Tag: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

  • سندھ میں کورونا سے متاثرہ 446مریضوں کی حالت تشویشناک ، اموات کی تعداد 1363 ہوگئی

    سندھ میں کورونا سے متاثرہ 446مریضوں کی حالت تشویشناک ، اموات کی تعداد 1363 ہوگئی

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران551 نئے کیسز سامنے آئے اور مزید 22مریض انتقال کرگئے جبکہ کورونا سے متاثرہ 446مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا صورتحال پر بیان میں کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران551 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 114104ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کےباعث مزید 22مریض انتقال کرگئے،جس کے بعد کورونا کے باعث انتقال کرنیوالوں کی تعداد 2041ہوگئی جبکہ مزید 1363 مریض صحتیاب ہوئے اور صوبے بھر میں 94297مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا اس وقت 17766مریض زیر علاج ہیں اور کورونا سے متاثرہ 446مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 74 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، آج کراچی میں 324 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    انھوں نے اپیل کی انسانی زندگیاں بچانے کیلئے لازمی طورپراپنی حفاظت کریں، عالمی وبا سے بچنے کیلئے ایس او پیز پر لازمی طور پر عمل کیا جائے۔

  • سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزارسے زائد کورونا کیسز اور  2019 اموات

    سندھ میں ایک لاکھ 13 ہزارسے زائد کورونا کیسز اور 2019 اموات

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں ایک لاکھ 13ہزار553 کورونا کیسز اور 2000 سے زائد اموات کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان کرتے ہوئے کہا گزشتہ 24 گھنٹےمیں 7069 ٹیسٹ کیے گئے اور اس دوران 546 نئے کیس سامنےآئے، اب تک 6 لاکھ 49ہزار917 ٹیسٹ کیے گئے ہیں تاحال ایک لاکھ 13ہزار553 کیس سامنے آچکے ہیں۔

    اموات کے حوالے سے  وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 26 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کوروناکے باعث 2019مریض انتقال کرچکےہیں۔

    مراد علی شاہ نے بتایا کہ تاحال 18600 مریض زیر علاج ہیں، 17824 مریض گھروں اور 64 قرنطینہ مراکز میں ہیں جبکہ 712 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، جس میں سے  535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور اس وقت 75 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ 24گھنٹے میں 897 مریض صحتیاب ہوچکےہیں ، تاحال 9ہزار934مریض صحت یاب ہوچکےہیں جبکہ کراچی میں 179 نئے کیسز کی تشخیص ہوئی ہے۔

  • ‘پاکستان میں کورونا کے 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز اور 5426 اموات ہوگئی’

    ‘پاکستان میں کورونا کے 2 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز اور 5426 اموات ہوگئی’

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ انسانی تاریخ میں کوویڈ19ایک بڑی وباہے، ملک میں 249744 کیسز اور 5426 اموات ہوگئی ہیں جبکہ سندھ میں 106622 کیسز اور 1826اموات ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ ٹاسک فورس آن پاپولیشن کا اجلاس ہوا، جس میں مراد علی شاہ نے کہا انسانی تاریخ میں کوویڈ19ایک بڑی وباہے، دنیا میں کورونانے13.4 ملین لوگوں کو متاثرکیا اور اب تک 579536 اموات ہوچکی ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ملک میں 249744 کیسز اور 5426 اموات ہوگئی جبکہ سندھ میں 106622 کیسز اور 1900 سے زائد اموات ہوئی ہیں۔

    اجلاس میں مراد علی شاہ نے خاندانی منصوبہ بندی سروسزکوبہترکرنےکی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہر شعبے کی طرح کوویڈ19 نے خاندانی منصوبہ بندی کو بھی کم کر دیا ہے، پائیدارترقی کے اہداف میں تعلیم، خواتین کو بااختیار بنانا اور غربت کا خاتمہ شامل ہے۔

    گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کوویڈ 19 کے ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ٹیسٹ زیادہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ٹیسٹنگ کا سلسلہ بھی تیز کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ سندھ حکومت مفت ٹیسٹ کر رہی ہے اور ہم مزید کریں گے، کسی کو علامات ہوں تو کروناٹیسٹ ضرور کرائیں، وبا سے متعلق عوام کو موبائل فون پر پیغامات بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔

  • علی زیدی جے آئی ٹی متنازع بنا کر ملزمان کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ

    علی زیدی جے آئی ٹی متنازع بنا کر ملزمان کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، مراد علی شاہ

    راولپنڈی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے لگتا ہے کہ علی زیدی جے آئی ٹی متنازع بنا کر ملزمان کو فائدہ پہنچاناچاہتے ہیں، بغیر تصدیق وفاقی وزیر کو یہ چیزیں زیب نہیں دیتیں، کل کے پروگرام میں بھی اپنا دفاع نہیں کرپا رہے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ روشن پروگرام منصوبے میں کوئی غلط کام نہیں کیا، 4 جون کو پہلی بار نیب میں پیش ہوا تھا، 9جون کو نیب سے سوال نامہ ملا اور کہا گیا 18جون کو جمع کرادیں، کورونا،بجٹ صورتحال کے باعث جولائی کا وقت مانگا تھا۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا سندھ اسمبلی میں 17جون کو بجٹ پیش کرنا تھا 18 کوآنا ممکن نہ تھا، نیب نے جواب دیا کہ آپ کی درخواست مان لی ہے اور8جولائی کو جواب جمع کرائیں، نیب میں جواب جمع کرادیا اس پر کچھ وضاحت مانگی گئی جواب دے دیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ علی زیدی کی بات نہ کریں رات کو لوگ ان کو گیٹ پرچیزیں دے جاتے ہیں، اور صبح بانٹ دیتا ہے، عزیر بلوچ کو رینجرز نے گرفتار کیا تھا 90 دن کی حراست کا قانون تھا اور اس کیس پر جےآئی ٹی بنی جس میں تمام ادارے کے نمائندے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے ہیڈ نے اصل دستخط کیساتھ محکمہ داخلہ سندھ کو جمع کرائی ، 7 دستخط پر مشتمل اصل جے آئی ٹی محکمہ داخلہ سندھ میں موجود ہے، جے آئی ٹی صرف ایک ہوتی ہے ، عدالت میں بھی وہی جمع کرائی گئی، عدالت نے سربمہر جے آئی ٹی پڑھی اور پھر ہمیں واپس کردی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ بدقسمتی سے علی زیدی نے بغیر دستخط کی جے آئی ٹی کاپی پڑھنا شروع کردی، علی زیدی کی وجہ سے ہم پر سیاسی دباؤ آنا شروع ہوا، عزیر بلوچ کیساتھ جو بھی ملوث تھے ان سب کے نام تھے اور عزیر بلوچ کی جےآئی ٹی سامنے آنے سے سب خبردار ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ علی زیدی نے کل پروگرام میں بتایا کوئی موٹرسائیکل پر آیا اورچوکیدار کو دے کر چلاگیا، علی زیدی نے جتنی غیر ذمے داری دکھائی ایسا تو راہ چلتا بھی نہیں کرتا۔

    انھوں نے کہا کہ کوئی گیٹ پر کاغذ دے جائے میں اسمبلی میں اس پر بات کروں تویہ غیرذمہ داری ہے، بغیر کسی تصدیق کے ایک وفاقی وزیر کو یہ چیزیں زیب نہیں دیتیں ، مجھے وزیراعظم نے نہیں بتایا کہ علی زیدی سے ملا ہوں، علی زیدی نے وزیراعظم کو بتایا کہ کوئی موٹرسائیکل پر دے گیا تو یہ تھوڑی غیرذمہ داری ہوئی ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ علی زیدی جو باتیں کررہے ہیں ان پر بھروسہ کرنا تھوڑا مشکل نظرآتا ہے ، میرا نہیں خیال کہ وزیراعظم غیر ذمہ دارانہ بات کریں گے لیکن یہاں کچھ بھی ہوسکتا ہے، علی زیدی کل ایک پروگرام میں اپنا دفاع نہیں کرپا رہے تھے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میراذاتی خیال ہے علی زیدی جے آئی ٹی کو متنازع بناکر ملزمان کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں، جے آئی ٹی میں ایسی کوئی بات ہوگی تو قانون اپنی کارروائی کرے گا ، پہلے پتہ ہوتا کہ موٹرسائیکل پر کوئی جےآئی ٹی دے کرگیا ہے تو میڈیا بھی نہ دکھاتا اور نہ ہم ریلیز کرتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ علی زیدی موٹرسائیکل والی بات پہلے بتاتے تو جے آئی ٹی جاری کرنے کے بجائے ان پر ہنستے، جےآئی ٹی کے سارے کیسز عدالت میں ہے عزیر بلوچ کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں فردجرم عائد ہوئی، عزیر بلوچ کے کئی ساتھیوں کے بیانات ہیں کہ پی ٹی آئی جوائن کررہےہیں، پیپلزپارٹی کو ضیاالحق ، مشرف نے ختم کرنے کی کوشش کی نہیں ہوئی تو یہ لوگ کیا بیچتے ہیں۔

  • سندھ میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 74 اموات

    سندھ میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 74 اموات

    کراچی : سندھ میں کورونا وائرس سے ایک روز میں ریکارڈ 74 اموات سامنے آئیں ، جس کے بعد صوبے میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 1343 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا شدید دکھ سےبتا رہا ہوں مزید74 مریض انتقال کرگئے، سندھ میں تاحال یہ انتقال کرنے والوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، جس کے بعد کورونا سے صوبے میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 1343 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں8464 نمونے ٹیسٹ کیے گئے اور 1539 نئے کورونا کیس سامنےآئے، تاحال 4لاکھ 43ہزار 757ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں اور کورونا کے اب تک 81ہزار955 مریض سامنے آچکے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبےمیں35ہزار26کورونامریض زیرعلاج ہیں، 33ہزار482مریض گھروں میں اور88آئسولیشن مراکزمیں زیرعلاج ہیں جبکہ 660 مریضوں کی حالت تشویشناک اور 92 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ 24گھنٹےمیں 1093 مریض صحت یاہوکر گھروں کوچلے گئے، صحت یاب افرادکی تعداد 45ہزار616 ہوچکی ہے جبکہ کراچی میں مزید689 کورونا کیسز سامنے آئے۔

  • سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز ،1243 اموات

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز ،1243 اموات

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1949 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور مزید 38 اموات کی تصدیق کردی ہے، جس کے بعد مریضوں کی تعداد 78 سے تجاوز کر گئی جبکہ اموات 1243 تک جا پہنچی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا صورتحال کے حوالے سے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹے کےدوران کورونا کے 1949 نئے کیسز سامنے آئے، جس کے بعد کورونا کے مریضوں کی تعداد 78267 تک جا پہنچی۔

    وزیراعلیٰ سندھ اموات کے حوالے سے کہا سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض انتقال کرگئے، اب تک صوبے بھر میں 1243 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

    کورونا ٹیسٹ سے متعلق مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صوبے میں 24 گھنٹے کے دوران 11901 ٹیسٹ کئےگئے، سندھ میں مجموعی طور پر ابتک 426149 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ سندھ میں ایک دن میں مزید 1452 مریض صحتیاب ہوئے ، جس کے بعد مجموعی طور پر صحت یاب ہونیوالوں کی تعداد 43 ہزار 444 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے بھر میں آج33580مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 32127 گھروں،78 آئسولیشن سینٹرز میں اور 1375 مریض مختلف اسپتالوں میں ہیں جبکہ 696مریضوں کی حالت تشویشناک اور 116وینٹی لینٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں 24گھنٹے میں 1139 نئے کیسز آئے ہیں اور اپیل کی کہ احتیاطی تدابیروں کو ہاتھوں سے جانے نہ دیں، ایس او پی پر عمل کرنا ہم سب پر لازم ہے۔

  • سندھ کا 12 کھرب 24ارب روپے کا بجٹ منظور، سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

    سندھ کا 12 کھرب 24ارب روپے کا بجٹ منظور، سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

    کراچی : سندھ کابینہ نے 12 کھرب 24ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی ، بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ آج سندھ اسمبلی میں نئےمالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔

    کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کااجلاس ہوا، کابینہ کونئے مالی سال کی بجٹ کے حوالے سے سیکریٹری خزانہ حسن نقوی کی بریفنگ دی جس کے بعد کابینہ نے نئے مالی سال کےبجٹ کی منظوری دےدی ، سندھ کا نئے مالی سال کا بجٹ 12 کھرب 24ارب روپے کا ہوگا۔

    سندھ کابینہ نے گریڈ 1تا16کےملازمین کی تنخواہ میں10فیصد اور گریڈ17سے21تک افسران کی تنخواہ میں5فیصداضافے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صوبائی محصولات کا ہدف رواں سال سے زیادہ ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بجٹ میں غریب،کاشتکاروں،نوجوانوں،ملازمین کوریلیف دیاگیاہے، مشکلات کے باوجود ہم نے ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ رکھا ہے، ہم نے کوشش کی ہے کہ ایک متوازن بجٹ پیش کریں، عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

    خیال رہے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ آج سندھ اسمبلی میں نئےمالی سال کا بجٹ پیش کریں گے، رواں سال وفاق سےکم پیسے ملنے،کوروناکیوجہ سے بجٹ ریکارڈ خسارے کا ہوگا۔

    نئےمالی سال بجٹ میں ترقیاتی اخراجات233ارب ، غیرترقیاتی اخراجات سوا10کھرب کےہوں گے جبکہ ریکارڈخسارےکےپیش نظربھرتیوں سےمتعلق اخراجا ت میں کمی ہوگی ، نئےمالی سال میں صرف محکمہ صحت میں بھرتیاں کی جائیں گی۔

    سندھ بجٹ میں کوروناکیلئے10ارب روپےمختص کیےجائیں گے جبکہ 5 نئےاسپتالوں کی تعمیر اور دیگرکی اپ گریڈیشن کیلئے23ارب روپےرکھے جائیں گے۔

    محکمہ تعلیم کےترقیاتی اخراجات کیلئے50ارب رکھے جانے کی تجویز ہیں جبکہ سیکنڈری اسکولوں کی بحالی کیلئے13ارب روپے رکھے جائیں گے، اسی طرح سندھ میں بلین ٹریز منصوبہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، بلین ٹری منصوبے میں ادائیگی50فیصدوفاق کرے گا۔

    نئےمالی سال بجٹ مین ریڈلائن بس منصوبےکیلئے3ارب روپےرکھےجانےکی تجویز دی گئی ہے، اورنج لائن،بلیولائن اورکراچی میں ٹرانسپورٹ کیلئےبھی رقم رکھی جائےگی جبکہ ایس آئی یوٹی توسیع منصوبے کیلئے89کروڑروپےرکھے جائیں گے۔

  • سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 700 کے قریب، مراد علی شاہ کی عوام سے اپیل

    سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 700 کے قریب، مراد علی شاہ کی عوام سے اپیل

    کراچی : سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 700 کے قریب پہنچ گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے  کی وجہ سے صورتحال ابتر ہو تی جارہی ہے، خداراایس او پیز پرعمل کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا صورتحال سےمتعلق بیان میں کہا کہ 24 گھنٹےمیں 6995 ٹیسٹ کیے گئے، ٹیسٹوں کے نتیجے میں 1745 کیسز سامنے آئے، 1745 کیسز کا آنا ٹیسٹوں کا 25 فیصد ہے، جو بہت زیادہ ہے۔

    مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 2لاکھ46ہزار517ٹیسٹ کیےگئے،41ہزار 303کیس سامنےآئے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 17 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد انتقال کرنے والوں کی تعداد 696 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اس وقت 466 مریض تشویشناک حالت میں ہیں،71 مریض وینٹی لیٹرز پرہیں جبکہ 20 ہزار711 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں 19201 گھروں اور مراکز میں ، مختلف اسپتالوں میں1461 مریض ہیں۔

    صحتیاب افراد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آج مزید759 مریض ٹھیک ہوکر گھروں کو چلے گئے، جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 19ہزار 896ہوگئی ہے۔

    کورونا کیسز کی صورتحال سے متعلق مرادعلی شاہ نے کہا کہ آج رپورٹ ہونے والے 1745 میں سے کراچی میں 1184 نئے کیس سامنےآئے ، احتیاطی تدابیر نہ کرنے سےصورتحال ابتر ہو تی جارہی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے عوام سے اپیل کی خداراایس او پی پرعمل کریں، اپنی اور دوسروں کی زندگی بچانے میں حکومت کی مدد کریں۔

  • سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 600 سے تجاوز ، 388 کی حالت تشویشناک

    سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد 600 سے تجاوز ، 388 کی حالت تشویشناک

    کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 24 گھنٹوں میں 1475 نئے کیسز رپورٹ ہونے اور 19 مریضوں کے اموات کی تصدیق کردی، جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 600 سے تجاوز کرگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کی صورتحال کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا 24 گھنٹے میں 7030ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 1475 نئے مریض سامنے آئے ، اب تک مجموعی 333890ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت سندھ میں 36364 کورونا کے مریض ہیں، 24 گھنٹے میں 19 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 634 ہوگئی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 388 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 58 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں اور 17 ہزار 465 مریض زیر علاج ہیں۔

    صوبے میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ 24 گھنٹے میں 554 مریض صحت یاب ہوئے اور صحت یاب مریضوں کی تعداد 18265 ہوگئی جبکہ آج رپورٹ ہونے والے 1475 نئے کیسز میں سے کراچی سے 990نئے کیسز آئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے سروسز اسپتال کراچی میں کورونا اسپتال یونٹ قائم کرنے اور واٹر بورڈ کو اسپتال کو مزید ایک کنکشن دینے کی ہدایت کردی۔

    مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی وہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے کورونا تیزی سے پھیلتا جارہا ہے۔

  • محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان

    محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے بونس کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا کے خلاف جنگ میں لڑنے والے محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کے لیے حکومت سندھ کی جانب سے بڑا اعلان سامنے آگیا۔

    محکمہ صحت سندھ کے ملازمین کو ایک بیسک تنخواہ اضافی دی جائےگی، ہیلتھ رسک الاؤنس کرونا کے علاج پر تعینات اسٹاف کو دیا جائےگا،اسپتالوں اور لیببارٹریز میں کام کرنے والے ہیلتھ کیئر اسٹاف ہیلتھ رسک الاؤنس کے مستحق ہوں گے۔

    محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیلتھ رسک الاؤنس کا اطلاق مارچ 2020 سے ہوگا،اسپتالوں کے ایم ایس،سربراہان ہیلتھ کیئر اسٹاف فہرستوں کی تصدیق کریں گے۔ہاؤس جاب آفیسر،پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹرز کو بھی ہیلتھ رسک الاؤنس ملے گا۔

    کرونا وبا پرقابو پانےتک ڈاکٹروطبی عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہےگی،عثمان بزدار

    اس سے قبل رواں سال اپریل میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کرونا وبا پر قابو پانے تک ڈاکٹر وطبی عملے کو اضافی تنخواہ ملتی رہےگی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کی وبا سے اموات میں خوف ناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 78 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔