Tag: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ

  • وزیراعلیٰ سے کورکمانڈرکراچی نوید مختار کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سے کورکمانڈرکراچی نوید مختار کی ملاقات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سےکور کمانڈرکراچی نوید مختار نے ملاقات کی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔

    ملاقات میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کےعملدرآمد پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران ٹارگٹڈآپریشن اورسیکیورٹی کی صورتحال سمیت دیگرامورپربھی غور کیا گیا۔

     وزیراعلیٰ سندھ اورکورکمانڈرکراچی نےظہرانہ بھی ساتھ کیا۔

  • وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے آئی جی غلام حیدرجمالی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے آئی جی غلام حیدرجمالی کی ملاقات

    کراچی : وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے آئی جی غلام حیدر جمالی کی ملاقات میں فوجی عدالتوں کیلئے دس مقدمات وفاق کو بھیج دیئے گئے۔

    زرائع کے مطابق وزیرِاعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آئی جی غلام حیدرجمالی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فوجی عدالتوں کیلئے دس مقدمات وفاق کوبھیج دیئے گئے، جس میں کارساز، مہران بیس اور ایئرپورٹ حملہ کیس جیسے مقدمات شامل ہیں ۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں اس بات کا فیصلہ بھی کیا گیا کہ جمعے تک مزید47مقدمات وفاق کو بھیج دیئے جائیں گے۔

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرِ صدارت وزیراعلیٰ ہاﺅس میں سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا، جس میں گورنرسندھ عشرت العباد خان، آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی، ڈی جی رینجرز بلاک اکبر، اور کورکمانڈر کراچی نے شرکت کی۔

    اجلاس میں صوبے میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ انسداد دہشتگردی کی خصوصی فورس تشکیل دینے کے فیصلے کی منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایک ہزار اہلکاروں پر خصوصی فورس تشکیل دی جائے گی جس کو پاکستان آرمی خصوصی تربیت فراہم کرے گی۔

    اجلاس میں دہشتگردی کے 57 مقدمات وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، وفاقی حکومت نے سندھ کی جانب سے مقدمات نہ بھیجے جانے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

    اجلاس میں اہم اور حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنے، کراچی آپریشن کو بلاامتیاز جاری رکھنے اورتیز کرنے سے متعلق بھی مشاورت ہوئی تھی۔

  • آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار

    آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا خالد سومرو کے قتل پر افسوس کا اظہار

    کراچی: سابق صدرآصف زرداری اور چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جے یو آئی فے کے صوبائی رہنما اور سابق سنیئٹر خالد محمود سومرو کے قتل پرافسوس کااظہار کیا ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری نے ایک بیان میں جے یو آئی ف کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود کے قتل کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ خالدسومرو کے قتل سے حوصلے پست نہیں ہونگے۔

    آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ٹیلیفون پر بات کی اور قاتلوں کی گرفتاری پر زور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ڈاکٹر خالدسومرو کےقتل کی مذمت کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔