Tag: وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان

  • کورونا کیسز میں اضافہ،   اسمارٹ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے سمیت نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

    کورونا کیسز میں اضافہ، اسمارٹ لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے سمیت نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

    پشاور : خیبر پختونخواہ حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش ںظر اسمارٹ لاک ڈاؤنز سخت سمیت مزید پابندیاں عائد کرنے اور ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج سے معاونت کی درخواست کا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا، کور کمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری، آئی جی ،وزرا،انتظامی سیکریٹریز نے شرکت کی.

    اجلاس میں بعض اضلاع میں کیسز میں اضافہ،احتیاطی تدابیر پر عدم عملدرآمد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے پہلے سے نافذ حفاظتی اقدامات اور پابندیوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کے پی حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے پاک فوج سے معاونت کی درخواست دینے اورضرورت پڑنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤنز مسخت سمیت مزید پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔

    اجلاس میں کے پی میں15ستمبر تک ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کی سمز بند کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا گیا اور صوبے بھر میں یکساں طور پر ہفتے میں 2دن کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی زیر صدارت اجلاس میں ہزارہ ڈویژن کے بعض اضلاع میں پاک فوج کے 10 کور کی مدد حاصل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

  • کنٹرولرمالاکنڈ بورڈ کے بیٹے کو نقل کروانے والے امتحانی عملے کو شوکاز نوٹس جاری

    کنٹرولرمالاکنڈ بورڈ کے بیٹے کو نقل کروانے والے امتحانی عملے کو شوکاز نوٹس جاری

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے امتحان میں کنٹرولرمالاکنڈبورڈ کے بیٹے کو نقل میں سہولت فراہم کرنیوالے امتحانی عملے کو شو کاز نوٹس کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختوںخواہ محمود خان نے امتحان میں کنٹرولرمالاکنڈبورڈ کے بیٹے کی جانب سے نقل کا نوٹس لے لیا اور امیدوار کو نقل میں سہولت فراہم کرنیوالے امتحانی عملے کو شو کاز نوٹس کردیا۔

    شوکاز نوٹس میں مذکورہ عملے کو فرائض سے غفلت اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے ، عملے میں ایگزامینشن سینٹرکے سپرنٹنڈنٹ ہمایون خان اور نگران رحمت علی شامل ہیں۔

    شوکاز نوٹس میں دونوں کو 15دن کے اندر تسلی بخش جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    اس حوالے سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ نے کہا امتحانی ہال میں عملےکی سر پرستی میں نقل کرانے کا معاملہ شرمناک ہے، اس واقعے سے محکمہ تعلیم اور صوبائی حکومت کی بدنامی ہوئی ہے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ ملوث تمام کرداروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، معاملےمیں ملوث کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، موجودہ حکومت شفافیت، میرٹ کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان  آئندہ ہفتے رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کریں گے

    وزیراعظم عمران خان آئندہ ہفتے رشکئی اکنامک زون کا افتتاح کریں گے

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان  نے رشکئی اکنامک زون کے قیام میں مدد کی، وہ آئندہ ہفتے رشکئی اکنامک زون کاافتتاح کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کورونا کےامتحان میں ہم سرخرو ہوں، کورونا وائرس قوم پر آزمائش کا وقت ہے۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ بی آرٹی کومکمل کیالوگ اس سےمستفیدہورہےہیں، بی آرٹی منصوبے کو میں نے چلایا اور لوگوں کو فائدہ مل رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ صوبے میں اکنامک زون قائم کیے جارہے ہیں وزیراعظم نےرشکئی اکنامک زون کےقیام میں مددکی، آئندہ ہفتے وزیراعظم رشکئی اکنامک زون کاافتتاح کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافت کیلئےغیرجانبدارہوناضروری ہے، کوروناوائرس کی صورت میں امتحان آیا ہے، حکومت ملی تو بہت سے چیلنجز کا سامنا تھا۔

    بی آرٹی منصوبے کے حوالے سے محمود خان نے کہا کہ بی آرٹی منصوبہ گلے کی ہڈی بن گیا تھا،سب سوال کرتے تھے، لوگ پوچھتے تھےکہ بی آر ٹی منصوبہ کب مکمل ہوگا، بی آرٹی منصوبہ ہم نے مکمل کردیا،4سال گالیاں کھائیں۔