Tag: وزیراعلیٰ سندھ

  • سندھ میں آج کرونا کے باعث 31 مریض انتقال کرگئے

    سندھ میں آج کرونا کے باعث 31 مریض انتقال کرگئے

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں آج کرونا کے باعث 31 مریض انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 804 کیسز سامنے آئے ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 مریض انتقال کر گئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج 31 مریضوں کے انتقال کی تعداد دیکھ کر بہت تکلیف ہوئی، صوبے میں کرونا سے مجموری طور پر 427 مریضوں کا انتقال ہوا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبے میں مزید 1563مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے،24گھنٹے میں سب سے زیادہ مریض بھی صحت یاب ہوئے۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں 3316 ٹیسٹ کیے گئے، صوبےمیں اس وقت 12936 مریض زیر علاج ہیں،11902مریض گھروں میں، 126 آئسولیشن مراکز میں زیرعلاج ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں 908 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 308 مریضوں کی حالت تشویش ناک،52 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے

    واضح رہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا سے مزید 57 افراد انتقال کر گئے، جبکہ 2,636 نئے کیسز سامنے آئے۔

    کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے 213 مملک میں مزید ایک نمبر کی تنزلی کے بعد دنیا کا 18 واں ملک بن گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں 64,028 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 1,317 ہو گئی ہے۔

  • سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے1103 نئے کیسز رپورٹ

    سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے1103 نئے کیسز رپورٹ

    کراچی : سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1103 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوگئے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25 ہزار 309 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1103 کیسز سامنے آنا تشویش ناک ہے،24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 396 ہوگئی ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا سے 227 مریض کی حالت تشویش ناک ہے،39 وینٹی لیٹرز پر ہیں،24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار کرونا سے 1924 مریض صحت یاب ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 4101 ٹیسٹ کیے گئے،صوبےمیں اب تک 167906 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں،اس وقت سندھ میں 13723 مریض زیرعلاج ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 12146مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں،661 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں،916 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا کیسز کا بڑھنا عوام کی بے احتیاطی کا نتیجہ ہے،جب تک احتیاط نہیں کریں گے وبا کو شکست نہیں دی جاسکتی، افسوس سے بہتر ہے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

  • سندھ میں 24گھنٹے کے دوران 959 نئے کیسز رپورٹ

    سندھ میں 24گھنٹے کے دوران 959 نئے کیسز رپورٹ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید 4 اموات ہوئیں اور مہلک وائرس کے 959 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 6023 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 959 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں میں مزید 4 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 340 ہوگئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت 13528 مریض زیر علاج ہیں،جن میں سے 11895گھروں میں،797مراکز پر ہیں،836 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، 170 مریضوں کی حالت تشویش ناک،41 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ سے آج 660 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، کرونا سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 7015 ہوگئی۔

    مراد علی شاہ نے کرونا کے باعث عوام سے عید سادگی سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سماجی دوری سمیت احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے،موجودہ حالت میں ہم سب رسک پر آگئے ہیں اور سب کوخیال رکھنا چاہیے۔

  • عوام عید گھر پر رہ کر منائیں، وزیراعلیٰ سندھ

    عوام عید گھر پر رہ کر منائیں، وزیراعلیٰ سندھ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ عید پر گھروں میں رہیں اور سادگی سے منائیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ عید کا دن کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے میڈیکل عملےکے نام کرتا ہوں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سب سے اپیل ہے کہ عید کو سادگی سے منائیں، میں نے اس عید پر کپڑے نہیں سلوائے، اس موقع پر کیسے عید منا سکتا ہوں؟ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان عید سادگی سے منانے کا اعلان کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ابھی قومی یکجہتی کا معاملہ ہے، وقت آنے پر نام بتاؤں گا کہ کرونا کی وبا میں کون جانوں سے کھیلتا رہا، بڑے بڑے نام شامل ہیں اور حقیقت بتانا اور لوگوں کو آگاہ کرنا ہم پر فرض ہے۔

    مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس کے دوران خدشہ ثاہر کیا کہ 14روز بعد کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھے گی۔

    کرونا وائرس سے 24 گھنٹے میں مزید 32 اموات

    واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 32 افراد کی اموات کے بعد ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 1 ہزار 17 تک جا پہنچی، ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد بھی 48 ہزار 91 ہوگئی ہے۔

  • سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 17 اموات

    سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 17 اموات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید17 اموات ہوئیں اور مہلک وائرس کے 1017 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 6164 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 1017 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 964 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 17 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 316 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 904 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 5 ہزار 645 ہوگئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ کرونا کے13003مریض زیر علاج ہیں،11516 گھروں،809 مراکز، اسپتالوں میں678 زیرعلاج ہیں۔

    پاکستان کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں 19 ویں نمبر پر آ گیا، 985 جاں بحق

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا 19 واں ملک بن گیا ہے، چند دن قبل تک پاکستان بیسویں نمبر پر تھا، ملک میں اب تک 45,898 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، یہ وبا اب تک 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے۔

  • سندھ میں 864 نئے کرونا کیسز رپورٹ، ہلاکتوں کی تعداد 280 ہوگئی

    سندھ میں 864 نئے کرونا کیسز رپورٹ، ہلاکتوں کی تعداد 280 ہوگئی

    کراچی:صوبہ سندھ میں آج کرونا وائرس کے مزید 3 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ صوبے میں 854 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 854 کیسز سامنے آنا تشویش ناک ہے،آج 3 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 280 ہوگئی ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا سے 136 مریض کی حالت تشویش ناک ہے،29 وینٹی لیٹرز پر ہیں وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ آج 280 مزید مریض صحت یاب ہو کر لوٹ گئے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 42,125 ہو گئی

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کی عالمگیر وبا میں پاکستان کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کا 20 واں ملک بن گیا ہے، اب تک 42,125 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، یہ وبا اب تک 213 ممالک کو لپیٹ میں لے چکی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 42,125 افراد متاثر ہو چکے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 903 ہو گئی ہے۔

  • سندھ میں کرونا کے مزید 787 کیسز سامنے آگئے

    سندھ میں کرونا کے مزید 787 کیسز سامنے آگئے

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں کرونا کے مزید 787 کیسز سامنے آگئے، سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران 5034 ٹیسٹ کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کل 5034 ٹیسٹ کیے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 787کیسز سامنے آنا تشویش ناک ہے، 24 گھنٹوں کے دوران 9 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 11891 اور ہلاکتیں 277 ہوگئی ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ اب تک 122894 ٹیسٹ کیےگئے، 16377 مریض ظاہر ہوئے، 114 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے اور 31 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ 10485گھروں میں 838 آئسولیشن سینٹرز، 568 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

    پاکستان میں کرونا کے تصدیق کیسز کی تعداد 40151، اموات 873 ہو گئیں

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 873 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین کی عالمگیر وبا سے پاکستان بھر میں 40,151 افراد متاثر ہو چکے ہیں، ملک کے مختلف شہروں میں اس وقت کرونا کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 27 ہزار 937 ہے

  • وزیراعلیٰ سندھ کی شوگرانکوائری کمیشن میں طلبی،   ڈی جی ایف آئی اے کوایک اورخط

    وزیراعلیٰ سندھ کی شوگرانکوائری کمیشن میں طلبی، ڈی جی ایف آئی اے کوایک اورخط

    اسلام آباد : ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کی شوگرانکوائری کمیشن میں طلبی پر ایک بار پھر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہ طلبی سےمتعلق نوٹس فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق چینی کی ایکسپورٹ اور سبسڈی دینے کے معاملے پر شوگرانکوائری کمیشن کے روبرو وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی کے نوٹس پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ڈی جی ایف آئی اے کوایک اورخط لکھ دیا۔

    خط میں ایڈووکیٹ جنرل سلمان طالب الدین نے وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی سےمتعلق نوٹس فوری واپس لینےکامطالبہ کیا ہے اور کہا کہ سمجھنے سے قاصر ہیں اس معاملےمیں سندھ حکومت کوکیوں گھسیٹاجارہاہے، سبسڈی ہویاچینی کی قیمت بڑھنےکامعاملہ،سندھ حکومت سےتعلق ہی نہیں۔

    خط میں سلمان طالب الدین کا کہنا تھا کہ 2017 – 18 میں سندھ میں چینی کی قیمت ویسے ہی کم تھی، انکوائری کمیشن جس معاملےکی تحقیقات کر رہاہے، اس کا تعلق پنجاب حکومت سے ہے ، چینی ایکسپورٹ کافیصلہ سندھ حکومت نہیں بلکہ وفاقی حکومت کااقدام تھا۔

    ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی پر ایک بار پھر ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا انکوائری کمیشن 14 مئی کو وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی فوری واپس لے، وزیراعلیٰ کی طلبی کانوٹس وزارت داخلہ نوٹیفکیشن کےقواعدکےدائرےمیں نہیں آتا۔

    خیال رہے چینی سبسڈی کے معاملے پر چینی انکوائری کمیشن نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو آج طلب کیا تھا تاہم مراد علی شاہ نے کمیشن کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔

    طلبی کا نوٹس ملنے پر اب وزیراعلیٰ سندھ پیش نہ ہونے کے لیے ہیلے بہانے بنا رہے ہیں اور وزیراعلیٰ کی ایما پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ڈی جی ایف آئی اے کو جوابی خط لکھا ہے، جس میں کہا گیا کہ کمیشن کے ٹی او آرز کے تحت وزیراعلیٰ کوطلب نہیں کیاجاسکتا، ایف آئی اے وزیراعلیٰ سندھ کی طلبی کا لیٹر فوری واپس لے۔

  • سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 16 اموات

    سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 16 اموات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید 16 اموات ہوئیں، یہ اموات 24 گھنٹے کے دورانیے میں سب سے زیادہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 4223 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 731 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 13341 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 16افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 234 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 606 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 2835 ہوگئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 10272 ہے، 8840 مریض گھروں میں زیر علاج ہیں،919 آئیسولیشن مراکز، اسپتالوں میں 513 مریض ہیں،اب تک 2835 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

    پاکستان میں چوبیس گھنٹوں میں 2,255 نئے کیسز ریکارڈ، اموات 737 ہو گئیں

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 31 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 737 ہو گئی ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

    وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں شاپنگ مالز کے علاوہ تمام مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے تاجروں سے کاروبار کھولنے سے متعلق بات چیت کے لیے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں شاپنگ مالز کے علاوہ پیر سے تمام مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 5بجے تک  کیلئے کھلیں گی، مارکیٹیں ایس او پی کے تحت کھولی جائیں گی۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ ایس او پی پر عمل درآمد کی ذمہ داری تاجروں پر ہوگی، سماجی فاصلے پر سختی اور خصوصی توجہ دینا ہوگی، اگر کیسز بڑھتے ہیں تو پھر مزید سخت فیصلے لینے پڑیں گے۔

    سندھ میں کرونا کے مزید 709 کیسز سامنے آگئے

    وزیراعلیٰ کا کرونا کی تازہ صورت حال سے متعلق کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا کے 12ہزار مریض ہیں، لاک ڈاؤن سے آپ لوگوں کا بزنس متاثر ہوا ہے، کراچی میں آبادی زیادہ ہے، یہاں زیادہ کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نماز کے دوران  سماجی فاصلے جیسے سخت فیصلے کرنے پڑے، دل دکھتا ہے اتنے سخت فیصلے کرتے ہوئے، مجبوری کے تحت اقدام کیے گئے، گزشتہ روز 11سو کیسز تھے آج بھی 7سو سے زائد کیسز ہیں۔

    خیال رہے کروناوائرس سے متعلق اپنے تازہ بیان میں سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا کے کیسز کی تعداد 11480 ہوگئی، مہلک وائرس کے صوبے میں اب تک 91323 ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں آج 9مریضوں کا انتقال ہونا تکلیف دہ بات ہے، صوبے میں مجموعی طور پر 189 ہلاکتیں ہوئیں۔