Tag: وزیراعلیٰ سندھ

  • سندھ میں لاک ڈاؤن، وزیراعلیٰ سندھ آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

    سندھ میں لاک ڈاؤن، وزیراعلیٰ سندھ آج آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

    کراچی : سندھ میں لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کے لئے سندھ حکومت سرجوڑکر بیٹھے گی، جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  آج پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہم وزرا کو وزیراعلیٰ ہاؤس طلب کرلیا ، اجلاس میں وفاقی حکومت کی جانب سےلاک ڈاؤن میں نرمی لانے اور تاجروں کو ریلیف دینے کیلیے مختلف کاروبارمیں نرمی لانے غور کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ نےپارٹی قیادت سےمشاورت مکمل کرلی ہے جبکہ بلاول بھٹو نےوزیراعلیٰ سندھ کوضروری ہدایات دے دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ کہہ چکی ہے لاک ڈاؤن کو ختم نہیں کیا جائے گا تاہم ایس اوپیزکےتحت مشروط کاروبار کھولنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

    وزیراعلیٰ آج پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے ہفتے سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ صوبے اپنے فیصلے خود کریں، وقت آگیا ہے ذمہ دارشہری بن کرکورونا کامقابلہ کریں۔

    بعد ازاں وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نےآج اتفاق رائےکےتحت فیصلہ کیاہے، کچھ چیزوں میں سندھ حکومت کواختیارات دیئےگئےہیں، سندھ حکومت اپنےایس اوپیزبنائےگی اوراس پرعمل کرائے گی۔

    وزیراعلیٰ سندھ لاک ڈاؤن پرعوام کواعتمادمیں لیں گے، وزیراعلیٰ اورکابینہ متفق ہےکہ پہلےعوام کی زندگی پھرکاروبار، کاروبارکو مرحلہ وار کھولنے کیلئے ایس او پیز پر کام کررہے ہیں، وفاق اور صوبے جس پر متفق ہیں وہ کاروبار کھولاجائے گا۔

  • سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 14 اموات

    سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 14 اموات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید 14 اموات ہوئیں، یہ اموات 24 گھنٹے کے دورانیے میں سب سے زیادہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 3534 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 453 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 9093 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 14 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 171 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 122مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 1853 ہوگئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 7069 ہے، 5858 مریض گھروں میں زیر علاج ہیں،683 آئیسولیشن مراکز، اسپتالوں میں528 مریض ہیں،87 مریضوں کی حالت تشویش ناک،14وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ضلع وسطی میں 91، جنوبی میں 81، شرقی میں 69 کیسز سامنے آئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کراچی ہمیشہ کی طرح مثبت کیسز میں بھی زیادہ ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 19مارچ کو کرونا کے باعث پہلی موت ہوئی تھی،29 اپریل کو سب سے زیادہ 12 اموات رپورٹ ہوئیں،آج سب سے زیادہ 14 اموات ہوئی ہیں،یہ بہت دکھ کی بات ہے میرا دل بوجھل ہے۔

  • سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 11 اموات

    سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران کرونا سے مزید 11 اموات

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹے میں صوبے میں کروناوائرس سے مزید11 اموات ہوئیں اور مہلک وائرس کے 307 نئےکیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 2250 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 307 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 189 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 11 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 42 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 1671 ہوگئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 6370 ہے، 5139مریض گھروں میں زیر علاج ہیں،736 آئیسولیشن مراکز، اسپتالوں میں495 مریض ہیں،82مریضوں کی حالت تشویش ناک،13وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملیر میں 55،ضلع جنوبی میں 34 اور ضلع وسطی میں 70،شرقی میں 45، غربی میں 12 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ خیرپور میں21، کندھ کوٹ 12، لاڑکانہ میں 8، حیدرآباد میں 5، سکھر 3، بدین، سانگھڑ اور شہید بینظیرآباد میں ایک ایک کیس سامنے آئے۔

  • سندھ میں417 نئے کرونا کیسز رپورٹ

    سندھ میں417 نئے کرونا کیسز رپورٹ

    کراچی:صوبہ سندھ میں آج کرونا وائرس کے مزید 7 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ صوبے میں417 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کل 2571 ٹیسٹ کیے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں آج کرونا کے 417 کیسز سامنے آئے ہیں،آج 7 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 7882 اور ہلاکتیں 137 ہوگئی ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر صحت یاب مریضوں کی تعداد 1222ہے، اس وقت تک 6116 کرونا کے مریض زیر علاج ہیں،79مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،16 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ کرونا کے 4994 مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں، 615 مریض آئسولیشن مراکز اور507 اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 417 نئےکیسز میں 357 کا تعلق کراچی سے ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملیر میں 123،ضلع جنوبی میں 91 اور ضلع وسطی میں 51،شرقی میں 44، غربی میں 30 اور کورنگی میں 18 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق سکھر میں 20، گھوٹکی میں 8، حیدرآباد میں 4، جیکب آباد میں 3،سانگھڑ اور سجاول میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

  • سندھ میں 622 نئے کرونا کیسز رپورٹ، ہلاکتوں کی تعداد 118ہوگئی

    سندھ میں 622 نئے کرونا کیسز رپورٹ، ہلاکتوں کی تعداد 118ہوگئی

    کراچی:صوبہ سندھ میں آج کرونا وائرس کے مزید 6 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ صوبے میں 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال سے متعلق اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 3384 ٹیسٹ کیے،صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران 622 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار 675 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 6 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 118 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 1.76 فیصد ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 73 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 1295 ہوگئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 5262 ہے، 4044 مریض گھروں میں زیر علاج ہیں،733 آئیسولیشن مراکز، اسپتالوں میں485 مریض ہیں،45مریضوں کی حالت تشویش ناک،16وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 28 اور 29 اپریل کو3 فلائٹس دبئی،شارجہ،کولمبو سے 483 پاکستانی لائیں،190مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے جو تقریباً 40 فیصد بنتا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مثبت کیسز میں 92 کا تعلق سندھ،56 کا پنجاب سے ہے،24 کیسز کا تعلق کے پی اور 18 کا بلوچستان سے ہے،کراچی میں 446 سامنے آئے ہیں۔

  • سندھ میں 404 نئے کرونا کیسز رپورٹ

    سندھ میں 404 نئے کرونا کیسز رپورٹ

    کراچی:صوبہ سندھ میں آج کرونا وائرس کے مزید 4 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں، جبکہ صوبے میں 404 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے کل 3729 ٹیسٹ کیے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں آج کرونا کے 404 کیسز سامنے آنا تشویش ناک ہے،آج سب سے زیادہ 8 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کل مریضوں کی تعداد 5695 اور ہلاکتیں 100 ہوگئی ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق صوبے میں کیسز کل ٹیسٹ کا 11 فیصد ہیں، اب تک 1169 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جو 20.5 فیصد ہے۔انہوں نے بتایا کہ کراچی میں کرونا کے 332 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں ضلع جنوبی میں 113، شرقی میں 100، وسطی میں 39، کورنگی میں 37، غربی میں 26 اور ملیر میں 17 کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے دیگر شہروں میں نئے کیسز کی تعداد 72 ہے جہاں سکھر میں 14،لاڑکانہ اور خیرپور میں 13،13 شہید بینظیرآباد اور شکار پور میں7،7 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    انہوں نے بتایا کہ کراچی میں بیرون ممالک سے 2 پروازیں 505 مسافر لے کر پہنچیں جن میں 69 مسافروں کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جبکہ 39 کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم صوبے میں مزید 2 لیب قائم کر رہے ہیں جبکہ لاڑکانہ اور کراچی یونیورسٹی میں ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں۔

  • سندھ میں کرونا انفیکشن ریٹ کم ہونا اچھی بات ہے، مراد علی شاہ

    سندھ میں کرونا انفیکشن ریٹ کم ہونا اچھی بات ہے، مراد علی شاہ

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی کا کہنا ہے کہ صوبے میں کرونا انفیکشن ریٹ 12 سے کم ہو کر 8.15 فیصد ہوا ہے جو اچھی بات ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے کل 4112 ٹیسٹ کیے۔

    انہوں نے بتایا کہ 335 نئے کیسز سامنے آئے جو کیے گئے ٹیسٹ کا 8.15 فیصد ہے، کرونا انفیکشن ریٹ 11 اور 12 سے کم ہو کر 8.15 فیصد ہوا ہے،انفیکشن ریٹ کم ہونا اچھی بات ہے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 5291 ہے جبکہ 24 گھنٹوں میں مزید 7 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 92 ہوگئی ہے جو کل مریضوں کا 1.73 فیصد ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج 37 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو چلے گئے اس طر ح صحت یاب ہونے والے کل مریضوں کی تعداد 963 ہوگئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی سب سے زیادہ 258 کرونا کے نئے مریض کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں ضلع جنوبی میں 89، ضلع شرقی 53، ضلع وسطی 43، ضلع غربی 24، کورنگی 28 اور ملیر میں 21 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں 17، جیکب آباد میں 10، سکھر اور شکار پور میں 7،7، شہید بینظیرآباد اور ٹنڈو محمد خان میں 6،6 لاڑکانہ اور سانگھڑ میں 5،5 دادو میں 3، نوشہرو فیروز میں ایک مریض رپورٹ ہوا۔

  • کرونا وائرس سے سندھ میں مزید 5 افراد جاں بحق

    کرونا وائرس سے سندھ میں مزید 5 افراد جاں بحق

    لاڑکانہ: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں کرونا وائرس سے 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے میں اموات کی تعداد 66 ہوگئی۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا کی صورت حال کے بعد ہمیں حقائق کا سامنا کرنا چاہیے،سکھر میں 280 میں سے 279 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، اب صرف کرونا کا ایک مریض زیر علاج ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اگر لوگ تعاون نہیں کریں گے تو انتظامیہ کچھ نہیں کرسکتی،دنیا کے ترقی یافتہ ممالک بھی شدید مسائل کا شکار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ میں 90 کیسز رپورٹ ہوئے،جن میں 7 زائرین،35 تبلیغی جماعت کے ہیں،لاڑکانہ میں 23 لوگ مقامی سطح پر وائرس پھیلنے سے متاثر ہوئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ٹیسٹنگ کاعمل بڑھا دیا گیا ہے،اگلے ہفتے کے آخر تک لاڑکانہ میں بھی کرونا ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری قائم ہو جائے گی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی یونیورسٹی میں بھی لیب تقریباً تیار ہے جو جلد فعال ہوگی۔

    کرونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر وزیراعلیٰ سندھ پریشان

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے پر پریشانی کا اظہار کیا تھا۔

  • کرونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر وزیراعلیٰ سندھ پریشان

    کرونا کیسز کی تعداد بڑھنے پر وزیراعلیٰ سندھ پریشان

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں کرونا کیسز میں اضافے پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ہر ڈی سی سے متعلقہ ضلع سے متعلق تفصیلات لیں۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ لیاری میں بہت سارے کیسز آگئے ہیں، ضلع وسطی میں کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے، یہ میرے لیے پریشانی کی بات ہے۔انہوں نے متعلقہ ڈی سیز کو زیادہ کیسز والے علاقوں میں کنٹرول کرنے کی ہدایت کی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گھروں میں آئسولیشن کے سب سے زیادہ مریض ضلع وسطی میں ہیں،لاڑکانہ میں لوکل ٹرانسمیشن کے 2 کیسز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ علاقوں کی تشخیص کر کے ٹیسٹنگ کرائیں،ٹیسٹنگ کٹس کی کوئی قلت نہیں، ڈی سیز ٹیسٹنگ کا پلان بنا کرٹیسٹنگ شروع کرائیں،لوگوں کو ماسک پہنانے کی ہدایات کریں۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام ڈی سیز وائرس کے خلاف لڑائی میں مدد کریں۔

    سندھ میں کورونا سے اموات کی تعداد61 ہوگئی

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے شکار 5 مریض زندگی کی بازی ہارگئے، جس کے بعد کل اموات 61 ہوگئی۔

  • کرونا وائرس سے سندھ میں 8 افراد جاں بحق

    کرونا وائرس سے سندھ میں 8 افراد جاں بحق

    کراچی: صوبہ سندھ میں کرونا وائرس سے آج مزید 8 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی 56 ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس سے سندھ میں مزید آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے،صوبے میں وائرس سے اموات کی تعداد 56 ہوگئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ 19 مارچ سے اب تک سب سے زیادہ اموات آج ہوئیں،24گھنٹے کے دوران کرونا کے 182 نئے کیسز بھی سامنے آئے۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہم نے آج 1520 ٹیسٹ کیے ہیں،عمان فلائٹ سے 176 لوگ واپس آئے،عمان سے آنے والوں کے ٹیسٹ کیے، 170 کے نتائج منفی آئے، باقی6 کا رزلٹ آنا باقی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جوگھروں میں آئسولیشن میں ہیں ان کی تعداد 1043 ہے، آئسولیشن سینٹرز میں 492 مریض زیر علاج ہیں،مختلف اسپتالوں میں 299 مریض زیر علاج ہیں، اس حساب سے کرونا کے 1834 مریض زیر علاج ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے 4346 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، 4346 میں سے 494 تبلیغی جماعت کے افراد کے نتائج مثبت،3 منفی آئے،منفی آنے والے افراد اپنے گھروں کو جا چکے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ گھروں میں آئسولیشن میں رہنے والے مہربانی کر کے اپنا خیال رکھیں،جو گھروں میں آئسولیشن میں ہیں وہ اپنے فیملی ممبران سے دور رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کے لیے مزیدآسانیاں کرتے جا رہے ہیں،ان آسانیوں میں آپ اپنی سماجی دوری کا ضرور خیال رکھیں،یہ ایک نئی زندگی ہے جس کا آغاز صحت کی بنیادوں پر ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ شہری ماسک پہن کر نکلیں،گھر واپس جائیں تو کپڑے تبدیل کرلیں،خود کو صاف رکھنا،چہرے کو بالکل نہ چھونا، ہاتھ دھونا یہ نئی زندگی کا اصول ہے۔