Tag: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ

  • کورونا کی مقامی منتقلی خطرناک ہے،روک تھام نہ ہوئی تووائرس بے قابو ہوجائے گا،وزیراعلیٰ سندھ

    کورونا کی مقامی منتقلی خطرناک ہے،روک تھام نہ ہوئی تووائرس بے قابو ہوجائے گا،وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : سندھ کے شہروں میں کورونا وائرس کی مقامی طورپر منتقلی میں تیزی آگئی، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ مقامی ٹرانسمیشن خطرناک ہے، فوری روک تھام نہ کی گئی تو یہ وائرس بے قابو ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی کوروناوائرس سےمتعلق رپورٹ سامنےآگئی ، جس میں انکشاف کیا گیا کہ مقامی افراد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں پہلےدن سےاب تک کوروناسے61افرادجاں بحق ہوئے اور تقریباًروزانہ 2افرادکوروناکی وجہ سےہلاک ہورہےہیں، شہروں میں کوروناکی مقامی ٹرانسمیشن نے تیزی آگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو کوروناسےمتعلق موصول رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کراچی سے کشمور اور تھرپار کر تک کورونا پھیل گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ نے تمام ڈی سیزکوہاٹ اسپاٹ علاقوں کی رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جہاں ہاٹ اسپاٹ ہووہاں لاک ڈاؤن مزید سخت کیاجائے اور ضرورت پڑے تو ہاٹ اسپاٹ والی گلیوں کو سیل بھی کیا جاسکتا ہے۔

    مراد علی شاہ نے سندھ کے ہر علاقے کے مکینوں کا کوروناٹیسٹ کرانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا مقامی ٹرانسمیشن خطرناک ہورہی ہے، فوری روکاجائے، فوری روک تھام نہ کی گئی تو یہ وائرس بے قابو ہوجائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارےپاس ٹیسٹنگ کٹس کی کوئی کمی نہیں، اب وقت آچکا ہے اسے استعمال کیا جائے، مساجد میں نماز باجماعت ہوگی،لیکن ایس اوپیز کو مدنظر رکھا جائے گا۔

  • صورتحال کودیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے، مراد علی شاہ

    صورتحال کودیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے، مراد علی شاہ

    کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس ملنےجلنےسےپھیلتا ہے، صورتحال کودیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے وائرس کاپھیلاؤ روکا جاسکتا تھا، لاک ڈاؤن پہلے ہوتاتوجانیں بچ سکتی تھیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کا تجربہ ہے کورونا وائرس ملنےجلنےسےپھیلتا ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی لائیں گے، 13 مارچ کو حکومت سندھ نےجلد سے جلد لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی، وفاقی حکومت بات مان لیتی تو13مارچ سےلاک ڈاؤن ہوتا تو متاثرہ افرادسےپھیلاؤنہ ہوتا۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ حیدرآباد میں تبلیغی جماعت کےافرادکےٹیسٹ کرائے،کچھ مثبت آئے، سندھ میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد کی تعدادتقریباً5000تھی، جو زائرین ایران سے بذریعہ سڑک آئے انہیں قرنطینہ کیاگیا، جومختلف ایئر پورٹس پراترے ان سے کورونا وائرس پھیلا۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ سمیت پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر دنیا کو دیکھا جائے تو ہمارے ہاں کورونا وائرس زیادہ بڑھ رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے بہت ہی کم ٹیسٹ کیے ہیں، اگر ٹیسٹ کرنے کی استعداد بڑھائی جائے تو شاید بہت زیادہ کیسز ظاہر ہوں گے۔

    اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ خدارا گھروں میں رہیں، عوام کو نہ صرف خود کو اپنے بچوں کو اور دوستوں کو بچانا ہے۔

  • گرین لائن کو جلد از جلد شروع کیا جائے ، وزیراعلیٰ سندھ

    گرین لائن کو جلد از جلد شروع کیا جائے ، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں گرین لائن کی اہم شاہراہ پر روٹ کی تعمیر سےمتعلق امور پر گفتگو کرتے ہوئے گرین لائن کو جلد از جلد آپریشنل بنانے کی ہدایت کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں گرومندر سے آگے کے روٹ کی تعمیر کی راہ میں پیش آنے والی رکاوٹوں کاجائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو یوٹیلٹی کے مسائل سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔

    بریفنگ میں کہا گیا کہ ایم اے جناح روڈ کے نیچے پانی کی پرانی پائپ لائن ہےجومتاثرہوسکتی ہے، جس پر وزیر اعلی ٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پانی کی یہ پرانی لائن بہترین حالت میں ہےاور انجینئرنگ ٹیکنیک کےذریعے اسے طویل عرصے کے لیے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹریک پر انڈرپاسزکی تعمیر سےیوٹیلٹی سہولیات کی شفٹنگ کرنا ہوگی جو کہ بڑے مسائل پیداکرسکتی ہے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیپری سینما سےمیونسپل پارک تک کراس روڈ پرسگنل کابندوبست کیا جائے، ضرورت اس بات کی ہے کہ گرین لائن کو جلد ا ز جلد شروع کیا جائے، پہلے ہی یہ منصوبہ بہت تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل اے آر وائی نیوز نے ایک خصوصی رپورٹ میں کہا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے لایا جانا والا گرین لائن بس منصوبہ تین سال بعد بھی تاخیر کا شکار ہے، شہری تا حال منصوبے کی تکمیل کے منتظر ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق وفاق اور سندھ میں اختلافات کے بعد سے وفاق نے یہ منصوبہ اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا، بسوں کی خریداری کے لیے نئے بجٹ میں ڈھائی ارب روپے بھی مختص کیے جا چکے ہیں۔

    22 کلو میٹر پر مشتمل گرین لائن بس منصوبے کے ٹریک پر 22 اسٹیشن تھے لیکن یہ اسٹیشنز ابھی تک مکمل نہیں کیے گئے ہیں اور تعمیراتی کام تا حال جاری ہے۔

    اسی حوالے سے چند دن قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ اورنج لائن ہماری ذمہ داری ہے، گرین لائن مکمل ہونے سے پہلے اورنج لائن چلا دیں گے۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا تھا کہ گرین لائن سے پہلے اورنج لائن مکمل ہو جائے گی، جب کہ یلو لائن پر عالمی بینک نے قرضہ دینے کا کہہ دیا ہے، ورلڈ بینک سے لون ایگریمنٹ بھی ہو گیا ہے۔

  • فاروق ستار کی گرفتاری کامجھے علم نہیں‘وزیراعلیٰ سندھ

    فاروق ستار کی گرفتاری کامجھے علم نہیں‘وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ کی گرفتاری کے بارے میں‌مجھے کچھ علم نہیں‌ ہے،البتہ میں یہ جانتاہوں کہ عدالت نے فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہوئے ہیں.

    تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات جو کچھ ہوا اس کا مجھے علم نہیں ہے،واقعہ رات دیر گئے رونما ہوا تھا، میرا خیال ہے کہ پولیس نے فاروق ستار کوعدالت حاضری کے لیے روکا ہوگا،تاہم اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ عدالت نے پولیس کوفاروق ستار کی گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے،انہیں کہا گیا تھا عدالت میں پیش ہوں یا ضمانت کرالیں.

    ڈاکٹر فاروق ستار کی ڈرامائی گرفتاری اور ایک گھنٹے بعد رہائی

    واضح رہے کہ گذشتہ شب سربراہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان فاروق ستار کی ڈرامائی گرفتاری اور ایک گھنٹے بعد رہائی عمل میں‌ آئی تھی. ان کی گرفتاری جب عمل میں‌آئی جب وہ شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد پی آئی بی کالونی میں واقع اپنے گھر واپس جا رہے تھے،انہیں پی اے ایف میوزیم شاہراہ فیصل پر گرفتار کرلیا گیا تھا،بعدازاں انہیں ایک گھنٹے بعد رہا بھی کردیاگیا تھا.