Tag: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

  • وفاقی اورپنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    وفاقی اورپنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے وارننگ دی ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اپنی حرکتوں سے باز آجائے، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتے تو ہم دیکھتے ہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف پر میرے گھر سے 100فٹ دور تھانہ کینٹ میں غداری کی ایف آئی آر پڑی ہے، ن لیگ کے دیگر قائدین اور صدر آصف زداری پر بھی ایف آئی آر ہے، ایسا نا ہو کہ پھر میں وہ ایف آئی آر نکلواکر آپ کے بھی گھر پولیس بھجوادوں۔

    علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مریم نواز صوبوں میں دوریاں پیدا کرنا چاہتی ہے ، مریم نواز سےعاجزی سے درخواست ہے ایسی باتوں سے اجتناب کریں۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ میرےصوبےکےلوگ اپنااوراپنےوزیر اعلیٰ کا تحفظ کرناجانتےہیں، اگر انہیں بد معاشی کو شوق ہے تو شکر ہے جواب دینے کی طاقت رکھتا ہوں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے 99 فیصد ایف آئی آرز جھوٹی ہیں، اگر ان کو شوق ہے اوربڑےبدمعاش ہیں تو چیلنج کرتا ہوں آکر گرفتار کریں، میرے صوبے کے لوگ اتنے کمزور نہیں۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دے رہا ہوں اپنی حرکتوں سے باز آجائیں، یہ اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتےتو ہم دیکھتے ہیں یہ کیسے حکومت چلاتے ہیں۔

  • سیاحت کے شعبے کو کھولنے سے پہلے ایس او پیز پر آگاہی مہم چلائی جائے، محمود خان

    سیاحت کے شعبے کو کھولنے سے پہلے ایس او پیز پر آگاہی مہم چلائی جائے، محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ سیاحت کے شعبے کو کھولنے سے پہلے ایس او پیز پر آگاہی مہم چلائی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کرونا کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا،کور کمانڈ رپشاور،چیف سیکریٹری، آئی جی اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

    اجلاس میں کرونا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن سمیت مختلف شعبوں میں ایس او پیز پر عملدرآمدکی صورت حال کاجائزہ لیا گیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اجلاس کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ان کو بندکر دیا جائےگا۔

    محمود خان نے ٹیچنگ اسپتالوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وسائل فراہم کرنے اور کرونا مریضوں کے لیے تمام ٹیچنگ اسپتالوں کو یکساں پالیسی گائیڈ لائنز جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس کے دوران سیاحت سے متعلق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے کو کھولنے سے پہلے ایس او پیز پر آگاہی مہم چلائی جائے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کھولنے یا نہ کھولنے سے متعلق فیصلہ دوسرے صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔

  • 50 سال حکمرانی کرنے والی جماعتوں نےعوام کے لیے کچھ نہیں کیا،محمود خان

    50 سال حکمرانی کرنے والی جماعتوں نےعوام کے لیے کچھ نہیں کیا،محمود خان

    دیربالا: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ 50 سال حکمرانی کرنے والی جماعتوں نےعوام کے لیےکچھ نہیں کیا، مخالفین آئندہ الیکشن کے لیے 5 سال تک انتظار کریں۔

    تفصیلات کے مطابق دیر بالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے ورکرز اپنی صفوں میں یکجہتی پیدا کریں، پورے صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں، کسی مخصوص ضلع کے لیے کام کا تاثر غلط ہے۔

    محمود خان نے کہا کہ 50 سال حکمرانی کرنے والی جماعتوں نےعوام کے لیےکچھ نہیں کیا، مخالفین آئندہ الیکشن کے لیے 5 سال تک انتظار کریں، تحریک انصاف 2023 میں کارکردگی کے بنیاد پر میدان میں اترے گی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 50 کروڑ دینے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوروں اور لٹیروں نے قومی خزانہ لوٹا ،احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

    فاٹا انضمام کے فیصلے کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے ، محمود خان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ 70سالوں کی پسماندگی دور کرنے میں وقت لگے گا، تمام قبائلی اضلاع میں تعلیم اور صحت کے معیار کو بہتر بنائیں گے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ 70سالوں کی پسماندگی دور کرنے میں وقت لگے گا، تمام قبائلی اضلاع میں تعلیم اور صحت کے معیار کو بہتر بنائیں گے۔

  • فاٹا انضمام کے فیصلے کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے ، محمود خان

    فاٹا انضمام کے فیصلے کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے ، محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام کے فیصلے کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے، ترقیاتی کاموں پر قبائل کے تحفظات دور کرنے کی کوشش ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ 70سالوں کی پسماندگی دور کرنے میں وقت لگے گا، تمام قبائلی اضلاع میں تعلیم اور صحت کے معیار کو بہتر بنائیں گے۔

    محمود خان نے کہا کہ تمام سرکاری اداروں میں عملےکی کمی کو پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام کے فیصلے کو ہر صورت کامیاب بنانا ہے، ترقیاتی کاموں پر قبائل کے تحفظات دور کرنے کی کوشش ہے۔

    باجوڑ میں زراعت کے پروگرام کا انعقاد قابل تحسین ہے، محمود خان

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ فاٹا انضمام کو مکمل کرنے کی توفیق دینے پر اللہ کا شکر گزار ہوں، صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح باجوڑ بھی ترقی کرے گا۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ میں لیڈر عمران خان کو جانتا ہوں، وزیراعظم کبھی بھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ اللہ کی مدد اورعمران خان کی کوششوں سے چیلنجز میں سرخرو ہوں گے، انشااللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

  • سی پیک کے ذریعے کے پی میں روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے، محمود خان

    سی پیک کے ذریعے کے پی میں روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے، محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ سی پیک کے ذریعے کےپی میں روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے، حکومتی کوشش ہے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں سی پیک منصوبے کے تحت سرمایہ کاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے کےپی میں روزگار کے مواقع بڑھ جائیں گے۔

    محمود خان نے کہا کہ کانفرنس سرمایہ کاری کے لیے بھرپور فائدہ مند ثابت ہوگی، حکومتی کوشش ہے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ کے پی میں روڈز اور انفرا اسٹرکچرکے بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے، زراعت، معدنیات اور سیاحت میں چینی سرمایہ کاری کریں۔

    سابق چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ موسمی دوستی نہیں ہے، پاکستان اور چین ایک دوسرے کی مدد کر رہے ہیں، چین نے پہلے پاکستان میں سی پیک منصوبے کا آغاز کیا۔

    پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے، چینی سفیر

    یاد رہے کہ دو روز قبل چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا تھا کہ چین نے ہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی، پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے۔

  • باجوڑ میں زراعت کے پروگرام کا انعقاد قابل تحسین ہے، محمود خان

    باجوڑ میں زراعت کے پروگرام کا انعقاد قابل تحسین ہے، محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ فاٹا انضمام کو مکمل کرنے کی توفیق دینے پراللہ کا شکر گزار ہوں، صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح باجوڑ بھی ترقی کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ غریب آدمی کی فلاح کو ترجیح دینی ہے، وزیراعظم نے مجھ سے کہا آپ کو وزیراعلیٰ بنایا ہے مایوس نہیں کرنا۔

    محمود خان نے کہا کہ باجوڑ میں زراعت کے پروگرام کا انعقاد قابل تحسین ہے، قبائلی علاقوں کے دورے کرکے ان کے مسائل حل کرنے ہیں، صوبے کے دیگر علاقوں کی طرح باجوڑ بھی ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کا انضمام بہت بڑا چیلنج تھا، فاٹا انضمام کو مکمل کرنے کی توفیق دینے پراللہ کا شکر گزار ہوں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے مزید کہا کہ میں لیڈر عمران خان کو جانتا ہوں، عمران خان کبھی بھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

    انشااللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے، محمود خان

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ اللہ کی مدد اورعمران خان کی کوششوں سے چیلنجزمیں سرخرو ہوں گے، انشااللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

  • انشااللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے، محمود خان

    انشااللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے، محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ اللہ کی مدد اورعمران خان کی کوششوں سے چیلنجزمیں سرخرو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہماری کارکردگی کا جائزہ لیتے رہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر ڈاکٹرکی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا بیٹا بھی ڈاکٹر بنے، میں تو ڈاکٹرنہیں بن سکا پراللہ کے کرم سے آج عزت و احترام ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ وسیم اکرم نے کہا 23 سال سے ذیابیطیس کا مریض ہوں، جس طرح عمران خان وسیم اکرم کے کپتان تھے ویسے ہی ہمارے ہیں، کپتان عمران خان ہمیں بھی اسی طرح دوڑاتے رہتے ہیں۔

    محمود خان نے مزید کہا کہ اللہ کی مدد اورعمران خان کی کوششوں سے چیلنجزمیں سرخرو ہوں گے، انشااللہ عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دیں گے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ سرکاری اسکولوں میں کثیر درجاتی تدریس کے خاتمے کے لیے 65 ہزار اساتذہ شفاف طریقہ کار کے تحت میرٹ پر بھرتی کیے جارہے ہیں۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دور حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے اور طلباء کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے محکمہ تعلیم جدید اور عملی تربیت فراہم کررہا ہے۔

  • میرا خواب ہے کہ صوبے میں یکساں ترقی ہو، محمود خان

    میرا خواب ہے کہ صوبے میں یکساں ترقی ہو، محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے بشام شانگلہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شیروں کو پنجروں میں بند کردیا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ مجھے بتائیں میٹر ریڈرز اور مالی اب کھرب پتی کیسے بن گئے، کرپٹ سیاست دانوں نے 30ہزار ارب روپے کا قرضہ چڑھا دیا۔

    محمود خان نے کہا کہ نواز شریف نے ملکی خارجہ پالیسی تباہ کر رکھی تھی، نوازشریف تو صرف آلو گوشت کی خارجہ پالیسی پر یقین رکھتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھارتی جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی، کچھ لوگ اسلام اور دین کے نام پر سیاست کر رہے ہیں، عمران خان نے عالمی طاقتوں کے سامنے اسلام کی آواز بلند کی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ ہم کسی کو بے روزگار نہیں کر رہے، میرا خواب ہے کہ صوبے میں یکساں ترقی ہو۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں صوبے کے پسماندہ علاقوں میں تیز تر ترقی ہوگی۔

  • خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی زیرصدارت کابینہ اجلاس آج ہوگا جس میں 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، اجلاس کا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔

    صوبائی کابینہ کے اجلاس میں ضم قبائلی اضلاع کے لیے 52 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری لی جائے گی۔

    سول پروسیجرکوڈ میں ترامیم کی منظوری اور رزمک کیڈٹ کالج کی ریگولیشن کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں چائلڈ میرج کی روک تھام سے متعلق بل پرغور کیا جائے گا۔

    صوبائی کابینہ کے اجلاس میں تربیلہ کشتی حادثے کے متاثرین کے لیے خصوصی پیکیج کی منظوری دی جائے گی، سرکاری ریسٹ ہاؤسسزکو نجی شعبے کو لیزپر دینے سے متعلق بھی غور ہوگا۔

    پاک اٖفغان بارڈر کو 24گھنٹے کھولے رکھیں گے، وزیراعلیٰ کے پی محمود خان

    یاد رہے کہ 31 جولائی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چیف سیکریٹری اور دیگرحکام کے ساتھ طورخم بارڈر کا دورہ کیا تھا ، وزیراعظم کے مشیرارباب شہزاد بھی دورے میں شریک تھے، امیگریشن اورکسٹم حکام نے حکام کو مسائل و مشکلات پر بریفنگ دی تھی۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ پاک اٖفغان بارڈر کو 24 گھنٹے کھولے رکھیں گے، بارڈرکھلے رہنے سے ٹرانزٹ بڑھے گی ، طور خم بارڈر کو جدید سہولتوں سےآراستہ کر رہے ہیں۔

  • تعلیم کے شعبے میں 6 سالوں سے ترجیحی بنیادوں پرکام کررہے ہیں، محمود خان

    تعلیم کے شعبے میں 6 سالوں سے ترجیحی بنیادوں پرکام کررہے ہیں، محمود خان

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے کہا کہ نظام کو ہرحال میں ٹھیک کریں چاہے سختی دکھانا پڑے، تمام وزرا اور نمائندگان اپنے حلقوں کو ٹھیک کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے میٹرک کے طلبہ اور ایڈمسٹریشن کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بارایسا ہوا سرکاری سطح پر72 فیصد مثبت نتیجہ آیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے کہا کہ تمام وزرا اورنمائندگان اپنے حلقوں کوٹھیک کریں، ہم نے مل کرسسٹم کو ٹھیک کرنا ہے۔

    محمود خان نے کہا کہ تعلیم کے شعبے میں 6 سالوں سے ترجیحی بنیادوں پرکام کر رہے ہیں، ہرایک ماہ بعد یا 2ماہ بعد اسکولوں کی کارکردگی دیکھتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے مزید کہا کہ نظام کو ہرحال میں ٹھیک کریں چاہے سختی دکھانا پڑے۔

    یاد رہے کہ رواں سال فروری میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت فنی تعلیمی اداروں کو مضبوط اور موثر بنا رہی ہے، پاک چین اقتصادی راہداری میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے گا۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ حکومت 4 ہزار طلبا کومفت فنی تعلیم فراہم کرے گی۔