Tag: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور

  • کسی ایک صوبے کو حق نہیں ملتا تو اس پر ہم سندھ کیساتھ ہیں، وزیراعلیٰ کےپی

    کسی ایک صوبے کو حق نہیں ملتا تو اس پر ہم سندھ کیساتھ ہیں، وزیراعلیٰ کےپی

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کوئی صوبہ زیادہ پانی لیکر جاتا ہے اور ایک کو حق نہیں ملتا تو اس پر ہم سندھ کیساتھ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کوئی صوبہ حق سے زیادہ پانی لے رہا ہے تو اس کی مخالفت کرتے ہیں، جس کو حق کے مطابق پانی مل رہا ہے اس کی مخالفت نہیں کرتے، بانی پی ٹی آئی اور ہماری پارٹی کا وژن ہے کہ کسی کے حق کی مخالفت نہیں کرتے۔

    وزیراعلیٰ کےپی نے کہا کہ 1991 کے آبی معاہدے کے تحت ہمیں ایک حصہ ملا جس پر سمجھوتا نہیں کرسکتا، میرے والے پانی سے ان کا کیا کام ہے، مجھے تو اپنا حصہ ملا ہوا ہے۔

    علی امین نے کہا کہ 1991 میں سی آر بی سی منظور ہوئی جسے وفاق نے بنانا تھا، وفاقی حکومت نے دیگر تین صوبوں کی نہر بنائی لیکن میری والی نہیں بنائی، اب جو نہر بن رہی ہمارے صوبے نے شروع کی، اس پر 35 فیصد فنڈز میں دے رہا ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ سی آر بی سی ہماری ضرورت ہے جس سے 3 لاکھ ایکٹر زمین آباد ہوگی، جو نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کےلیے فوڈ باسکٹ ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی پر کوئی کیس نہیں ہے، ملک میں قانون کی بالا دستی نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے پارٹی کا جو لائحہ عمل بنے گا اس کےلیے تیار ہیں۔

  • خیبر پختونخوا میں آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

    خیبر پختونخوا میں آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور

    وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے، آپریشن کا فائدہ نہیں ہونا، نقصان ہی ہونا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تو چل رہے ہیں، سب کو بیٹھنا ہوگا، قرارداد پاس کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، ہماری افغانستان کے ساتھ بات چیت ضروری ہے، اسٹیبلشمنٹ افغانستان جرگہ بھیجنے کے معاملے پر آن بورڈ ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عوام کا اعتماد غلط پالیسیوں کی وجہ سے اٹھا، اب نظرثانی کرنا ہوگی، جب تک بانی جیل میں ہیں، سیاسی استحکام نہیں آسکتا۔

    انھوں نے کہا کہ آگے بڑھنے کیلئے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنا چاہیے، کل میٹنگ میں سیاسی معاملات اور بانی پر بات نہیں ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے کام کررہا ہوں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ بانی کو کہا میرا ضمیر کہتا ہے آپ کی رہائی کیلئے جو کرسکتا ہوں کروں، کل کے اعلامیے میں دہشت گرد تنظیموں کے ڈیجیٹل نیٹ ورکس کی بات ہوئی، اعلامیے میں ہمارے سیاسی ڈیجیٹل نیٹ ورکس کی بات نہیں ہوئی۔

    علی امین گنڈا پور کی افغانوں کو بیدخل کرنے کی مخالفت ، شہریت دینے کا مطالبہ

    انھوں نے بتایا کہ بانی نے ہمیشہ کہا فوج ہماری ہے، فوج مضبوط ہوگی تو پاکستان مضبوط ہوگا، قمر باجوہ سے اختلاف ہوسکتا ہے لیکن فوج سے کوئی اختلاف نہیں

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خواجہ آصف، فیصل واوڈا، طلال چوہدری کہتے ہیں میں فوج سے ملا ہوا ہوں، یہ تینوں کیا کہنا چاہتے ہیں کہ کسی کا فوج سے ملنا غداری ہے، یہ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ میں غدار ہوں۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ فوج پر تنقید ہوتی ہے تو مجھے دکھ ہوتا ہے، ہم فوج اور ریاست کے خلاف نہیں، آرمی چیف سے میرے تعلقات ٹھیک ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ این ایف سی پر نظرثانی کی جائے، آرمی چیف میرے این ایف سی پر نظرثانی کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، آرمی چیف نے ہمارے صوبے کے جائز حقوق کو ہمیشہ سپورٹ کیا۔

    انھوں نے کہا کہ افغان شہریوں کو ایک طریقہ کار کے تحت بھیجا جائے، افغان شہریوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح بھیجنے کے حق میں نہیں، افغان شہری پاکستان کی شہریت مانگتا ہے تو کیوں نہیں دیتے؟

    ہارڈ کور دہشت گردوں کی تعداد مجموعی طور پر ساڑھے 22 ہزار کے قریب ہے، ہمارے علاقوں میں پہلے ساڑھے 5 ہزار دہشت گرد تھے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اب 11 ہزار کے قریب ہوچکے، ان دہشت گردوں میں افغان بھی شامل ہیں، اللہ کی مدد، عوام کا ساتھ اور حکومتوں کے درمیان اعتماد ہو تو دہشت گردوں سے نمٹ لیں گے۔

    https://urdu.arynews.tv/ali-amin-gandapur-terrorism-situation-in-kpk/

  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات سنگین صورت اختیار کرگئے

    پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات سنگین صورت اختیار کرگئے

    پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  نے عاطف خان اور شیر علی ارباب کوپارٹی عہدوں سے ہٹادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں اختلافات سنگین صورت اختیارکرگئے ، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے عاطف خان اور شیرعلی ارباب کو پارٹی عہدوں سےہٹادیا۔

    عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر اور شیرعلی ارباب ضلع پشاورکے صدر تھے۔

    حکومت کی جانب سے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ارباب عاصم پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر ، عرفان سلیم ضلع پشاور کا صدر اور شہاب ایڈووکیٹ پشاور کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا ہے۔

    عاطف خان نے برطرف وزیرشکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا جبکہ شیرعلی ارباب نےوزیراعلیٰ پر اعتماد سے متعلق اقرار نامے پر دستخط کرنےسےانکارکیاتھا۔

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغرخان نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔

  • پوری کوشش ہے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، محسن نقوی

    پوری کوشش ہے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، محسن نقوی

    وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو، وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

    خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میں رابطہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ نے اپنے تحفظات سے وزیرداخلہ محسن نقوی کوآگاہ کردیا ہے۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ کے پی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو جائے، تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

    وزیراعلیٰ کے پی اور وزیرداخلہ کے درمیان آئندہ 2 روز میں مشاورت پر اتفاق ہوا ہے، افہام و تفہیم سےغلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔

    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے وزیرداخلہ کوگرڈ اسٹیشنز کی حفاظت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کو بجلی نہیں دی تو نیشنل گرڈ بند کردیں گے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ ہماراصوبہ ہے، ہماری حکومت ہے، یہاں وہی ہوگا جو ہم چاہیں گے، اگرنیشنل گرڈ سے بجلی کم کی جائیگی تو یہاں سے نیشنل گرڈ کی بجلی کم کردوں گا۔

    انھوں نے کہا کہ آپ کے ساتھ بیٹھ کربات کرنے پریقین نہیں، ہم نے جو کرناہے وہ ہم کریں گے، یہ بات میں کل اسلام آباد جاکر بھی کروں گا۔

    وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے فون کیا کہ آئی ایم ایف کیلئے صوبے کی سپورٹ چاہیے، آئی ایم ایف کو کہوں گا یہ پیسہ ہمارے نام پر لیتے اور ٹیکس بھی ہم پر ڈالتے ہیں۔

  • آپ گورنر راج لگائیں ہم گورنر ہاؤس پرقبضہ کرلیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ آپ گورنر راج لگائیں ہم گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ ہم 9 مئی کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں، جس جس نےغلط کیا وہ قوم کے سامنے آئیں گے، مجھ پر 8 اضلاع میں پرچے کاٹے گئے ایک بھی ثابت نہیں ہوا۔

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ کی کرسی کے لیے خاموش نہیں رہوں گا، آپ گورنر راج لگائیں ہم گورنر ہاؤس پر قبضہ کرلیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ آج ڈیزل جہاز بھرکر حق کے راستے پر چل رہا ہے، ہمیں ایسے نعروں سے اجتناب کرنا چاہیے، اگر آپ رن وے پر واپس آگئے تو ہم پھر سے نعرے لگائیں گے۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پرویز خٹک خانہ کعبہ میں مجھ سے مناظرہ کرلے، میڈیا ضرور ہو۔