Tag: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

  • بہت برے دن دیکھے ہیں ، دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کرختم کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    بہت برے دن دیکھے ہیں ، دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کرختم کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بہت برے دن دیکھے ہیں ، دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 10زخمی ہوئے۔

    جامعہ کراچی دھماکے کا حوالہ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ کون شخص ہوگا جو اپنے استاد کو مارے۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی طرف سے خبردار کرتا ہوں ہم نے بہت برا وقت دیکھا ہے ، ہم دہشت گردی کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے، دہشت گرد کا کوئی مذہب اور زبان نہیں، ہم دہشت گردوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر ختم کرینگے ، چھپنے کی کوئی جگہ نہیں دیں گے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ نے کورونا کے خاتمے کیلئے مشکل فیصلے کئے اور حکومت کے مشکل فیصلوں کا عوام نے ساتھ دیا، کراچی کے تاجروں نے کورونا کے دوران حکومت کا ساتھ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 90 فیصد کراچی میں ٹیکس دینے کا پوٹینشل ہے، میراتعلق سیہون سے ہے، جو چھوٹا سا شہر ہے، میں کہتا ہوں کراچی 90 فیصد ٹیکس دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، جب ٹریک پر لائیں گے تو سیہون بھی اتنا ٹیکس دے گا، چاہوں گا کہ لوگ زیادہ کمائیں اور کراچی اور زیادہ ٹیکس دے۔

    پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مرادعلی شاہ نے کہا کہ سابق حکومت نے ساڑھے تین سال کیا کیا جو ایک اور موقع مانگ رہےہیں، گزشتہ دور حکومت میں ہر چیز میں تباہی آئی۔

    وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا اسمبلیوں کے اندر ایسا ماحول بنا دیا گیا تھا کہ کوئی ایک دوسرے سے بات ہی نہیں کر سکتا تھا ، آن لائن میٹنگزمیں جھڑپیں بھی ہوئیں، اگر ساتھ مل کر بیٹھیں گے تو مسائل بھی حل ہوں گے۔

  • مجھے وکیل عرفان مہر کے قاتل ہر صورت چاہئیں، وزیراعلیٰ سندھ

    مجھے وکیل عرفان مہر کے قاتل ہر صورت چاہئیں، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وکیل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ مجھے وکیل عرفان مہر کے قاتل ہر صورت چاہئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے وکیل عرفان مہر کی ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لے لیا اور کہا مجھے وکیل عرفان مہر کے قاتل ہر صورت چاہئیں۔

    مرادعلی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کو ہدایت کی کہ اسٹریٹ کرائم کنٹرول کرنے کیلئے سخت اقدامات کئےجائیں اور مین پوری، گٹکا، ماوا ودیگرمنشیات کیخلاف کریک ڈاؤن کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے یف بی ایریا بینک ڈکیتی کیس بھی فوری ٹریس کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا مجھے کراچی ہر صورت پُرامن چاہئے، میں چاہتا ہوں شہری بلا خوف شہر میں گھومیں پھریں۔

    اجلاس میں مراد علی شاہ نے جنوبی میں موبائل ،کار اسنیچنگ کنٹرول کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    یاد رہے آج صبح کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 13 میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے کار پر فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں کار سوار سندھ بار کونسل کے سیکرٹری عرفان مہر جاں بحق ہوگئے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ سندھ بار کونسل کے سیکریٹری عرفان مہرکوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ، عرفان مہربچوں کواسکول چھوڑنے جارہے تھے۔

  • پنڈورا پیپرز : ‘وفاقی وزرا عہدہ چھوڑ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کریں’

    پنڈورا پیپرز : ‘وفاقی وزرا عہدہ چھوڑ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کریں’

    اسلام آباد : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 3وفاقی وزرا کی آف شورکمنپیاں ہیں انہیں عہدہ چھوڑ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن جب بھی ہوں گےعمران خان اور پی ٹی آئی نظر نہیں آتی۔

    نیب ترمیمی آرڈینیس کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ مقانون سازی کرنی ہے تو لوگوں کی بھلائی کیلئے کریں ، قانون سازی کریں تو اسمبلیوں سے کرائیں ،جب آرڈیننس آئے گا تو تب اس پر کمنٹ کیا جاسکتا ہے ، پارلیمنٹ محترم ادارہ ہے بائی پاس نہیں ہونا چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت عارضی فائدہ دےسکتی ہےمگرالیکشن میں ان پرجواب دینا ہوگا۔

    پنڈورا لیکس کے حوالے سے انھوں نے کہا 3وفاقی وزرا کی آف شورکمنپیاں ہیں انہیں عہدے چھوڑنے چاہئیں، عہدے چھوڑ کر خود کو احتساب کیلئے پیش کریں اور ہر چیز کی انویسٹی گیشن ہونی چاہیے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ان کے لیڈرنے 2016 میں کہاتھا جن کی آف شورکمپنیاں ہوں وہ چورہیں ، پنڈورا لیکس کی آزاد انہ تحقیقات ہونی چاہئیں اور تحقیقات کاپیمانہ جو دوسروں کےلیے رکھتے ہیں اپنے لیےبھی وہی رکھیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ عمران خان نےکہاتھاآف شور اکاؤنٹ ٹیکس چوری ،منی لانڈرنگ کیلئےہے، یہ بات درست نہیں کہ دنیا میں مہنگائی کی وجہ سے یہاں بھی ہو۔

  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑی  پابندی عائد کردی

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بڑی پابندی عائد کردی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی عائدکردی اور کہا مجھے اسٹریٹ کرائم پر مکمل کنٹرول چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت امن و امان پراجلاس ہوا ، جس میں 10 دن کے دوران ہونیوالےجرائم کا جائزہ لیاگیا ، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو محرم ،14 اگست کے پرامن ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے قانون نافذ کرنیوالےدیگراداروں کوبھی وزیراعلیٰ سندھ کی شاباشی دی۔

    مرادعلی شاہ نے کہا کہ افغان صورتحال کےپیش نظر پولیس ضروری اقدامات کرے، ہم نے بڑی محنت سے صوبے خاص طور پر کراچی میں امن قائم کیا ، اب امن کو کسی صورت خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، اس کےلیے پولیس اپنا ہوم ورک کرے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس ماہانہ جرائم کی وارداتوں پررپورٹ میڈیا پرجاری کرے، رپورٹ میں یہ واضح ہو کتنے کیسز رپورٹ ہوئے اورکتنے حل ہوئے ، مختلف پراجیکٹس پر کام کرنیوالےغیرملکیوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں۔

    اجلاس میں آئی جی سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ماغوا کے 5 کیسز صوبے میں رپورٹ ہوئے، 4کیسزایسے ہیں جن میں خواتین کی آواز نکال کراغوا کیاگیا، ہم اغوا کاروں کے گروپ کے قریب ہیں ،جلد گرفتار کریں گے ، وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس کو اس حوالے سے آگاہی مہیا مہم چلانے کی ہدایت کردی۔

    اجلاس کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بریفنگ میں بتایا گیا کہ 10دنوں میں 11سے20اگست تک اقلیتوں کیخلاف 4 جرائم ہوئے، ان کرائم میں 1 جنوبی ، 1 شرقی، 1 میرپور خاص میں ہوا، خواتین کیخلاف 38 کرائم رپورٹ ہوئے، اسٹریٹ کرائم میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

    جس پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا کہ مجھے اسٹریٹ کرائم پر مکمل کنٹرول چاہیے، بریفنگ میں مزید بتایا گیا جنوبی زون میں نجی گاڑیوں کی اسلحے کیساتھ گارڈز کی350گاڑیاں قبضےمیں لیں، ایک ایک گاڑی اور اسلحہ چیک کیا گیا ،لائسنس بھی چیک کئے گئے ہیں۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہے، گھروں پر بھی رائفل لے کر گارڈز کھڑے ہوتے ہیں، پولیس ہدایت کرے کہ وہ گھروں کے کمپاؤنڈ میں رہیں۔

  • وزیراعلیٰ  سندھ کی وفاقی حکومت سے سندھ کو منتقل ہونے والے اسکولز کو ٹیک اوور کرنے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی حکومت سے سندھ کو منتقل ہونے والے اسکولز کو ٹیک اوور کرنے کی ہدایت

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کووفاقی حکومت سے سندھ کو منتقل ہونے والے اسکولز کو ٹیک اوور کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وفاقی حکومت سے سندھ کو منتقل ہونے والے اسکولز پر اجلاس ہوا، وفاقی حکومت نے نیشنل کمیشن فارہیومن ڈیولپمنٹ اوربیسک ایجوکیشن کمیونٹی اسکولزسندھ کو دیئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ این سی ڈی ایچ اور بی ای سی ایس اسکولز نان فارمل ہیں ، ان اسکولز میں اساتذہ روزانہ کی بنیاد پر آٹھ ہزار روپے تنخواہ پر پڑھاتے ہیں، سی سی آئی کے بیالیسویں اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا کہ این سی ایچ ڈی اور بی ای سی ایس سینٹرزصوبوں کے حوالے ہوجائیں گے۔

    مراد علی شاہ نے وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کووفاقی حکومت سے سندھ کو منتقل ہونے والے اسکولز کو ٹیک اوور کرنے کی ہدایت کردی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں چودہ سو تریسٹھ بی ای سی ایس سینٹرز ہیں جن میں چودہ سوتریسٹھ اساتذہ اوراکسٹھ ہزار ایک سو اٹھارہ طلباء ہیں۔سندھ حکومت ان اساتذہ کو پچیس ہزار روپے تنخواہ دے گی۔

    مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کچھ عرصے کے بعد ان اساتذہ کو موقع دیا جائے کہ وہ ٹیسٹ دیں، جو اساتذہ ٹیسٹ پاس کرجائے انکو ریگیولر کریں گے۔

  • تنخواہیں بند  : کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کیلئے اہم اعلان

    تنخواہیں بند : کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کیلئے اہم اعلان

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی جولائی سے تنخواہیں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں کوروناصوبائی ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، جام اکرام ، ڈاکٹر عبدالباری، ڈاکٹرسارا خان، ڈاکٹر قیصرسجاد شریک ہوئے۔

    مراد علی شاہ نے کہا جو سرکاری ملازم ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی جولائی سے تنخواہ بند کی جائے ، سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا باہرسےآنے والے26812مسافروں کاٹیسٹ کیےگئے ، جس میں سے 55مثبت آئے۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29مئی کو4مسافروں میں انڈین ویرینٹ کی تشخیص ہوئی ، چاروں مسافروں کو آئیسولیشن میں رکھاگیا ہے ، 4 انڈین ویرینٹ مریض 14 لوگوں سےرابطے میں آئے ، ان کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

    سیکریٹری صحت کا کہنا تھا کہ یکم جون کو12.45 فیصد اور 2 جون کو کراچی میں 11.77 فیصد مثبت کیسز تھے، 27 مئی سے2 جون تک کراچی شرقی میں 21 فیصد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وسطی میں 12 فیصدکیسز اور 15 اموات ہوئیں جبکہ اس وقت 77 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں ، جس میں سے 74 کراچی میں ہیں۔

  • سندھ نے پاور پلانٹ سے آکسیجن تیار کرلی

    سندھ نے پاور پلانٹ سے آکسیجن تیار کرلی

    کراچی : سندھ نے پاورپلانٹ سے آکسیجن تیار کرلی ، جامشور پاور کمپنی کے ساتھ آکسیجن کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کیا ، سندھ واحد صوبہ ہے جو پاور پلانٹ سے تیار آکسیجن اسپتالوں کو فراہم کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت آکسیجن پیداوار بڑھانے کےحوالے سے اجلاس ہوا ، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جامشوروپاورپلانٹ سے آکسیجن تیارکی جارہی ہے ، آکسیجن کی تیاری اورٹیسٹنگ کےتمام مراحل مکمل ہوچکےہیں ۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دیگر پاور کمپنیاں آکسیجن بناکر ہیلتھ کیئرضروریات پوری کر سکتی ہیں جبکہ پاورکمپنیاں آکسیجن الیکٹرولیسز کے عمل سے تیار کر سکتی ہیں، جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ کےساتھ آکسیجن کی پیداوار کا کامیاب تجربہ کیا۔

    ،مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پاورکمپنی میں پیداکی گئی آکسیجن کاپی سی ایس آئی آرنےٹیسٹ کیا ، پی سی ایس آئی آرنےرپورٹ میں آکسیجن میڈیکل استعمال کیلئےمناسب قراردی ، آکسیجن کی پیداوار کو سپورٹ کریں گے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل جامشوروتھرمل پلانٹ میں ہائیڈروجن سے آکسیجن بنانے کا کامیاب تجربہ کیا گیا تھا ، اس حوالے سے جامشورو تھرمل پاور پلانٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ اس کامیاب تجربے کے لیے پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت رہی ، یہاں روزانہ 385 کلو گرام یا 60 سلنڈرز آکسیجن تیار ہو سکتی ہے اور تیار اکسیجن کے 60 سلنڈر ہر روزا سپتالوں کو طبی استعمال کے لیے فراہم کیے جاسکتے ہیں۔

  • کورونا صورتحال اچھی نہیں ہے ، ہمیں  سخت اقدامات کرنے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو خبردار کردیا

    کورونا صورتحال اچھی نہیں ہے ، ہمیں سخت اقدامات کرنے ہوں گے، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو خبردار کردیا

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال اچھی نہیں ہے ، ہمیں کوروناکےخلاف سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کوروناوائرس ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، جس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجموعی طورپرکورونا کی تشخیص کا تناسب7فیصد ہے، 22 اپریل سے 28 اپریل کراچی میں کورونا کی شرح 10.75 فیصد ہے جبکہ حیدرآباد 20 فیصد، سکھر 9.48 فیصد اور باقی اضلاع میں 2.79فیصدشرح ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال اچھی نہیں ہے ، ہمیں کوروناکےخلاف سخت اقدامات کرنے ہوں گے ، انتظامیہ کاروبارکی ٹائمنگ صبح 6 سے شام6 بجے یقینی بنائیں اور گزشتہ ٹاسک فورس اجلاس کےفیصلوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نےناصر شاہ،سعیدغنی اوراویس شاہ پرمشتمل کمیٹی قائم کردی اور کہا کمیٹی تاجروں اورٹرانسپوٹرز کو اعتماد میں لیکر سخت اقدامات کرے گی، اگرمکمل لاک ڈاؤن سےبچناہےتوایس اوپیزپرعمل کرناہوگا۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کچھ نجی دفاترایس اوپیزاوراسٹاف کم کرنےکےفیصلےپرعمل نہیں کررہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ایس اوپیزپرعمل نہ کرنےوالےدفاترکوسیل کیاجائے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کل سے انٹرڈسٹرکٹ بس ٹرانسپورٹ پرپابندی ہوگی جبکہ دیگرصوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کو سندھ میں داخلہ منع ہے۔

  • انٹرنیشنل فلائٹس بند کی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی وفاق سے گزارش

    انٹرنیشنل فلائٹس بند کی جائیں، وزیراعلیٰ سندھ کی وفاق سے گزارش

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا وفاق سےگزارش کروں گا کہ انٹرنیشنل فلائٹس بند کریں ، ہم لوگوں کو مرتے دیکھ نہیں سکتے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جب سے کورونا کا پہلا کیس آیا آج 425 دن ہوگئے ہیں، ابتک 35 لاکھ 66 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کرچکے ہیں، کل سندھ میں کورونا کے 952 مثبت کیسز سامنے آئے اور مزید 6 لوگ کورونا سے انتقال کرگئے، جس کے بعد سندھ میں تقریباً 4600 کورونا سے اموات ہوچکی ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارے آئیسولیشن تقریباً ختم ہیں، پاکستان میں کل سندھ سے 5.62 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے، دیکھا جائے تو پاکستان میں پوزیٹو کیسز میں سندھ سب سے کم ہے، پنجاب 11.26، کے پی 12.40، اسلام آباد میں 12.60 فیصد شرح ہے، یہ نمبرز دیکھ کر لگتا ہے کہ ابھی بھی سندھ کی شرح باقی صوبوں سے آدھی ہے۔

    کورونا صورتحال کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں کوروناکےحوالےسےسب سےزیادہ تشویش ہے، این سی سی سے کہا کہ انٹر بس سروس بندکریں جونہیں کیاگیا، سندھ نے وبا کو قابو کرنے میں بہترسےبہتراقدامات کئے، ہم نےاسپتالوں میں کیپسٹی کوبڑھایا، ہمارے ریکورہونےوالےمریضوں کی تعداد94فیصدہے جبکہ پورے پاکستان کی ایوریج ریکور ہونے کی 86 فیصد ہے۔

    اموات کی شرح سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی شرح اموات 1.6 فیصد ، پنجاب اور کے پی 2.75 فیصد، بلوچستان کی 1.07 فیصد ہے، ہمارے پاس سہولتیں زیادہ ہیں باوجوداس کےہم گھبرائےہوئےہیں، گزشتہ 7 دن میں سندھ کے مثبت کیسز اور شرح اموات بڑھی ہے، این سی سی کے مطابق صوبے اضافی اقدامات کا اختیار رکھتے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے مثبت کیسز کے حوالے سے بتایا کہ ایک ہفتے میں کراچی ایسٹ میں مثبت کیسز کی شرح 21فیصد ، کراچی ساؤتھ 12 فیصد ، کراچی سینٹرل میں9فیصد اور حیدرآباد میں 16فیصد ہے ۔

    اسپتالوں کی صورتحال سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا مریضوں کیلئے مختص آکسیجن بیڈز 664 موجود ہیں جبکہ 1872 ایچ ڈی یو بیڈز میں سے 296 میں آکسیجن کی سہولت ہے، آج کی تاریخ میں 47لوگ وینٹی لیٹرپرہیں جبکہ 453 ہمارے پاس آئی سی یوبیڈز بھی موجودہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ اگر پورے ملک کو دیکھا ہمارے صورتحال بہترہے، مردان میں31 فیصد کورونا پوزیٹو ہیں، پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 24 فیصد کے قریب ہے، صوابی میں کورونا پوزیٹو 20 فیصد ہے۔

    کورونا ویکسین سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ وفاق سے سندھ کو5لاکھ 62ہزارسائنو فارمز کے ڈوزز ملے، جس میں سے کوکین سائنو کے 11 ہزار ڈوز اور 80 ہزار سائنوویک کے ڈوزز ملے ہیں، ہم5لاکھ41ہزار809 ڈوز اپنے ڈسٹرکٹس کو ایشو کرچکےہیں اور کین سینو کے 11ہزارڈوززمیں سے10ہزار 902 لگ چکی ہیں۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ وفاق نےکہاہےآج 1لاکھ 70ہزار سائنو فارم کی ڈوزز سندھ کوملیں گی، چائنیز وفاقی حکومت کیساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ہم نے بڑی کوشش کی کہ ویکسین خودمنگائی جائے۔

    آکسیجن سپلائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے 3اسپتالوں میں آکسیجن جنریشن پلانٹ موجود ہیں، ٹراماسینٹر، گمبٹ اور اوجھا میں آکسیجن جنریٹ کرتے ہیں۔

    کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سرکاری دفاترمیں 20فیصد سےزائد عملہ نہ بلایا جائے ، سرکاری دفاترکےاوقات صبح9 بجے سے 2 بجے تک کردیئےگئے ، ملازمین کی چھٹی نہیں ہے دفتری اوقات میں فون پر ساتھ رہناہے، ملازمین کو کام دےدیاجائےگا وہ گھروں سے کام کریں گے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اسکولز،کالجز،یونیورسٹیز مکمل طورپر بند کررہےہیں ، ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ پابندی کے باوجود جاری تھی تاہم اب ریسٹورنٹس میں ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کھلی رہےگی اور ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈورڈائننگ پرپابندی رہے گی۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پرائیوٹ دفاتر میں 50فیصد اسٹاف پر عملدرآمد نہیں کیاجارہا، پرائیوٹ دفاتر میں 50فیصد سےزائداسٹاف پر دفتر سیل کر دیا جائے گا جبکہ ہر دکان میں 50 فیصد سے زائد کسٹمرز کی اجازت نہیں ہے، کسی بھی دکان میں شہریوں کو بغیرماسک داخلے کی اجازت نہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دکان مالک دکان کے حساب سے گاہک کواندرداخل ہونےدے،اگرکہیں کوئی خلاف ورزی کرے گا تو مجبوراً دکان سیل کرنا پڑے گی، جوایس اوپیزفالوکرےگااسےاجازت ہےوہ اپناکاروبارکرے۔

    مراد علی شاہ نے سب کو تلقین کی کہ عیدپرخاص طورپرایس اوپیزکاخیال رکھیں، گزشتہ سال بھی لوگوں سےگزارش کی تھی عیدپرجہاں ہیں وہی رہیں، اس سال بھی سب سےگزارش کرونگاکہ اس عیدپرسب جوجہاں ہیں وہی پرہی رہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کراچی ایئررپورٹ پر سندھ حکومت نے اپنی ڈیسک قائم کررکھی ہے، وفاق سےدرخواست کروں گا وہ بھی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند کرے ، پوری دنیانےاپنےبارڈرزکنٹرول کیےہیں، ہمارے ملک کی انٹری کئی ممالک میں بندہوگئی ہے، وفاق سےگزارش کروں گا کہ انٹرنیشنل فلائٹس بند کریں ، ہم لوگوں کو مرتے دیکھ نہیں سکتے، بہت دن انتظارکیاکہ کوئی قدم اٹھائے جائیں، جب سے کورونا آیا اپریل کامہینہ دنیا کیلئے براثابت ہوا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ این سی سی میں تجویزآئی تھی سول ایڈمنسٹریریشن کیساتھ فوج بلائی جائے، آج میں نے میٹنگ کی جس میں کابینہ کےوزراشامل تھے، ہم نےآج فیصلہ کیا ہےکہ فوج کےحوالےسےریکوزیشن بھیج دیں، فوج ہمارے ساتھ پہلے ہی کام کررہی ہے، سول انتظامیہ کیساتھ جہاں ضرورت ہوئی فوج کام کرے گی۔

    این اے249 الیکشن سے متعلق مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کوروناکی تیسری لہربہت خطرناک ہے ، ہم چاہتےہیں کہ این اے249 کا الیکشن ملتوی ہوں ، ایسی صورتحال نہیں کہ کوئی بڑاایونٹ ہوسکے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  نے مارکیٹیں مکمل بند کرنے کاعندیہ دے دیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں مکمل بند کرنے کاعندیہ دے دیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مارکیٹیں مکمل بندکرنے کاعندیہ دے دیا اور کہا کیسز مزید بڑھے تو مارکیٹس مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت کورونا ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت ، وزیر تعلیم ، وزیر اطلاعات سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں مکمل بند کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کیسز مزید بڑھے تو مارکیٹس مکمل طور پر بند کردی جائیں گی۔

    کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس میں فیصلہ میں جیلوں میں ملاقاتیں بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تاہم اسپتال تمام پابندیوں سے مستثنیٰ ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا دفاتر میں پبلک کی آمد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آفس ٹائم صبح 9بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوگا۔