سال پرانی 16 لاشوں کی تدفین ، ورثا کیلئے امداد کا اعلان

    درہ آدم خیل سے ملنے والی 11 سال پرانی 16 لاشوں کی تدفین ، ورثا کیلئے امداد کا اعلان

    شانگلہ : درہ آدم خیل سے ملنے والی گیارہ سال پرانی سولہ لاشوں کی شانگلہ میں تدفین کردی گئی ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزدوروں کے ورثا کیلئے فی کس26، 26 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق درہ آدم خیل سے ملنے والی گیارہ سال پرانی سولہ لاشوں کی ضلعی ہیڈکوارٹرالپوری میں اجتماعی نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

    نمازِ جنازہ میں صوبائی وزراء شوکت یوسف زئی، عارف احمد زئی،مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر انجینیرامیرمقام سمیت سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی، جس کے بعد لاشوں کی شانگلہ میں تدفین کردی گئی۔

    وزیر اعلیٰ محمودخان نےجاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے لئے فی کس چھبیس چھبیس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

    گزشتہ روز ستمبر 2011 میں درہ آدم خیل کے علاقے کالا خیل سے اغواء ہونے والے سولہ مزدوروں کی لاشیں کوہاٹ سے ملی تھیں،  جنہیں اغواء کے بعد بے دردی سے مار کر ایک اجتماعی قبر میں دفن کردیا گیا تھا۔

    جس کے بعد سولہ لاشوں کو قانونی کارروائی کیلئے ایمبولینسوں کے ذریعے مذکورہ مقام سے شانگلہ منتقل کیا گیا۔

  • جیل اصلاحات کے لیے نئے لیگل فریم ورک کی بروقت تیاری کو یقینی بنایا جائے،محمود خان

    جیل اصلاحات کے لیے نئے لیگل فریم ورک کی بروقت تیاری کو یقینی بنایا جائے،محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ جیل اصلاحات کے لیے نئے لیگل فریم ورک کی بروقت تیاری کو یقینی بنایا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیرصدارت جیل خانہ جات سے متعلق اجلاس ہوا جس میں محکمہ جیل خانہ جات کی کارکردگی،جیل اصلاحات سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دی۔

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ جیل خانہ جات کے بہتر انتظام کے لیے نیا لیگل فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے،اب تک صوبے کے 14 جیلوں کا سارا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کر دیاگیا ہے،باقی جیلوں کا ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو بتایا گیا کہ پشاور سینٹرل جیل میں قیدیوں کے لیے اوپن ایئرجم تیار کر لیا گیا ہے،مردان جیل میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر کا کام جاری ہے۔

    محمود خان نے محکمہ جیل خانہ جات کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملاکنڈ اور کوہاٹ ڈویژنز میں سینٹرل جیل کے منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جیل خانہ جات کے تمام منصوبوں پر پیشرفت کے لیے ٹائم لائنز مقرر کیے جائیں،جیلوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کے لیے درکار فنڈز فراہم کیے جائیں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ جیل اصلاحات کے لیے نئے لیگل فریم ورک کی بروقت تیاری کو یقینی بنایا جائے۔

  • پی ٹی آئی میرٹ اور شفافیت کی علمبردار جماعت ہے، محمود خان

    پی ٹی آئی میرٹ اور شفافیت کی علمبردار جماعت ہے، محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ اور شفافیت کی علمبردار جماعت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت عوام کے اعتماد اور وسائل کی امین ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میرٹ اور شفافیت کی علمبردار جماعت ہے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو پر تحقیقات کاحکم دے دیا ہے،جلد عوام کے سامنے تمام حقائق لائیں گے۔

    مشیراطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    اس سے قبل خیبر پختونخوا حکومت نے اجمل وزیر کی آڈیو ٹیپ سامنے آنے کے بعد انہیں مشیر اطلاعات کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس کے ذریعے مشیر اطلاعات کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق اجمل وزیر کی جگہ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش کو محکمہ اطلاعات کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔

    اجمل وزیر کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اجمل وزیر کے آڈیو ٹیپ سے متعلق چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں آڈیو ٹیپ کے حوالے سے حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • جن علاقوں میں کرونا کیسز سامنے آرہے ہیں وہاں لاک ڈاؤن کو سخت کیا جائے، محمود خان

    جن علاقوں میں کرونا کیسز سامنے آرہے ہیں وہاں لاک ڈاؤن کو سخت کیا جائے، محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں کرونا کیسز سامنے آرہے ہیں وہاں لاک ڈاؤن کو سخت کیا جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیر صدارت بذریعہ ویڈیو کانفرنس ڈویژنل کمشنرز کا اجلاس ہوا جس میں ڈویژنل کمشنرز نے ڈویژن میں کورونا کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر محمود خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون اور ایس او پیز پر عمل کوہر صورت یقینی بنایا جائے،جس جگہ ایس اوپیز پرعمل نہیں ہو رہا وہ بندکی جائیں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ مساجد میں علما کی مشاورت سے طے ایس او پیز پر عمل یقینی بنایا جائے،منتخب عوامی نمائندے ضلعی انتظامیہ سے رابطے رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا مقابلہ کرنا سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اجلاس میں کمشنرز نے اپنے اپنے ڈویژنز میں گندم کی خریداری کی صورتحال سے آگاہ کیا۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر گندم خریداری کے اہداف کا حصول یقینی بنانے کے ساتھ رمضان کے مہینے میں پرائس چیکنگ پر خصوصی توجہ دیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں کیسز سامنے آرہے ہیں وہاں لاک ڈاؤن کو سخت کیا جائے۔

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عوام کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ ضرورت ہوئی تو ترقیاتی بجٹ سےکٹ لگا کر عوام پر خرچ کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ریلیف پیکج سے متعلق میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ لاک ڈاؤن سے مشکلات ہیں ہمیں لوگوں کا احساس ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسائل کے مطابق معاشی پیکج کا اعلان کر رہا ہوں، احساس پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو 5 ہزار روپے تک دیں گے، 19 لاکھ خاندانوں کو احساس پروگرام کے تحت 5 ہزار روپے دیں گے،امدادی رقم وفاق اور صوبےکی طرف سے دی جائےگی۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ 11 ارب40 کروڑ روپے صوبائی حکومت کی جانب سے دیے جائیں گے، کاروباری طبقے کو ڈیڑھ ارب روپے کا ریلیف ٹیکسز میں دیں گے، ہیلتھ سیکٹر کے لیے 8 ارب روپےفوری جاری کیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبائی حکومت ٹیکس چھوٹ میں5 ارب روپے دےگی، مجموعی طور پر32 ارب روپے کا پیکج دیا جا رہا ہے، ہیلتھ، ریسکیو ورکز، سیکیورٹی اہلکار فرنٹ لائن پر کام کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں صحت کے شعبے میں 8 ارب روپےخرچ کیے جائیں گے، ضرورت ہوئی تو ترقیاتی بجٹ سے کٹ لگا کر عوام پر خرچ کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور متاثر افراد کی تعداد 1252 تک جا پہنچی ہے، سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس سے اب تک 10 افراد جاں بحق اور 23 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قیدیوں کے لیے بڑا اعلان

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا قیدیوں کے لیے بڑا اعلان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قیدیوں کی سزاؤں میں 2 ماہ کی کمی کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے قیدیوں کی سزاؤں میں 2 ماہ کی کمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وبا کی شکل اختیار کرگیا، قیدیوں کو بھی ریلیف دیں گے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ سزائیں کم ہونے سے بیشتر قیدیوں کو رہائی مل جائے گی۔

    دوسری جانب وزیر صحت خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے کے پی میں 15 کیسز ڈی آئی خان کے ہیں، تمام افراد کی ٹریول ہسٹری ہے، تفتان سے آئے تھے

    سندھ میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 103 ہوگئی جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی تعداد 136 ہوگئی۔ ترجمان سندھ حکومت نے بتایا کہ تفتان سے سکھر آنے والے اب تک 76 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 26 کیسز کراچی اور ایک کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 11 مارچ کو عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کو عالمگیر وبا قرار دیا تھا، یہ وائرس اب تک 150 سے زائد ممالک میں پھیل چکا ہے۔ وائرس سے اب تک ایک لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 5 ہزار سے زائد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

  • اس ملک میں وہی لوگ اقتدار میں آئے جنہوں نے ملک کو لوٹا، محمود خان

    اس ملک میں وہی لوگ اقتدار میں آئے جنہوں نے ملک کو لوٹا، محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ اس ملک میں وہی لوگ اقتدار میں آئے جنہوں نے ملک کو لوٹا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ ترک صدرطیب اردوان نے کھل کر باتیں کی، عوام اور صوبے کی طرف سے طیب اردوان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

    محمود خان نے کہا کہ عالمی رہنما عمران خان کی وجہ سے پاکستان آ رہے ہیں، ایسا ایماندار لیڈر تاریخ میں نہیں آیا اور نہ آئےگا، عمران خان نے اقوام متحدہ میں آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ خود چوری کرتے ہیں اورانگلی ہماری طرف اٹھاتے ہیں، اس ملک میں وہی لوگ اقتدار میں آئے جنہوں نے ملک کو لوٹا۔

    انہوں نے کہا کہ کچھ مہینے میں سخت حالات گزر جائیں گے،یہ ملک اور صوبہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا، ملک کو ایسے مقام پر چھوڑیں گے کہ مستقبل کی نسل فخر کرےگی، صوبے میں نئے اسکول اور کالج کھولے جائیں گے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے جب بھی ملتا ہوں کہتے ہیں غریب کے لیےسوچو، عوام کی بہتری اور آسانی کے لیے قانون سازی کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہفتے میں دو دن عوام کو کال کروں گا، عوام سے پولیس اور پٹواری کے بارے میں پوچھوں گا۔