Tag: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

  • کورونا کی سنگین صورتحال،  سندھ حکومت کا دفاتر اور تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ

    کورونا کی سنگین صورتحال، سندھ حکومت کا دفاتر اور تعلیمی اداروں سے متعلق اہم فیصلہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر سرکاری دفاتر اسکول، کالجز اور دیگر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرا علی سندھ مراد علی شاہ کی صدارت کورونا ٹاسک فورس کااجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت ، وزیر تعلیم ، وزیر اطلاعات سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔

    وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرہ پیچوہو نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں 664 آئی سی یو بستروینٹ کے ساتھ ہیں اور کورونا وائرس کے 47 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں جبکہ سندھ میں 453 بستروینٹ کے ساتھ خالی ہیں اور ڈاؤ اسپتال اوجھا،ٹراما سینٹر اور گمبٹ اسپتال کے اپنے آکسیجن پلانٹ ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کورونا کی صورتحال کےپیش نظر سندھ میں سرکاری دفاتر، اسکول اور کالجز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تمام آفس اسٹاف گھروں سے کام کرینگے، سیکریٹریز اپنے ضروری اسٹاف کو بلائیں گے۔

    سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا پھیلاؤ کے باعث تمام اسکول ، کالج،جامعات بند رہیں گی اور سندھ میں29اپریل سےانٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ بندکردی جائےگی۔

  • کراچی  میں کورونا کیسز کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی

    کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی

    کراچی : شہر قائد میں کوروناکیسز کی شرح 8.9 فیصد تک پہنچ گئی ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز بڑھنا پریشان کن ہے، جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کرینگے کیسز بڑھتے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر صحت عذراپیچوہو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کراچی میں کوروناکیسز8.9 فیصد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ حیدرآباد 16.64 دیگر اضلاع میں 2.72 فیصد کیسزرپورٹ ہورہے ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ میں کوویڈ سےجنوری میں 431 مریض انتقال کر گئے جبکہ فروری 2021 میں 339 اورمارچ میں 151 اموات ہوئی ہیں اور اپریل میں تاحال72 مریض انتقال کرچکےہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد میں کیسز بڑھنا پریشان کن ہے، جب تک لوگ خود احتیاط نہیں کرینگے کیسز بڑھتے جائیں گے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کراچی میں 52 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں اور 531 وینٹی لیٹرز کی سہولت مختلف اسپتالوں میں موجود ہے تاہم سندھ کو تاحال5لاکھ 62 ہزار ویکسین فراہم کی گئی ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا ہم نے سندھ میں اسپتالوں میں آلات اورسہولتوں میں اضافہ کیا ہے، مزید 70 وینٹی لیٹرز کا کراچی میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

  • کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ، سندھ میں برطانیہ سے آنے والوں کا  ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ

    کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ، سندھ میں برطانیہ سے آنے والوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں برطانیہ سے آنے والوں کا ایک ماہ کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا سندھ میں ایک ملین آبادی پر68877 ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں، اس وقت تک کل 3.3 ملین ٹیسٹ ہوچکے ہیں جبکہ کل 8913 ٹیسٹ کئے گئے جن میں2.7 فیصد یعنی 237 کیسز ظاہر ہوئے۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ میں 664 آئی سی یو بیڈز اور وینٹ کا انتظام ہے، 1872ایچ ڈی یو بیڈز اور 1374لو فلو آکسیجن بیڈز موجود ہیں ، اسوقت تک 265916 کیسز  ہوچکے جن میں 256384 صحتیاب ہوئے ، جبکہ صوبے میں کل 4504 اموات ہوچکی ہیں جوکیسزکا1.7 فیصد ہے۔

    بریفنگ میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں مثبت تناسب 26 مارچ سے یکم اپریل تک 2.6 سے 2.66 رہا ، کراچی میں ڈائریکشن ریشو4.63 فیصد، حیدرآبادمیں 5 فیصد اور باقی اضلاع میں 1.57 فیصد ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او نمائندہ نے بتایا کہ پاکستان میں 11.21 فیصد مثبت کیسز ہیں۔

    اجلاس میں سندھ میں برطانیہ سے آنے والوں کا ایک ماہ کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا لاک ڈا ؤن نہیں چاہتے، ہم صرف بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کو2 ہفتےبند کرنا چاہتے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے تیسری لہر کاپھیلاؤ رک سکتا ہے، ہم پورٹ ایکٹوٹی، گوڈزٹرانسپورٹ جاری رکھنا چاہتے ہیں،  اکیلے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند نہیں کر سکتے یہ قومی فیصلہ ہونا چاہئے۔

  • سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ، وزیراعظم سے بین الصوبائی آمدورفت بند کرنے کی درخواست

    سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ ، وزیراعظم سے بین الصوبائی آمدورفت بند کرنے کی درخواست

    کراچی‌: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر وزیراعظم سے 2ہفتےکیلئےبین الصوبائی آمدورفت بند کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے 2 ہفتے کیلئے بین الصوبائی آمدورفت بندکرنےکی درخواست کردی ، بین الصوبائی آمدورفت بند کرنے سے کوروناپھیلاؤ میں کمی آسکتی ہے۔

    اس سے قبل وزیر تعلیم سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وفاق چاہتا ہے سندھ میں کورونا نہ بڑھے تو بین الصوبائی رابطے بند کریں، فوری طور پر ہوائی جہاز، ٹرین اور بسوں کی سندھ میں آمد روکی جائے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ صرف اسکولز بند کرنے سے کورونا وائرس سے نہیں بچا جاسکتا، ہوائی جہاز ، ٹرین اور بسوں کے ذریعے بھی رابطے بند کئے جائیں۔

    خیال رہے ملک میں کوروناوائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ بدستور بڑھ رہا ہے، چوبیس گھنٹے میں خطرناک وائرس نے مزید 78 جانیں لے لیں جبکہ ایک روز میں چارہزارسات سوستاون کیس رپورٹ ہوئے اور مثبت کیسز کی شرح دس اعشاریہ آٹھ فیصد رہی۔

  • ایڈوانس تنخواہ ، سرکاری ملازمین کیلئے  اہم خبر آگئی

    ایڈوانس تنخواہ ، سرکاری ملازمین کیلئے اہم خبر آگئی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہولی کے تہوار کے موقع پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ دینے کی ہدایت کردی، ہولی 28مارچ کو منائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہولی پر ہندو ملازمین کوایڈوانس تنخواہ دینےکی ہدایت کرتے ہوئے 188.2 ملین روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

    ان فنڈز سے کے ایم سی ملازمین کی تنخواہ اورپینشن دی جائےگی ، وزیراعلیٰ سندھ نے 23 ڈسٹرکٹ کونسلز کو بھی 261 ملین روپےجاری کردیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی ڈسٹرکٹ کونسلزہولی پر ہندو ملازمین کو ایڈوانس تنخواہ اور پینشن اداکریں، ہولی28مارچ کو منائی جائے گی۔

    خیال رہے چند سال قبل قومی اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی گئی تھی جس میں ہولی، دیوالی اورایسٹر کے موقع پراقلیتوں کو چھٹی دیئے جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ مذکورہ قرارداد مسلم لیگ کے رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے پیش کی تھی جس میں ہولی، دیوالی اورایسٹر کے موقع پرملک بھرمیں عام تعطیل دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • تاحیات نااہلی کیس : وزیراعلیٰ سندھ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب

    تاحیات نااہلی کیس : وزیراعلیٰ سندھ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے تاحیات نااہلی کیس میں آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قراردینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ، سماعت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے حکمنامے کی کاپی عدالت میں جمع کرائی۔

    شہریارمہر نے بتایا کہ مرادعلی شاہ کو دہری شہریت کیس سرنڈرکرنے پر سپریم کورٹ نے کلیئرقرار دیا، مراد علی شاہ 2014 میں ضمنی الیکشن 2018 میں انتخابات جیت کر منتخب ہوئے، انتخابات سےقبل مرادعلی شاہ کےکاغذات نامزدگی بھی چیلنج کیے گئے تھے اور الیکشن ٹریبونل نے مرادعلی شاہ کے خلاف درخواستیں مسترد کردی تھیں۔

    درخواست میں کہا گیا تھا کہ 2مئی 2013 کو سپریم کورٹ نے نااہل قراردیا، نااہلی کے باوجود مرادعلی شاہ نے جامشورو سے 2014 میں ضمنی الیکشن لڑا، وزیراعلیٰ سندھ کو تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔

    نوٹس جاری ہونے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے الیکشن کمیشن پر برہمی کا اظہار کیا، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی پیش بھی نہیں ہوا، جوبھی جواب جمع کراناکرادیں۔

    سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور الیکشن کمیشن سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

  • وزیراعظم سےگورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

    وزیراعظم سےگورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

    کراچی: وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان سےگورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اسد عمر، صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی سمیت سندھ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرنے سمیت وفاق اور صوبےمیں باہمی تعاون،ورکنگ ریلیشن شپ پرگفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے، انہوں نے بذریعہ ہیلی کاپٹر بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان آج کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت شہر کے لیے 802 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا اعلان کریں گے۔

  • پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتوں کو گرا دیں، وزیراعلیٰ سندھ کا حکم

    پانی کی نکاسی میں رکاوٹ بننے والی عمارتوں کو گرا دیں، وزیراعلیٰ سندھ کا حکم

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہدایت کی 10محرم پرجلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہییں، بارش کے پانی کے بہاؤ کو روکنے کے تمام مقامات کی نشاندہی کریں، کوئی نجی یا سرکاری عمارت رکاوٹ بن رہی ہے تو اسے بلڈوز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں بارش کےبعدکی صورتحال پراجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ 10محرم پرجلوس کے راستے کلیئر ہونے چاہییں۔

    کراچی میں پانی جمع ہونے سے متعلق کمشنر کراچی نے بریفنگ دی، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ٹاورکے علاقےمیں جمع پانی کوکو کلیئر کرا رہے ہیں، باتھ آئی لینڈ، گلشن فیصل، کلفٹن کے مختلف بلاکس سےپانی کلیئرکریں، بارش کےبعدبیشتر علاقوں میں ابھی تک بجلی بحال نہیں ہوئی۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ کےالیکٹرک کے 1900 فیڈرز میں 170 بحال نہیں ہوئے جبکہ ضلع جنوبی کے علاوہ دیگراضلاع کے بیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی ہوچکی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے سوال کیا کہ ضلع جنوبی کےبیشتر علاقوں سے پانی کی نکاسی تاحال کیوں نہیں کی جاسکی؟ کےایم سی کا اربن ڈیزاسٹر ریسپانس یونٹ بھی متحرک نظر نہیں آیا، بارش کے پانی کے بہاؤ کو روکنے کے تمام مقامات کی نشاندہی کریں، کوئی نجی یا سرکاری عمارت رکاوٹ بن رہی ہے تو اسے بلڈوز کریں ، شہر کوٹھیک کرنا چاہے کتنے ہی سخت اقدامات کیوں نہ کرنے پڑیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے سینئرممبربورڈ آف رونیو کو تمام اضلاع کی سروے کی ہدایات جاری کی، ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ملیر کےتقریباً تمام علاقوں سے پانی کی نکاسی ہوگئی ہے، کچھ گلیوں میں پانی موجود ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام گلیاں صاف چاہییں، لوگ کہتےہیں حکومت نظر نہیں آتی، لوگ کام کررہےہیں لیکن سول ڈریس کی وجہ سےپہنچانے نہیں جاتے، مصروف عملے کوجیکٹ پہنائی جائے تاکہ حکومت کےمتحرک ہونےکاپتہ چلے، آپ سب کو کوئی جیکٹ پہنائیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ڈی سیز کراچی میں اپنے علاقوں کےنالوں کی دیکھ بھال کریں ، کیچڑ اور پلاسٹک کی تھیلیاں نالے چوک کردیتے ہیں، تمام نالے چیک کرکے صاف کرائے جائیں۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی میں کچرے کا مسئلہ ہے، ضلع وسطی کے تمام علاقے صاف کیےگئے ہیں، ضلع جنوبی میں تمام نالے صاف ہیں، نشیبی علاقوں میں پانی موجودہے، شہر کےتمام نالوں کاپانی ضلع جنوبی میں جا کر گرتا ہے، ضلع جنوبی میں پانی کی نکاسی تیزی سے نہیں ہوتی۔

    مراد علی شاہ نے مزید کہا مجھے اندازہ ہے کہ عملہ اتنا نہیں ہے، ڈپٹی کمشنر کو عارضی عملہ رکھ کر ایمرجنسی میں کام کرانے چاہییں، ہم
    اس طرح کا کوئی نظام بنائیں گے۔

  • کراچی کے داخلی و خارجی  راستوں پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

    کراچی کے داخلی و خارجی راستوں پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کراچی کے داخلی وخارجی راستوں پرکیمرے نصب کرنے اور مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزرا،مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ،چیف سیکریٹری ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز،ڈی جی رینجرز ، آئی جی سندھ ، پرنسپل سیکریٹری ،سیکریٹری داخلہ، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

    اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے 16پوائنٹس پرعملدرآمد پر آئی جی سندھ نے بریفنگ دی جبکہ موٹر سائیکلز میں ٹریکر معاملے پر آئی جی سندھ اور سیکریٹری  ٹرانسپورٹ اور اسٹریٹ کرائم پر قانون سازی پر سیکریٹری قانون نے بریفنگ دی۔

    اجلاس میں سندھ میں مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، بریفنگ میں بتایا کہ سندھ میں 8195 مدارس اور امام بارگاہیں ہیں ،:اب مدارس محکمہ تعلیم رجسٹر کرے گی ، ماضی میں محکمہ اوقاف اور انڈسٹریز قوانین کے تحت رجسٹرڈ کرتی تھیں، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا مدارس کا مفت تعلیم دینے میں اہم کردار ہے ۔

    مشیر قانون نے بریفنگ میں کہا اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئےقانون سازی کی تیاری پر کام جاری ہے ، نئے قانون کی تیاری کیلئے ہائی کورٹ سے مشاورت جاری ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نیاقانون بننےتک موجودہ قانون کےتحت کرائم کیسز ڈیل کئےجائیں، صرف قانون بنانا کافی نہیں اس پر مکمل عملدرآمد ضروری ہے ،اسٹریٹ کرائمز کیسز ایسے بنائے جائیں تاکہ ملزمان کوسزا ہو، کیس کمزور بنایا جاتا ہے جس سے جرائم پیشہ افراد آزاد ہوجاتےہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے چالان بہتر انداز میں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ ہائی کورٹ سے درخواست کرین گے کہ ،اسٹریٹ کرائم کیسز کیلئے الگ جج تقرر کیا جائے۔

    ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیف سٹی پرعملدرآمد شروع ہوگیا ہے ، این آرٹی سی،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مشترکہ سروے  مکمل ہوچکی ، چہرے کی شناخت کاسسٹم، انٹیلی جنٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم میں پیشرفت ہوئی، ڈیٹا اینالائز سسٹم،ای پیٹرولنگ،اسمارٹ پولیس اسٹیشن میں بھی پیشرفت ہے۔

    بریفنگ میں کہا گیا سندھ پولیس آٹومیشن کے قیام میں بھی پیشرفت ہوئی ہے، سیف سٹی کے اہم نکات جس پر ابھی کام ہونا باقی ہے ، سیف سیٹی اتھارٹی میں10000کیمروں کی تنصیب کی فزیبلیٹی اسٹڈی شامل ہے، پراجیکٹ کیلئےفنڈز ،ایف آر آئی ڈی نمبر پلیٹس کی کابینہ منظور دے چکی ہے، پراجیکٹ میں اسلحہ رجسٹریشن جس میں بلاسٹک لیب کا قیام شامل بھی شامل ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ سیف سیٹی اتھارٹی کی قانون سازی مکمل کی جائے ، اس پراجیکٹس کے لیے فنڈز کا انتظام کررہا ہوں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا سی پیک پراجیکٹس کے اسٹاف کو مکمل سیکیورٹی دی جارہی ہے ، سندھ میں 12پراجیکٹس پر2500 چینی انجینئرز کام کر رہے ہیں، چینی عملے کی سیکیورٹی پر 4500 کے قریب اہلکار تعینات ہیں، سندھ میں 136 نان سی پیک پراجیکٹس چل رہے ہیں ، ان پراجیکٹس میں 488 غیرملکی عملہ کام کررہاہے ، پراجیکٹس کیلئےسیکیورٹی کی ایس او پی جاری کی گئی ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مائی بختاورایئرپورٹ کو فعال کرنے کیلئےایم او یو سائن کیا جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس میں کراچی کےداخلی وخارجی راستوں پرکیمرے نصب کرنےکافیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حرکت پرنظررکھی جاسکے گی۔

    آئی جی پولیس نے بتایا کہ صوبے میں اہم مقامات کی سیکیورٹی آڈٹ کرتےرہتےہیں، صوبے میں 344 اہم مقامات کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا بارشوں کے بعد شہر کی سڑکوں کا سروے کیاجائے گا، جوسڑکیں خراب ہوئی ہیں ان کی مرمت کی جائے گی۔

  • بارشوں کا نیا اسپیل ، حکومت سندھ مکمل طور پر تیار، صوبے بھر میں الرٹ

    بارشوں کا نیا اسپیل ، حکومت سندھ مکمل طور پر تیار، صوبے بھر میں الرٹ

    اسلام آباد : سندھ میں بارشوں کے پیش نظر تمام لوکل باڈیز الرٹ کردیا گیا،وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ بارشوں کے نئےاسپیل کےحوالے سے حکومت سندھ مکمل طور پر تیار ہے اور مستقل طورپر رین ایمرجنسی نافذ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر بارشوں کے پیش نظر تمام لوکل باڈیز کو صوبے بھر میں الرٹ کردیا گیا، وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی، ڈی ایم سیز، واٹر بورڈ ، واسا ،لوکل باڈیز عملےکومتحرک رکھیں، کراچی میں چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی جاری ہے۔

    وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد ،میرپورخاص میں شکایات پرمشینری چوکنگ پوائنٹس پرپہنچائیں اورڈی ایم سیز اپنے اپنے علاقوں کی ڈرینیج سسٹم کو بھی صاف کرلیں۔

    ناصرحسین شاہ نے بارشوں کے پیش نظرایمرجنسی روم متحرک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بارشوں کے نئےاسپیل کےحوالےسےحکومت سندھ مکمل طورپرتیارہے، نالوں کی صفائی کاکام این ڈی ایم اے ،سندھ حکومت انجام دے رہے ہیں۔

    وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع کی حدود میں مستقل طورپر رین ایمرجنسی نافذ ہے، چوکنگ پوائنٹس اورانڈرپاسزپرخصوصی اقدامات کئے گئے ہیں ، ڈی ایم سیزکےچیئرمینزضلعی انتظامیہ اور مجھ سےرابطے میں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ واٹربورڈکوڈی واٹرنگ مشینوں کی تنصیب کی ہدایات جاری کی ہیں اور لوگوں سے بارشوں کے دوران گھروں میں رہنے کی اپیل ہے۔