Tag: وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ

  • سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری

    سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20 فیصد اضافے کی منظوری

    کراچی : سندھ کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20فیصداضافےکی منظوری دے دی اور کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی صدارت میں کابینہ کااجلاس ہوا ، اجلاس میں کابینہ کوبجٹ سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصداضافہ کیاجارہاہے، محکمہ تعلیم کامجموعی بجٹ13 فیصد بڑھا کر 268.424 ارب ، محکمہ صحت کامجموعی بجٹ 20فیصدبڑھاکر181.217ارب اور بلدیاتی اداروں کی گرانٹ کوبڑھاکر82ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

    سندھ کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20فیصداضافےکی منظوری دے دی ، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی گئی اور سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ میں نیا ٹیکس شامل نہیں کیا گیا۔

    سندھ کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ، نئےمالی سال کےبجٹ کامجموعی حجم14کھرب77ارب روپےہے ،اجلاس میں پلاننگ ڈپارٹمنٹ نےاگلےمالی سال کی اےڈی پی کےحوالے سےبریفنگ دی اور مالی سال کی ڈمانڈز فارگرانٹس اورسپلیمینٹری گرانٹس کی منظوری دیدی گئی۔

    بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بجٹ دستاویزات پر دستخط کردیئے۔

  • سندھ میں مزید 86 افراد کورونا وائرس میں مبتلا، مجموعی تعداد 1214 ہوگئی

    سندھ میں مزید 86 افراد کورونا وائرس میں مبتلا، مجموعی تعداد 1214 ہوگئی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کہا کہ صوبے میں مزید 86 افراد کورونا میں مبتلا افراد پائے گئے ، جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 1214ہوگئی جبکہ 358 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے کورونا کی صورتحال پر اہم پیغام میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹےمیں 586 مزیدٹیسٹ کئے، نئے ٹیسٹ میں مزید 86 کورونامیں مبتلاافرادپائے گئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ  کل تک11623 ٹیسٹ کئےگئےتھے، نئےاعدادشامل کرنےکےبعدکُل تعداد12209 ہوگئی، اس حساب سےکورونامریضوں کی تعداد1214ہوگئی اور صحتیاب ہونیوالوں کی تعداد 358 ہے ، جو مریضوں کا 30 فیصد ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ   گزشتہ 24گھنٹےمیں کوروناکےباعث ایک موت ہوئی، یہ موت میرےبہنوئی سیدمہدی شاہ کی تھی، جس کے بعد کوروناکےسبب جاں بحق ہونےوالوں کی تعداد22 ہوگئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ  مہدی شاہ 52 سال کےتھے، 28 مارچ کوکوروناٹیسٹ مثبت آیا، وہ کورونا سےجنگ جیت گئےتھے،ان کے 2ٹیسٹ منفی آئےتھے، مہدی شاہ کو کورونا کے باعث پھیپھڑوں اوردیگرامراض نمودارہوئے، ان مسائل کےسبب مہدی شاہ زندگی کی بازی ہارگئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  اسپتال میں مہدی شاہ کوکوروناکامریض ڈکلیئرنہیں کیا، ہم نےپھربھی مہدی شاہ کی تدفین کورونا کی بنیادپرکی، ہزاروں لوگوں نےدکھ کی گھڑی میں تعزیتی پیغامات بھیجے، تعزیتی پیغام بھیجنےوالوں میں زیادہ ترلوگ میرے جاننےوالے نہیں، میں ان سب کاشکرگزارہوں جنہوں نے تعزیت کی ہے،دوستوں سے گزارش ہے مہدی شاہ کی مغفرت کیلئےدعا کریں۔

    مراد علی شاہ  نے عوام سےایک بارپھرگھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا شہری ایک دوسرےسےفاصلہ رکھیں، اپنی،اپنےخاندان اوردوستوں کی زندگی کی حفاظت میں کرداراداکریں ، حکومتی فیصلوں پرعملدرآمدکر کے کوروناکوشکست دیں۔